Baaghi TV

Tag: احتجاج

  • 2 جولائی کی رات اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے،عمران خان

    2 جولائی کی رات اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے،عمران خان

    2 جولائی کی رات اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے،عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں،

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے،کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہے،ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے،انہوں نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا،اپنی کرپشن بچانے کیلئے انہوں نے اداروں کو تباہ کیا، موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، پاکستان میں 2خاندانوں نے 30سال حکمرانی کی ہے، 30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیا ہے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی،آج ان کے پاس کوئلے کے پاس پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے، کراچی کی عوام سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہی ہے اب بجلی بھی نہیں بن رہی اور بجلی کے ریٹس بھی بڑھا دیئے گئے ، لوگ پوچھتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا 2ماہ ہوگئے ہیں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ لوگ مہنگائی کم کرنے آئے تھے،عوام سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے جو قیمتیں انہوں نے تین ماہ میں بڑھائیں ہمارے ساڑھے تین سالہ حکومت میں نہیں بڑھی جب سے ہماری حکومت گئی ہے کون سی ایسی قیامت آگئی کہ قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔سوائے اپنے چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں،پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے،2 جولائی کی رات اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے انکا خیال ہے کہ ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کریں گے ایسے آپ لوگوں کو نہیں روک سکتے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی،جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے سری لنکا میں پہلے معاشی پھر سیاسی بحران آیا،پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے،ان میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی صلاحیت نہیں تھی، ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، پنجاب میں لگ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • امریکہ:اسقاط حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعدجھڑپیں اوردنگا فساد شروع

    امریکہ:اسقاط حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعدجھڑپیں اوردنگا فساد شروع

    واشنگٹن:لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مظاہرین کو پولیس افسران کے ساتھ مارپیٹ کرتے دیکھا گیا، امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے ایک تاریخی مقدمے کی منسوخی کے بعد امریکہ بھر کے شہروں میں بدامنی ، چھڑبیں اوردنگا فساد شروع ہوگیا ہے

    یہ جھڑپیں فیصلے کے کچھ دیربعد شروع ہوئیں اور ابھی بھی بڑے بڑے علاقوں میں پولیس کے ساتھ عوام کا ٹکراوجاری ہے ، مظاہرین کو پولیس پر آتش بازی سمیت اشیاء پھینکتے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھلے عام جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔افسروں نے لاٹھیوں سے جواب دیا، اور کئی گرفتاریاں کرتے نظر آئے، بعد میں ایل اے کے مرکز میں 4 اور مین اسٹریٹ کے آس پاس کے علاقے میں جمع ہونے والوں کو منتشر کرنے کا حکم جاری کیا۔

    بعد ازاں دوسرے شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے، اور فینکس، ایریزونا میں پولیس کے زبردست ردعمل بھی دیکھے گئے، جہاں افسران کو ریاستی دارالحکومت کی عمارت سے ایک ہجوم پر آنسو گیس پھینکتے ہوئے فلمایا گیا۔

    امریکی سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ روئے ویڈ (Roe v. Wade) کیس کے 1973 کے فیصلے کو غیرمتوقع طور پر کالعدم قرار دے دیا، جس میں اسقاط حمل کو خواتین کا آئینی حق تسلیم کرکے قانونی قرار دیا گیا تھا۔

    اس فیصلے کو ری پبلکن اور مذہبی قدامت پسند اپنی فتح کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو اسقاط حمل کو محدود یا اس پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے 4-5 کے فیصلے سے میسیپی قانون برقرار رکھا، جس کے تحت 15 ہفتوں کے بعد اسقاط حمل پر پابندی عائد ہے۔ ججوں نے کہا کہ روئے بمقابلہ ویڈ کے فیصلے میں 24 تا 28 ہفتوں سے قبل تک اسقاط حمل کی اجازت دی گئی تھی جو کہ غلط فیصلہ تھا کیونکہ امریکی آئین میں اسقاط حمل کے حقوق پر کوئی خاص ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

    میسیپی کے قانون پر نچلی عدالتوں نے پابندی لگا دی تھی کہ اسقاط حمل کے حقوق سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ میسیپی میں واحد بچ جانے والے اسقاط حمل کے کلینک جیکسن ویمنز ہیلتھ آرگنائزیشن نے ڈیمو کریٹس کے امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت سے اس قانون کو 2018 میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    متذکره قانون کے مطابق اسقاط حمل کی اجازت صرف میڈیکل ایمرجنسی یا مہلک معذوری کی صورت میں دی گئی تھی لیکن اس میں ریپ کی وجہ سے ہونے والے حمل کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    روئے بمقابلہ ویڈ (Roe v. Wade) فیصلے میں بتایا گیا کہ امریکی آئین ذاتی رازداری کے تحت خواتین کو اسقاط حمل کا تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ریپ کے نتیجے میں حاملہ ہونے پر کوئی استثنیٰ نہیں دی گئی ہے۔

