Baaghi TV

Tag: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر،عام عوام کے ساتھ مریض بھی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی ہے
    روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں کو علاج سے محروم کر رہا ہے
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،نیشنل و ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے اور عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور
    ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قیمتوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے

  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری،نوٹس کی اپیل

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ جاری،شوگر،دل،دمہ سمیت ہر عام و خاص ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری سخت پریشان،روزی روٹی کیساتھ رب سے بیمار نا ہونے کی دعائیں کرنے لگے

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے لوگوں سے صحت مند رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے
    اول تو کھانے پینے کی اشیاء ہی بہت مہنگی ہیں جو کہ خریدنا غریب کے بس کی بات نہیں اوپر سے ادویات کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور شہری ادویات جو کہ مجبوری میں کھائی جاتی ہیں اسے کھانے سے بھی محروم رہنے لگے ہیں
    شوگر،بلڈ پریشر،دمہ،دل و ہر قسم کی بیماریوں کی عام و خاص ادویات میں کئی فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جو کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور ہر ہفتے اضافہ ہوتا ہی چلا جا رہا ہے
    پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی چیز کی قیمتیں بڑھنے پر کم ہوتی رہی ہیں مگر تاریخ پاکستان میں شاید ہی کبھی ادویات کی قیمتیں بڑھ کر کم ہوئی ہو
    پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود فارماسیویکل کمپینوں کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
    شہریوں نے ڈرگ کنٹرول ریگولیٹر اتھارٹی، وفاقی وزیر صحت اور وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لے کر ادویات کی قیمتوں میں استحکام لانے کی اپیل کی ہے
    غریب آدمی جہاں روزی روٹی پوری ہونے کی دعا کرتا ہے وہاں اب رب سے سخت دعا کرتا ہے کہ الہی بیمار نا کرنا وگرنہ دیہاڑی الگ سے مرے گی اور مہنگی ادویات الگ سے خریدنی پڑیں گی کیونکہ سرکاری ہسپتالوں سے سوائے تسلیوں کے کچھ نہیں ملتا

  • ادویات پھر نایاب،بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    ادویات پھر نایاب،بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    قصور
    ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا تاہم ابھی تک گورنمنٹ کی پہنچ سے دور،ادویات کی بلیک مارکیٹنگ دھڑلے سے جاری،ڈالر و پیٹرول کی طرح ادویات بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں کیساتھ دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے تاہم ڈالر و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں نا تو اضافہ رک سکا ہے نا ہی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ پہ قابو پایا جا سکا ہے جو کہ لمحہء فکر ہے

    ان دنوں سردی کی آمد کے پیش نظر chloroquine, amodiaquine, Metronidazole, Diclofenac sodium, Diclofenac potassium, و دیگر anti cough,anti flu جیسی روزمرہ استعمال کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں جن کو منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت کیا جا رہا ہے
    نیز مرگی و دمہ کی ادویات بھی عرصہ دراز سے مارکیٹ میں منہ مانگی قیمتوں پہ فروخت ہو رہی ہے

    اگر تاریخ پاکستان کو دیکھا جائے تو ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی دیکھنے کو ملتی ہے تاہم ادویات کی قیمتوں شاید ہی 76 سالہ تاریخ پاکستان میں کبھی کمی ہوئی ہو

    ادویات ساز کمپنیاں قیمتیں بڑھاتے ہوئے ڈالر و پیٹرول کے بڑھتے ریٹس کا رونا روتی تھیں تاہم اب ان کی قیمتوں میں کمی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی تو دور الٹا مذید اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالی جائے اور بڑھی ہوئی قیمتیں کم کروائی جائیں

  • سردی میں اضافے کیساتھ بیماریوں میں اضافہ،ادویات مہنگی

    سردی میں اضافے کیساتھ بیماریوں میں اضافہ،ادویات مہنگی

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنمنٹ کی طرح موجودہ گورنمنٹ کے پاس بھی محض دعوے ہی ہیں عملی کام نامی کوئی چیز نہیں
    ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے