Baaghi TV

Tag: احتجاجی ریلی

  • تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف  احتجاج، صدر مسعود پزشکیان کی شرکت

    تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج، صدر مسعود پزشکیان کی شرکت

    ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاجی ریلی میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران پر حملوں کی سخت مذمت کی۔

    احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ایرانی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

    فردو جوہری مرکز، زیرزمین نقصان کا اندازہ ممکن نہیں: آئی اے ای اے

    ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

    خواجہ آصف کا امریکی پالیسی پر تضاد کا اعتراف، ٹرمپ کی حمایت پر وضاحت

     اپووا وفد کا دورہ پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

  • پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ,آج ریلی ہو گی

    پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ,آج ریلی ہو گی

    قصور
    پیکا ایکٹ کے خلاف قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب و قصور یونین آف جرنلسٹس کے زیر سایہ آزادی صحافت ریلی

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں قصور یونین آف جرنلسٹس و قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر سایہ پیکا ایکٹ کے خلاف 12 سے 14 فروری تک قصور کی صحافی برادری کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے
    آج مورخہ 14 فروری کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے اختتام پر صحافی برادری کی جانب سے
    بعد نماز جمعہ 2 بجے سے 3 بجے تک آزادی صحافت ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر کے تمام صحافی حضرات شرکت کریں گے اور گورنمنٹ سے پیکا ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ریلی کی قیادت سینئیر صحافی عطاء محمد قصوری،سعید احمد بھٹی و دیگر سینیئر صحافی کرینگے

  • سوڈان و بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

    سوڈان و بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

    قصور
    لوگوں کا سویڈن کے خلاف غم و غصہ تیز تر،احتجاجی ریلیاں،پتوکی میں نیو اتحاد گروپ کی طرف سے سوڈان مخالف ریلی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں سویڈن سے اظہار نفرت کیلئے ریلیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس میں لوگ سوڈان سے اظہار نفرت کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں
    پتوکی میں چوھدری حمزہ آرائیں چیرمین نیو اتحاد گروپ کی جانب سے سیوڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قوم پر ھونے والے ظلم کے خلاف ریلی نکالی گی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
    اس ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیت نے جوق درجوق شرکت کی
    حاجی رانا ممتاز خان mpa عظیم لیاقت نمبردار اور چوھدری شاھد کرامت اور چوھدری حمزہ آرائیں نے خصوصی طور پہ شرکت کی اور کہا کہ سویڈن اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ھم ان کے خلاف جنگ کا اعلان کرے گے

  • مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن کے خلاف احتجاجی ریلی

    مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن کے خلاف احتجاجی ریلی

    قصور
    مرکزی مسلم لیگ کی توہین قرآن پہ احتجاجی ریلی،توہین قرآن کی سخت مذمت
    تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کو سرکاری شہ پر جلائے جانے کے واقعے پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ شہر قصور کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر قصور سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے صدر چوہدری عاطف حنیف ایڈووکیٹ، رہنما پی ٹی ائی میاں محمد عمران اور چوہدری شمس الدین صدر انجمن تاجران مفتی طاہر رہنما دیوبند مسلک و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا
    احتجاجی مظاہرے میں قصور شہر کی مختلف تاجر، مزدور، طلبا، نوجوانوں کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور رکشہ یونین نے بھی شرکت کی
    شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی محبت پر مبنی اور اس واقعے کے خلاف مذمتی الفاظ درج تھے
    مظاہرین نے قرآن کریم کی محبت اور سویڈن کی مذمت میں شدید نعرے بازی کی
    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ چوہدری عاطف حنیف نے کہا کہ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی دل آزاری کے پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں
    یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور مسلمان دل و جان سے اس سے محبت کرتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو جلایا جانا کوئی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہر فورم پر نا صرف مذمت ہونی چائیے بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے
    انہوں نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ہم ان اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر اس آواز کو اٹھائیں گے
    رہنما پی ٹی ائی میاں عمران نے کہا کے ہر انسان کو اپنے مذہب پر عمل کا حق اور آزادی حاصل ہے کسی انسان کی دل آزاری تمام مذہبی اقدار اور عالمی قانون کی نفی ہے یورپ اس بات پر یقین کا دعویٰ کرتا ہے مگر مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات ان کی منافقت کو عیاں کر رہے ہیں
    مرکزی مسلم لیگ اس طرز عمل کی شدید مزمت کرتی ہے
    مقررین نے کہا کہ یورپ جانتا کہ مسلمان قرآن سے شدید محبت کرتے ہیں مگر اس کے باوجود کبھی قرآن کریم سرکاری اجازت کیساتھ سرعام جلایا جاتا ہے تو کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنائے جاتے ہیں، ان سب اقدامات کا مقصد کیا ہے، یہ اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی ہے یہ اسلاموفوبیا ہے جو پورے یورپ میں وائرس کی طرح پھیل چکا ہے اس پر عالمی برادری اور نام نہاد امن کے علمبرداروں کو نوٹس لینا چاہیے وگرنہ مسلمان ردعمل پر مجبور ہوں گے