Baaghi TV

Tag: اداکارہ ریشم

  • ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

    ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

    لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے جذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریشم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مریم نواز کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بھی ان کی شخصیت کی سحر میں جکڑا ہوا محسوس کر رہی ہوں انسٹا پر شیئر کی گئی یہ تصاویر ریشم نے گزشتہ روز کی تقریب کے دوران اپنے کیمرے میں قید کی تھیں۔

    اداکارہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفی اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ،ریشم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پنجاب کلچرل ڈے پر مریم نواز سے ملاقات وہ خوبصورت احساس ہے جو اب بھی میرے اوپر طار ی ہے،شخصیت کا طلسم کیا ہوتا ہے، یہ مجھے اُن (مریم نواز) سے ملنے کے بعد پتہ چلا، اپنائیت اور خلوص سے کی گئی یہ بات چیت میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ایک عورت ہو کر مردوں پر سبقت لے جانے والی اس عورت کے لیے میرے دل سے صر ف دعائیں ہی نکلتی ہیں، جیو مریم۔

    ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 3 روزہ ’پنجابی کلچر ڈے‘ کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔

    اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دہشت گرد حسن گرفتار

  • سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ریشم

    اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا . ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میں‌سٹار ڈم کا مزہ چکھا. ریشم نےٹی وی اور فلموں دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے وہ دور دیکھا ہے کہ جب سٹوڈیوز میں 24 گھنٹے تک شوٹنگز جاری رہتی تھیں لیکن اب جو صورتحال ہے اس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے.بلکہ دل خون کے آنسو روتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی کام پر کمپرومائز نہیں‌ کیا. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنے والوں سے زیادہ بے وقوف میں کسی کو بھی نہیں‌سمجھتی. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے کامیابی شاید جلدی مل جاتی ہے لیکن ایسی کامیابی دیرپا

    نہیں‌ہوتی جیسے ملتی ہے ویسے ہی کھو بھی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی شہرت ملی ہے میرے پورے کیرئیر میں‌، اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی . میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ آج بھی میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. ریشم نے مزید کہا کہ میں منافق لوگوں سے بہت دور رہتی ہوں نہ میں کسی کے بارے میں‌بات کرتی ہوں نہ ہی کسی کی کامیابی پر سوال اٹھاتی ہوں.

  • میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    لالی وڈ اداکارہ ریشم جن کی گزشتہ دنوں‌ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہیں تھیں اور ساتھ ہی انہوں‌ نے پانی میں‌پلاسٹک کا شاپر بھی پھینک دیا ان کے ایسا کرنے کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور کہا گیا کہ ریشم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں.ریشم پر ہر طرف سے خاصی تنقید کی گئی ریشم نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی اور ایک وڈیو جاری کرکے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی میری پہلی غلطی ہے مجھے معاف کردیں لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹرول ہو تی رہیں. ریشم نے اب کیا ہے گلہ ان کا کہنا ہے کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں یہ پہلی غلطی کی اس پر معافی بھی

    مانگی لیکن مجھے معافی نہ ملی. میرا دل اس لئے بھی دکھا کہ میرے ساتھ جن لوگوں‌نے میرے ساتھ کام کیا یا شوبز انڈسٹری کے کسی ایک فنکار نے میرے حق میں ایک ٹویٹ نہ کیا میرا ساتھ نہ دیا اور یہ نہ کہا کہ ریشم اچھی عورت ہے اچھی اداکارہ ہے اس سے غلطی ہوئی اس نے معافی مانگ لی. لیکن کسی نے بھی ایسا نہ کیا. اپنے وڈیو پیغام میں‌ریشم نے کہا کہ میرا ساتھ میری صرف ایک ساتھی فنکارہ علینہ خان نے دیا انہوں‌ نے اس سارے پیریڈ میں میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بلند رکھا میں‌ان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں اور جنہوں‌نے ساتھ نہیں دیا ان سے یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے آپ نے میرا ساتھ نہیں دیا لیکن برا وقت سب پر آتا ہے کوئی نہیں.

  • شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    گزشتہ روز آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ میت پر پھول رکھ رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھی اور لتا کی میت پر پھونکا۔

    باغی ٹی وی : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے تنقید شروع کردی کہ شاہ رخ لتا کی میت پرتھوک رہے تھے جس کے بعد اداکار کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا تاہم اس پر اداکارہ ریشم چپ نہ رہ سکیں اور تعصب پھیلانے والے افراد پر تنقید کی۔

    جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

    اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کر دیتا ہے؟ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے-

    بھارتیوں کا شاہ رخ پر لتا منگیشکر کی میت پر تھوکنے کا الزام :شاہ رُخ کے خلاف مہم عروج پر

    ریشم کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ نے لتا جی کی سمادھی پر کچھ پڑھ کر پھونکا ہے جسے وہاں کے تعصب پسند لوگوں نے تھوکنا قرار دے دیا ہے لہٰذاجو بھی باشعور شخص اسے کُھلی آنکھوں سے دیکھے گا تو اسے اندازہ ہوجائے گا کہ شاہ رخ نے پُھونکا ہے تھوکا نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کی لیجنڈری آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور نامور شخصیات نے شرکت کی تھی اے این آئی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر اور شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں کنگ خان اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے اور انہوں نے میت کے سامنے کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے۔

    لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان

    شاہ رخ خان نے دعا ختم ہونے کے بعد ماسک نیچے کیا اور میت کی طرف منہ کر کے پھونک ماری اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر ایک بھارتی صارف نے الزام عائد کیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر پر تھوک پھینکا اس کے نیچے اور بھی صارفین آئے اور شاہ رخ خان پر یہی الزام عائد کیا جہاں الزام عائد کرنے والے صارفین تھے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ ایسے باشعور لوگ موجود تھے جنہوں نے الزام لگانے والے صارفین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ شاہ رخ خان نے تھوکا نہیں بلکہ دعا پڑھ کر پھونکی ہے۔

    لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار