Baaghi TV

Tag: احسن خان

  • جو والدین پڑھانے کی بجائے بچوں سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے احسن خان

    جو والدین پڑھانے کی بجائے بچوں سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے احسن خان

    اداکار احسن خان جو چائلڈ ابیوز جیسے موضوع پر بنے ہوئے ڈرامہ کا حصہ بنے. اس ڈرامے کا نام اڈاری تھا. احسن خان نے ہمیشہ اس حساس موضوع پر آواز اٹھائی ہے . آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے زیراہتمام واک میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کا ایک بڑا حصہ سکول نہیں جاتا وہ محنت مزدوری کرتے ہیں ماں باپ اپنے بچوں کو مالکوں کے پاس چھوڑ کر خود صرف ماہوار پیسے لیتے ہیں اس دوران مالک ان کے ساتھ جو مرضی کرے. انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو گرفتار کرنا چاہیے جو بچوں کو پڑھانے لکھانے کی بجائے ان سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں. احسن خان نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے ہمارے ہاں لوگوں کو آگاہی دئیے جانے کی

    ضرورت ہے. دل دُکھتا ہے بچوں‌کو جوتے پالشش کرتا دیکھ کر ، یا گاڑیاں ٹھیک کرتا دیکھ کر، میں مانتا ہوں کہ ملک میں‌معاشی صورتحال ٹھیک نہیں‌ہے لیکن ماں‌باپ کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے، پڑھنے لکھنے کی عمر میں چنر سو روپوں کی خاطر ان کو گھروں سے دور کر دیا جاتا ہے. ہمارے ہاں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو اس حوالے سے ہہترین کام کررہا ہے ہمیں اس ادارے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اپنے تائیں جتنی ہوسکے لوگوں‌کو آگاہی دینی چاہیے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کو پڑھائیں ان کو اچھا مستقبل دیں .

  • فلمسٹار لیلی کس ہیرو کی محبت میں گرفتار تھیں اور بریک اپ کی وجہ کونسی ہیروئین تھی؟

    فلمسٹار لیلی کس ہیرو کی محبت میں گرفتار تھیں اور بریک اپ کی وجہ کونسی ہیروئین تھی؟

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ لیلی جو کہ کافی عرصے سے فلموں اور شوبز کی چکا چوند سے دور ہیں. ان کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس ہیرو کو پسند کرتی تھیں اور کس ہیروئین کی وجہ سے ان کا بریک اپ ہوا. لیلی کہتی ہیں‌کہ میں اداکار احسن خان کو بہت پسند کرتی تھی ہم دونوں کا افئیر بھی چل رہا تھا. ہم نے ایک ساتھ فلموں میں‌کام بھی کیا. لیکن میرا دل نہیں مانتا تھا کہ احسن خان کسی اور ہیروئین کے ساتھ کام کریں . جب ان کو فلمسٹار نرما کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی اور انہوں‌نے وہ آفر قبول بھی کر لی تو میں بہت ناراض ہوئی کہ کیوں اس کے ساتھ کام کررہے ہو، اس پر سینئر اداکارہ سنیگیتا بیگم نے مجھے کہا کہ تم دونوں نے آگے بڑھنا ہے یا

    نہیں؟‌ ایک دوسرے کو کام کرنے دو اور جو رول جس کے ساتھ ملے کرو. لیکن میرے دل میں بات بیٹھ گئی اور کچھ لوگ بھی ایسی باتیں کرنے لگ گئے کہ نرما اور احسن خان کا افئیر چل رہا ہے تو میں احسن خان سے لڑتی تھی. بس دل میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے تو پھر ہمارے درمیان دوریاں بڑھ گئیں اور احسن خان اپنی زندگی جینے لگے اور میں اپنی. لیکن مجھے خوشی ہےکہ جب میرے گھر کا مسئلہ بنا تو دنیا میں احسن خان کی واحد وہ انسان تھا جس نے مجھے کال کرکے ایموشنل سپورٹ دی اور مدد بھی کی .

