اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سی ڈی اے اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں کے شورومز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ، باغی ٹی وی کے مطابق سیکٹر ایف 10،بلیو ایریا،جی 8 میں مختلف شورومز کو سیل کر دیا گیا،شورومز کے مالکان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے اس طرح کی کاروائیاں معمول بن گئی ہے جس کی وجہ سے انکا روزگار متاثر ہو رہا ہے،شورومز مالکان نے کل بروز جمعہ 3 بجے سی ڈی اے کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پریس کانفرنس کر کے احتجاج کی کال دینے کی دھمکی دی ہے، شورومز مالکان کا مطالبہ ہے سی ڈی اے انکے شورومز کو کھولنے کی اجازت دیں،دوسری جانب سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر عمارتوں اور دکانوں کے مالکان کو اشتہارات کے ذریعے متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی جائیدادوں کو غیر منقولہ استعمال کی اجازت نہ دیں، خاص طور پر کار شو رومز کے لیے۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک ہم نے اسلام آباد میں 117 جائیدادیں سیل کی ہیں جہاں کاروں کے شو رومز کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شو رومز کے مالکان نہ صرف مختلف بازاروں میں پارکنگ کی جگہ پر قبضہ کر رہے ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
Tag: احتجاج

خیبر پختونخوا مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے گرفتاری کے پیش نظر کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے جلسے جلوس یا کسی بھی قسم کا رد عمل کو روکنے کے لئے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر لیا گیا ہے ،جس کے تحت،چارسدہ مردان مالاکنڈ، اور دیگر علاقوں میں جلسے ،جلوس،ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
کر لی گئی،،دفعہ 144 نو اگست تک نافذ العمل ھوگی مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی دفاتر سے دفعہ 144 کااعلامیہ جاری کر لیا گیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے پولیس کی بڑی گاڑی سمیت موبائل گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سحت ایکشن لیا جائے گا،
چارسدہ،احتجاج کرنے والے والی پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف مظاہر ہ کرنے والے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کی گرفتار کر لئے گئے، چارسدہ پولیس نے پی ٹی آئی کے چالیس سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔پولیس نے مزید کہا کہ
مظاہرین کو سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کے گھر کے سامنے سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کارکنان مختلف پولیس سٹیشن کے حوالات میں بند ہیں،
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد،احتجاجی مظاہرہ
قصور
گزشتہ دن گورنمنٹ کی طرف سے سخت نا انصافی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پہ عوامی ردعمل شروع ہو گیا،مرکزی مسلم لیگ پاکستان قصور آج پریس کلب قصور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گیتفصیلات کے مطابق گزشتہ دن گورنمنٹ نے انتہائی ناانصافی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپیہ فی لیٹر تک اضافہ کیا جو کہ سخت زیادتی اور نا انصافی ہے
اس اضافے پہ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کیا ہے اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے پہلے ہی ہر چیز کی قیمتیں بہت زیادہ ہیںآج دن گیاراں بجے پریس کلب قصور کے باہر سیاسی جماعت مرکزی مسلم لیگ پاکستان قصور احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا
شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات پہ گورنمنٹ پہ سخت تنقید کی ہے اور اضافے کو مسترد کیا ہے
واضع رہے کہ ملک میں اس وقت پہلے سے ہی بہت مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں بار بار اصافہ کرکے لوگوں کو اذیت دی جا رہی ہے جبکہ اشرافیہ کے خرچے نہیں کم کئے جا رہے ان کی عیاشیاں مذید بڑھا دی گئی ہیں
پشاور: ایس ایس ٹی اساتذہ کا اپنے مطالبات کے لئے اسمبلی کے سامنے احتجاج
سکیل میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لئے صوبہ بھر کے اساتذہ کا احتجاج، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے آئےہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے لیےاسمبلی کےسامنے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کو جام کر دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ا ساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھرکی طرح ایس ایس ٹی اساتذہ کو 16کی بجائے17 سکیل دیاجائے،عدالتی فیصلے اور سابق حکومت کی منظوری کے باوجود ہمیں اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔ سابق حکومت نے اپ گریڈیشن کےلیے یکم جولائی کی تاریخ دی تھی جبکہ آج 11جولائی ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کرنے تک یہاں سے نہیں جائینگے۔

سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج جاری ہے
پنجاب کے تمام اضلاع سے سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں، شرکاء نے رات سڑک پر گزاری، کل صبح سے سول سیکرٹریٹ کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، مظاہرین سڑکوں پر ہی بیٹھے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہ اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر کیا جائے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال بند کیا جائے، انکو انکے حقوق دیئے جائیں
نگران وزیر اعلی صاحب
یہ ریاست پاکستان کے ملازمین ہیں۔ جو اپنے حقوق کےلئے لاھور کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔#پنجاب_کے_ملازمین_کو_ان_کا_حق_دو @CMShehbaz @MohsinnaqviC42 @GovtofPunjabPK @HamidMirPAK @KlasraRauf @MazharAbbasGEO pic.twitter.com/0ksyPpqdpc— Punjab Educators Association Rawalpindi (@pea_rwp) July 10, 2023
جماعت اسلامی نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کی حمایت کر دی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین صوبہ بھر سے لاہور میں جمع ہیں، سراپا احتجاج ہیں۔ جماعت اسلامی ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے سمیت تمام مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو فوری طور پر وفاق کے نوٹیفکیشن کے مطابق باقی تینوں صوبوں کی طرح تنخواہوں میں 35 فیصد اور پینشنرز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن کرنا چاہیے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازمین کے حوالے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتروں میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوچکی ہے، پنجاب بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنہ دئیے ہوئے ہیں جو ملک و قوم کے لیے کسی صورت فائدے مند نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ساتھ امتیازی سلوک کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور پنجاب کی نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا جتنی جلد ازالہ کرے اتنا ہی مناسب ہوگا ،دوسری صورت میں ملازمین میں ایک بے چینی موجود رہے گی جو معاشرتی امن و سکون کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا سویڈن کے خلاف احتجاج
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے چئیر مین عمران خان کے کال پر آج خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اور سویڈن کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر سویڈن کے خلاف سخت زبان میں نعرے لکھے گئے تھے ،خیبر تحصیل جمرود میں پی ٹی آئی کے کثیر تعداد میں کارکنان نے احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی اسی طرح مردان ،صوابی ،چارسدہ ،تخت بھائی،پشاور اور دیگر اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنان نے سویڈن کے خلاف احتجاج میں بھر پور حصہ لیا،پی ٹی آئی ورکرز نے حکومت سے مطالبہ کیا سویڈن حکومت سے اس حوالے مکمل بات چیت کر کے قران کی بے حرمتی کرنے والے شخص کا سخت سے سخت سزا دی جائے،اور او ائی سی میں شامل تمام ممالک اس عمل پر اواز اٹھائے،انہوں نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا،اور سویڈن کے مصنوعات کی بھی مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جانب سے عوام کو سویڈن کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی گئی تھی،

چارسدہ میں مسیحی برادری کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت
چارسدہ میں مسیحی برادری نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ایک اجتماع کے دوران، کمیونٹی کے ارکان نے مجرم اور سویڈش حکومت کے خلاف نعرے لگائے،اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنماپرائم سیم یول نے اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کی توہین آمیز فعل کی مذمت میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی کو دوسروں کی مذہبی حساسیت کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سویڈش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار فرد کو سزا کا سامنا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری کاروائی کرئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بے حرمتی کی کاروائیاں مذہبی کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں اور مختلف عقائد کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
اس موقع پر چارسدہ ڈی ایس پی عدنان اعظم خان نے تعزیتی ریلی کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی مکمل انتظامات کئے اور امن و امان برقرار رکھنے و شرکاء کے پرامن اظہار خیال کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری تعیناتکی ہوئی تھی۔ ان کی موجودگی نے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے چارسدہ پولیس کے عزم کو اجاگر کیا۔
مردان جمعیت علماء اسلام کا سوئیڈن کے خلاف احتجاج
جمیت علماء اسلام ف مردان کے رہنماؤں نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف احتجاج کیا ہے،
احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،. مظاہرین نے سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی برداشت سے باہر ہے،لہذا سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیا جائے،احتجاج کے دوران سوئیڈن جھنڈے کو جلا دیا گیا،
سوئیڈن واقعے پر احتجاج، عراقی فٹبالرز کا انوکھا انداز
دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔









