Baaghi TV

Tag: اداکارہ میرا

  • اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی

    اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہیں، اور اس بار ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

    یہ ویڈیو کلپ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے انٹرویو کا ہے، جس میں میزبان نے میرا سے ان کے ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے۔ ان میں سے ایک سوال یہ تھا کہ "نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟” اس پر میرا نے گہری سوچ کے بعد جواب دیا "بس! افسوس ہے”۔اینکر نے پھر سوال کیا، "کیا آپ نیلم منیر کی شادی کا افسوس کر رہی ہیں یا اپنی شادی میں تاخیر پر؟” جس پر میرا نے افسردگی کے ساتھ کہا "اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے”۔

    اینکر کی جانب سے مسلسل ذاتی سوالات کیے جانے پر میرا نے انتہائی تحمل کے ساتھ جواب دیا کہ "مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، اور شاید مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے”۔

    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اینکر کے سوالات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اینکر کا انداز سوالات کرنے کا انتہائی غیر مناسب تھا جس سے میرا کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچی۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اینکر کی پالیسیوں کو غیر مہذب اور حساسیت سے عاری قرار دیا۔میرا کا یہ ردعمل اور اینکر کی طرف سے کیے جانے والے سوالات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ میڈیا میں اداکاروں کے ذاتی معاملات کے بارے میں سوالات کرنے کی حدیں کہاں تک پہنچنی چاہئیں۔

    ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، جسٹس جمال مندوخیل

    بھارتی فضائیہ کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ایک بار پھر منظرعام پر

    مودی سرکار ناکام،منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال،،تھانے پر حملہ

  • اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہوگیا ہے

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان کی حامل اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہو گیا ہے، دوران شوٹنگ اداکارہ میرا خود کو سنبھال نہ سکیں اور گر گئیں، جس سے انکو بازو پر چوٹ آئی، اداکارہ میرا ڈاکٹر کے پاس گئیں اور بازو کا چیک اپ کروایا، اداکارہ میرا کے بازو فریکچر ہوا ہے جس پر ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 10 دن کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے، واقعہ کے بعد کی اداکارہ میرا کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کے بازو پر پٹی بندھی ہوئی ہے.

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

    میرا لٹ گئی،مسلح افراد کا حملہ، میرا کی امی کے ساتھ زیادتی،جانیے اداکارہ میرا کی زبانی

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

  • تکذیب نکاح کی اپیل مسترد: عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا

    تکذیب نکاح کی اپیل مسترد: عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا

    لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے اور اداکارہ کی جانب سے تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے-

    روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟

    واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اورعتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا ہے۔

    خیا ل رہے کہ مئی 2018 کو فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا تھا فیملی جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا-

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے شروع ہوا۔

    واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا اداکارہ میرا کے وکیل کا ابتدا سے مؤقف تھا کہ عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

  • گھر پر قبضہ کیس: اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

    گھر پر قبضہ کیس: اداکارہ میرا نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

    پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ میں عدالت کے سامنے جواب جمع کروادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا ہے-

    گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

    دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے دعویٰ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔

    عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

    واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ادکارہ میرا نے ڈیفنس میں موجود گھر کو دھوکا دہی سے اپنے نام کیا ، وہ گھر اب بھی میری ملکیت ہے۔

    بی جے پی کی وزیرکو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

  • اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ، اللہ نے رحمت کردی

    اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ، اللہ نے رحمت کردی

    دبئی : اداکارہ میرا کے کامیاب آپریشن کی خبر نے سب کو حیران بھی کردیا اور اداکارہ میرا کے لیے دعائیں‌بھی کیں‌کہ اللہ تعالیٰ‌اداکارہ میرا کو شفا عطافرمائے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔

    میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا لیکن میرا اب ریکوری روم میں ہیں۔میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز نے بتایا ہے کہ اداکارہ مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی

    دوبئی میں‌اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں جہاں اُنہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا تاہم اُنہیں اگلے روز ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

  • اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، عدالتی عملہ بھی مشکل میں‌ پھنس گیا

    اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، عدالتی عملہ بھی مشکل میں‌ پھنس گیا

    لاہور:اداکارہ میرا نے عدالتی عملے کو بھی مشکل میں‌ڈال دیا ہے ، اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عدالتی عملے کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔داکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔

    اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت کرنےوالے ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ا نہوں نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