Baaghi TV

Tag: احمد فرہاد

  • آزاد کشمیر ہائیکورٹ، احمد فرہاد کی درخواست ضمانت منظور

    آزاد کشمیر ہائیکورٹ، احمد فرہاد کی درخواست ضمانت منظور

    آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظورکرلی ہے

    آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں احمد فرہاد ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے احمد فرہاد کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،عدالت نے احمد فرہاد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا. چیف جسٹس مظٖر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی ،آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں ، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے ، آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے،

    شوہر کو سمجھائیں،شاعری کرے،صحافت نہ کرے،چیف جسٹس مظفر آبادہائیکورٹ
    چیف جسٹس مظفر آبادہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہہ کی کہ؛ ” آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے”احمد فرہادصرف شاعری کرے ،صحافت نہ کرے ،چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت برخاست کر دی

    واضح رہے کہ احمد فرہاد مئی کے مہینے میں اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،اس کے بعد د آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ احمد فرہاد کی ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں جیل بھجوا دیا گیا تھا.

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

  • احمد فرہاد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    احمد فرہاد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    مظفر آباد،کشمیری شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا

    پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے،مزید ریمانڈ کی درخواست کے بجائے پولیس نے احمد فرہاد کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکورٹی میں احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

    واضح رہے کہ احمد فرہاد کی درخواست ضمانت بھی مسترد ہو گئی تھی، احمد فرہاد نےدرخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی تھی،عدالتی فیصلے کے بعد شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ نے عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہو جانے کے بعد ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور قانون کا سہار اہی لیں گے

    احمد فرہاد کو بحفاظت گھر واپس آنے تک جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے، عدالت
    دوسری جانب کشمیری شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ فرہاد علی شاہ کی گرفتاری جن حالات میں ریکارڈ پر لائی گئی وہ غیر قانونی عمل ہے، احمد فرہاد کو بحفاظت گھر واپس آنے تک جبری گمشدہ فرد قرار دیا جاتا ہے، فرہاد علی شاہ جب بھی گھر پہنچے تفتیشی افسر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان قلمبند کرائے،جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، تمام مسنگ پرسنز کیسز کی سماعت کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا گیا، عدالت نے حکمنامہ میں کہا کہ رجسٹرار آفس لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے مسنگ پرسنز کے کیسز یکجا کر کے چیف جسٹس کے سامنے رکھے، چیف جسٹس انتظامی اختیارات استعمال کر کے لارجر بنچ بنائیں تاکہ مفاد عامہ کے اس مسئلے کو بہتر طور پر نمٹایا جا سکے،کریمنل جسٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جیز اور انچارج سی ٹی ڈی کو مدعو کیا جائے، وہ اپنی سفارشات اور گزارشات کریمنل جسٹس کمیٹی میں زیر بحث لائیں، ایسے مقدمات جن میں قومی سلامتی کے امور پیش نظر ہوں انہیں ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، اعلی تحقیقاتی اداروں کے سربراہان سے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا پر رپورٹنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کریں،

  • ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی

    ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی

    کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی اور اغواء کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عروج زینب کی درخواست پر سماعت کی .درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی حامد میر بطور عدالتی معاون عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر عثمان گھمن بھی عدالت میں موجود تھے،ایمان مزاری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے،ابھی ضمانت کی درخواست کو ہائیر فورم پر چیلنج کر رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس پر کوئی اور بھی پرچہ ہے؟ایمان مزاری نے کہا کہ پہلے ایک مقدمے کا بتایا گیا اور بعد میں ایک اور پرچہ درج ہونے کا بتایا گیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اس کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے،ابھی یہ تو یقین ہے کہ وہ اب جوڈیشل کسٹڈی میں ہے، پولیس اگر ٹرائل میں کسی کو پکڑے اور دو دن تک پیش نہ کرے تو ٹرائل ہی ختم کر دیتے ہیں،

    تمام مسنگ پرسنز کے کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں.جسٹس محسن اختر کیانی
    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ احمد فرہاد گرفتاری سے قبل کہاں تھا؟ سوال جبری گمشدگی کا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر مغوی ریکور ہو جائے تو حبسِ بے جا کی درخواست خارج ہو جاتی ہے،یہ کہتے ہیں کہ اغواء کاروں کا تعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں،یہ بات تفتیش میں سامنے آئے گی، مغوی جوڈیشل کسٹڈی میں ہے اور احمد فرہاد کا 161 کا بیان لکھا گیا ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ تفتیشی افسر نے کشمیر میں جا کر احمد فرہاد کا بیان ریکارڈ کیا ہے؟ ذرا وہ دکھائیں،لکھا ہے کہ میں ذہنی و جسمانی طور پر بیان دینے کے قابل نہیں، یہ بھی لکھا ہے کہ وہ خود عدالت میں پیش ہو کر یا وکیل کے ذریعے بیان دے گا،احمد فرہاد کی واپسی پر تھانہ لوئی بھیر کا تفتیشی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان کرائے،تمام مسنگ پرسنز کے کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں،کریمنل ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر بھی پیش ہوں، اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر فیصلے کے لیے معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں، ان کو مت آسمان پر بٹھائیں، پھر ان کو یہ بات بری لگے گی، قانون کو احترام دیں، ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں، انا کے مسئلے میں ایک آدمی دو مقدموں میں چلا گیا، عدالت کی کارروائی کے نتیجے میں وہ دو مقدمات میں چلا گیا جس کی فیملی متاثر ہو رہی ہے،یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے، اسلام آباد کی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی،قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پر پابندی لگائے گی،لارجر بینچ اس لیے بھجوا رہا ہوں کہ ایک جج کا موقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججز بھی دیکھیں، ہو سکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو بلانا ہے،ہم نے کہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کہ کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا،

    حامد میر،اسد طور نے وی لاگ میں غلط دلائل رپورٹ کئے،غدار کہنے کی کوشش کی.ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا شکوہ
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد حامد میر صاحب اور اسد طور نے وی لاگ کیا، وی لاگ میں آزاد کشمیر غیر ملکی علاقہ سے متعلق مجھ سے منسوب دلائل رپورٹ کیے،میں نے یا کسی اور نے ایسا کچھ نہیں کہا وی لاگ میں غلط کہا گیا، میں نے اس حوالے سے اضافی دستاویزات بھی جمع کروا دی ہیں،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ عدالت نے کسی وی لاگ یا رپورٹنگ پر پابندی نہیں لگائی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حامد میر نے ایک کالم لکھا جس میں میرے بیان کا غلط تاثر دینے کی کوشش کی،میں سینئر صحافی کا بہت احترام کرتا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کا اپنا وزیراعظم، پارلیمنٹ، آئین اور عدالتیں ہیں، یہ دائرہ اختیار کی بات ہے،صحافی کی اپنی ایک رائے ہے، اخبار خود کہتا ہے کہ اُس کا رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ صحافی نے ایک وی لاگ بھی کیا اور وفاق کا حوالہ دے کر غدار کہنے کی کوشش کی،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ایسی بات نا کریں، عدالت میں موجود حامد میر نے کہا کہ صرف یہ بات نہیں ہوئی کہ کشمیر فارن ٹیریٹری ہے، پراسیکیوٹر جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر میں نو مئی جیسے واقعات ہوئے، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا کہ میں نے اس طرح کی بات نہیں کی تھی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں کیا کروں کہ ان کا کالم مسترد کر دوں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل، آپ حامد میر کو چائے پلائیں اور اپنی بات سمجھائیں، جہم نے اس کیس میں حامد میر کو خود عدالتی معاون کے طور پر بلایا ہے، عدالت نے حامد میر کو ہدایت کی کہ آپ بار کے صدر کے ساتھ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جائیں اور ان کی بات کو بھی سمجھیں،

    احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

  • احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

    احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

    احمد فرہاد کیس کی سماعت ،انسدادِ دہشتگردی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا

    انسدادِ دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے،احمد فرہاد کی جانب سے ہائی کورٹ میں رٹ دائرکیے جانے کامکان ہے،مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا،گزشتہ روز درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی.

