Baaghi TV

Tag: اجے دیوگن

  • تبو اجے دیوگن کے ساتھ کیرئیر کی 9 فلم کرنے پر پرجوش

    تبو اجے دیوگن کے ساتھ کیرئیر کی 9 فلم کرنے پر پرجوش

    تبو کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حیدر، دے دے پیار دے، جوانی جاناں، اور دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھائے۔ تبو آخری بار بلاک بسٹر بھول بھولیا 2 میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اب تبو اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھولا میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرکے اپنے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے۔ تبو نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہے اور لکھا کہ ہم اپنی نویں فلم ایکساتھ کرنے جا رہے ہیں، میں بہت خوش ہوں۔ جیسے تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی ان کے

    مداحوں نے ان پر پیار کی بارش کی۔ ایک مداح نے لکھا، "مبارک ہو، آپ کی یہ فلم یقینا بلاک بسٹر ہوگی ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا واہ ۔یاد رہے کہ تبو اجے دیوگن کی فلم بھولا میں ایک نڈر، اعلیٰ درجے کے پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم میں انہوں نے اسٹنٹس بھی کئے ہیں اور ایک سین کرتے ہوئے زخمی بھی ہو گئیں تھیں۔ فلم بھولا اجے دیوگن کی بطور ہدایتکار چوتھی فلم ہے بھولا اگلے سال ریلیز ہوگی اجے کی جو اگلے سال مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں ان میں تھینک گاڈ، میدان، دریشیام 2 اور سنگھم 3 کے نام شامل ہیں.

  • کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اجے کو وہ کس طرح سے ملیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی اس وقت ہم دونوں کسی اور کو ڈیٹ کررہے تھے جلد ہی ہم دونوں کا ان سے سلسلہ ختم ہو گیا ۔ اسی فلم کے سیٹ پر ہماری دوستی ہو گئی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ساتھ آتے جاتے لانگ ڈرائیو پر جاتے۔ چار سال تک ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔ میرے والد چاہتے تھے میں اپنے کیرئیر پر توجہ دوں لیکن میں طے کر چکی تھی شادی کرنی ہے سو ہماری فیملیاں آپس میں ملیں اور ہماری شادی ہوگئی۔

    شادی کے بعد ہم فیملی کو بڑھانا چاہتے تھے۔ سال 2001 میں میری فلم کبھی خوشی کبھی غم ریلیز ہوئی وہ فلم سپر ہٹ ہوئی مجھے اس کی خبر دی گئی لیکن میں خوش نہ ہو سکی کیونکہ میرا س وقت مس کیرج ہوا تھا اس فلم کے بعد بھی میرے ساتھ ایسا ہوا میں بہت پریشان اور مایوس ہو گئی۔یاد رہے کہ کاجول کی سکرین پر جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ پسند کی جاتی تھی ان دونوں نے جب جب ایک ساتھ کام کیا فلم سپر ہٹ ہوئی.کاجول نے اپنے شوہر اجے کے ساتھ بھی سکرین شئیر کی شائقین ان کو بھی ایک ساتھ کافی پسند کرتے تھے ان دونوں نے ایک ساتھ جن فلموں میں کام کیا ان میں عشق، پیار تو ہونا ہی تھا، اور تم میں اور ہم قابل زکر ہیں.

  • اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کو دی سالگرہ کی مبارکباد ایک الگ انداز میں

    اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کو دی سالگرہ کی مبارکباد ایک الگ انداز میں

    اجے دیوگن نے ایکشن ہیرو کے طور پر بالی وڈ میں اینٹری دی، اجے دیوگن فائٹر ہونے کے ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں انہوں نے نوے کی دہائی کی اپنی فلموں میں بہترین ڈانس بھی کیا. ایکشن اور رمینٹک اس ہیرو نے دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، سنگھم، تانہاجی، پھول اور کانٹے، پیار تو ہونا ہی تھا جیسی دیگر یادگار فلموں میں کام کیا.ہم دل دے چکے صنم میں انہوں نے ایشوریا رائے کے مقابل کام کیا.اجے نے تین فلموں‌کی ہدایتکاری بھی کی .اجے بھی اہلیہ کاجول کی طرح سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کرکے کاجول کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور وڈیو کے کیپشن میں‌لکھا کہ میں کاجول کا فون اٹھانے میں کبھی تاخیر نہیں کرتا. سالگرہ مبارک کاجول.

