Baaghi TV

Tag: اداکار فیروز خان

  • فیروز خان پھنس گئے مشکل میں

    فیروز خان پھنس گئے مشکل میں

    اداکار فیروز خان جو عدالت میں گھریلو تشدد کا کیس بھگت رہے ہیں انہیں عدالت نے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں‌ جمع کروائیں. کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق فیروز خان کی درخواست پرآمدنی کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کے روبرو فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس سے قبل فیروز خان کے وکیل نے عدالت میں بچوں کو ماہانہ خرچ دینے کےلئے جو رقم لکھ کر دی تھی اسے رد کر دیا گیا

    ہے اور عدالت اب اداکار کی آمدنی کی تفصیلات دیکھتے ہوئے بچوں‌کے خرچ کا تعین کریگی. دوسری طرف فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزےکے حوالے ان کے وکیل کا کہنا ہےکہ میرے کلائنٹ نے علیزے کو حق مہر کے چیک دے دئیے تھے. تاہم عدالت نے سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے. یاد رہے کہ فیروز خان کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے اس قدر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا بھی حصہ نہیں بنے. دیکھنا یہ ہےکہ فیروز خان کے خلاف یہ کیس کیا موڑ لیتا ہے کیونکہ اداکار کے خلاف مار پیٹ کے ثبوت عدالت میں‌جمع ہو چکے ہیں.

  • فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، فیروز خان نے وکیل عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ فیروز بیس ہزار ماہانہ بچوں کے اخراجات دیں گے۔ تاہم عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے وہ اپنی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ دوسری طرف علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ بچوں کے لئے الگ گھر کا بندوبست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر ان سے ملنا چاہتے ہیں تو مل سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق

    تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ فیروز خان اس وقت بری طرح مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اپنی اہلیہ پر بری طرح سے تشدد کرنے کا عمل ثبوتوں کے ساتھ سامنے آچکا ہے۔ جبکہ فیرو ز خان ان ثبوتوں کو ماننے سے انکاری ہیں عدالت علیزے کی طرف سے پیش گئے ثبوتوں پر کیا فیصلہ دیتی ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ لیکن فیروز خان کا شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ بائیکاٹ کر چکی ہے۔

  • فیروز خان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے عدالت میں پیش کئے جانے والے ثبوت منظر عام پر

    فیروز خان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے عدالت میں پیش کئے جانے والے ثبوت منظر عام پر

    فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. عدالت طے کر چکی ہے کہ بچے علیزے کے پاس ہی رہیں گے جبکہ فیروز خان صرف ان کو مہینے میں دوبار مل سکیں گے لیکن اس ملاقات سے قبل وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے. علیزے بارہا کہتی رہی کہ فیروز خان ان پر تشدد کرتے تھے لیکن انکی بات کو فیروز خان نے جھوٹ کہا لیکن حال ہی میں کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جو علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی ہیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے پر بد ترین تشدد ہوا ہے ، اور ان کے نہ صرف چہرے پر تشدد کے

    نشانات ہیں بلکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر خصوصی طور پر بازوئوں پر تشدد کے بدترین نشانات موجود ہیں‌انہیں‌دیکھ کر ہر آنکھ حیران رہ جائے کہ کوئی شوہر کیسے اپنی بیوی پر اتنا ظلم کر سکتا ہے. فیروز خان کے بد ترین تشدد کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکار پر مزید تنقید کی جا رہی ہے یوں فیروز خان ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں. یاد رہےکہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے اپنے سابق شوہر پر جسمانی تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے جنہیں ان کے سابق شوہر نے جھوٹ قرار دیا تھا.

  • مجھے  سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    مجھے سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    اداکار فیروز خان جنکی ذاتی زندگی ہے اچھے خاصے مسائل کا شکار ان کا گھر ٹوٹ چکا ہے ان کی اہلیہ نے ان پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کئے اور ثبوت بھی عدالت نے پیش کر دئیے. دونوں‌کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اب بچوں کے ملنے کے معاملے پر عدالت کہہ چکی ہے کہ اداکار اپنے بچوں سے ایک مہینے میں دو بار مل سکتے ہیں‌لیکن اس سے پہلے انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانا ہوگا. اس ساری صورتحال میں بھی فیروز خان پریشان دکھائی نہیں دئیے ان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے خود

    پر تنقید کرنے والوں کو دیا ہے واضح پیغام ، انہوں نے اس ٹویٹ میں‌لکھا ہے کہ میں‌بہت مضبوط ہوں مجھے چلنے کے لئے سہاروں کی ضرورت نہیں ہے میں بہت پر اعتماد ہوں اب مجھے روکا نہیں‌جا سکتا. ایسا لگتا ہےکہ فیروز خان نے یہ ٹویٹ ان کے لئے کیا ہے جن کو لگتا ہے کہ شاید فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں‌مزید پریشان کیاجاسکتا ہے. فیرو خان نے ایسا سوچنے والوں‌کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ میں بہت مضبوط ہوں لہذا کسی کا کسی قسم کا وار مجھ پہ اثر نہیں‌کر سکتا.فیروز خان کے حمایتی ان کے اس ٹویٹ کو سراہ رہے ہیں کہ جس میں‌انہوں‌نے پیغام دیا ہے کہ میں بہت مضبو ہوں.

  • فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت مل گئی

    فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی مشروط اجازت مل گئی

    اداکار فیروز خان کو کراچی کی ایک فیملی کورٹ نے مہینے میں‌ دو بار ملنے کا حکم دیدیا ہے یہ خبر یقینا فیروز خان کے لئے اچھی خبر ہے لیکن عدالت نے رکھ دی ہے ایک سخت قسم کی شرط . اس شرط کے مطابق فیروز خان اپنے بچوں کو ملنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے. فیروز خان کو عدالت نے اجازت مہینے کے ہر پہلے اور تیسرے ہفتے دی ہے . فیروز ان دو ہفتوں میں دو بار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں. یقینا یہ فیروز خان کے لئے ایک اچھی خبر ہے لیکن ابھی تک انہوں نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں‌ کیا. فیروز

    خان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وکیلوں کے ہمرا احاطہ عدالت میں واک کرتے ہوئے جا رہے ہیں . یاد رہے کہ فیروز خان کے دو بچے ہیں وہ ان کو اپنی تحویل میں لینے چاہتے تھے اس لئے انہوں نے عدالت کا رخ کیا لیکن عدالت نے بچے ماں کے پاس رہنے کا حکم دیدیا ہے اور فیروز خان صرف ہفتے میں دو بار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں.فیروز خان کی اہلیہ نے اپنے سابق شوہر پر جسمانی تشدد کرنے جیسے الزامات عائد کئے جن کے ثبوت بھی وہ عدالت میں‌پیش کر چکی ہیں .