    ‘پلینڈ پیرنٹ ہڈ آف ساؤتھ ایسٹرن پنسلوانیا بمقابلہ کیسی’ کہے جانے والے کیس میں سپریم کورٹ نے 1992میں اسقاط حمل حقوق کی توثیق کی تھی اور کہا تھا کہ اسقاط حمل قوانین کا نفاذ ‘غیر ضروری بوجھ’ ڈالنے کے مترادف ہے۔

    امریکا میں 1980 میں اسقاط حمل اپنے عروج پر تھا جو ایک ہزار حاملہ خواتین میں 29.3 تھا جبکہ 2017 میں یہ ایک ہزار خواتین میں 13.5 تھا جس کے بعد 2020 تک اسقاط حمل بڑھ کر 14.4 فی ہزار خاتون ہو گیا تھا۔

    بین الاقوامی سطح پر اسقاط حمل کے حقوق میں اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر سال 7.3 کروڑ اسقاط حمل ہوتے ہیں جو تمام حاملہ خواتین کا 29 فیصد بنتا ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک جس اسقاط حمل کو اپنا فطری حق سمجھتے ہیں، اُسے اسلام میں فطرت کے اصولوں کے خلاف اور حرام قرار دیا گیا ہے اور اس عمل کے ارتکاب کی صورت میں اسکے ذمہ دار کو دیت اور خونبہا کی ادائگی کا پابند بنایا گیا ہے۔

  • عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: اداروں کو گالم گلوچ کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دینگے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئے کیونکہ یہ شخص ملک میں انارکی پھیلا رہاہے اور قوم کے لئے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے ۔

    انہوں نے واضح کیاکہ ملک اورقوم کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، اور ہر جماعت کو آئین کے مطابق احتجاج کا حق ہے مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے جوکہ آئین پاکستان میں بھی درج ہے۔

    ان کا کہنا تھا: عمران خان کے کہنے پر اب لوگ باہر نہیں نکلیں گےکیونکہ لوگ اب ان کی جھوٹی اورگمراہ کن سیاست کو جان چکے ہیں ۔ لہذا قانون کو ملحوظ نہ رکھا گیا تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھا دیں۔

    تاہم ایک سروے رپورٹ کے مطابق: 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں.

  • پنجاب کابینہ نے  بجٹ کی منظوری دیدی،عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کئے،حمزہ

    پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی،عوام کو ریلیف کیلئے اقدامات کئے،حمزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا.پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی.صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری دی.اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبائی وزراء، چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے دن رات محنت کر کے بہترین بجٹ دستاویز تیار کی ۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔میں ہمیشہ مشاورت پر یقین رکھتا ہوں۔یہ بجٹ سیاسی و انتظامی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انساف نے سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، تحریک انصاف نے سبطین خان سے متعلق اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، صوبائی وزیر اویس لغاری بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا سپیلمنٹری بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

    جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔

    پنجاب کا بجٹ مسلم لیگ ن کے وزیر اویس لغاری پیش کریں گے، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر کے پوائنٹس اویس لغاری کو بجھوا دیئے ہیں۔تاہم کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا۔

    پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

    زرائع کے مطابق آج کے بجٹ اجلاس کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ اور بجٹ تقریر کے دوران بھرپور احتجاج کا پروگرام بنایا ہے.

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بجٹ اجلاس میں رویہ ٹھیک رکھے گی تو اپوزیشن کا بھی ٹھیک ہو گا، حکومت نے اجلاس میں بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن مزاحمت کرے گی.

  • گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

    گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے-

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی جس ے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا –

    سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیےفوری اقدامات کیے جائیں بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔

    بھارت:توہینِ رسالت ﷺ کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس فائرنگ:2 مسلم مظاہرین شہید

    وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے وزیر ا عظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

    اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

    بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے اور متعدد مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔

    صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

  • پی ٹی آئی خواتین کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج،عالیہ حمزہ مرکزی گیٹ پرچڑھ گئیں

    پی ٹی آئی خواتین کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج،عالیہ حمزہ مرکزی گیٹ پرچڑھ گئیں

    نپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس پر احتجاج شروع کردیا، عالیہ حمزہ ملک عالیہ حمزہ اور ویمن ونگ کی صدر کنول شوزب پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں۔ پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی احتجاج کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری کی زیر قیادت پی ٹی آئی خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔

    پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی جانب سے مہنگائی، ای وی ایم بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل ختم کرنےکے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت اراکین قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کر رہی تھیں، احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں برتن اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

    احتجاج کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں جس کے بعد دروازہ کھول دیا گیا. خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئیں، تقریباً 3 درجن خواتین اراکین پارلیمنٹ کےگیٹ نمبر ایک سے داخل ہوئیں جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال کے دروازے کو بند کردیا گیا جہاں پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیا تھا۔ واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتی پی ٹی آئی خواتین ارکان نے مرکزی ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے خواتین کے اند داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی.

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما کنول شوزف کا کہنا تھا کہ آج یہ آی وی ایم ختم کررہے ہیں،ہم ایک پرامن احتجاج کررہی ہیں،ہمارے ساتھ عام خواتین ہیں،ہماری چلتی حکومت گرائی گئی ہے،کمر توڑ مہنگائی کردی ہے ، پارلیمنٹ ہاوس کے باہرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو ہمارے ساتھ یہی ہوا ہے،کیا جمہوری معاشروں میں یہی ہوتا ہے؟ ،بڑے بڑے چور اپنے آپ کو این آر او دے رہے ہیں،آپ کیا سمجھتے ہیں آپ ہمیں جیلوں میں ڈالیں گے،اتنی شدید گرمی میں لوگ لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں،ان لوگوں نے سوچا غریب عوام کو ہی ختم کردیے ہیں

    ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہاکستان کے آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرنے کی کوشش کی،پاکستان کی فورس کو ہمارے خلاف گلو بٹ بنا کر استعمال کیا گیا ،عمران خان نے 26 سال ان کے خلاف جدوجہد کی ، غریب کے لئے ایک قانون ہے امیر کے لئے دوسرا قانون ہے.

  • دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمود طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پارٹی کے لوگوں نے سرکار دو عالم اہلبیت اور ازواج مطہرات پر گستاخی کی جس پر عالم اسلام میں پہلی بار شدید ردعمل آیا ہے، بھارت سرکاری پر معافی مانگے،ملعون گستاخ کے خلاف قانونئ کارروائی کی جائے، قطر، کویت ایران، عمان سب نے مذمت کی ہے، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن سرکار ناموس کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے.

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سینٹر لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں جب تک بھارتی حکومت مجرموں کو سزا اور معافی نہیں مانگتی تب تک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے، تمام مسلم ممالک نے احتجاجا بھارتی مصنوعات کو سٹورز سے باہر پھینک دیا ہے،

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سرکار کی گستاخی کو عالمی مجرم قرار دیا جائے، دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا۔ احتجاجی مظاہرے و جلسے جلوسوں میں پر امن انداز سے احتجاج کریں گے، فتنہ فساد پھیلانے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سب سے بڑی دہشت گردی ناموس رسالت کی توہین ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سرکاری طورپر معافی نہیں مانگتی اس کا بائیکاٹ کیاجائےگا، گستاخ رسول پر مسلم حکمرانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف کا بیان سامنے آیا،اس وقت مشکل وسطی و اسلامی دنیا میں بہت سخت ردعمل آیا ہے۔ فرانس نے گستاخی عمران خان کے دور میں ہوئے عالمئ سطح کا مسئلہ ہے اسے چھوٹے تناظر میں دیکھنا چاہئیے،پاکستان کا ہر مسلمان اور غیر مسلم یوم حرمت پر ہمارے ساتھ ہیں،ہم تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھے ہماری جماعت تو متحدہ علما بورڈ ہے.

    اس موقع پرعلامہ محمد اکبر نے کہا کہ جمعہ کے روز یوم احتجاج یوم حرمت رسول کےطورپر منائیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے، بھارت کشمیر اور مسلمانوں پر جو ظلم کررہاہے ،بھارت کا سوشل بائیکاٹ ہونا چاہیئے،دنیا نے بھارت کا بائیکاٹ کیاہے تو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہونی چاہئیے گستاخی کرکے ملک میں بدامنی کی کوشش کی ہے،سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو عشق رسول کی محبت میں نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ دشمن نقصان چاہتا ہے۔

    عبد الوہاب روپڑی نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے ہمیں کرنا چاہئیے پر امن ہو ،ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ناموس رسالت ہے ،جمعہ کے روز اہلیان پر امن احتجاج کریں ،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ یوم حرمت رسول جمعہ کو منایاجارہاہے سب لوگ حرمت رسول پر بات کریں گے،وزیراعظم کا یوم حرمت پر اقدام قابل تحسین ہے، نماز روزہ حج و زکوتہ ابھی لیکن سرکار سے کوئی چیز اچھی نہیں،

    مولانا محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، جب تک بھارت معافی نہیں مانگتا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے.

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر گلستان جوہر پرفیوم چوک کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے احتجاج کیا گیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ بجلی جانے سے بہت تنگ آ کر مطالبہ کیا یہ کہ انہیں بجلی پانی اور گیس تینوں چیزیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں بھی لوشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔خواتین بچوں سمیت نیچے بیٹھ گئی اور احتجاج کرتی رہی جس کی وجہ سے روڈ پر موجود ٹریفک جام ہو گئی۔

    مزید یہ کہ گارڈن میں بھی رہنے والوں نے لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کیا۔ یہاں پر بھی عورتوں اور بچوں نے خوب احتجاج کیا جس کی وجہ سے یہاں پر بھی ٹریفک جام ہو گئی۔

    خیال رہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اور اس شہر میں بہت صفائی بھی تھی یہ شہر اتنا خوب صورت تھا کہ لوگ یہاں پر سروسیاحت کرنے جاتے تھے ۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے کراچی کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ۔اس شہر میں نہ تو پانی ہے پانی کی بہت تنگی ہے لوگوں کو اس حوالے سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی بہت تنگی ہے۔اور لوڈ شیڈنگ کی طرف سے بھی عوام بہت تنگ ہے ۔آج اس حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی ہوا ۔جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔

  • ایمبیسی روڈ پر افغان خاندانوں کا احتجاج، ریڈ زون کی طرف جانے کے کوشش

    ایمبیسی روڈ پر افغان خاندانوں کا احتجاج، ریڈ زون کی طرف جانے کے کوشش

    اسلام آباد: ایمبیسی روڈ پر افغانی خاندانوں کا احتجاج ،احتجاج میں خواتیں مرد بچے بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانی خاندانوں نے ایمبیسی روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے جبکہ افغانی خاندان ریڈ زون کی طرف جانے کے کوشش کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جو انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے-

    چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کیلئے دائر درخواست مسترد

    افغانیوں کا مطالبہ ہے کہ افغانی خاندان اٹھارہ اپریل سے پریس کلب اور ایف سکس سے ملحقہ گراؤنڈ میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں ، افغانستان میں امن لایا جائے ہماری زمین ہمارے اوپر تنگ کر دی گئی ہے وہاں حالات کشیدہ ہیں ،ہمارے تعلیمی ادارے تباہ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں –

    افغانیوں کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس اور بین الاقوامی تنظیمیں اس جانب توجہ دیں ،ہم اپنے گھروں میں واپس جانا چاہتے ہیں انہیں ہمارے رہنے کے قابل بنایا جائے-

    قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں پشاور پریس کلب کے سامنے گذشتہ روز (سوموار) کی صبح افغان اور پاکستانی فنکاروں نے ایک انوکھا احتجاج کیا جس میں ہارمونیئم اور ڈھول بجائے گئے۔ یہ احتجاج چار افغان فنکاروں کی گرفتاری کے بعد شروع کیا گیا تھامظاہرین نے گرفتار فنکاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ انھیں کوئی ایسی دستاویز یا کارڈ دیا جائے جس سے پولیس انھیں تنگ نہ کرے۔

    سلمان شہباز،ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    پشاور پریس کلب کے بعد مظاہرین جلوس کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچے تاکہ اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچا سکیں ریلی میں شامل مظاہرین موسیقی پر پشتو کا روایتی اتنڑ یعنی رقص کرتے رہے۔ ریلی کو راستے میں پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پُرامن ہیں اور اپنا مدعا حکام تک پہنچانے جا رہے ہیں۔

    ان مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبات لکھے ہوئے تھے، اس میں کہا گیا تھا کہ یہ احتجاج موسیقی کے ساتھ کیا جا رہا ہے ایک پلے کارڈ پر درج تھا کہ آپ ہمیں بھیڑیوں کے سامنے نہیں پھینک سکتے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب کو بھیجنے کی…

  • تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج،ڈی پی او سے مذاکرات

    تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج،ڈی پی او سے مذاکرات

    قصور
    بےدردی سے قتل ہونے والے تاجر محمد اسلم کے ورثا کا الہ آباد ٹھینگ موڑ مین چوک میں احتجاج،پورا علاقہ غم و غصے میں مبتلا،ڈی پی او قصور کی سات دن کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں گزشتہ روز اے ڈی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو نا معلوم اغواء کاروں نے اغوا کے بعد بڑی بےدردی سے قتل کر دیا تھا جس پر آج صبح سویرے مقتول کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا
    پورا الہ آباد احتجاج میں امڈ آیا اور فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
    احتجاج کے باعث پورا شہر بند ہو گیا اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی
    مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری تک نعش کو نا دفنانے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا
    مقامی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر ناکام رہی
    ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف موقع پر خود پہنچے اور سات دن میں قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم ہوا
    مقتول محمد اسلم کی نماز جنازہ بلال میرج ہال الہ آباد میں 10:30 پر ادا کی گئی جس میں پورے شہر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی دعائے مغفرت کیساتھ قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا

    بے دردی سے قتل کے بعد پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہے لوگوں میں خوف کی لہر پائی جا رہی ہے