Baaghi TV

Tag: ادویات

  • ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

    ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ ادارہ جاتی اصلاحات، شفاف نظام اور ڈیجیٹل اقدامات کا نتیجہ ہے، موثر ریگولیٹری نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی ہے جبکہ ان اصلاحات کا براہِ راست فائدہ عوام کو بھی پہنچا ہے، ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد حصہ ڈیجیٹل ہو چکا ہے اور مارچ تک اسے 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم، ای آفس اور ون ونڈو سہولت جیسے اقدامات سے نہ صرف تاخیر میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجرا کے دورانیے کو بھی کم کر دیا گیا ہے، ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر صرف 10 دن رہ گیا ہے۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    ڈریپ کے مطابق ایف ایس سی اور سی او پی پی جیسے سرٹیفکیٹس جو پہلے 30 دن میں جاری ہوتے تھے، اب 5 دن میں فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہو کر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے پاکستان کو دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کے تحت اقدامات جاری ہیں، نئی تھراپیز اور کینسر کے علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اے پی آئی (Active Pharmaceutical Ingredients) کی تیاری کے لیے روڈمیپ پر کام جاری ہے وزیر اعظم نے دسمبر 2025 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو اصلاحات پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ”ریفارم چیمپئن ایوارڈ“ بھی دیا تھا۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

  • ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چند ادویات کی فروخت روک دی

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چند ادویات کی فروخت روک دی

    لاہور: پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر میں مختلف کمپنیوں کی 8 اقسام کی ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق یہ ادویات مقررہ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پوری نہیں اترتیں،جانچ کے دوران بعض ادو یات پوٹینسی ٹیسٹ میں ناکام پائی گئیں جبکہ چند ادویات کو غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا قواعد و ضوابط کے خلاف غلط لیبلنگ کے ساتھ مارکیٹ میں فرو خت کیا جا رہا تھا،اتھارٹی نے ان ادویات کو مارکیٹ سے واپس لینے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

    اتھارٹی نے الرٹ میں متاثرہ بیچز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کر دیں تاکہ فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کو بروقت آگاہ کیا جا سکے جن ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ان میں آنکھوں کے قطرے اومنی وائز 2 فیصد- 5 ملی لیٹر، سیٹفن گولی- 10 ملی گرام، سینیکس گولی- 10 ملی گرام، آئیسوباج انجکشن- 10 ملی لیٹر، نیو کوبال انجکشن، میگا ڈپ گولی- 5 ملی گرام، کامیڈیکس انجکشن- 1 ملی لیٹر، اسکارڈ 75 انٹرک کوٹڈ گولی شامل ہیں۔

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

    ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام میڈیکل اسٹورز، فارمیسیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی فروخت فوری بند کریں اور موجود اسٹاک متعلقہ حکام کو واپس کریں،اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان ادویات کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ غیر معیاری ادویات صحت کے لیے خطرنا ک ثابت ہو سکتی ہیں،کسی بھی مشتبہ دوا کی اطلاع قریبی ڈرگ انسپکٹر یا متعلقہ ادارے کو دی جائے۔

    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،مریضوں کی بدعائیں اور گالیاں

    ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،مریضوں کی بدعائیں اور گالیاں

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو شدید بدعائیں اور گالیاں

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے بارہا اضافہ کیا گیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں
    گزشتہ چند ماہ سے ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اب بیچارے مریض دوائی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں حالانکہ ڈالر کی قیمت ابھی تک مستحکم ہے مگر اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
    گورنمنٹ آف پاکستان نے عام ادویات یعنی او ٹی سی کی قیمتوں میں 20 فی صد اور ضروری ادویات یعنی بی ایم سی کی قیمتوں میں 14 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ادویات ساز اداروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ بہت کم ہے اسے مذید 39 فیصد تک بڑھایا جائے
    اسی بابت ادویات کی بلیک میں فروخت جاری ہے
    زندگی سے تنگ مریض لوگ حکومت کو گالیوں اور بدعاؤں سے نواز رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے

  • ذیابیطس اور وزن میں کمی کی ادویات بینائی کا سبب بننے لگیں

    ذیابیطس اور وزن میں کمی کی ادویات بینائی کا سبب بننے لگیں

    محققین نے ذیابیطس اور وزن میں کمی کی دو مشہور ادویات اور آنکھوں کے ایک نایاب مسئلے کے درمیان ایک تشویشناک تعلق پایا ہے-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس اور وزن کم کرنے کی کچھ دوائیں لیتے ہیں، جیسے اوزیمپک اور ویگووی (Ozempic and Wegovy) لینے سے لوگوں میں NAION نامی آنکھوں کی نایاب حالت ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے، جو بینائی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

    نائیون آنکھوں کی ایک نایاب حالت ہے جہاں آپٹک اعصاب، جس میں دس لاکھ سے زائد چھوٹے ریشے موجود ہوتے ہیں، خون کا بہاؤ کافی نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اچانک بینائی ختم ہوجاتی ہے یہ صرف چند لوگوں کو متاثر کرتا ہے جس کا بدقسمتی سے ابھی تک کوئی مؤثر علاج نہیں مل سکا۔

    تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ذیابیطس کے لیے سیمگلوٹائڈ لینے والے افراد میں NAION ہونے کا امکان 4 گنا زیادہ ہوتا ہے جو لوگ اسے وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ان کے لیے خطرہ 7 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

    آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ریزو کے مطابق میں یہ نہیں کہہ رہا کہ مریض اپنی دوائی لینا چھوڑ دیں یہ صرف ایک انتباہ ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں، ڈاکٹروں اور مریضوں کو اس دوا کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل اس کے خطرات اور استعمال سے متعلق بات کرنی چاہئے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کے علاج کے لیے سیماگلوٹائڈ لینے سے آنکھوں کی نایاب حالت کا خطرہ 7 گنا بڑھ جاتا ہے، اور اسے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال کرنے سے خطرہ 4 گنا بڑھ جاتا ہے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 710 مریضوں میں سے سیماگلوٹائڈ لینے والوں میں NAION ہونے کا امکان تقریباً 9 فیصد تھا، جب کہ دوسری دوائیں لینے والوں میں 2 فیصد سے بھی کم خطرے کا امکان تھا۔

  • ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    پاراچنار کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، جہاں 65 دنوں سے محاصرے کی حالت برقرار ہے۔ علاقے میں بنیادی ضروریاتِ زندگی بشمول ادویات، خوراک، اور پیٹرول کی کمی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام فاقوں پر مجبور ہیں، اور کئی معصوم بچے علاج نہ ملنے کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ہسپتال میں دواوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث مریضوں کو مناسب علاج فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال صحت کے شعبے میں سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے۔ڈاکٹر سید میر حسن جان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "ہسپتال میں دواوں کا ذخیرہ پشاور ہیلتھ ڈائریکٹریٹ سے موصول ہوا تھا، لیکن یہ مقدار ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔” اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے باعث دواوں اور سرجیکل سامان کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں دواوں کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔ڈاکٹر حسن جان نے بتایا کہ "اس وقت ہسپتال کے مختلف یونٹس میں دواوں کی شدید کمی ہے اور اس مسئلے کو انسانیت کے ناطے فوراً حل کرنے کی ضرورت ہے۔” بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2024 سے اب تک 29 بچے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دواوں کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تھل-پاراچنار روڈ بند ہونے کے باعث دوا فراہم کرنے والی کمپنیاں دواوں کو پاراچنار تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔ اس روڈ کی بندش کو 69 دن ہو چکے ہیں، جس سے نہ صرف دوا کی فراہمی متاثر ہوئی ہے بلکہ پاراچنار اور اپر کرم کے علاقے میں ضروری اشیاء جیسے کہ کھانے پینے کی چیزیں، ایندھن اور گیس کی کمی بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    سماجی کارکن اسد اللہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان سرحد اور اہم شاہراہوں کو فوراً کھولا نہ گیا تو علاقے میں ایک بڑا انسانی سانحہ پیش آ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ "ہمیں فوری طور پر ضرورت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی امداد فراہم کرنی چاہیے کیونکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔”مقامی انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوہاٹ میں ملتوی ہونے والی گرینڈ جرگہ کو دوبارہ طلب کیا جائے گا تاکہ شاہراہوں کی بحالی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ اس جرگہ کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    پاراچنار کی صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بات کا بار بار مطالبہ کر رہی ہیں کہ علاقے کے راستے کھولے جائیں تاکہ متاثرین کو ادویات، خوراک، اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا سکے۔ لیکن محاصرے کی وجہ سے ان تک امداد پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ پاراچنار میں ادویات کی شدید کمی کے باعث مریضوں کا علاج معالجہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ کئی بچے جنہیں معمولی علاج کی ضرورت تھی، وہ اس کمی کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، علاقے میں خوراک کی کمی کی وجہ سے روزے رکھنے والے عوام کے لئے حالات اور بھی بدتر ہو گئے ہیں۔پاراچنار میں پیٹرول اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش کی شدید کمی ہو چکی ہے، جس کے باعث عوام کو روزمرہ کی زندگی گزارنے میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ علاقے کے مختلف حصوں میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اور لوگ اپنی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔

    فیصل ایدھی ایئر ایمبولینس کے ہمراہ پارا چنار پہنچ گئے
    پاراچنار میں جاری اس انسانی بحران کے حل کے لئے ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایدھی ایئر ایمبولینس کی پہلی پرواز پاراچنار ایئرپورٹ پر پہنچی ہے، جس میں فیصل ایدھی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پاراچنار پہنچے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ خود یہاں آ کر عوام کی مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں اور اس بحران کے حل کے لیے اپنے ادارے کی طرف سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ایدھی ایئر ایمبولینس کی پرواز کے ذریعے پشاور سے ادویات پاراچنار پہنچائی جائیں گی اور ساتھ ہی مقامی مریضوں کو پشاور منتقل کر کے ان کا علاج کیا جائے گا۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ ان کی ٹیم پاراچنار کے ہسپتالوں میں ضروری امداد فراہم کرے گی اور جلد از جلد مزید امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث 29 معصوم بچوں نے دم توڑ دیا، مگر انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اور نام نہاد جعلی انقلابی سب کے سب خاموش ہیں۔ لگتا ہے ان بچوں کی موت میں کوئی “سیاسی فائدہ” نہیں تھا، اس لیے نہ کوئی مارچ نکلا، نہ کوئی ٹویٹ ہوا۔ انسانیت یہاں مر گئی اور ضمیر کہیں بیچا جا چکا ہے۔

  • سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں ایک اہم کارروائی کے دوران سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی ہیں۔

    وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ سوہاوہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق یہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی تھیں اور انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی اور چوری کی گئی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے یہ بھی کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے اس نوعیت کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

    یہ کارروائی عوامی صحت کے نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جارہی ہے۔ وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ حکومت عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے اور سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کر رہی ہے۔

    ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک

    شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

  • قائمہ کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کر لی

    قائمہ کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کر لی

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ طلب کرلی،چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکشن میں استعمال ہونے والی سیاہی ہم نے بنائی ہے بھنگ کی 36 پروڈکٹ بنالی ہیں ۔ ادویات اور پراڈکٹس بنانا آسان انہیں کمرشلائز کرنا مشکل ہے۔

    بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چئیرمین خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
    ممبر کمیٹی میاں غوث محمد نے کہاکہ کاٹن پر ریسرچ نہیں ہو رہی، پچاس فیصد ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے تحقیق ہونا چاہیے، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد بلوچ نے جواب دیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال سیڈ اتھارٹی قائم کی ہے، سیڈ اتھارٹی کابینہ ڈویژن کے زیر انتظام کر رہی ہے، ممبر کمیٹی معظم علی خان نے کہاکہ نیا ادارہ بنانے کی بجائے اٹھارویں ترمیم سے پہلے والا ادارہ بحال کر دینا چاہئے تھا، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جعلی رپورٹس پکڑی ہیں، ان ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا ہےڈیجیٹلایزیشن ضروری ہے، مخالف قوتیں روک رہی ہیں، پی سی ایس آئی آر کی سولرایزیشن سے 120 ملین کی بچت ہوئی ہے گزشتہ تین سالوں میں 2500 ملین کی ایکسپورٹ ہوئی ہیں18 ملین ٹن زرعی کچرہ پیدا کرتے ہیں مگر جلا دیتے ہیں اس حوالے سے لیب تیار ہو چکی ہیں، ہم کمرشل شوگر بنا سکتے ہیں ہمارے منصوبے جاری ہیں بھنگ کی 36 پروڈکٹس تیار کر لی ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ممبران کا سوال ہے کہ گندم چاول کی طرح کاشت کر سکتے ہیں؟ چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کہاکہ یہ کنٹرول کاشت ہو رہی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بہت اچھے منصوبے ہیں، فنڈنگ کے لیے دہائیاں انتظار کرنا پڑتا ہے، ایسے منصوبے بروقت مکمل ہونا چاہیں، لائف لائن ہے اور چار پانچ سالوں میں سولہ ارب نہیں دیتے جبکہ بی آئی ایس پی ساڑھے پانچ ارب ایک سال میں استعمال کرتی ہے ، فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو بڑھانے کے لیے پی سی ایس آئی آر کا کردار زیادہ ہونے جا رہا ہے،فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے لیے پراجیکٹ لے کر آئیں دوائیں مہنگی ہوتی جا رہی ہیں پانچ سال کا موازنہ کریں تو پہنچ سے دور ہو رہی ہیں پی سی ایس آئی آر کو اس حوالے سے ریسرچ کرنا چاہیے،

    بھنگ سے 20 سے 25 پراڈکٹس بنا لی گئی ہیں، خدشہ ہے آنیوالے سالوں میں یہ مصنوعات مارکیٹ نہیں ہو نگیچیئرمین پی سی ایس آئی آر
    چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کہاکہ پی سی ایس آئی آر کے تین لیبارٹری پراسس ہیں، ادویات اور پراڈکٹس بنانا آسان انہیں کمرشلائز کرنا مشکل ہے، بھنگ سے 20 سے 25 پراڈکٹس بنا لی گئی ہیں، خدشہ ہے آنیوالے سالوں میں یہ مصنوعات مارکیٹ نہیں ہو نگی، پی سی ایس آئی آر نے الیکشن میں استعمال ہونے والی سیاہی بنا لی، سرجیکل آلات کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت سے فنڈنگ ملی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ تھا اس کا کیا بنا؟ چئیرمین پی سی ایس آئی آر نے بتایا کہ وہ نسٹ کا منصوبہ تھا، چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کیا آپ بنا سکتے ہیں ؟ جس پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ جی نہیں ہم صرف سیاہی بنانے پر کام کر رہے ہیں، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ دیں

    10 کلو بھنگ،9 کلو گانجہ چوہے کھا گئے

    وفاقی کابینہ کااجلاس ،کابینہ نےقومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی

    بھنگ پالیسی وزیراعظم ہاؤس میں زیرالتوا کیوں؟ قائمہ کمیٹی کا اظہار ناراضگی

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

    لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

    پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس

    بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز

    سپریم کورٹ میں ججز بھی "بھنگ” کے فائدے بتانے لگے

  • مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی،ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ میں دستیاب 5 غیرمعیاری سیرپ کی نشاندہی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سیرپ میںTexcol DM 10mg/5ml syrup، Cestonil Plus syrup، Speczine 5mg/5ml Syrup، Aphylin Syrup اور Zolint Suspension شامل ہیں۔

    ڈریپ کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول (ڈی ڈی سی)، پنجاب نے مذکورہ سیرپ کی تیاریوں میں ایتھیلین گلائکول اور ڈائی ایتھیلین گلائکول کی نشاندہی کی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے تجزیے نے ان سیرپ کو غیر معیاری قرار پایا ہے۔

    ڈریپ نے ہیلتھ پروفیشنل اور صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بیچ نمبر اور کمپوزیشن کے ساتھ پانچ سیرپ کے استعمال سے گریز کریں-

    (i) لاہور میں تیار کردہ Cestonil Plus شربت بیچ نمبر 061357 کمپوزیشن تھامین 1.75mg، Riboflavin 2.62mg، Pyridoxine 1.54mg، Nicotinamide 10.50mg M/s Razzee Therapeutics۔

    (ii) لاہور میں تیار کردہ Texcol DM 10mg/5ml سیرپ بیچ نمبر 09980 کمپوزیشن Dextromethorphan جو M/s Razzee Therapeutics نے تیار کیا ہے۔

    (iii) Spectrum Laboratories کے تحت لاہور میں تیار کردہ Speczine 5mg/5ml Syrup بیچ نمبر 280 287 کمپوزیشن Promethazine

    (iv) Obsons Pharmaceuticals کے تحت لاہور میں تیار کردہ Aphylin Syrup کا بیچ نمبر 24B056 مرکب Aminophylline 32mg, Diphenhydramine 8mg, Ammonium HCl 30mg

    (v) Libra (Private) Ltd کے تحت پشاور میں تیار کردہ Zolint Suspension بیچ نمبر 24003 مرکب Furazolidone 25mg/5ml، Metronidazole 75mg/5ml۔

    واضح رہے کہ Di-ethylene Glycol (DEG) اور Ethylene Glycol (EG) کے صحت پر سنگین نتائج کا باعث بنتے ہیں۔

  • لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سرکاری ادویات فروخت کرنیوالے گرفتار

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سرکاری ادویات فروخت کرنیوالے گرفتار

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کوجاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے

    اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی متعدد چھاپہ مار کاروائیاں،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے ،ملزمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں،ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے،ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں چھاپے مارے گئے

    ملزم عماد کو دبغری گارڈن پشاور میں واقع الشفاء ہیلتھ کئیر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عماد شیرین شاہ ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا،گرفتار ملزم عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر شفاء میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی،مذکورہ گودام کو سیل کر دیا گیا،الشفاء ہیلتھ کئیر ہسپتال سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لی گئی،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پرائیوٹ ہسپتالوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے،دیگر ہسپتالوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ادویات کی تیاری اور خرید وفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،جاری کاروائیوں میں ہیلتھ کیئر فارمیسی چیچہ وطنی ضلع ساہیوال اور ڈاکٹر فارمیسی پلس عارف والا ضلع پاکپتن پر چھاپے مارے گئے،چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کر لئے،چھاپہ مار کاروائیوں میں شاہد رمضان اور محمد بلال حیدر نامی ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث تھے،چھاپہ مار کاروائیوں میں بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدکی گئی ہیں،ملزمان سے 17 مختلف اقسام کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدہوئی ہیں،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں دونوں فارمیسیوں کو سیل کر دیا گیا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • ادویات کی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، خواجہ عمران نذیر

    ادویات کی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، خواجہ عمران نذیر

    صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹیٹنس ویکسین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔تین دن کے اندر کمپنیاں ادویات کا ریکارڈ، ڈسٹری بیوٹرز کا ڈیٹا فراہم کریں تاکہ ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اگر ڈسٹری بیوٹر ٹیٹنس سمیت کسی دوا کی قلت، ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے 280 واں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ (PQCB) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میڈیسن کمپنیوں کے زیر التوا 117 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیٹنس سمیت دیگر جان بچانی والی ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کمپنیوں سے ڈسٹری بیوٹرز کو سپلائی کی جانیوالی ادویات کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں جان بچانی والی ادویات کی بلاتعطل دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، قلت پیدا کرنے والا مافیا کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات سمیت بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد