Baaghi TV

Tag: احسن رمضان

  • ورلڈ اورایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے کیا گرفتار

    ورلڈ اورایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے کیا گرفتار

    ورلڈ اور ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مبینہ طور پر لاہور پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

    لاہور کے علاقے ٹاؤں شپ میں احسن رمضان اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ہونے والے ایونٹس کی ٹریننگ کے لئے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے کہ گرین ٹاؤن تھانے کے اہلکاروں نے رات گئے اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور کاروائی کرتے ہوئے ورلڈ اسنوکر چیمپئن کو ساتھ تھانے لے گئے، احسن رمضان نے پولیس کو اپنا تعارف کروایا لیکن لاہور پولیس کے اہلکاروں نے ایک نہ سنی، احسن رمضان نے پھر بتایا کہ وہ ٹریننگ کر رہا ہے اور ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن پولیس نہ مانی اور موبائل اور بیلٹ لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا بعد میں قریبی دوستوں کے پہنچنے پر انہیں رہا کیا گیا،

    واقعہ کے بعد احسن رمضان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بات بتاتے ہوئے احسن رو پڑے، ویڈیو پیغام میں احسن رمضان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے اور غلیظ گالیاں دیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتہ تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا احسن رمضان نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعظم اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ انصاف کیا جائے

    ورلڈ سنوکر چیمپین احسن رمضان کا تھانہ گرین ٹائون میں پکڑے جانے کا معاملہ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی او لاہور نے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی، بلال صدیق کمیانہ نے ورلڈ احسن رمضان سے بد سلوکی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    نوٹفکیشن دکھانے اورسارے معاملے کے بعد بیس منٹ بعد تھانہ والوں نے چھوڑا احسن رمضان اور اسکے ساتھیوں کو کلب لیٹ بند کرنے پر پکڑا گیا تھا تھانہ میں احسن رمضان بیس منٹ تک بندرہے

    تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا

  • پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور:پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی احسن رمضان نے تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 16 سالہ احسن رمضان نے دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

    احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

     

    یاد رہے کہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں اپنے سینئر ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی تھی ۔فتح کے بعد وہ محمد آصف کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔اس سے قبل محمد آصف دو مرتبہ اور محمد یوسف ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