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

    عدالتی فیصلے کے بعد شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ نے عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہو جانے کے بعد ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور قانون کا سہار ہی لیں گے، ہمیں صرف اتنا بتایا گیا ہیکہ ضمانت مسترد کی گئی تفصیلات ہمیں نہیں بتائی گئیں،شاعر احمد فرہاد مریض ہیں اور سٹریس میں ہیں انہیں سپیشل کیئر جائیے ہوتی ہے ورنہ ان کا مرض بڑھ سکتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ احمد فرہاد پیش ہوں گے تو ہماری پٹیشن کا فیصلہ ہوگا ،ان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی پر کورٹ ہی کوئی کمیونی کیٹ کرے گی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے،

  • احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ،شاعر احمد فرہاد کی بازیابی اورعدالت میں پیشی سےمتعلق کیس ،جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ وکیل نے بتایا کہ احمد فرہاد اب تک گھر نہیں پہنچے ہیں،وکیل کے مطابق احمد فرہاد مظفرآباد تھانے میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، وکیل کے مطابق احمد فرہاد کے اہل خانہ کی ان سے ملاقات کروائی گئی ،وکیل کے مطابق طبی وجوہات کی بنا پر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق احمد فرہاد 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں، اٹارنی جنرل کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست غیر موثر ہوچکی احمد فرہاد کو اغوا کرنے والوں کی تشخیص اور ان کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی،لا افسر کے مطابق احمد فرہاد کی بازیابی کے بعد یہ استدعا اب موثر نہیں رہی،احمد فرہاد کی پیشی تک عدالت لا افسر کے موقف سے اتفاق نہیں کرتی،وکیل کے مطابق احمد فرہاد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی ،وکیل کے مطابق کچھ روز میں احمد فرہاد کے ضمانت پر رہا ہونے کے امکانات ہیں، محرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کی جاتی ہے،

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

    مظفرآباد، انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دیا ہے

    صحافی و شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، احمد فرہادکی اہلیہ نے موجود وکیل کو تبدیل کرکے سردارکے ڈی خان اور محمودبیگ کو احمد فرہاد کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا،اس دوران عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی جس میں وکیل نے الزام عائد کیا کہ ” احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی”۔ وکیل کی جانب سے درخواست پر عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔

    عدالتی حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کےڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہادکا طبی معائنہ کرے گی،عدالت نے احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    احمد فرہاد کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احمد فرہاد کو سی ایم ایچ میں رکھا گیا جہاں پر سول ڈاکٹروں کی سہولت میسر نہیں تھی احمد فرہاد شدید بیمار ہے فیملی کی اس سے بات ہوئی ہے اور خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ احمد فرہاد کو زہر دے دیا گیا ہے یا اس کی زندگی ختم کرنے کے لیے سلو پوائزننگ کی جارہی ہے تاکہ احمد فرہاد کچھ بول نہ سکے۔

  • کیس صرف تب ختم ہوگا جب  احمد فرہاد عدالت میں پیش ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی

    کیس صرف تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد عدالت میں پیش ہوگا،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد ہائیکورٹ، صحافی و شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ احمد فرہاد پر آزاد کشمیر کی حدود میں مقدمات درج ہیں اور وہ 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے احمد فرہاد سے اس کی فیملی کی ملاقات کرا دی گئی ہے اس لیے حبس بے جا کی پٹیشن نمٹائی جائے،ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ” ‏ہم نے صرف واپسی نہیں مانگی تھی بلکہ یہ بھی مانگا تھا کہ جبری گمشدگی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہو”۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” ‏یہ کیس صرف تب ختم ہوگا جب وہ عدالت میں پیش ہوگا، ‏جس دن احمد فرہاد کورٹ میں آئے گا ہم پٹیشن نمٹا دیں گے”۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ کشمیر فارن ٹیراٹری ہے جس کا اپنا آئین اور اپنی عدالتیں ہیں، آزاد کشمیر میں پاکستانی عدالتوں کے فیصلے غیر ملکی عدالت کے فیصلوں کے طور پر پیش ہوتے ہیں،ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ یہاں سے فیملی دھیرکوٹ تھانے گئی، پورا پولیس اسٹیشن اور لاک اپ دیکھا لیکن احمد فرہاد وہاں نہیں تھے، ‏پوچھنے پر بتایا گیا کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مظفر آباد ٹرانسفر کردیا ہے، ‏وہاں پہنچے تو پولیس والے نے کہا ہمارا پرچہ ہے لیکن وہ تھانہ میں نہیں ایس ایچ او کے پاس ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ ‏احمد فرہاد پر اب دو ایف آئی آرز ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ‏ہمارے علم میں دو ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 29 مئی کو گرفتاری ہوئی ہم اُس سے پہلے والے وقت کو ڈھونڈ رہے کہ وہ کہاں تھا؟ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ ‏سریہ وہاں کی عدالت دیکھے گی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمد فرہاد بازیابی کیس میں حبس بے جا کی درخواست نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • احمد فرہاد مظفر آباد منتقل، چار روزہ ریمانڈ منظور

    احمد فرہاد مظفر آباد منتقل، چار روزہ ریمانڈ منظور

    باغ آزاد کشمیر ، لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو زیر دفعہ اے پی سی 186 کے تحت تھانہ دھیرکوٹ باغ میں گرفتار کر لیا

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ احمد فرہاد صبح 7 بجے گجر کوہالہ کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا گیا ۔ دوران چیکنگ سید احمد فرہاد سے شناختی کارڈ مانگا گیا جو دکھانے سے وہ انکاری ہو گیا۔ شاعر احمد فرہاد کارسرکار میں مداخلت کے جرم اے پی سی 186 کے ارتکاب میں گرفتار ہوئے۔احمد فرہاد ایک دیگر مقدمہ میں مظفرآباد پولیس کو بھی مطلوب ہیں ،احمد فرہاد کو ضروری کارروائی کے بعد مظفرآباد منتقل کر دیا گیا

    ایس ایس پی مظفرآبادیاسین بیگ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعر احمد فرہاد کے خلاف انسداد دھشت گردی ایکٹ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلے سے درج مقدمہ میں مظفرآباد تھانہ صدر نے گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزم کا عدالت سے چار روز کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج صبح اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شاعر احمد فرہاد دھیرکوٹ تھانے میں بند ہے ۔ جب انکی اہلیہ دوپہر کو دھیر کوٹ پہنچیں تو مقامی پولیس نے لکھ کر دیدیا کہ احمد فرہاد انکے پاس نہیں ہے بلکہ مظفر آباد پولیس لے گئی ہے

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

    باغی ٹی وی : شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار ہیں اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں،ساتھ ہی اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی، احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں درج ایف آئی آرمیں نامزد ہیں-

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    جسٹس محسن اخترنے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل صاحب قانون میں رہنے کی بات کررہے تھے، کوہالہ پل کے بعد گرفتار کرکے دائرہ اختیاروہاں کا بنایا گیا، یہ تو شریف آدمی ہے شریف سا شہری ہے، امید کرتے ہے ادارے قانون میں رہ کرکام کرنا سیکھیں گے،ہم نےبنیادی حقوق کےتحفظ کاحلف اٹھا رکھا ہے، کسی کی ایجنسیوں کےساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

    اس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین ہمارے لئے مقدم ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب کوئی ادارہ جاتی لڑائی نہیں، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کربتائیں توپٹیشن نمٹا دیں گے، یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہوگاعوام ہوں گے، سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے، میں تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا اس لیے پرواہ نہیں، میں تو ٹی وی بھی نہیں دیکھتا،لاپتا افراد سے متعلق لارجربینچ بنانےکیلئے فائل بجھوا دوں گا، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر سماعت کی، درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری اور سینئر صحافی حامد میر بھی عدالت میں موجود تھے،احمد فرہاد کیس میں احمد فرہاد کو پیش نا کیا جا سکا،وفاقی حکومت نے احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ لیا،اٹارنی جنرل منصور اعوان روسٹرم پر آگئے۔ اور کہا کہ کچھ سی ڈی آرز ملی ہیں، ان کے زریعے ٹریسں کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں ریاست ناکام ہو چکی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی اس کو ریاست کی ناکامی نا کہیں، اگر ہم نا پیش کر سکے تو مان لوں گا کہ ریاست ناکام ہو گئی ،جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ احمد فرہاد کی بازیابی کا کیس نہیں رہا، یہ پوری قوم کی بازیابی کا مقدمہ ہے،

    آئی ایس آئی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور بجٹ سمیت تمام تفصیلات طلب
    جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری دفاع سے آئی ایس آئی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور بجٹ سمیت تمام تفصیلات مانگ لیں ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے، سیکٹر کمانڈر کا کیا کام ہے؟ طے کرنا ہے کہ ایجنسیاں چھپ کر نہیں بلکہ ایک واضح طریقہ کار کے تحت کام کریں گی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکریٹری دفاع کو کہیں کہ پیش ہو کر ان سوالات کا جواب دیں کہ کیسے کسی شخص سے متعلق آئی ایس آئی تحقیق کرتی ہے؟ کون کون سی سطح پر کام کیا جاتا ہے؟ آئی ایس آئی عوامی پیسے پر ہی کام کر رہی ہے، ہر ادارہ عوام کو جواب دہ ہے،ہم ججز بھی جوابدہ ہیں،اگر ادارے قابل احتساب نا ہوں اور ان کے احتساب کا کوئی طریقہ کار بھی نا ہو تو ہم کیا کریں گے؟”احمد فرہاد کا بازیاب ہونا پیچھے رہ گیا اب پورے پاکستان کے لاپتہ افراد سے متعلق گائیڈ لائن اس کیس میں طے ہو گی،آئی ایس آئی اور ایم آئی کا دائرہ اختیار کیا ہے؟ میں تو ابھی بھی یہی مانتا ہوں کہ متعلقہ ادارہ صرف پولیس کا ہے، ایف آئی اے تحقیقاتی ادارہ ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی پولیس کی ہی معاونت کرنا ہوتی ہے،”ایسی کوئی ایجنسی پاکستان میں کام نہیں کر سکتی جس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نا ہو، ہم ایجنسیز کے طریقہ کار سے متعلق judge made law بنائیں گے،

    طے کرنا ہے ایجنسیاں چھپ کر نہیں واضح طریقہ کار کے تحت کام کرینگی،جسٹس محسن اختر کیانی
    کانگریس میں کئی کئی گھنٹے سی آئی اے ایجنٹ جواب دیتا ہے، آپ بھی ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا لیا کریں ،جسٹس محسن اختر کیانی
    اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی ایس آئی تو وزیر اعظم آفس کے ماتحت ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا یہ تو اور آسان ہو گیا، کل کو وزیراعظم کو بلا کر پوچھیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے کام کرنے کا اندرونی طریقہ کار کیا ہے یہ واضح ہونا چاہئے، ان ایجنسیوں نے کئی اچھے کام کیے ہیں، بندہ برآمد کر لینا حل نہیں ہے بلکہ قانونی طریقہ کار بنانا ہے کہ آئندہ پولیس خفیہ ایجنسیوں والوں کو بلا کر پوچھ سکے، ایجنسیوں کے رول آف بزنس بتانا ہوں گے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انٹیلے جنس اہجنسیوں کا سیکیورٹی کے حوالے سے طریقہ کار تو طے ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکانگریس میں کئی کئی گھنٹے سی آئی اے ایجنٹ جواب دیتا ہے، آپ بھی ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا لیا کریں ،دس دن ہو گئے، پتا نہیں اس بیچارے کا کیا حال ہو گا، اس کیس میں صحافیوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور سابق آئی جیز کو معاون مقرر کروں گا، دیکھیں نا ایجنسیوں پر الزام لگا ہے، موجودہ کیس میں واضح الزام آئی ایس آئی پر ہے، جن کا بندہ مرا ہو یا غائب ہو انہیں پتا ہوتا ہے کہ براہ راست کون ملوث ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں اس الزام کی واضح نفی کر چکا کہ احمد فرہاد آئی ایس آئی کے پاس نہیں ہے، ابھی احمد فرہاد کی بازیابی کی امید ختم نہیں ہوئی، ہو گی تو عدالت کو خود بتا دوں گا۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ احمد فرہاد سے وڈیو بیان لینا چاہ رہے ہیں کہ وہ باہر آ کر ویسے نہیں بولے گا جیسے بولتا تھا، مشروط رہائی کا کہا جا رہا ہے، احمد فرہاد کی جان کو خطرہ لاحق ہے،

    تحفظ قانون دے گا، کسی سے دشمنی کی بات نا کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی
    صحافی احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے سامنے حامد میر پیش ہو گئے اور کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد حکومت نے پیمرا کے ذریعے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ شروع کردیا ہے۔ جو سوال آپ نے ایجنسیز سے پوچھے ہیں کیا ہم ان کی کوریج کر سکتے ہیں؟جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بالکل آپ اس عدالت کی کارروائی کور کریں، اس پر کوئی پابندی نہیں، میں اس کیس کی آئندہ سماعت براہ راست دکھانے کا حکم دوں گا اور آئندہ جو بھی لاپتہ افراد کا کیس اس عدالت میں ہوگا وہ براہ راست دکھایا جائے گا، پیمرا کی پابندی عدالت پر تو نہیں ہے، پیمرا کا نوٹیفکیشن تو میرے سامنے نہیں ہے مگر آرڈر کروں گا سماعت براہ راست ہو، ہر دور میں کچھ صحافیوں کی آواز کسی کو ناپسند ہوتی ہے، یہ چلتا ہوا سلسلہ ہے۔وزیر قانون نے جو بھی پریس کانفرنس کی وہ تو اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے، یاد رکھیں گے یہ صرف وقت کی بات ہے کل کو آپ دوسری جانب کھڑے ہوں گے،، تحفظ قانون دے گا، کسی سے دشمنی کی بات نا کریں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پولیس کو جانتے ہیں، ایجنسیوں کو نہیں، یا تو ایجنسیوں کے بھی تھانے بنا دیں تا کہ لوگ سیدھا انہی کے پاس جائیں، یا قانون بنا دیں کہ ایجنسیاں 90 یا 100 دن کسی کو تحویل میں رکھیں گی،احمد فرہاد کیس میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنا طریقہ کار بتایا تو جسٹس محسن اختر کیانی نے کہامجھے ایسی کوئی مثال دیں کہ پولیس نے انٹیلی جنس افسر کو مس کنڈکٹ پر پکڑا ہو۔یہ حکومت تو جبر کے دور سے گزر کر آئی ہے اسے تو سمجھنا چاہیے، صحافیوں کی خبر سے اتنی تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ جو اخبار بھی اپنے اینگل سے جبر چھاپتا ہے تو لوگوں کو پتا چلتا ہے،کوئی پارلیمنٹ میں ہمارے متعلق بات کر کے گا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اب سے براہ راست دکھائیں گے تا کہ سب خود ہی فیصلہ کر لیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ احمد فرہاد کیس کی آئندہ سماعت پر سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی سیکریٹری دفاع کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکٹر کمانڈر کی حیثیت ایک ایس ایچ او سے اوپر نہیں، وہ ایک کھرا انسان ہے، پہلے بیان دیں پھر پیش ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی.

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    احمد فرہاد کی بازیابی درخواست ،سیکرٹری دفاع و داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب