Baaghi TV

Tag: احتجاج

  • پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور میں خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولز اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں ہڑتالی اساتذہ کی معطلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے احتجاج میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا ہے، اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لئے آج جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج کے دوران پشاور میں مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس نے شلینگ اور لاٹھی چارج کیا ہے، لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں،جناح پارک کے قریب ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانونی اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن نہ ہونا ہماری زیادتی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا،آج چوتھے روز بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے،

    دوسری جانب مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی، احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں،احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سارا فوکس دھرنے اور جلسے جلوسوں پر ہے اور جب اساتذہ اپنے حقوق کے لیے کوئی احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ انکا حق نہیں احتجاج کا،جب آپ وفاق پر چڑھائی کریں تو وہ ٹھیک ہے؟ ہر وقت جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کیساتھ احتجاج کو اپنا حق کہنے والوں سے پختونخواہ کے اساتذہ کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا،

    صوبائی صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کے وعدے سے مکر کر اپنی ناکامی ظاہر کی ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج سے صوبے کے 26,000 پرائمری سکولز بند ہیں۔احتجاج میں ہزاروں اساتذہ پشاور میں موجود ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ یہ تعلیم دشمن پالیسی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس رویے کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ معاشرتی ترقی کے ستون ہیں، ان کی قدر ضروری ہے۔

  • پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    پنجاب کالج واقعہ پر سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام،ایف آئی اے نے 36 افراد کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ نجی کالج کی پرنسپل کی درخواست پر درج کیا گیا ہے،مقدمہ میں سائبر کرائم ایکٹ، دھمکی، ہراسگی، فیک نیوز سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،ایف آئی اے میں درج مقدمے کے مطابق نامزد ملزمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم شروع کی جو ان کے ہینڈلرز کے ذریعے مزید پھیل گئی،کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کی تحویل میں ہے، شک ہے کہ اس معاملے میں دو طلبا کا کردار ہو سکتا ہے، ان طلبا کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کےلیے وائس پرنسپل نے تنبیہ کی تھی،واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، حقائق جاننے کےلیے طلبہ اور عملے سے رابطہ ہے،سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈا کے بعد ایک بےقابو اور پرتشدد ہجوم نے ہمارے کیمپس پر حملہ کیا،مشتعل ہجوم نے ہمارے عملے کو نقصان پہنچایا اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا، مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل میں درج ہوا، 36 ملزمان کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا اکائونٹس بھی مقدمہ میں شامل ہیں،

    مقدمہ نمبر 168/24 کالج انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا، ایف آئی اے نے مقدمے میں راجہ احسن نوید،فیصل شہزاد،فرید شہزاد،جمیل فاروقی،ایاز امیر،عمران ریاض،ابراہیم،عمر دراز گوندل،مقدس فاروق اعوان، شاکر محمود اعوان،فرح اقرار،طیبہ راجہ،صدام ترین، احتشام علی عباسی،احمد، عبداللہ وڑائچ،محمد شہزاد،نعیم بخاری،فرقان جٹ، سمیع ابراہیم،عمرانہ مغل،میاں عمر،حسیب احمد، سید خلیق الرحمان،چوہدری اخلاص گجر، ملک گل نواز،مصباح ایڈوکیٹ، محمد عمران،سید ذیشان عزیز،محمد شہزاد، طوبیٰ احمد،سعد خلیق الرحمان،محسن رضا، ثاقب جمیل کو نامزد کیا گیا ہے.

    دوسری جانب لاہور نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کا واقعہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ کی خبر وائرل ہوئی،واقعہ کی تصدیق کیلئے مختلف طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا،متعلقہ لڑکی اور اسکے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی، بچی کے والدین نے کہا بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری،گہری چوٹ آئی، 11 اکتوبر تک اسکا علاج اتفاق اور جنرل میں کیا گیا،15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا.

    واضح رہے کہ لاہور کے پنجاب کالج میں مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، طلبا نے احتجاج کیا، تاہم کوئی مدعی نہ نکلا،کوئی لڑکی سامنے نہ آئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو سارا واقعہ ہی جھوٹا نکلا، واقعہ کو لے کر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے طلبا کو اشتعا ل دیا، اس دوران پر تشدد مظاہرے ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز قانونی کاروائی کا حکم دیا تھا.

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور

    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور

    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےپی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور دیا

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور معاشی ترقی سے بڑا کوئی قومی، سیاسی اور عوامی مفاد نہیں،پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہی احتجاج کیوں کرنا چاہتی ہے؟پی ٹی آئی کو چین، سی پیک سے آخر کیوں تکلیف ہو جاتی ہے؟پی ٹی آئی احتجاج موخر نہیں کرتی تو اس کا واضح مطلب بیرونی ایجنڈے کی تکمیل ہوگا،پی ٹی آئی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر فساد بیرونی ایجنڈا ہے،خارجہ تعلقات خراب کرنے والے پاکستان کے خارجہ تعلقات کی بحالی پر 9 مئی دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈیفالٹ کے دہانے تک لیجانے والی پی ٹی آئی کو پاکستان کی معاشی ترقی کی بحالی پر تکلیف ہو گئی ہے،چار سال میں تاریخ کی تیز ترین مہنگائی کرنے والی جماعت کو مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر واپس آنے پر کیوں تکلیف ہو رہی ہے؟

    پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

    تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا  اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں کے اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے۔

    باغی ٹی وی: انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے ان گرفتار افغان باشندوں نے ہوشربا انکشافات کردیے۔

    ایک شرپسند نے بتایا کہ میرا نام عبدالقادر ہے، میں افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں اور پشاور میں مزدوری کرتا ہوں، پشاور میں جاوید نامی شخص نے ہمیں 5 ہزار روپے دے کر ایک دن کی مزدوری کرنے کو کہا، جاوید نے ہمیں صرف ایک دن کے پیسے دیے جبکہ دو دنوں کے پیسے نہیں دیے، اس شخص نےہمیں ہدایات دیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جا کر توڑ پھوڑ کرو اور گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دو۔

    میرا نام امانت خان نامی شرپسند نے بتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں، پی ٹی آئی سے پیسے لے کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے سے دور رہیں، یہ شرپسند عناصر ملکی املاک کو توڑ کر ملک اور قوم کا نقصان نہ کریں، گاڑیاں نہ جلائیں اور سڑکوں کو بھی نہ خراب کریں۔

    مدثر نامی شرپسندنے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو، لوگوں کے بائیک توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو،اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کروانے کوئی بھی نہیں آ رہا اور ہم اسی حال میں ادھر پڑے ہیں۔

    ایک اور شرپسند نورالدین نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں دو تین ہزار مزدوری دی کہ اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو اور گاڑیوں کو آگ لگا دومیری اپنے افغان بھائیوں سے درخواست ہےکہ وہ حق حلال کی مزدوری کریں اور ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں جو اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 878 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا جن میں 120 افغان باشندے، خیبر پختونخوا پولیس کے 7 اہلکار اور کچھ ریٹائرڈ پولیس اہلکار شامل تھےاس شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کاروائیاں، شواہد

    سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کاروائیاں، شواہد

    اسلام آباد: سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی فوٹیج اور ہوشروبا حقائق منظرِ عام پر ، احتجاج کے حق کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی پھیلانے کی نیت سے خیبر پختونخواہ سے آنے والے شر پسندوں نے تمام قانونی حدود پھلانگتے ہوے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پُرتشدد حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، بلوائیوں کی جانب سے عوام کی حفاظت پر مامور سرکاری اہلکاروں اور پولیس پر مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، ان پر تشددحملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 70 سے زائد اہلکارزخمی ہوۓ-

    ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے بلوائیوں کا پُرتشدد احتجاج ایک پولیس اہلکار کی جان لے گیا، شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، ‏عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، ‏شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے، پُر تشدد ہنگاموں میں پولیس کی گاڑیوں اور سرکاری املاک کو آگ بھی لگائی گئی-

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد لائے جانے والے بلوائیوں اور شر پسندوں سے بڑی تعداد میں آنسو گیس شیل، ماسکس،غلیل ،کنچے اور پتھر بھی برآمد ہوے، ان شر پسندوں نےسرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف اسلحہ کا استعمال کیا، خیبر پختونخواہ پولیس کے اہلکاروں کو سول کپڑوں میں مظاہرین کی آڑ میں لا کر اسلام آباد پر دھاوےکے لیے استعمال کیا گیا-

