Baaghi TV

Tag: اداکارہ

  • صبا فیصل نے کِیا ایسا اعتراف جو دوسری اداکارائیں نہیں‌ کرتیں

    صبا فیصل نے کِیا ایسا اعتراف جو دوسری اداکارائیں نہیں‌ کرتیں

    پاکستان ٹیلی ویژن پر خبریں‌ پڑھتے پڑھتے اداکارہ بننے والی صبا فیصل نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے شو میں شرکت کی ہے.اس میں انہوں نے کیا ہے ایک ایسا اعتراف جو دوسری ہیروینز کسی صورت نہیں‌کرتیں. اس شو میں میزبان ساجد حسن کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں اپنے چہرے کو خوبصورت رکھنے کےلئے بوٹوکس سمیت جو بھی ٹریمٹنٹ لینے پڑیں لیتی ہوں اور یہ چھپانے والی بات نہیں‌ہے کیونکہ خوبصورت نظر آنا ہر کسی کا حق ہے اور اگر آپ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے ٹریٹمنٹ لیتی ہیں تو چھپانا نہیں چاہیے. ہمیں‌یہ زندگی ایک بار ملی ہے اور ہمیں‌اسے بھرپور انداز میں جیناچاہیے. صبا فیصل نے کہا کہ میں

    نے ایک ہی ڈاکٹر رکھا ہوا ہے جو لاہور میں‌ہوتا ہے مین‌چھ سات ماہ کے بعد اسکے پاس چلی جاتی ہوں اور کہتی ہوں‌ کہ جو بھی چہرے پر کرنا ہے کردیں. انہوں‌نے سننے والوں‌کو یہ بھی کہا کہ خدا کے لئے اچھے ڈاکٹرز کے پاس جائیں ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں. اداکاہ صبا فیصل نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ کوئی شادی ایسی نہیں ہے جس میں‌ مسائل نہ ہوں، میری شادی بھی بہت اچھی جا رہی ہے لیکن یقینا مسائل ہو ہی جاتے ہیں کبھی شوہر کو چپ کرنا پڑتا ہے اور کبھی مجھے. انہوں‌نے کہا کہ سخت ماں کا کردار کرکے میرا امیج ایسا بن گیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں‌کہ میں کوئی گھر توڑنے والی ماں ہوں لیکن خیر ہے کوئی نہیں. یاد رہے کہ صبا فیصل کا بیٹا اور انکی بیٹی سعدیہ فیصل بھی شوبز میں ہیں.

  • خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    اداکارہ یشما گل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام میں ایک سٹوری شئیر کی اور اس میں لکھا کہ اس ملک میں خواتین کے لئے رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کہیں کسی نے جانا ہو تو اسے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے کہ جائوں یا نہ جائوں اکیلی نکلوں یا نہ نکلوں۔ یہ ملک خواتین کے رہنے کی جگہ نہیں ہے یہاں خواتین غیر محفوظ بن چکی ہیں۔ اداکارہ یشما گل نے یہ سب ایسے ہی نہیں کہہ دیا اس کے پیچھے ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے. یشما گل نے اس واقعہ کے بعد انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے اور میری دعا ہے کہ جس لڑکی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے اسے جلد سے جلد انصاف ملے۔اداکارہ یشما گل کی اس پوسٹ میں جو لکھا گیا ہے سوالات تو بہت اٹھاتی ہے کیونکہ آئے روز خواتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونا یقینا اس ملک میں رہنے والی خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔ ٹرین میں ہونے والے اس حادثے کے بعد یقینا والدین اور لڑکیوں کے مشکل ہے کہ وہ یہ فیصلہ مجبوری میں کیسے کریں کہ اکیلے کہیں جانا ہے۔اداکارہ یشما گل ہی نہیں بہت سارے لوگ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کررہے ہیں.

  • میں نہیں مانتی میں نہیں مانتی :ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج

    میں نہیں مانتی میں نہیں مانتی :ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج

    لاہور :میں نہیں مانتی میں نہیں مانتی :ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج ،اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ، جس پر لاہورہائیکورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

    اداکارہ میرا نے اپنے وکیل رانا اسد منیر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان نے دبئی میں فلم کی عکسبندی ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ دوران جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں ٹرائل کورٹ میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے عتیق الرحمن کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات بھی پیش نہیں کیں، فیملی کورٹ اور سیشن عدالت نے مبینہ نکاح کے موقع کی تصاویر کی بنیاد پر تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا لہذا عتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو جھوٹا قرار دیا جائے۔لاہورہائی کورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

  • صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    ماضی میں لالی ووڈ کی صف اول کی فلمی اداکارہ صائمہ نور نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے سوالات کئے جن کے اداکارہ نے دلچسپ جواب دیئے-

    ایک مداح نے اداکارہ صائمہ نور سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی وی پر کیوں نہیں آتیں اب ؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا، اور ہر بندہ ہی حد سے زیادہ پُرجوش ہوتا تھا، اب کیا ہے؟‘

    مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں ،پب جی میں، ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے اب سرکاری چینل تو بالکل ہی ایک طرح سے ختم ہوچکا ہے، لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔

    کامیاب شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ’جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا ، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہوجانا کامیاب شادی کا راز ہے۔

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا


    ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی اولاد کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے جواب میں فلم اسٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی مجھے کیوں محسوس ہوگی، الحمداللہ ، اللہ پاک میری بیٹی ملیحہ کو لمبی زندگی دے ، آمین۔

    بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    معروف شخصیات کا عام لوگوں سے دوستی کے حوالے سے سوال پر صائمہ نور نے کہا کہ معروف شخصیات بھی عام لوگ ہی ہوتے ہیں، بس کچھ لوگ پیسہ آجانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اپنے آپ کو ہی بڑا سمجھنے لگتے ہیں ہم سب ایک ہی مٹی سے بنے ہیں، ایک ہی مٹی میں جانا ہے تو پھر غرور کیسا؟-

    ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی عمر سے متعلق بھی سوال کیا صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سا ل کی ہوں ، پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔

    اس کے بعد اداکارہ نے ایک شعر بھی لکھا۔

    اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے

    او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے

    چند روز قبل 54 سالہ اداکارہ صائمہ نور نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تصویر کی تفصیل بھی گانے کے بول کے ذریعے بتائی –

    اداکارہ صائمہ نے تصویر کے کیپشن میں ’اٹھارہ برس کی کنواری کلی تھی‘ لکھا کیپشن سے اندازہ ہوتا یے صائمہ نور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 1985 کی ہے 1967 کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1985 تک 18 بہاریں دیکھ لی تھیں۔

    یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم ’چوڑیاں‘ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

    اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

  • بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش

    لاہور:بڑی جہدوجہد کی عتیق الرحمان نے:اب آئے اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ لے جائے، میرا کی والدہ کی پیشکش،اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے عتیق الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھر لے جائے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔

    میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اور اپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

    یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

  • ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اوربالی ووڈ اداکارہ مشکل میں پھنس گئی ہیں

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو طلب کیا ہے، ایشوریہ کو پانامہ پیپرز کے سلسلے میں تحقیقات کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، 48 سالہ ایشوریہ سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی بیرون ملک دولت کے حوالہ سے تحقیقات کرے گی،

    امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے کو اس سے قبل دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جس میں انہوں نے نئی تاریخ کی استدعا کی اور پیش نہ ہوئیں اب انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق آج بیس دسمبر کو پیشی کا سمن اداکارہ کی رہائشگاہ بھجوایا گیا تھا اگر آج بھی اداکارہ پیش نہ ہوئیں تو پھر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے پانامہ پیپرز لیک کے معاملے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے

    پانامہ پیپیرز کے بعد سے بھارت میں تحقیقات چل رہی ہے اور تحقیقاتی ایجنسی کئی اہم شخصیات سے تحقیقات کر چکی ہے، گزشتہ ماہ ابھیشیک بچن سے بھی تحقیقات کی گئی تھی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی جلد امیتابھ بچن کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کر سکتی ہے

    2016 میں پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے امیر و طاقتور افراد کی جانب سے اپنے اثاثہ جاتآف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا ہوا تھا۔ ان لیک پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام بھی شامل تھے

    دپیکا اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ وائرل تصاویر پر شہریار منور کی وضاحت

    شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

    دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین