Baaghi TV

Tag: احتجاج اور دھرنے

  • نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نئی نہروں کے خلاف سندھ کے علاقے ببرلوبائی پاس پر دھرنے کی وجہ سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2 ہزار 500 آئل ٹینکرز پھنس گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ میں احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، خیرپور ببرلوبائی پاس پر وکلابرادری کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔ گھوٹکی اور پنوعاقل میں احتجاج کے باعث پیٹرول بحران پیدا ہوگیا جبکہ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر مظاہرین نے پنجاب جانے والے ٹرک روک لیے۔ٹھٹھہ میں مکلی اور گھارو کے 2مختلف شاہراہوں پرمظاہرین سڑکوں پر آگئے، قمبر شہداد کوٹ میں مرکزی شاہراہ پر سندھ، بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں خراب ہوگئی ہیں، جن گاڑیوں میں مویشی لدے ہیں ان کے ڈرائیور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

    اس صورتحال کا فائدہ ہوٹل مالکان کو ہوا ہے ڈرائیور کو کھانا من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ببرلو مقام پر جاری دھرنے سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2500 آئل ٹینکرز پھنس گئے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے معاشی نقصان ہورہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں فورا حرکت میں آئیں۔

    عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بندش کو تیسرا روز ہے اور 12,000 کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2,500 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، سندھ، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں ہے جس سے کسٹمز میں تاخیر ہو رہی ہے۔عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ نے 3,000 سے زیادہ غیر ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز کی اطلاع دی ہے، روزانہ ڈیمریج نقصانات 2 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں، گھریلو سپلائی شدید متاثر ہے۔

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

  • کینال منصوبے کے خلاف احتجاج،  آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے درجنوں کنٹینرز کی ترسیل مکمل طور پر رک چکی ہے۔برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ بروقت ترسیل نہ ہونے سے برآمدی آرڈرز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کا اعتبار متاثر ہو سکتا ہے۔چاول کے برآمدکنندگان بھی اس صورتحال سے شدید متاثر ہیں، ان کے مطابق پنجاب سے سندھ اور کراچی کی ملوں تک مال نہ پہنچنے سے 2 سے 3 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر احتجاج ختم نہ ہوا تو برآمدات میں نمایاں کمی کا خطرہ ہے۔ سندھ اور پنجاب کی سرحد پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی 30 سے 35 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جن میں کروڑوں ڈالر مالیت کا سامان موجود ہے۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں بند راستوں پر کھڑی ہیں۔ ان گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے جو نہ صرف مالی نقصان بلکہ زرعی پیداوار کے ضیاع کا سبب بنے گا۔برآمدکنندگان اور ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور راستے کھلوائے جائیں تاکہ مال کی بروقت ترسیل ممکن ہو اور قومی برآمدات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمران لالیکا نے معافی مانگ لی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک