Baaghi TV

Tag: اجے دیوگن

  • شاہد آفریدی سے ملاقات کی تصویر وائرل ہونے پر اجے دیوگن کو تنقید کا سامنا

    شاہد آفریدی سے ملاقات کی تصویر وائرل ہونے پر اجے دیوگن کو تنقید کا سامنا

    سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارتی فلم اسٹار اجے دیوگن سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔

    شاہد آفریدی کے ساتھ مسکراتے ہوئے ملنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد اجے دیوگن کی حب الوطنی پر شک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاوائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اور اجے دیوگن گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کررہے ہیں۔

    تصاویر دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمذکورہ تصاویر ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا ایونٹ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا بھارتی کھلاڑیوں نے خاص طور پر شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موجودگی کا بہانہ بنا کر میچ منسوخ کرانے میں کردار ادا کیا۔

    https://x.com/div_yumm/status/1946971234597572963

    صارفین نے اجے دیوگن کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ان جیسے اداکاروں کی دیش بھکتی صرف میڈیا کی حد تک محدود ہوتی ہے،بھارتی اداکار کی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ مسکرا کر ملاقات کرنے کی تصویر نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، پاکستانی کرکٹر ہمیشہ بھارت مخالف بیانات دیتے رہے ہیں۔

    بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اجے دیوگن جیسے اداکاروں کو عوام یا ملک کی کوئی پرواہ نہیں، وہ بھارت دشمنوں کے ساتھ مسکرا کر ملتے دکھائی دیتے ہیں۔

    جہاں سوشل میڈیا صارفین نے سوچے سمجھے بغیر اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ شاہد آفریدی سے ان کی ملاقات کی وائرل تصویر تازہ نہیں بلکہ پرانی ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات کی تصویر 2024 کی ہے،صارفین نے واضح کیا کہ وائرل ہونے والی تصویر اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات کی ہے۔

    https://x.com/OnlyFactIndia/status/1947162042982338813

  • اجے دیوگن کا فلم کی شوٹنگ کے دورن 3 ماہ تک بینائی جانے کا انکشاف

    اجے دیوگن کا فلم کی شوٹنگ کے دورن 3 ماہ تک بینائی جانے کا انکشاف

    ممبئی:بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اجے دیوگن سپنی فلم لی تشہیر کیلئےریئلٹی شو بگ باس میں شریک ہوئے جہاں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اپنی ایکشن فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران اجے ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھےایک شوٹ میں دکھایا جانا تھا کہ کوئی لاٹھی لے کر ان کو مارنے آیاہے،لیکن اس کا وقت چلا گیا تھا، تو سیدھا یہ وار ان کی انکھ میں پڑگیا جس کی وجہ سے وہ تقریباً 2 سے 3 ماہ کےلیے بینائی کھو بیٹھے تھے ایکشن فلم کی شوٹنگ میں ایسا ہوتا رہتا ہے جبکہ آج کل کے اداکاروں کو بہت سی سہولیات مل گئی ہیں جو ماضی میں میسر نہیں تھیں۔

    اجے دیوگن نے بتایا کہ وہ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم سنگھم اگین میں اس قدر بری طرح زخمی ہوئے کہ انہیں آنکھ کی سرجری بھی کروانا پڑی اور وہ کئی دنوں تک تکلیف میں رہے، تاہم اب وہ بہتر ہیں اور جلد فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    بات چیت کے دوران روہت شیٹی نے انکشاف کیا کہ رئیلٹی شو میں ان کی پچھلی موجودگی کے دوران ہی چلبل پانڈے اور سنگھم کا اشتراک ظاہر ہوا تھا، روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی سنگھم اگین میں اجے باجی راؤ سنگھم کے کردار میں دوبارہ نظر آئیں گےفلم میں سلمان بھی ایک کیمیو کریں گے جبکہ دیگر کرداروں میں رنویر سنگھ، اکشے کمار، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف اور ارجن کپور بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سنگھم اگین سپر ہٹ فرنچائز کی تیسری قسط ہے، سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیے، اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز ریلیز ہوئی، دونوں پروجیکٹس کو باکس آفس پر کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اس فرنچائز کا تیسرا حصہ اس دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    وشال ویرو دیوگن جو کہ اجے دیوگن کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں چار نیشنل فلم ایوارڈز اور چار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں ، 2016 میں انہیں حکومت ہند نے ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا تھا۔اجے دیوگن کا شمار ہندی سینما کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. اجے ایک فلم کا 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپوں میں‌ معاوضہ لیتے ہیں . ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور پرائیویٹ جیٹ ہیں . ان کے پرائیویٹ جہاز کی قیمت 84 کروڑ ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کے اثاثوں کی کل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپے ہے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم

    پھول اور کانٹے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، اس بعد انہوں نے ، جگر ، دل والے ، دل جلے ، جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے. اجے دیوگن کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا لیکن ٹوٹل دھمال ایسی فلم ہے جس نے 2017 میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا . اجے نے اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کی . اجے دیوگن کی ایک پروڈکشن کمپنی ہے جس کا نام اجے دیوگن ایف فلمز ہے یہ 2000 میں بنائی گئی تھی اس پلیٹ فارم سے انہوں نے یو می اور ہم جیسی فلمیں بنائیں.

  • کاجول نے شاہ رخ خان کی سب سے بڑی خوبی بتا دی

    کاجول نے شاہ رخ خان کی سب سے بڑی خوبی بتا دی

    بالی وڈ‌ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے دونوں نے پہلی بار ایکساتھ فلم بازیگر میں کام کیا . کرن ارجن ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کبھی خوشی کبھی غم اور کچھ کچھ ہوتا جیسی فلموں میں‌کام کیا . کاجول شاہ رخ خان کی قریبی دوست ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح بھی ہیں . کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ محنت کی ، میرے شوہر اجے دیوگن نے بھی بہت محنت کی لیکن میرے شوہر کی محنت شاید نظر آتی رہی لیکن شاہ رخ خان نے جتنی محنت کی وہ نظر نہیں آتی . شاہ رخ خان آج جس مقام پر بھی ہیں وہ انہوں نے بہت محنت کے بعد حاصل کیا. شاہ رخ خان جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں بڑھ کر اداکار ہیں‌. میں گواہ ہوں کہ

    انہوں نے اپنے کیرئیر میں سر توڑ کوشش کی محنت کی اور پھر جا کر ان کو کام ملا اور جب کام ملا تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . یاد رہےکہ کاجول کی جوڑی اجے کی بجائے شاہ رخ خان کے ساتھ مشہور ہوئی . آج بھی شائقین کاجول اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں .

  • اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    اجے دیوگن اور روہت شیٹی سنگھم تھری میں نظر آئیں گے

    روہت شیٹی کی اجے دیوگن کے ساتھ 2011 میں سنگھم آئی اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے، اس کے بعد سنگھم ریٹرنز آئی،دونوں فلموں‌ کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی. اس کے بعد سمبا اور سوریاونشی 2021 میں ریلیز ہوئیں۔ان دونوں کے مداح سنگھم تھری کے منتظر تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ اجے اور روہت سنگھم تھری دوبارہ بنانے جارہے ہیں.یہ خبر فلمی ویب سائٹس پر چل تو رہی ہے لیکن اجے اور روہت نے باضابطہ طور پر سنگھم تھری کا اعلان نہیں کیا. جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہوگی.

    اپنے ایک پرانے انٹرویو میں روہت شیٹی اتنا ضرور کہہ چکے ہیں‌کہ وہ سنگھم 3 کی تیاری کررہے ہیں اس پر کام شروع ہو چکا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی اجے مصروف ہیں اسلئےہم اگلے سال اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے.یاد رہے کہ روہت شیٹی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور اجے دیوگن بھولا جیسی فلموں میں مصروف ہیں. اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں اپنا کیرئیر بطور ایکشن ہیرو شروع کیا بعد ازاں انہوں نے ہر طرح کا کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.

  • T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    T20، انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد اجے دیوگن اور فرحان اختر کی سوشل میڈیا پوسٹ

    ان تمام لوگوں کے لیے جو کرکٹ کی دنیا میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، T20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوگا۔گزشتہ روز ہندوستان کو دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس ہار پر ہندوستانی کافی رنجیدہ ہیں.تاہم اجے دیوگن اور فرحان اختر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں اپنی ٹیم کےلئے لکھا کہ آپ نے بہت محنت کی ، ٹیم نے پوری قوم کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دل و جان لگا دی ، اگرچہ فائنل تک کا سفر مختصر تھا لیکن ہم نے آپ کی پرفارمنس سے بہت لطف اٹھایا۔جیتنا یا ہارنا کھیل کا ایک حصہ ہے۔ دونوں نتائج ناگزیر ہیں لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید ہے

    اگلی بار مزید جوش و جذبے سے ہماری ٹیم واپسی کریگی. اداکار اور پروڈیوسر فرحان اخر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیےایک نوٹ لکھا۔ انہوں نے اس حوصلہ افزا پوسٹ میں لکھا، انگلینڈ سے ہم ہار گئے تاہم ان کو اس جیت کی مبارکباد. ٹیم انڈیا ہاں یہ مایوس کن دن تھا لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی یہ صرف ایک باب ہے۔ ہم اگلی بار ضرور جیتیں گے. ارجن رامپال نے بھی ٹویٹر پر اپنی ٹیم کے لئے حوصلہ افزا ٹویٹ‌کی.

  • جمی شیرگل اجے دیوگن پہلی بار ایک ساتھ  نظر آئیں گے

    جمی شیرگل اجے دیوگن پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے

    اجے دیوگن ، جمی شیر گل ایک ساتھ پہلی بار ایک فلم میں‌ نظر آئیں گے فلم کا نام تاحال فائنل نہیں‌ ہوا لیکن کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہو جائیگی. چند ہفتے قبل اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ جمی شیر گل کے ساتھ بڑی سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ
    جمی شیرگل اجے دیوگن کی اگلی فلم میں نیرج پانڈے کے ساتھ ایک اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ایک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہےنیرج پانڈے کی اس فلم میں جمی شیرگل کا بہت اہم کردار ہے۔ کہا یہ بھی جا رہا ہے

    کہ نیرج پانڈے کو کسی ایسے اداکار کی ضرورت تھی جوتجربہ کار ہو اور جب انہوں نے سوچا تو ان کے ذہن میں جمی شیر گل کا نام آیا. اطلاعات یہ ہیں‌ کہ فلم کی شوٹنگ نومبر میں‌کی جائیگی جبکہ اگلے سال کے شروع تک پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں چلی جائے گی۔ اجے اور جمی کے علاوہ بہت سے نام اس بغیر ٹائٹل تھرلر کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن فلم دریشام کا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں ، جمی شیر گل کو آخری بار ویب شو یور آنر کے دوسرے سیزن میں‌دیکھا گیا تھا.
    ھروں میں) ہیں،

  • اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    اجے دیوگن اگلی فلم کس کے ساتھ کریں گے؟

    پدم شری حاصل کرنے والے اداکار اجے دیوگن جن کا کیریر تین دہائیوں پر مشتمل ہے مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. اداکار اجے دیوگن نے ڈائریکشن میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا انہیں اس شعبے میں بھی کامیابی ملی . 2008 میں انہوں نے یو می اور ہم کے ساتھ بطور فلم ڈائریکٹر ڈیبیو کیا اور ساتھ ساتھ اداکاری کو بھی جاری رکھا. اجے دیوگن نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ جلد ہی فلمساز نیرج پانڈے کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی یہ فلم 16 جون 2023 کو سینما گھروں میں ‘

    ریلیز ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ فلم چانکیا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو چانکیا موری شہنشاہ چندرگپت کا شاہی مشیر تھا۔یاد رہے کہ 2022 کو اجے دیوگن اپنے کیرئیر کا بہترین سال مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سال انہیں قومی ایوارڈ بھی ملا اور اسی برس میں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی قدم رکھا. اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر اپنے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا اور بعد میں کامیڈی اور ہلکے پھلکے کردار کرکے اپنے ایکشن ہیرو کے امیج کو یکسر تبدیل بھی کیا. اجے نہایت ہی کم گو ہیں لیکن ان کا کام بہت زور دار آواز میں بولتا ہے.

  • اجے دیوگن نے کیریئر میں تیسری بار بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا

    اجے دیوگن نے کیریئر میں تیسری بار بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ جیت لیا

    اجے دیوگن کا شمار بالی وڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ، پھول اور کانٹے ، دل والے ، سنگھم، گول مال، دریشیام، آکروش اور دیگر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ وہ صرف ایک اداکار کے طور پر کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ فلم سازی کے مختلف سلسلے جیسے پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن، ڈائریکشن بھی کررہے ہیں. اب کہا جا رہا ہے کہ اجے دیوگن نے کیریئر میں تیسری بار ‘بہترین اداکار’ کا قومی ایوارڈ جیت لیا ہے. انہیں یہ ایوارڈ فلم تانہا جی کےلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں دیا گیا صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تانہاجی نے بہترین اور پاہولر فلم

    ایوارڈ بھی اپنے نام کیا.اجے دیوگن کایہ تیسرا قومی ایوارڈ ہے جو انہیں ملا ہے فلم تانہاجی میں انہوں‌نے ایک زبردست جنگجو کا کردار ادا کیا۔ فلم نے ناقدین سے پذیرائی حاصل کی اجے دیوگن اس خوشی پر ہیں بہت زیادہ خوش، انہوں نے اپنی تین ایوارڈ یافتہ پرفارمنسز کا جشن مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ریل شیئر کی جس میں زخم، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، اور تانہاجی شامل ہیں۔ اس وڈیو کا کیپشن لکھا کہ "جیتوں یا نعمتوں کو گننا نہیں، صرف ان سب کے لیے شکرگزار ہوں” ۔ سب سے اہم بات آپ کی محبت ہے جو مجھے مسلسل مل رہی ہے. یاد رہے کہ اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے.

  • بائیکاٹ مہم کیا اجے دیوگن کی فلم  تھینک گاڈ کا بزنس بھی کھا جائیگی؟

    بائیکاٹ مہم کیا اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ کا بزنس بھی کھا جائیگی؟

    یہ سال بالی وڈ انڈسٹری کے لئے خاصا مایوس کن رہا ہے کیونکہ اس سال ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں چند ایک نے کامیابی حاصل کی لیکن زیادہ تر فلمیں ہو گئی ہیں بائیکاٹ مہم کا شکار. فلم لال سنگھ چڈھا ، رکشا بندھن جیسی بڑی فلمیں بائیکاٹ ٹرینڈ کھا گیا ہے. بھارت میں اس وقت بہت ہی منظم انداز میں بائیکاٹ ٹرینڈ چل رہاہے. کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا کے لئے بھی بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا تھا لیکن فلم نے اچھا بزنس کر لیا ہے لیکن اس فلم کے بہت زیادہ یا ریکارڈ توڑ بزنس والی خبروں پر بھی سوال بالی وڈ کے لوگوں نے ہی اٹھا دئیے ہیں. اب کہا

    جا رہا ہے کہ بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ جس میں اجے دیوگن کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں ، یہ بھی بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہو نے جا رہی ہےاس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے. حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس ٹریلر کے بعد ریاست کرناٹکا میں ہندوں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ فلم ٹریلر میں چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑایا گیا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے اور ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.