  • احسن خان نے بچائی ایک بلی کے بچے کی جان

    احسن خان نے بچائی ایک بلی کے بچے کی جان

    ہمارے ہاں اکثر یہ ہوتا ہے کہ بلیاں اور کتے گزرتی ہوئی گاڑیوں کے نیچے آجاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.کچھ لوگ انہیں اگنور کر کے چلے جاتے ہیں اور کچھ ان کو بچانے میں لگ جاتے ہیں. احسن خان کا شمار بھی انہی لوگوں میں‌ہوتا ہے جو جانوروں کی بہت زیادہ کئیر کرتے ہیں ان کو زخمی حالت میں یا بیمار نہیں دیکھ سکتے. اس کا ثبوت ان کی وائرل ہونے والی ایک وڈیو ہے جس میں وہ بھاگتے ہوئے جا رہے ہیں اور سڑک پر موجود ایک بلی کے بچے کو ہاتھوں میں اٹھا رہے ہیں. احسن خان نے اس بلے کے بچے کو نہ صرف سڑک سے اٹھایا بلکہ اسکو طبی امداد بھی دی اور بلی کے بچے کو تب تک نہیں چھوڑا جب تک اس کی حالت بہتر نہیں ہو گئی.احسن خان کی شخصیت کا یہ روپ دیکھ کر ان

    کے پرستار ان کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہےکہ احسن خان بہت زیادہ نرم دل ہے ، کوئی کہہ رہا ہےکہ احسن خان جتنا اچھا فنکار ہے اتنا ہی اچھا انسان بھی ہے. یوں احسن خان نے ایک بلی کے بچے کی جان بچا کر ثابت کیا ہے کہ وہ جانوروں کا خیال رکھتے ہیں. یاد رہے کہ احسن کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں اس کردار کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    عوامی مزاج رکھنے والے اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے مختلف کرداروں کا زکر کیا ہے. احسن خان نے ڈرامہ سیریل ہمنیشن میں اپنے کردار دارلخزئی کے کردار پر بات کی اور بولے لوگوں کو شاید شروع میں لگا تھا کہ یہ نیگیٹیو کریکٹر ہے لیکن ایسا نہیں تھا مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. احسن خان نے یہ بھی کہا کہ قصہ مہربانو کا قیامت ڈرامہ کے کردار بھی بہت پسند کئے گئے. احسن خان نے کہا کہ میرے کسی کردار کی اگر میمز بنتی ہیں تو میں شرمندہ کبھی بھی نہیں ہوتا بلکہ میں تو لطف اندوز ہوتا ہوں اور شرمندہ ویسے میں کیوں‌ ہوں ؟ میں نے کوئی چوی کی ہے کسی کا مال لوٹا ہے جو میں شرمندہ ہوں . میں اگر شرمندہ ہوں گا کبھی تو

    اپنی کسی اخلاقی غلطی پر ہی ہوں گا. یاد رہے کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نیگیٹیو اور پازیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو ہر طرح ہر روپ ہر کردار میں بے حد سراہا گیا. عموما یہ ہوتا ہےکہ اگر ہیرو کا کردار کرنے والا نیگیٹو کرے تو اسکو اتنا پسند نہیں کیا جاتا لیکن احسن نیگٹیو کریں یا پازیٹیو ان کو یکساں ہی مقبولیت حاصل ہے.

  • فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    ڈرامہ سریل ”فراڈ” اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. ڈرامے میں احسن خان ایک فراڈیے کا کردار کررہے ہیں. اس ڈرامے میں مرکزی کردار کرنے والے احسن خان ، صبا قمر اور میکال ذوالفقار حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ماضی میں بھی یہ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ کام چکے ہیں اور ہر بار ان کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے. میکال ذوالفقار احسن خان اور صبا قمر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور تینوں ہی بہت اچھے موڈ میں ہیں. تینوں ہنس رہے ہیں، وڈیو میں صبا قمر میکال اور احسن خان کے درمیان میں کھڑی ہیں میکال ذوالفقار صبا قمر سے پوچھتے ہیں کہ صبا بتائو اصلی فراڈیہ کون

    ہے وہ میکال کے طرف اشارہ کرتی ہیں اور میکال ذوالفقار صبا قمر کے جواب پر حیران ہوجاتے ہیں اور احسن خان کھل کھلا کر ہنس دیتے ہیں. شائقین اس وڈیو سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں. فراڈیے کا کردار ڈرامے میں احسن خان نے ادا کیا ہے شائقین کو میکال کے سوال پر لگا کہ شاید صبا قمر احسن خان کی طرف اشارہ کریں گی لیکن انہوں نے میکال ذوالفقار کا نام لیا. یاد رہے کہ ان تینوں آرٹسٹوں کو ڈرامہ سیریل فراڈ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے. کہانی میں‌لڑکیوں کی شادی اور ان کے والدین کے مسئائل کو دکھایا گیا ہے.

  • ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ڈرامے کی منفرد کہانی اور احسن خان، میکال ذوالفقار صباقمر کی جاندار اداکاری شائقین کے دل جیت رہی ہے. اس ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہے. ڈرامے کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں‌ ہوئی ہے.شوٹنگ کا بڑا حصہ لاہور میں ہی رہا ہے. تاہم اب فراڈ ڈارمے کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے تمام آرٹسٹوں نے اپنے اپنے گھر کی راہ لے لی ہے. اسماء عباس اور احسن خان نے ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر لگائی اس میں دونوں‌ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم دونوں فراڈئیے ہیں اور آج فراڈ ڈرامے کے سیٹ پر ہمارا آخری دن ہے شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، ڈائریکٹر ثاقب خان کراچی جا چکے ہیں، باقی کاسٹ بھی

    کراچی جا چکی ہے آج سیٹ پر صرف ہم دونوں ہیں اور ہمارے ساتھ ہماری پوری ٹیم ہے جس نے اس ڈرامے کی شوٹنگ کو ممکن بنایا . احسن خان اور اسماء عباس نے کہا کہ ہمیں‌امید ہے کہ ہمارا ڈرامہ آپ سب کو بہت پسند آیا ہو گا. ہم اپنے مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں جو ہمیں‌اتنا پیار دیتے ہیں اور ہم دونوں یہ درخواست کرتے ہیں کہ لاہور میں بھی ڈرامے شوٹ کئے جائیں جیسا کہ فراڈ ڈرامہ شوٹ ہوا ہے. یاد رہے کہ فراڈ ڈرامے میں‌احسن خان نے ایک فراڈے کا کردار ادا کیا ہے جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں.

  • احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    احسن خان کو کیسے کردار کرنے کی ہے خواہش ؟

    ورسٹائل اداکار احسن خان جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے ہیرو کا امیج رکھنے والے اس فنکار نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں. حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جس میں انہوں نے ایک منفی کردار ادا کیا ہے یہ کردار ہمیں اپنی حقیقی زندگی میں اردگرد نظر آتے ہیں. اس کردار میں احسن خان نے اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتا ہوں کہ جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں بلکہ ان کے زہنوں پر نقش ہوجائیں .میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مختلف کردار کروں لیکن پھر

    بھی کہیں نہ کہیں ابھی تک تشنگی ہے مزید اچھے کردار کرنے کی. احسن خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سینئرز کو بہت زیادہ احترام دیتے ہیں اسی چیز کا اعتراف کرتے ہوئے اداکار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنے سینئر کی پہلے دن سے آج تک عزت کرتا ہوں ان کے احترام میں‌کھڑا ہوجاتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ جو لوگ اپنے سینئرز کا احترام کرتے ہیں انہیں کامیابیاں ملتی ہیں.احسن خان نے مزید کہا کہ آج جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ خاصے اچھے ہر موضوع کو کور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ٹی وی اصلاح کا زریعہ ہے یہاں اصلاحی کھیل ہی پیش کئے جانے چاہیں.یاد رہے کہ احسن خان نے نوے کی دہائی کی فلم نکاح میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس کردار کے بعد انہیں نوٹس کیا گیا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا.

  • عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں خوبصورت کا کردار کرنے والی خوبصوت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکار احسن خان کے ساتھ پھر سےکام کرنا چاہتی ہیں.اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم دونوں‌کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سرا ہے اور میں‌خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. اداکارہ نے فلم رہبرا کی شوٹنگ کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ احسن نے تمام شوٹنگ میں بہت زیادہ تعاون کیا اور صرف میرے ساتھ ہی تعاون نہیں‌کرتے تھے بلکہ وہ ٹیم کے ہر ممبر سے تعاون کرتے تھے.وہ بہت اچھا گائیڈ کرتے ہیں اور گائیڈ ہر کوئی ہر کسی کو

