Baaghi TV

Tag: اداکارہ نادیہ حسین

  • اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر  کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی مبینہ کرپشن،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی مبینہ مالی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مزید افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے دو افراد — عمران شیرانی اور ایک نجی سیکیورٹیز کمپنی کے نمائندے عدیل ظفر — کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عمران شیرانی نے مبینہ طور پر ایک ملین روپے جبکہ عدیل ظفر نے 18 ملین روپے سے زائد رقم وصول کی تھی۔اس کے علاوہ، لاہور کے عامر یاسین کو بھی طلب کیا جا رہا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر پانچ سو ملین روپے کی ٹریڈنگ کی۔ تینوں افراد سے عاطف خان کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق، عاطف خان کے کہنے پر شارٹ ٹرم تھرڈ پارٹی فنڈنگ میں شامل چھ افراد کو بھی ایف آئی اے نے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل، رقم وصول کرنے والے دیگر تین افراد کے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، اور اس کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

    یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

    بھارتی براہموس میزائل ڈپو تباہی، پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی

  • اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کے سامنے  پیسوں کا  اعتراف کرلیا

    اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کے سامنے پیسوں کا اعتراف کرلیا

    اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کی جانب سے پیسے فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ شوہر نے ان کے اکاﺅنٹ میں پیسے منتقل کئے جنہیں انہوں نے اپنے سیلون کے کاروبار میں لگایا،اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا،اداکارہ نے ایف آئی اے کو بتایا کہ شوہر کی جانب سے دی گئی رقم کو ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا اور مذکورہ رقم کے قانونی شواہد موجود ہیں۔حلفیہ کہتی ہوں فنڈز کے ذرائع کے بارے میں کبھی علم نہیں تھا. میاں بیوی کے طور پر ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوشواروں میں رقم اپنےشوہر سے قرض کے طور پر لی تھی اور اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئرکیا تھا۔

    اداکارہ نادیہ حسین کے مطابق اگست 2014 میں نادیہ حسین سیلون اینڈمیڈاسپاکےنام سے کاروبارشروع کیا۔ میرا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈہے،اپنی سیلون کی پہلی برانچ کاافتتاح اگست 2014 میں کلفٹن میں کیا۔ جنوری2020 میں دوسری برانچ راشد منہاس روڈ پر قائم کی اور تیسری برانچ جنوری 2021 میں طارق روڈمیں قائم کی جس کے بعد میں نے گلشن اقبال کے مال میں سیلون شروع کیا۔ایف آئی اے حکام نےماڈل نادیہ حسین کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو دئیے گئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس وقت فنڈز ملے میں سیلون کی دوسری اورتیسری برانچ تیارکررہی تھی۔ شوہر سے ملنے والے فنڈز سیلون کی دوسری اورتیسری برانچ میں استعمال کئے۔عاطف خان نے میرا کاروبار قائم کرنے میں میری مدد کی۔ میں کسی دھوکا دہی سرگرمی میں راز دار نہیں جس میں شوہر ملوث ہوسکتا تھا اور نہ ہی میں کسی فراڈ کا حصہ تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نادیہ حسین پر الزام پر عائد کیا گیاتھا کہ انہیں ان کے شوہر بینکار عاطف محمد خان نے خطیر رقم دی جو کہ ان کے شوہر نے مبینہ طور پر فراڈ کرکے حاصل کی تھی۔نادیہ حسین کے شوہر محمد عاطف خان کو ایف آئی اے نے 10 مارچ کو 64 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری تھی۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

    اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کریں گے، حافظ نعیم

    سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

    برطرفی معطل، سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین بحال

    کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد

    کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

  • ایف آئی اے کا اداکارہ  نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

    ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مارا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی تین رکنی ٹیم نےچھاپا مارا ایف آئی اے کی ٹیم میں امیر کھوسو، ذیشان اعوان اور ارشد شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر بےبنیاد الزامات لگائے، سائبر کرائم ونگ نے نادیہ حسین کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا، نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں عاطف محمد خان گرفتار ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز نے رشوت کیلئے واٹس ایپ پر کال کی، کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس پر انہیں جعلی کال سے آگاہ کیا گیا، نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کی، کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کےالزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، یہ عمل ملکی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔

    یاد رہے کہ نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی، اداکارہ نے فراڈ فون کال کا سارا معاملہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا تھا۔

    سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،ایف آئی اے میں تین مقدمے

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

  • اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید  انکشافات آ گئے

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں, عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے? کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائم پر تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے، عاطف تقریباً 7 سال سے کمپنی کے پیسوں سے ٹریڈنگ کر رہا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق دسمبر 2023 کو اس کے بارے میں بورڈ کو بھی بتا دیا گیا تھا۔

    عاطف خان نے دوسرے نجی بینک سے آر ایف پر 40 کروڑ لون بھی لیا تھا، جس کے عوض نجی بینک کو رسیو ایبل رپورٹ میں کلائنٹس کے نام دیے گئے، بینک کو دیے گئے ناموں میں 70 فی صد سے زائد جعلی تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی پی آئی اور اسٹاک ایکسچینج نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، اور بورڈ کو بتایا گیا تھا کہ بروکریج ہاؤس کے پاس پیسے نہیں لیکن تجارت ہو رہی ہے، اس کے بعد ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے بعد 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، اور عاطف خان کی جانب سے یہ بات بھی چھپا دی گئی تھی, اس کیس پر ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے۔

    ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

    بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

    این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

    بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