    شر پسندی میں ملوث

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس بائیس اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں کو پکڑا گیا، یہ پولیس اہلکار پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوے یا لینے کے بعد راہِ فرار اختیار کرتے ہُوئے پکڑے گئے،ہوش ربا طور پر اِن سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سے بھاری مقدار میں آنسو گیس، پتھر، کنچے اور ڈنڈے، غلیلیں برآمد ہوئی، ذرائع

    خیبر پختونخوا پولیس ہی کا ایک سینئر پولیس آفیسر جو وزیر اعلی کا منظور نظر ہے، کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں میں پشاور سے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلز، آنسو گیس ماسک، کنچے، غلیلیں اور پتھر چھپا کر اسلام آباد لائے گئے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد سارا تخریب کاری کا سامان شر پسندوں کے حوالے کیا گیا اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف استعمال کیا گیا-

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی وسائل کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا ، جو ہر طرح کے ملکی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، خیبر پختونخوا کی سرکاری گاڑیوں جن میں چھ ایمبولینس ، ایک واٹر ٹینکر اور بارہ فائر ٹینڈر کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے ، ذرائع

    ذرائع کے مطابق اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 795 انتشار پسندوں کو گرفتار کیا جن میں 106 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری شامل ہیں ، اسکے علاوہ 115 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیاگرفتار شدہ افراد سے بھاری تعداد میں غلیلیں، کنچے، ماسک، آنسو گیس شیل اور پتھر برآمد ہوئے ،ایسے تمام عناصر جو ریاست پر دھاوا بولنے کے لئے استعمال کئے گئے انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    ذرائع کے مطابق سرکاری عہدے، سرکاری وسائل اور سرکاری پولیس کا بے دریغ استعمال وہ بھی پر تشدد مقاصد کے لئے نہ صرف سرا سر قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں نے اس بات کا عزم کیا ہے کے شر پسندی میں مُلوث ان تمام گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جاۓ گی-

  • جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

    با غی ٹی وی: مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے،پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

  • مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ،رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک کے بعد آج لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہے،لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور سے اسلام آباد موٹروے جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا لاہور سیالکوٹ موٹروے، بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ پر کنٹینرز لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    آج مینار پاکستان پر بانی تحریک انصاف کی سالگرہ کا جلسہ منعقد کرنے کے اعلان پر بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آزادی فلائی اوور پر کیمپ لگا دیا اور داتا دربار کے قریب روڈ بلاک کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاحال این او سی بھی جاری نہیں کیا گیا۔

    بابوصابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، موٹروے بند ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

    گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات بھی جاری کیے گئے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا گیا ہےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف شہری ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے، عدالت 3 سے 8 اکتوبر تک نافذ کی گئی دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ روز کے پی ٹی آئی احجاج مظاہرین کے خلاف ریاستی اقدامات بظاہر کامیاب رہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ابتدائی چند ایک رکاوٹ ہٹا کر آگے بڑھا لیکن حسن ابدال کٹی پہاڑی کے پاس بدترین شیلنگ کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ڈی چوک سے چائنہ چوک تک شیلنگ اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتارکو بھی گرفتار کرلیا گیا پولیس نے جڑواں شہروں سے تقریباً 1600 سے کارکنوں کو گرفتار کیا۔

  • پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ میں احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو سیل کر دیا جبکہ موبائل اور میٹرو بس سروس معطل رہے گی،جبکہ گزشتہ شب پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے۔

    باغی ٹی وی:پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کیلئے کارکنان لیاقت باغ پہنچ گئے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے ان پر شیلنگ کی گئی، جبکہ کارکنان نے جواب میں پولیس پر پتھراؤ کیا،اٹک سے آنے والے قافلوں پر بھی پولیس نے شیلنگ کی، شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ہے،جواب میں مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا،جبکہ راولپنڈی میں احتجاج پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،شہریار ریاض کی قیادت میں پہلا قافلہ لیاقت باغ پہنچا، پولیس نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرام راجہ کو بھی راولپنڈی جانے سے روک دیا، اور اب خیبرپختونخوا کی طرف سے آنے والے قافلوں کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا، دونوں راولپنڈی جارہے تھے کہ انہیں گاڑی سے اتار کر پولیس وین میں بٹھا دیا گیا،بعدازاں، پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا۔