    وڈیو کچھ اس طرح ہے کہ اجے کے ہاتھ میں فون ہے اور کاجول کی کال آتی ہے کال آتے ہی اجے فون اٹھا لیتے ہیں اسی وڈیو میں کاجول کی لال رنگ کے جوڑے میں چند خوبصورت تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں. اجے دیوگن کے مداحوں نے اجے کے اس انداز سے اپنی اہلیہ کو سالگرہ وش کرنے پر بہت پسند کیا ہے اس وڈیو پر سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ دلچپسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی 1999 میں ہوئی.

  • بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ کاجول کے بالی وڈ میں 30 سال مکمل ہو گئے ہیں. اس موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کیا.اداکارہ نے ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌کر سکتی سوائے یہ کہنے کے سوا کے مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدار

    ہوں.کاجول کو ان کے شوہر اجے دیوگن نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی ایک فلم کی تصیور شئیر کی اور ایک خوبصورت نوٹ لکھا. یاد رہے کہ کاجول کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پر کشش اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے. اداکارہ نے اپنے کریئر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. کاجول نے اپنی ہر دوسری فلم سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیااس دوران انہیں مداحوں کی طرف سے بہت محبتیں ملیں.

  • بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    نامور گلوکار بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر جہاں پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے وہیں اداکار اجے دیوگن بھی خاصے رنجیدہ ہیں انہوں نے انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن میں ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے بھوپندر سنگھ کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکر کے لکھا "مجھے بھوپندر جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہواہے ان کی آواز نے لاکھوں لوگوں کو خوشی دی ”. یاد رہے بھوپیندر سنگھ نے بہت سارے ہٹ گیت گائے جن میں دل دھونڈتا ہے، نام گم جائے گا، ایک اکیلا ہے شہر میں، بیٹی نا بیٹی رینا، حضور اس قدر بھی نہ اترا کے چلیے، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے، بادلوں سے کاٹ کے، قابل زکر ہیں.بھوپیندر کی

    اہلیہ متالی سنگھ کے مطابق گلوکار و کمپوزر کی آخری رسومات آج کے دن ممبئی میں‌ادا کی جائیں گی. بھوپیندر کو یورین انفیکشن کے باعث ہستاپل داخل کروایا ان کی حالت زیادہ بگڑی تو انہیں‌وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے. ڈاکٹروں‌کے مطابق انہیں کورونا بھی تھا اور کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں.بھوپیندر سنگھ کا شمار ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں میوزک کی دنیا میں بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا.ان کے انتقال پر بالی وڈ گہرے صدمے میں ہے خصوصی طور پر میوزک سے جڑے لوگ انکے انتقال کو میوزک کا بہت بڑا نقصان گردان رہے ہیں.

  • اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ تبو نے حال ہی میںایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے تو اسکی وجہ اجے دیوگن ہے ،اجے دیوگن کو میری جاسوسی کرنے کی پڑی ہوتی تھی ۔وہ یہی دیکھتے رہتے تھے کہ کوئی لڑکا میرے ارد گرد تو نہیں ہے یا میں کسی لڑکے سے بات تو نہیں کررہی ہوں۔میری پوری ریکی کیا کرتے تھے اور میری سرگرمیوں کے حوالے سے میرے بھائی کو آگاہی دیا کرتے تھے ۔تبو نے مزید کہا کہ مجھ سے اگر کوئی لڑکا بات بھی کرنا

    چاہتا تھا تو اس کو اجے دیوگن اور میرا بھائی مل کر دھمکیاں دیا کرتے تھے اور ان کو ڈر ادھمکا دیتے تھے کہ وہ دوبارہ مجھ سے بات کرنے کی جرائت ہی نہیں کیا کرتا تھا ۔تبو نے ہنسی مذاق میں انٹرویو دیتے ہوئے بہت ساری باتوں کے جوابات دئیے انہوں نے اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار اجے دیوگن کو ہی ٹھہرا دیا ۔اجے دیوگن اور تبو کی آپس میںکافی دوستی تھی اور اس دوستی میں تبو کے بھائی بھی شریک تھے تینوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن تبو پر نظر رکھتے تھے تاکہ وہ اپنے دوست اور تبو کے بھائی کو پوری انفرمیشن دے سکیں کہ تبو کب کیا کررہی تھی ۔