Baaghi TV

Tag: اختیارات کا ناجائز استعمال

  • وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

    وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

    آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 259 کے مطابق حکومت کسی بھی شخص کو ایوارڈ صرف "شجاعت، مسلح افواج میں شاندار خدمات، تعلیمی امتیاز یا کھیلوں” کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ہی دے سکتی ہے، جیسا کہ قانون میں وضاحت کی گئی ہے۔

    ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپنے کابینہ ارکان، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین کو ایوارڈز دینا آئین کی کھلی خلاف ورزی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پسندیدہ سرکاری افسران اور قریبی افراد کو اعزازات و خطابات دینا معمول بن چکا ہے، جس سے ان ایوارڈز کی وقعت اور وقار بری طرح مجروح ہوا ہے۔

    قانونی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کا سختی سے نوٹس لیا جائے تاکہ قومی اعزازات کی ساکھ بحال کی جا سکے۔

    پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

    ٹرمپ، پیوٹن سربراہی اجلاس کے لیے الاسکا روانہ، جنگ ختم کرنے پر زور

    بھارتی یومِ آزادی تقریب ،امیت شاہ سے ترنگا گر گیا، سوشل میڈیا پر مذاق

    کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش، اہم تبدیلیاں متوقع

  • پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    قصور
    پولیس وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجادںاختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگا متاثرہ شخص کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کیمطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجاد نے قصور نیوبائی پاس کے قریب دربار بابا گلو شاہ کے قریب ایک حویلی بنا رکھی ہے جہاں اسنے اپنے جائز و ناجائز کاموں کیلئے محمد جمیل نامی شخص جیسے چند کارندے رکھے ہوئے ہیں۔جو کہ اسکی بھینسوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے کیساتھ ساتھ منشیات فروشی،شراب فروشی،جسم فروشی کیساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران کیساتھ ملکر ان کارندوں کے ذریعے غریب افراد کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کروا کر اسے سستے دام پر خرید کر آگے فروخت کرنے کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی حوالدار محمد سجاد نے محمد شفیق نامی شہری کا ریڑھا اور گھوڑا اسکے کے کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھین کرفرار ہوگئے اورلیجاکر اسے پولیس حوالدارمحمد سجادکی حویلی میں باند ھ لیا۔جس پر محمد شفیق نے پولیس حوالدار محمد سجاد کیخلاف تھانہ صدر میں درخواست دیدی۔جس پر متعلقہ تھانہ کے پولیس افسران نے اپنے پیٹی بندبھائی کو سپورٹ کرتے ہوئے ابھی تک کسی قسم کوئی قانونی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہی ان سے ریڑھا گھوڑا برآمد کیا ہے۔جس پر شریف شہری محمد شفیق نے دی پی او قصور اور دیگر اعلیٰ افسران سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حوالدار محمد سجاد اور دیگر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انکوائری کی جائے اور مقدمہ درج کرکے اسکا ریڑھا اور گھوڑا جس کی مالیت پانچ لاکھ ہے برآمد کیا جائے تاکہ سائل کہ اسے انصاف مل سکے۔