Baaghi TV

Tag: ادویات کی قیمتیں

  • سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1925 ڈالر برقرار رہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 337 پوائنٹس اضافے سے 44585 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازارمیں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے بڑھ کر 6756 ارب روپے ہوگئی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    علاوہ ازیں ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے، جلد قیمت 250 روپے کی سطح پر آ جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے مطلوبہ فنڈ کے اجرا سے ڈالر کی قدر مرحلہ وار 270 روپے اور پھر اس کے بعد 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی کردی۔

    ملک بوستان نے کہا کہ پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ خالصتاً عارضی نوعیت کا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں طویل عرصے سے رکے ہوئے 6 ہزار درآمدی کنٹینرز کی ادائیگیوں اور درآمدات پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ریمی ٹینسز میں کمی پر تشویش ہے، دنیا بھر میں 10 کروڑ ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے، ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر ہنرمندوں کو تیار کرکے انہیں بیرون ملک بھیجا جائے تو ملک میں ماہانہ ورکرز ریمی ٹینسز کی آمد کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 250 روپے کی سطح پر آ جاتی ہے تو قوی امکان ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھی 240 روپے سے نیچے آ جائیں گی اس کے علاوہ دیگر درآمدات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی متوقع ہے۔

  • ادویات کی قیمتیں سونے کے بھاءو

    قصور
    پاکستان میں ادوایات کی قیمتیں سونے سے بھی زیادہ
    تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں روز بروز ہونے والے اضافے کی بدلت غریب انسان سخت پریشان ہے
    دواساز کمپنیوں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا رکھی ہیں
    مثال کےطور(جی اس کے) کےکمپنی نے ادویات کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کیا
    جون 2019 سے اکتوبر 2019 تک آگمینٹن گولی 1 گرام بی ڈی کی قیمت 183روپے تھی اب 231 روپے
    کیل پول سیرپ کی قیمت 51،20روپے تھی جو اب 63،21 روپے ہو گئی ہے
    اسی طرح ہر دوائی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے
    جی اس کے،سامی،ایبٹ،آٹکو،مارٹن ڈاو ،سنوفی،سٹینلے،ووڈورڈ،سیرل،فایزر اور دیگر سینکڑوں ادویات بنانےوالی کمپنیوں نے بھی خوب دام مہنگے کیئے ہیں
    اکثر کمپنیوں نے ادویات کی شارٹیج کرکے عوام کو پریشان کر رکھا ہے جیسے کہ گولی بیسکوپان پلس ،ہائیوسین ،ٹیکہ کیناکارٹ کے اور دیگر موسم کے مطابق استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں
    جون 2019 سے لیکر 27 اکتوبر 2019
    عرصہ تقریبا 4 ماہ میں اپنی مرضی سے ہر دوائی کی قیمتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ ہو چکا ہے
    ہر دوائی کی قیمت میں %50 سے %250 تک اضافہ ہو چکا ہے
    پاکستانی روپیہ اپنی جگہ پر مستحکم ہے
    پاکستانی عوام حکمران بالا سےپوچھ رہی ہےکہہ مہنگائی میں کب تک کمی ہو گی
    ان خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو قانون کب تک چھوٹ دیتا رہے گا