    بیرسٹر گوہر نے رہائی کے بعد بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا،سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے واپس چھوڑ دیا اور انہیں راولپنڈی جانے سے روک دیا گیا، پولیس نے سلمان راجہ کو ہدایت کی کہ آپ واپس اسلام آباد جائیں۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونکوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں آئی مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے،عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا کر توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم ہر حال میں لیاقت باغ میں پہنچیں گے،ہم بانی پی ٹی أئی کی کال پراحتجاج کر رہے ہیں، ہم پرامن لوگ ہے ہمارے احتجاج پرامن ہوتے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا،راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بند اور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔

    پی ٹی آئی لاہور کی قیادت گرفتاریوں سے بچنے کیلئے رات کو ہی روانہ

    ادھر احتجاج میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی لاہور قیادت کی نئی حکمت عملی اختیار کی اور کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں سے قبل ہی رات میں راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے ذرائع کے مطابق احتجاج میں شرکت کیلئے کارکنان اور رہنما رات گئے ہی روانہ ہوگئے، رہنماؤں اورکارکنان کو الگ الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت دی گئی، پارٹی قیادت کی جانب سے راولپنڈی میں کارکنوں کو اپنی سیاسی شناخت ظاہر نہ کرنے کی ہدایت ملی ہیں، اس حوالے سے شیخ امیتاز نے کہا کہ آج راولپنڈی میں پر امن احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی لاہوراحتجاج میں بھر پور شرکت کریں گی۔

    علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن راولپنڈی میں احتجاج کیلئے روانہ

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کے لیے 25 سے زیادہ ریسکیو گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں فائرویکلز، ایمبولنسز، اور دیگر ریسکیو وسائل شامل ہیں، 40 سے زیادہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ان گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ان ریسکیو گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، جلسے کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا سے ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا ، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہو چکا ہے۔

    ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ راولپنڈی احتجاج کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا، پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جا رہے ہیں، راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں بصورت دیگر پورا پاکستان سڑکوں پر ہو گا، جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کےخاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی تھی، جو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے آج لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کا تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے-

    لیاقت باغ میں احتجاج کے اعلان اور حکومتی اقدامات کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیدی، وزیراعلی کے پی بھی راولپنڈی احتجاج میں شرکت کریں گے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کریں گے، پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی، پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ٹی‌آئی کا احتجاج کا اعلان،لیاقت باغ سیل موبائل اور میٹرو بس سروس معطل

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری لیاقت باغ کے باہر اور اندر تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے چہل قدمی کیلئے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا ہے، راولپنڈی بھر میں آج موبائل سروس معطل رہے گی، موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراوں کو بند کیا جائے گا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رہنے اور مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

    حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاراولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائدکرنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبراور اتوار 29 ستمبرکوہوگا، راولپنڈی ڈویژن کےچاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی،ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے،،امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کومراسلہ جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ادھرسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامہ کے مطابق کسی قسم کی بھی چھٹی کرنے کی اجازت نہیں ہو گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

  • جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو مُلک گیر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو مُلک گیر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی نے ایک دفعہ پھر 29 ستمبر کو ملک گیر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف نااہلی،کرپشن ہے اور بوجھ عوام پر ہے، پاکستانی قوم ناجائز بل ادا نہین کرے گی، چند لوگوں کی لوٹ مار کا عوام نقصان اٹھا رہی ہے، جماعت اسلامی حق دو عوام کو تحریک لے کر چل رہی ہے، آج نئے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں، یہ تحریک عوام کو بنیادی حقوق دلانے کی تحریک ہے، بجلی کے بلوں، گیس کی قیمتوں، پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف دلانا ہے، یہ وہ تحریک ہے جو صرف مطالبات نہیں کر رہی ہے، بلکہ حکومت کو قابل عمل تجاویز بھی دیتی ہے، حکومت کے انتظامی اخراجات کم کئے جائیں، شرح سود کو دس فیصد کم اور پھر بتدریج ختم کیا جائے ،یہ وہ فوری اقدامات ہیں جس سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، آئی پی پیز کو ہم سالانہ اربوں ادا کر رہے ہیں، بجلی بنی نہیں پھر بھی قیمت دی جا رہی ہے، تنخواہ دار لوگوں سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، بڑھا دیا جاتا ہے اور آئی پی پیز والوں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دی جاتی ہے، قوم یہ پیسہ ادا کر رہی ہے، آٹے، دال ،چینی پر ٹیکس لگ گئے، بجلی بلوں پر ٹیکس لگ کر آتے ہیں، ٹی وی ٹیکس، طرح طرح کے ٹیکس لگ جاتے ہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک کسی لیڈر کے مفاد میں نہیں ہے، جماعت اسلامی کو کوئی فائدہ نہیں،ہماری ذات کو فائدہ نہیں، یہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے، صحت،تعلیم کی سہولیات نہیں مل رہیں، اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، ایسی سیاست نہیں کی جا سکتی کہ بس بات چلتی رہے، عملی طور پر ہم میدان میں نکلے، احتجاجی تحریک شروع کی، اسلام آباد گئے، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کیا، اسلام آباد دھرنے کے بعد معاہدہ ہوا جو قوم کے سامنے ہے، ایک طرف جماعت اسلامی اور دوسری طرف حکومت وقت ہے، حکومت نے 45 دن میں شرطوں کا ماننے کا کہا تھا اور کہا تھا کہ ایک ماہ میں آئی پی پیز کامسئلہ حل کر لیں گے، ہم نے حکومت کو موقع دیا اور عوامی رابطے کو جاری رکھا ہم سات آٹھ جلسے ملک میں کر چکے ہیں اور ایک تاریخی ہڑتال بھی کی، پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی،یہ تحریک آگے جا رہی ہے، ہم نے ممبر شپ شروع کی ہوئی ہے جو جاری ہے، بہت بڑی تعداد میں عوام ممبر شپ حاصل کر رہے ہیں، ممبر شپ کو آگے مشاورت کے بعد بڑھایا جائے گا، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ تحریک نئے فیز میں داخل ہو رہی ہے، 29 ستمبر کو ملک بھر میں بڑے مظاہرے کریں گے، دھرنے دیئے جائیں گے، یہ دھرنے شاہراہوں پر دیے جائیں گے،ہم حکومت سے کہتے ہیں کوئی ایسی کاروائی کرنے سے گریز کرے جو جمہوری عمل کو سبوتاژ کرے، ہمارا دھرنوں، احتجاج کا اسلسلہ وسعت اختیار کرے گا، 23 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک ہم پورے پاکستان کی عوام سے رابطہ کریں گے اور ریفرنڈم کریں گے کہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہئے یا نہیں،اس پر لوگوں کی رائے ہر جگہ سے حاصل کریں گے اور عوام کا جب رائے ملے گا تو پھرہم واضح اعلان کریں گے کہ پاکستانی قوم ناجائز بل ادانہیں کرے گی، یہ ناجائز بل ہیں، اسی دوران ہم پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر سکتے ہیں ملین مارچز کرنے کا آپشن بھی ہے.

    ہم کسی سے "فیض یاب” نہیں ہوئے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان،صحافیوں کی مذمت

    علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان،صحافیوں کی مذمت

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ملک بھر کی صحافی برادری اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر طارق ورک، سیکریٹری آصف بشیر چودھری، سیکریٹری فنانس ندیم چودھری اور مجلس عاملہ کے منتخب ارکان سمیت پوری تنظیم نے وزیر اعلی کے پی کے کی جانب سے صحافتی برادری کے خلاف نازیبا اور شرمناک زبان کے استعمال کو ان کی تربیت کی کمی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے_ آر آئی یو جے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی میڈیا پر بکنے سمیت متعدد بلا جواز الزامات اور تنقید کرتے رہے ہیں تاہم اب جیل میں وہ اسی میڈیا کی تعریف اور میڈیا کے نمائندوں کی رسائی کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں_ آر آئی یو جے نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے پوری صحافتی برادری اور بالخصوص خواتین کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کا زمہ دار میڈیا کو ٹھہرانا پی ٹی آئی کی تربیت کا حصہ ہے_ اہل قلم کو دھمکیاں دینے والے بہادر وزیر اعلی کی بہادری کا یہ عالم ہے کہ وہ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے کر زندگی گزار رہا ہے_

    آر آئی یو جے واضع کرتی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کے اس طرز عمل پر جلد ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا اور ملک بھر کی صحافی برادری پر الزام تراشی بالخصوص خواتین کے بارے میں نازیبا بیان بازی کو تمام متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا_

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں