Baaghi TV

Tag: احسان اکبر ظہیری

  • مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    مجرمان کو عامی افراد کا خود سزا دینا منافی اسلام ہے

    قصور
    سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے ،ماورائے عدالت قتل اسلامی شریعت کے خلاف ہے ،سزا دینے کا اختیار ریاست کا ہے نا کہ عامی افراد کا ،نئے تعینات ہونے والی کابینہ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کو مبارکباد،علامہ احسان اکبر ظہیری

    تفصیلات کے مطابق رئیس مرکز ابن الخطاب اسلامیہ الہ آباد قصور حضرت مولانا علامہ احسان اکبر ظہیری نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا قتل منافی اسلام ہے کیونکہ مجرمان کو سزا دینے کا اختیار ریاست کا کام ہے ناکہ عامی افراد کا اگر ہر سزا عامی افراد کے سپرد کر دی گئی تو معاشرے میں شدید بگاڑ پیدا ہو گا اسی لئے ریاست کے تابع رہنا لازم ہے
    علامہ احسان اکبر ظہیری نے نئے تعینات ہونے والے صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی،جنرل سیکریٹری حافظ سلمان اعظم،صدر اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب حافظ قسیم شیخوپوری کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    نیز علامہ صاحب نے کہا کہ قوم اللہ رب العزت کی طرف رجوع کرے اور قرب الٰہی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرے یہی ہمارے مسلمان ہونے کا تقاضہ ہے

  • روز قیامت قرآن سے بڑی کوئی سفارش نا ہوگی،احسان اکبر ظہیری

    روز قیامت قرآن سے بڑی کوئی سفارش نا ہوگی،احسان اکبر ظہیری

    قصور
    مرکز ابن الخطاب الاسلامی الہ آباد قصور کے نئے رئیس احسان اکبر ظہیری کا تقریب حفظ القرآن سے خطاب،لوگوں کو اپنے بچے دین کی طرف راغب کرنے کی تلقین

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے مرکز ابن الخطاب الاسلامی کے نئے رئیس احسان اکبر ظہیری نے مدرسہ میں حفظ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے ضرور آراستہ کریں کیونکہ قیامت کے دن کوئی سفارش اللہ کی بارگاہ میں قرآن حکیم سے بڑھ کر نا ہو گی
    تقریب میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی
    مرکز کے رئیس کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ سے فارغ ہیں اور اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کیلئے مرکز میں داخل کروایا جائے جہاں بچوں کا قیام و طعام ادارہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ادارے کی معاونت علاقائی صاحب ثروت افراد کر رہے ہیں
    اس سے قبل ان کے والد اس ادارے کے سربراہ تھے جو کہ خالق حقیقی سے جا ملے ان کے بعد مرکز تقریباً بند تھا جسے اب احسان اکبر ظہیری نے دوبارہ آباد کیا ہے