Baaghi TV

Tag: احتجاج

  • ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    تل ابیب: تل ابیب میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی تل ابیب اسکوائر میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں اکثریت گزشتہ برس احتجاج کرنے والوں کی تھی تاہم گزشتہ برس کے مظاہروں کے مقابلے میں لوگوں کی تعداد کم تھی،یرغمالیوں کی رہائی میں حکومتی ناکامی پر برہم مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے الزامات عائد کردئیے مظاہرین نے اسرائیلی پرچم تھاما ہوا تھا اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے اور ڈھول بجاتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    حماس کے ساتھ جنگ میں مارے گئے ایک فوجی کے بھائی نوام ایلون نے بتایا کہ حکومت نے ہمیں جس طرح 7 اکتوبر کو چھوڑا تھا وہ سلسلہ تاحال جاری ہے، تبدیلی اور معاملات ٹھیک کرنے کے لیے طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے اور اس حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت غیرمقبول ہوگئی ہے اور غزہ کی 4 ماہ طویل جنگ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کے رشتہ داروں اور دیگر شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر تنقید کی جارہی ہے اسرائیل میں 2023 میں حکومت کے خلاف آئے روز احتجاج اور پرتشدد مظاہرے ہو رہے تھے لیکن 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شہریوں میں اتحاد نظر آیا تھا جہاں وہ حکومت اور فوج کی حمایت میں کھڑے ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ گزشتہ 4 ماہ سے جاری ہے اور اسرائیل میں رائے عامہ نیتن یاہو کے خلاف ہوگئی ہے اور قیادت کی تبدیلی کا مطالبہ کیا لیکن ان کی پوزیشن کو بظاہر کوئی بڑا خطرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

    دوسری جانب جنگی کابینہ میں بھی اختلافات سامنے آگئے ہیں کیونکہ نیتن یاہو حکومت میں برقرار رہنا چاہتا ہے، اپوزیشن لیڈر نے ایک ایسی متحدہ حکومت تشکیل دینے کی پیش کش کی ہے، جس میں نیتن یاہو کا کوئی کردار نہ ہو لیکن اس پر پیش رفت نہیں ہوئی۔

    اسرائیل کی جانب سے حماس کے قبضے سے یرغمالیوں کو آزاد نہ کروانے پر اسرائیلی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے وزیراعظم آفس پر دھاوا بول دیا اور صورتحال تقریباً ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

    اسرائیلی فوج میں غزہ جنگ کی حکمت عملی پر بھی شدید اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں 3 کمانڈروں نے کہا کہ حماس کو شکست بھی دیں اور یرغمالی زندہ بھی بچائیں،دونوں کام ایک ساتھ ممکن نہیں،یرغمالیوں کی تیز ترین واپسی کا راستہ سفارتی طریقہ کار ہے۔

    ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق کا روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل معاہدے کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لےگا یا ان کی لاشیں وصول کرے گا۔

    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

  • فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    پاکپتن: امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائےگا، فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں،عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب کراچی میں رہنے والی فلسطینی خاتون ایمان الحاج علی اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے فلسطینی میٹھے پکوان فروخت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینی پکوان متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ان کی تہذیب کے بارے میں جان سکیں،میٹھے پکوانوں کی تیاری میں ایمان کی بیٹیاں لیلیٰ اور اسریٰ ان کی مدد کرتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک ملازمہ کو بھی ٹرین کیا ہے جو ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایمان کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں کا تعلق فلسطین سے ہے، وہ خود تو وہاں پیدا نہیں ہوئیں لیکن ان کا اس سرزمین سے گہرا رشتہ ہے میرے چار بہن بھائی فلسطین میں پیدا ہوئے اور کافی عرصہ وہیں رہائش پذیر رہے، میرے والدین 1967 میں وطن واپس جانے کا حق کھو بیٹھے تھے، دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم اس سرزمین پر پھر کبھی گئے بھی تو وزیٹر (مہمان) بن کر، اپنے ہی وطن میں مہمان بن کر رہنا ایک بہت بڑا دکھ ہے، ہمارے رشتے دار اب بھی وہاں رہتے ہیں، ہماری جائیدادیں وہاں ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے، میں پاکستانیوں کی بہت شکرگزار ہوں جو ہمارے لوگوں کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

  • وفاقی اردو یونیورسٹی شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار،ملازمین کا احتجاج

    وفاقی اردو یونیورسٹی شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار،ملازمین کا احتجاج

    وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج،تنخواہیں نہ مل سکی۔وفاقی اردو یونیورسٹی شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار

    وفاقی اردو یونیورسٹی اس وقت شدید انتظامی و مالی بحران کا شکار ہے۔ مستقل وائس چانسلر نہ ہونے اور عارضی طور پر وائس چانسلر کے عہدے کے حصول کے لئے اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کے اساتذہ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ معاملات سندھ ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔ یونیورسٹی آرڈینینس کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں قائم کیا جانا لیکن ابھی تک اس ضمن مین کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے۔ اس تمام صورت حال میں اسلام آباد کیمپس کے طلباء، اساتذہ و ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصہ سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین تنخواہوں ، ہاوس سیلنگ و دیگر واجبات کے سلسلے پریشان ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ارد و یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے اساتذہ و ملازمین خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    اساتذہ و ملازمین کا کہنا ہے وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہاہے۔ اسلام آباد کیمپس میں رواں سمسٹر میں طلباء کی فیس کی مد میں جمع رقم موجود ہونے کے باوجود کراچی انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جارہی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس مورخہ 20 نومبر کو ایوان صدر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے تمام اساتذہ و غیرتدریسی اعمال کی جانب سے جناب صدر پاکستان، وفاقی وزارت تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سینیٹ ممبران سے مطالبات کئے گئے ہیں۔

    مطالبات میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیمپس کے تمام ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں اور دیگر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے اور تنخواہوں کے مسئلے کو مستقل حل کیا جائے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی جائے۔ یونیورسٹی آئین کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے۔اسلام آباد کیمپس کو معاشی طور پر خود مختار ی دی جائے اور گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی گرانٹ میں سے اسلام آباد کیمپس کا مقرر کردہ فیصد حصہ دیا جائے۔ اسلام آباد کیمپس میں طلباء سے وصول شدہ فیس کی رقم کو کسی دوسرے کیمپس میں منتقل کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ موجودہ معاشی بحران کے مستقل حل کے لئےاسلام آباد کیمپس میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے جائیں ۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی عوام کی جانب سے7 اکتوبر کے حملے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کے جنگی رد عمل پر احتجاج بھی جاری ہے مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکی شہر نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کرکے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے واشنگٹن میں بھی ہزاروں افراد کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا احتجاج میں مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو اور اسرائیل دہشتگرد ریاست کے نعرے لگائے اور احتجاج کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے گرد سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

    اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

    ادھربرطانیہ میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لندن کے پکاڈلی سرکس پر دھرنا دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا،دھرنا دینے پر لندن پولیس کی جانب سے 29 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیااس کے علاوہ پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مارچ کیا گیا جبکہ برلن مظاہرے میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ناروے، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ایران، قطر اور عراق میں بھی مظاہرے کیے گئے جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں چلی اور وینیزیلامیں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

    جنگ بندی کی امریکی کوششیں ناکام،بلنکن کو شرمندگی کا سامنا

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جب کہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں اساتذہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اساتذہ پرامن احتجاج کررہے تھ نہتے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نظربند کردیا گیا جو غیرقانونی غیرآئینی اقدام ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دئر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے

    عدالت نے ڈی سی کی رپورٹ آنے کے بعد پنجاب بھر میں اساتذہ کی نظربندی کالعدم قرار دے دی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 114اساتذہ کی نظربندی کالعدم قراردیدیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

    اساتذہ کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم پنجاب کے اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ سٹاف کا اپنے مطالبات کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی دھرنا جاری تھا جب گرفتاریاں کی گئیں، دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا

    پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے پرامن ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،پنجاب بھر میں اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کرتے ہیں،

    چونیاں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا پتلا لٹا کر اساتذہ کی فاتحہ خوانی

    پاکپتن : اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

    غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

    خواتین اساتذہ پر بھڑکیلے کپڑے،مرد اساتذہ کے جینز شرٹ پہننے پر پابندی

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

  • سرکاری سکول پرائیویٹ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج

    سرکاری سکول پرائیویٹ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج

    قصور
    سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کی طرف سے ہڑتال،سکولوں کے اساتذہ و بچے و والدین سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کئے جانے کے اعلان کے بعد سرکاری سکولوں
    میں پڑھنے والے بچے،اساتذہ اور بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں
    اطلاعات کے مطابق نگران گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا منصوبہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت بچوں کو مفت کتابیں نہیں ملیں گیں اور غریبوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے
    نیز سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے لاکھوں ملازمین اور اساتذہ بھی متاثر ہوں گے
    پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اور سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے پورے پنجاب میں ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہر ضلع کے ڈی سی آفس کے سامنے پر امن احتجاج ہو گا
    گزشتہ دن سکولوں میں دس بجے کے بعد چھٹی کا اعلان کیا گیا اور احتجاج کیا گیا
    زیر تعلیم بچوں،اساتذہ اور بچوں کے غریب والدین نے پنجاب گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ ہم تعلیمی میدان پہلے ہی بہت پیچھے ہیں اب اگر سکولوں کو پرائیویٹ کر دیا گیا تو غرباء کے بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے اور ہم مذید پیچھے رہ جائیں گے اور ترقی بلکل نا کر پائیں گے لہذا گورنمنٹ اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کرے اور تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچوں،ان کے والدین،اساتذہ و ملازمین پہ شب خون نا مارے

  • آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ کراچی میں15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن کراچی میں کوئی بہتر ٹرانسپورٹ نہیں ہے، لوگوں کے پاس موٹر سائیکل اور چنگچی کی سواری ہے، لوگ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول کیسے ڈلوائیں گے۔

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافےاورآئی پی پیزکےساتھ معاملات پرعدالت جانےکا اعلان

    رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی، یہ لوگ آئی ایم ایف کے غلام ہیں، پیٹرول اور گیس کی قیمت بڑھانےسے معیشت برباد ہو جاتی ہے، مہنگائی میں اضافہ کرنے والے خود کہہ رہے ہیں مہنگائی بڑھ گئی ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، اس طرح کے ظلم پر خاموش رہنا قومی جرم ہے، کراچی کے عوام باہرنکلیں اوراحتجاج کریں پرامن مزاحمت اورزبردست احتجاج کرناہے، کراچی سمیت پوراپاکستان میدان میں نکلےاوراحتجاج کرے کل سراج الحق کی سربراہی میں دھرنا ہوگا، آج شارع فیصل اسٹارگیٹ پرہمارااحتجاج ہوگا، نوجوانوں سے گزارش ہے شام 5 بجے سڑکوں پرنکلیں۔

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    گزشتہ روز اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی قومی توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ ہم نے 24 کرو ڑ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے یہ کانفرنس منعقد کی ہمیں ان لوگوں کے چہرے عوام کے سامنے لانے ہیں جنہوں نے عوام کو ان مشکلات میں پھنسایا بجلی ہر گھر اور ہر انسان کا مسئلہ ہے، ہم بجلی 6 روپے 94 پیسے میں بناسکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے،اب خاموش رہنا جرم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو ہم پہلے غیر ملکی کمپنیوں کا سمجھتے رہے لیکن ان میں پاکستانی بھی ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو ڈالر میں ادا ئیگیاں کرتے ہیں، ان ادائیگیوں کی کوئی تفصیل نہیں ملتی، ان آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سےہم سپریم کورٹ جائیں گےپہلے لوگ لکڑی یا مٹی کا تیل استعمال کرتے تھے اب وہ بھی میسر نہیں، جب سے بجلی کا استعمال شروع ہوا سب کی خواہش ہے اس سے گھر روشن ہو۔

    قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا

  • پیس شاپ اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا احتجاج

    پیس شاپ اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا احتجاج

    پیس شاپنگ مال کی بحالی کے لئے پیس شاپ اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے احتجاج کیا ہے

    پیس شاپنگ مال اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے احتجاج کے دوران بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے تھے،مظاہرین نے پیش منیجمنٹ مردہ باد، ساڈہ حق ،ایتھے رکھ، نعرے لگائے،مظاہرین نے جو کتبے اٹھا رکھے تھے ان پر خودکشی کو تیار، معاشی بدحالی کا شکار،پیس منیجمنٹ زمہ دار،جیسی تحریریں درج تھیں

    پیس شاپنگ مال اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پیش شاپنگ مال کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں،16 سو خاندانوں کی بے روزگاری کی زمہ دار پیس منیجمنٹ ہے،ہمارا روزگار بحال کیا جائے،دکاندار بھوکے مر رہے ہیں، ہمیں دوکانیں دی جائیں تا کہ ہم کام شروع کر سکیں، ہمارا سرمایہ ضائع ہو گیا، مہنگائی کے اس دور میں ہم کس کا در کھٹکھٹائیں،چیف جسٹس ہمارے کاروبار کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی کردار ادا کریں

    واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال کی بالائی منزل پر آگ لگی تھی جس سے دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں ،دکانداروں کا الزام تھا کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

  • بجلی، گیس  غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سڑکیں بند

    بجلی، گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سڑکیں بند

    بجلی، گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سڑکیں بند

    کراچی میں تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے رہائشی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش پر سڑکوں پر نکل آئے اور تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے جبکہ مظاہرین نے لیاقت آباد سے گرومندر جانے اور آنے والی سڑکیں بند کردیں۔


    احتجاج کے شرکا کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہونے اور ٹائر جلانے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے جبکہ مظاہرے کی وجہ سے تین ہٹی کے اطراف مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ جس سے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا اور انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    علاوہ ازیں کراچی ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں متبادل راستہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ٹریفک کو ڈاکخانہ سے ناظم آباد اور گرومندر سے جمشید روڈ کی طرف اور لسبیلہ سے ناظم آباد کی طرف بھیجا جا رہا ہے، احتجاج کے شرکا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور گیس بھی بند کر دی جاتی ہے۔

  • بجلی بل،220 یونٹ والوں کیلئے ریلیف،گیس بھی ہو گی مہنگی

    بجلی بل،220 یونٹ والوں کیلئے ریلیف،گیس بھی ہو گی مہنگی

    صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی،صرف 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا گیا،بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ،اس اقدام سے تقریبا 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے،400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے

    آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا، یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کر دیا گیا،گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا تھا

    پاکستان میں شہریوں کے بجلی کے بل اتنے آئے کہ شہریوں نے گھریلو اشیا فروخت کرنا شروع کر دیں تو وہیں خود کشیاں بھی ہونے لگیں، بجلئ کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام نے احتجاج کیا، لیکن ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے یوں لگتا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا، کیونکہ جو بل آیا وہ تو ادا کرنا ہی پڑے گا،

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