    نہیں‌کرتا اتنا کھلے دل کا مالک کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن احسن خان میں یہ کوالٹی ہے شاید تبہی اللہ تعالی نے ان کو اتنی کامیابی دی ہے.ادگع احسن خان نے بھی عائشہ عمر کی تعریف کے انداز پر ریسپانس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ بذات خود بہت اچھی اداکارہ اور انسا ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے ہر وقت ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں‌ عائشہ نے جو میرے لئے الفاظ استعمال کیے ہیں میں ان کےلئے ان کا بےحد شکر گزار ہوں .یاد رہے کہ عائشہ عمر کی فلم رہبرا نے اب تک صرف پالیس لاکھ کا بزنس کیاہے.فلم کی کہانی میں‌شائقین نے زیادہ دلچپسی نہیں لی.

  • ہارون شاہد نے کیا نیو کمزر سے گلہ

    ہارون شاہد نے کیا نیو کمزر سے گلہ

    شعیب منصور کی فلم ورنہ سے شہرت پانے والے ہارون شاہد نے حال ہی میں‌ کہا ہے کہ میں نے نوٹس کیا ہے کہ اس انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی بجائے پرانے آرٹسٹ زیادہ عاجز ہیں ان کے رویوں میں زیادہ لچک ہے. نئے لوگ اپنی شرائط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں. انہوں نے مثال دیتے ہوئے احسن خان کا نام لیا اور کہا کہ میں نے تو احسن خان کو لوئر سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن نئے لوگوں‌ کو ایسا ضرور کرتے دیکھا ہے حالانکہ

    انکو یہ بھی نہیں پتہ ابھی کے انہوں نے خود کو اس انڈسٹری میں کیسے لیکر چلنا ہے. یوں ہارون شاہد نے کھل کر کیا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے ساتھ گلہ شکوہ. یاد رہے کہ ہارون شاہد ماضی قریب میں‌ ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچےتھے میں نظر آئے ہارون اس سے پہلے بھی ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور کی فلم ورنہ میں‌ ہیرو کے طور پر نظر آچکے ہیں.ہارون شاہد ایک اچھے اداکار ضرور ہیں لیکن ابھی تک ان کا کوئی بھی ایسا کردار یا پراجیکٹ سامنے نہیں آ سکا کہ جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ صف اول کے اداکاروں کی دوڑ میں شامل ہیں. ورنہ فلم کے بعد ابھی تک ہارون شاہد کسی ایک بھی فلم میں‌ نظر نہیں آئے،اب یہ تو ہارون شاہد ہی بتا سکتے ہیں کہ اصل وجہ کیا ہے ہم تو یہی کہہ سکتے ہیں‌کہ انہیں کسی فلمساز نے کاسٹ نہیں کیا یا خود ابھی فلم ان کی ترجیحات میں نہیں ہے.

  • اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکاری آسان کام نہیں عائشہ عمر

    اداکارہ عائشہ عمر جن کی حال ہی میں فلم رہبرا ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کے ساتھ احسن خان دکھائی دے رہے ہیں۔ امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو پاکستان کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے گانے کافی پسند کئے جا رہے ہیں چوبیس جون کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنی لوگ کہانی کو کافی سراہ رہے ہیں۔اس فلم کی ہیروئین عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی اس وڈیو میں عائشہ عمر نے دکھایا ہے کہ وہ کس طرح سے شوٹ کررہی ہیں ، انہوں نے اس وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اداکاری صرف گلیمر کا نام نہیں ہے نہ ہی یہ تفریخ ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد کا نام ہے اداکاری.

    عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ یہ کلپ جنوری دو ہزاد بیس کی صبح سات بجے ہم قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کا ہے۔ لہذا کام کرنا آسان نہیں ہوتا سردی گرمی کے موسم کی شدت کو جھیلنا پڑتا ہے تب جا کر کوئی چیز بنتی ہے جسے شائقین دو ڈھائی گھنٹوں میں دیکھتے ہیں ان دو ڈھائی گھنٹوں کے پیچھے بے حد محنت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ رہبرا میں عائشہ عمر ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے اس میں پنجابی بولی ہے اور باقاعدہ خوبصورت پنجابی لہجہ اپنایا ہے، امین اقبال کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں آپ یہ ضرور کہیں گے کہ ہاں جی یقینا فلم پر محنت کی گئی ہے۔