Baaghi TV

Tag: احسن خان

  • نیگیٹیو اور پازیٹیو نہیں ،کردار کی اہمیت دیکھتا ہوں:احسن خان

    نیگیٹیو اور پازیٹیو نہیں ،کردار کی اہمیت دیکھتا ہوں:احسن خان

    اداکار احسن خان جن کی چوبیس جون کو رہبرا فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے وہ کہتے ہیں کہ کردار ہیرو کا ہے یا ولن کا میں ان چکروں میںنہیں پڑتا بس یہ دیکھتا ہوں کہ کردار کتنا چیلنجنگ ہے اور روٹین سے ہٹ کر اس میں کیا ہے۔میں روایتی کام کرنا پسند نہیں کرتا بہت سال تک ایک ہی طرح کے کردار کرنے کے بعد سوچاکہ میں ورائٹی کیا دے رہا ہوں ۔اس لئے میں نے کرداروں کے انتخاب کا کرائی ٹیریا زرا سخت کیا اور یہ دیکھنا شروع کیا کہ جو کردار کرنے جا رہا ہوں اس میں نیا اور مختلف کیا ہے اور لوگوں کے لئے اس میں دلچپسی کی وجہ کیا ہوگی ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام کے حوالے دعوے بالکل بھی نہیں کرتا بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ کام ایسا ہو کے لوگ دیکھ کر خود تعریف کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں فلم اور ٹی وی کے کام میں تخصیص نہیں کرتا کیونکہ آرٹسٹ کو ٹی وی فلم ریڈیو سٹیج ہر میڈیم ٹرائی کرنا چاہیے اس سے اس کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے ۔مجھے جو بھی کام ملا میں نے کیا لیکن اب زرا فوکس معیار پر زیادہ ہے جو کام مجھے چیلجنگ نہیں لگے گا وہ میںنہیں کروں گا ۔احسن خان نے کہا کہ میں نے رہبرا سے پہلے بھی فلمیں کیں ہیں میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ہر میڈیم میں سراہا گیا ہے ۔آج کل میرا فراڈ ڈرامہ چل رہا ہے اس میں میرا کردار ایسا ہے کہ جو دیکھنے والوں کے لئے ڈرامے کے آخر میں یقینا سبق آموز ہو گا ۔

  • بالی وڈ کی فلم رد کرنے کی وجہ کو ایشو بنا دیا گیا ہے:احسن خان

    بالی وڈ کی فلم رد کرنے کی وجہ کو ایشو بنا دیا گیا ہے:احسن خان

    اداکار احسن خان جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو میں سوال کئے جانے پر جواب دیا کہ میں نے بالی وڈ کی فلم اپنے ہنی مون کی وجہ سے رد کی تھی اور میکا ل نے بعد میں یہ فلم کی ۔اس کے بعد ایک کنٹرورسی نے جنم لیا کسی نے کچھ کہا تو کسی نے کچھ ۔احسن خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے جو بالی وڈ فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار سرے سے ہی نہیں تھے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اس فلم میں اکشے کمار تھے اور میرا کام بہت اہم ہے میں مانتا ہوں لیکن کہیں پر کبھی کبھی ذاتی زندگی کو بھی دیکھنا پڑتا ہے اور جب مجھے بالی وڈ کی فلم آفر ہوئی میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور ہنی مون پر چلا گیا ۔میکال نے اگر یہ فلم کر لی تو کیا ہوا؟ احسن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ لکھ دیتا ہے بول دیتا ہے بھئی پہلے کسی کی بات پوری توجہ سے سن لیا کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جو فلم چھوڑی تھی اس میں اکشے کمار بالکل بھی نہیں تھے ۔
    یاد رہے کہ آج کل احسن خان کا ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ان کے پرستار ہر بار کی طرح ان کے اس رول کو بھی سرا ہ رہے ہیں احسن اس ڈرامے میں منفی کردار کے زریعے سامنے آئے ہیں ان کے ساتھ کملی فلم کی ہیروئین صبا قمر نظر آرہی ہیں۔

  • ہنی مون اہم تھا اسلئے بالی وڈ کی فلم کی آفر کو رد کر دیا :احسن خان

    ہنی مون اہم تھا اسلئے بالی وڈ کی فلم کی آفر کو رد کر دیا :احسن خان

    ہمارے ہاں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جن کو ہمسایہ ملک بھارت والے خود بلا کر کام دیکرعزت بخشتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو کام حاصل کرنے کے لئے بھارتی ڈائریکٹروں سے رابطے کرتے ہیں ۔اس لئے جب بھی کسی فنکار کا انٹرویو کیا جاتا ہے تو اس سے یہ سوال لازمی کیا جاتا ہے کہ آپ نے بالی وڈ میں جا کر کام کیوں نہیں کیا ایسا ہی سوال اداکار و میزبان احسن خان سے بھی انٹرویو کے دوران ہوا ۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے بالی وڈ میں جا کر کام کیوں نہیں کیا آفر نہیں آئی یا آپ کی ترجیحات میں نہیں ہے بالی وڈ ۔تو احسن خان نے جواب دیا کہ مجھے بالی وڈ کی فلم آفر ہوئی تھی اس میں اکشے کمار بھی تھے چونکہ میری ان دنوں نئی نئی شادی ہوئی تھی اور ہنی مون پلان کر رکھا تھا اسلئے میں نے اس فلم کی آفر ٹھکرا دی اور ان سے معذرت کر لی ۔مجھے بہت سارے لوگوں نے اس وقت کہا کہ آپ غلطی کررہے ہیں آپ کو کم از کم بالی وڈ کی فلم نہیں چھوڑنی چاہیے اور ہنی مون کا پلان آگے لیجانا چاہیے تو میں نے سب سے کہا کہ

    نہیں میں ایسا نہیں کر سکتا ۔ہاں لیکن میں نے یہ ضرور کیا کہ اپنے ساتھی اپنے بھائی دوست میکا ل ذوالفقار سے کہا کہ آپ یہ کردار کر لیں اور یہ کہہ کر میں ہنی مون پر چلا گیا جب واپس آیا تو مجھے میکا ل نے پوچھا کہ تم نے یہ فلم کیوں نہیں کی جس پر میں نے اسکو کہا کہ تم کرو یا میں بات ایک ہی ہے ۔
    یاد رہے کہ احسن خان کاان دنوں ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے اس میں احسن نیگیٹیو کردار ادا کر رہے ہیں ان کے ساتھ اس ڈرامے میں میکا ل ذوالفقار اور صبا قمر مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے یہ ڈرامہ شائقین کی وجہ کا مرکزبنا ہوا ہے ۔اس سے قبل بھی احسن نے ڈرامہ سیریل اڈاری میں نیگیٹیو کردار ادا کیا تھا اس کردارکو عوا م میں بہت پذیرائی ملی تھی ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • فلم ”رہبرا“ کی پرموشنز جاری

    فلم ”رہبرا“ کی پرموشنز جاری

    فلم”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو پورے ملک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے آج کل اس کی پرموشنز زور شور سے جاری ہیں۔ فلم کے ہیرو ہیروئین عائشہ عمر اور احسن خان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل مختلف ٹی وی شوز میںجا رہے ہیں اور میڈیا سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں انہوں نے فلم کا ٹائٹل سانگ ریلیز کیا جسے عوا م میںکافی پذیرائی ملی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امین اقبال نے کہاکہ رہبرا دیکھنے کے بعد یقینا دیکھنے والے محسوس کریں گے کہ ہاں کوئی اچھی فلم اچھے موضوع پر بنی ہے ۔میں نے عید سے لیکراب تک جتنی فلمیں ریلیزہوئی ہیں سب دیکھی ہیں سب اچھی ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ میں بہت زیادہ ایکسائٹیڈ ہوں ،ہم سب بہت محنت کی ہے ۔رہبرا گانے کے لئے ہم نے جو لوکیشنز دکھائی ہیں ان پرجا کر کام کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن سکرین پر گانا دیکھ کروہ ساری مشکلیں بھول گئیں ہیں ۔ احسن خان نے کہا کہ سائرہ افضل جن کو میں اس فلم کی اصل ہیروئین کہتا ہوں۔یہ خاتون ہو کر اتنا حوصلہ اور ہمت دکھا رہی ہیں خواتین تو عموما پرودکشن کے شعبے میں کم کم آتی ہیں لیکن یہ امریکہ سے پاکستان کی محبت میںآئی ہیں اور یہاں آکر کام کررہی ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہماری کوشش ضرور پسند آئیگی۔
    پروموشنز کے دوران عائشہ اور احسن ایک ٹی وی شو میں گئے وہاں ان دونوں نے ایک پنجابی گانے پر ڈانس کیا.

  • فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ”رہبرا “ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل کے ساتھ احسن خان ،ریشم،میرا ،غلام محی الدین، مسعود بٹ ،پرویز کلیم، خلیل الرحمان قمر ،خاور ریاض ،سید نور و دیگر موجود تھے جبکہ عائشہ عمر مصروفیت کے باعث نہیں پہنچ سکیں۔ہم نے اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال سے بات کی انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر آپ خالی دل اوردماغ لیکر نہیں نکلیں گے بہت دن تک یہ فلم آپکو بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ دو سال سے کورونا کی وجہ سے فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تاخیر کا شکار تھا لیکن جیسے ہی سینما گھر کھلے ہیں تو ہم فلم سینما گھر لے آئے ہیں۔جب میں اس فلم لکھ رہا تھا

    تو میرے ذہن میں احسن خان اور عائشہ عمر ہی آئے اس لئے ان کو کاسٹ لیا ۔ایک سوال کے جواب میںامین اقبال نے کہا کہ میں فلمیں بنانے کا خواب لیکر ہی انڈسٹری میں آیا تھا لیکن جب ہم آئے فلمیں رک چکیں تھیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کریں ۔اس فلم کا میوزک سن کر آپ محسوس کریں گے کہ بہت دن کے بعد کچھ اچھا سننے کو مل رہا ہے راحت فتح علیخان اور عاصم اظہر جیسے گلوکاروں نے گیت گائے ہیں۔

  • قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    قصہ مہربانو :ماورا حسین بہترین اداکارہ کے لئے نامزد

    ڈرامہ سیریل ”قصہ مہربانو کا“ جسے عوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی،”ہم ایوارڈز “ کی بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں اداکارہ ماورا حسین کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ماورا حسین اس نامزدگی پر خاصی خوش ہیں ۔ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ڈرامے میں احسن خان اور نعمان اعجاز کا بیٹا زاویار نعمان مرکزی کرداروں میں نظر آئے ۔اقبال حسین کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں ایک ایسے معاشرتی مسئلے کو اجاگر کیا گیا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ گھبراہٹ کا شکارہوتے ہیں اوریہ مسئلہ ایک شوہر کا بیوی کے ساتھ زبردستی ’میریٹل ریپ‘ کا ہے ،جو لوگ ایسے مسائل کو ہائی لائٹ کرتے ہیں ان پر تنقید ہوتی ہے ۔قصہ مہر بانو کا میں معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو

     

     

     

     

     

    ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی جسے دیکھنے والوں نے خاصا پسند کیا ۔احسن خان نے جو کردار ادا کیا وہ کافی سبق آموز تھا احسن اس سے قبل بھی ڈرامہ سیریل ”اڈاری“ میں ایسا کردار ادا کر چکے ہیں جس نے دیکھنے والوں کےلئے ایک نئی سوچ کو جنم دیا اور وہ سوچ تھی بچوں کی حفاظت اور جرم کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لانا۔
    واضح رہے کہ ماورا حسین ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھارت جا کربھی منوایا ۔

  • فلم رہبرا کے حوالے سے احسن خان کا بڑا دعوی

    فلم رہبرا کے حوالے سے احسن خان کا بڑا دعوی

    معروف اداکار ”احسن خان” نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فلم ”رہبرا” پاکستان کے ساتھ ساتھ یوکے اور یورپ میں بھی ریلیز کی جائیگی، فلم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے احسن نے کہا کہ امین اقبال نے ٹی وی میں ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ بنایا ہے آج کل ان کا ”عشق لا” بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یہ رہبرا کے زریعے فلم انڈسٹری میں بطور ڈائریکٹر اینٹری دے رہے ہیں یقینا اچھا اضافہ ثابت ہوں گے.جہاں تک فلم کی کہانی کی بات ہے تو اسکی کہانی ریفریشنگ ہے اور میوزک تو کمال ہے آپ دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ فلم کو کتنی محنت سے بنایا گیا ہے.

    احسن خان نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرے پرستار میرے ہر کام کو سراہتے ہیں اور ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنے پرستاروں‌ کی امیدوں پر ہمیشہ پورا تریں.میں نے ہمیشہ ایسا کام کیا ہے جس کو دیکھ کر میرے مداحوں نے فخر ہی کیا ہے.کسی بھی آرٹسٹ کی یہ بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ اسکے بارے میں یہ سوچا جائے کہ یہ جس پراجیکٹ میں ہوگا یقینا وہ اچھا ہی ہو گا. ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرا ڈرامہ ”ہمنیشن” کو بہت پسند کیا جا رہا ہے خاص کر اس کے ڈائیلاگز بہت ہٹ ہو رہے ہیں. اس میرا کردار ایسے لڑکے کا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ کو نہیں بدلتا لڑکیوں کے پڑھنے کے حق میں نہیں اپنی مرضی کے مطابق وہ کیرئیر چوز نہیں کر سکتیں وغیرہ اسی طرح سے ”فراڈ” ڈرامے میں میرا کردار ایسا ہے کہ جو لڑکیوں سے شادی کرتا ہے صرف پیسے بنانے کے چکر میں اور شادی کے بعد رفو چکر ہوجاتا ہے وہ یہ بھی نہیں سوچتا کہ کسی لڑکی کے ماں باپ اگر اپنی بیٹی کی شادی اتنے چائو سے کررہے ہیں تو انکے بھی ارمان ہوں گے، یہ کہانی سبق آموز ہے.

  • ڈرامہ سیریل ”فراڈ” کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل ”فراڈ” کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل ”فراڈ” جو حال ہی میں آن ائیر ہوا ہے اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے پہلی قسط سے ہی ڈرامہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے. اس ڈرامے کی شوٹنگ لاہورجاری ہے جبکہ ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے اور اسکی پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی ہے. ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں صبا قمر،احسن خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں.میکال اور صبا کی جوڑی کو ماضی میں‌ خاصا سراہا گیا کافی عرصے کے بعد دونوں ایکساتھ نظر آرہے ہیں.صبا قمر چھوٹی سکرین سے غائب تھیں ان کے پرستار ان کو دیکھنا چاہتے تھے ڈرامے کی پہلی قسط آن ائیر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صبا کے پرستاروں نے اداکارہ کو چھوٹی سکرین پر ویلکم بیک کہنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو سراہا. .ڈرامے کی کہانی کی شروعات بیٹی کے رشتے کو رد کر دینے سے ہوتی ہے کہانی کی بنت کافی اچھی لگ رہی ہے زینجبل عاصم شاہ نے اسے لکھا ہے.میکال کا ایک سوال کے جواب میں اس ڈرامے کے ھوالے سے کہنا تھا کہ آپ لوگ ڈرامہ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ میرا جو کردار ہے وہ لوگوں‌کو دھوکہ دیتا ہے یا دھوکہ کھاتا ہے. احسن خان جو بظاہر منفی کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے ایسے پراجیکٹ کی تلاش میں تھا.

  • فلم  رہبرا   کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    فلم رہبرا کا ٹائٹل سانگ 27 مئی کو ریلیز ہوگا

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” رہبرا” کا ٹائٹل سانگ کل یعنی ستائیس مئی کو لاہور میں‌ ریلیز ہو گا اس موقع پر مرکزی کاسٹ کیساتھ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے. کاسٹ میں عائشہ عمر، احسن خان ،سارش خان اور رمل علی و دیگر شامل ہیں.فلم کو اسد علی شاہ اور شکیل چوہان نے لکھا ہے جبکہ سائرہ افضل نے پرڈیوس کیا ہے.فلم کافی عرصے سے ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کورنا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے اب جب حالات بہتر ہو رہے ہیں اور سنیما کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں تو ایسے میں رکی ہوئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں .”رہبرا” جون میں سینما گھروں‌کی زینت بن رہی ہے . ڈائریکٹر امین اقبال کافی پُر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئیگی.

  • نورمقدم کیس :احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے

    نورمقدم کیس :احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نور مقدم کیس میں شامل تفتیشی اداروں، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی : اداکاراحسن خان نے اس حوالے سےآواز بلند کرتے ہوئے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر حضرت عمر فاروق ؓ کا قول شیئر کیا ’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘ اس قول کے ساتھ احسن خان نے ’’نور مقدم قتل کیس‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    واضح رہے کہ نور مقدم کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے جس چاقو سے نور مقدم کا قتل ہوا اس پر اور پستول پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں ملے اور ملزم کے خلاف فرانزک کے سوا کوئی شواہد موجود نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز ہونے ہونے والے اجلاس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے مطابق قتل سے پہلے نور مقدم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    اس کے علاوہ مقتولہ نور کے ناخن سے ظاہر جعفر کی جلد کے نمونے بھی ملے ہیں چاقو اور بلیڈ کے دستے پر نور مقدم کا خون مل گیا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ نور مقدم نے قتل ہونے سے پہلے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

    نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

    نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے-

    بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

    نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟

    نور مقدم قتل کیس،تمام گواہوں کے بیان قلمبند ، جرح مکمل