Baaghi TV

Tag: اتلی کمار

  • دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    دیپیکا اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے چنائی

    شاہ ر خ خان اور دیپیکا پاڈوکون فلم جوان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ روز دونوں اداکار پوری ٹیم سمیت پہنچے چنائی ۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون دونوں کو ممبئی کے ائیر پورٹ پر دیکھا گیا دیپیکا پاڈوکون گہرے نیلے رنگ کے جمپ سوٹ اور سفید اسپورٹس شوز میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اپنا چہرہ سفید ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا اور بالوں کی پائی پونی بنائی ہوئی تھی ۔بعد ازاں چنائی کے ہوائی اڈے پر شاہ ر خ اور دیپیکا کو پوری ٹیم سمیت بس سے اترتے دیکھا گیا ۔فلم کے ڈائریکٹر اتلی کمار

    ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی کافی الگ ہے اور شاہ رخ خان اور دیپیکا کو شائقین الگ کرداروں میں دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ دیپیکا پاڈوکون نے اپنے کیرئیرکی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی ۔ فلم کا نام تھا اوم شانتی اوم۔ اپنی پہلی فلم سے ہی دیپیکا نے شائقین کے دل جیت لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ صف اول کی ہیروئنز میں شامل ہو گئیں اس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ چنائی ایکسپریس میں نظر آئے تھے اب ایک بار پھر شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں امید کی جا رہی ہے کہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہوگی۔

  • جوان کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ پہنچے حیدرآباد

    جوان کی شوٹنگ کے لئے شاہ رخ پہنچے حیدرآباد

    ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم ”جوان“ کا پہلا ٹیزر جا ری ہو چکا ہے اس میں شاہ رخ خان کو ایک الگ روپ میں دیکھا جا سکتا ہے شاہ رخ خان کے سر اور ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی نظرآرہی ہیں ۔شاہ رخ خان اس فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدر آباد پہنچے ،ان کے ائیر پورٹ پہنچنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے کہ شاہ رخ خان حفاظتی ٹیم کے حصار میں ہیں انہوں نے ہوڈاور ماسک پہن رکھا ہے ۔شاہ رخ خان نے اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوان فلم کو بنانے کا کریڈٹ سارا کا سارا اتلی کمار کو جاتا ہے

    وہ ایک منفرد فلم بنانے کےلئے جا رہے ہیں اور میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے میں ایکشن فلموں کو بہت پسند کرتا ہوں جو ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے اس وہ تو صرف ایک چھوٹی سی جھلک ہے ہمارے کام کی،اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں کیا کچھ دیکھنے کو ملے گا ۔شاہ رخ خان کی اس فلم کو ان کی اہلیہ گوری خان پرڈیوس کررہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال دو جون کو فلم ریلیز کی جائیگی ۔فلم جوان کا ٹیزر ریلیز ہوا تو شائقین نے تو پسند کیا ہی کیا لیکن شاہ رخ خان کے ساتھی اداکاروں نے بھی اسکو بہت سراہا جن میں سلمان خان کا نام قابل زکر ہے انہوں نے ٹیزر دیکھ کر بہت تعریف کی اور امید کی کہ لوگ اسے بہت زیادہ پسند کریں گے ۔