Baaghi TV

Tag: ادویات

  • جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے  گرفتار

    جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویا ت بنانے والے گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھرمیں جعلی ادویات کی تیاری،پیکنگ اورسیمپل تیار کر رہے تھے، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں،آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سےزیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگرامراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔

    بجلی کی تقسیم کار 5 کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا الزام ثابت،25 کروڑ جرمانہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

    146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: نگران حکومت نے وفاقی کابینہ کے یکم فروری 2024 کو کیے گئے فیصلے کے مطابق 146 جان بچانے کیلئے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 36 کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت ایسی تمام ادویات اور حیاتیاتی ادویات کو مذکورہ ایکٹ کےسیکشن 12 کےآپریشن سےمستثنیٰ قرار دینے پرخوش ہے جو قومی ضروری ادویات کی تازہ فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

    یکم فروری 2024 کو، نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت برائے قومی صحت کی سفارش پر اس اقدام کی منظوری دی گئی تھی، سفارش میں عالمی مارکیٹ میں ادویات خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

    شادی شدہ افراد زیادہ خوش باش او ر صحت مند ہوتے ہیں یا تنہا زندگی …

    وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے اجلاس کو بتایا کہ شہری فارماسیوٹیکل انڈ سٹری ریگولیٹر کےآن لائن پورٹل کے ذریعےمارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات درج کرا سکتے ہیں،یہ فیصلہ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کےنوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیا گیاجس میں بنیادی طور پر کینسر، ویکسین، اور اینٹی بائیوٹکس جیسے امراض کے علاج کے لیے ضروری ادویات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    وزارت صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اقدام ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے جس میں 262 ادو یا ت کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم حکومت نے صرف 146 ادویات کے لیے ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کا انتخاب کیا ہے جو جان بچانے کے لیے ضروری ہیں، قیمتوں میں اضافے کے لیے درج ادویات میں سے، 116 کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ فارما سیوٹیکل کمپنیاں خود کریں گی۔

    گوگل کے اے آئی ٹول نے مودی کو فاشسٹ قرار دیا

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت اب ”قومی ضروری ادویات کی فہرست“ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول کرے گی، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اہم ادویات عوام تک رسائی میں رہیں۔

    حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے سے دوا ساز کمپنیوں کو آزادانہ طور پر قیمتیں بڑھانے کی خودمختاری دی گئی ہےیہ اقدام ادویہ سازی کی قیمتوں کی حکمرانی میں ایک مثالی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہےاور ممکنہ طور پر صحت کی دیکھ بھال کی صنعت کی حرکیات کو نئی شکل دیتا ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کابینہ کی منظوری کے بعد ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں مختلف ضروری ادویات کی شدید قلت دیکھی گئی ہے۔

    ادویات کے تقسیم کاروں اور خوردہ فروشوں کے مطابق مینوفیکچررز وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ میں سپلائی جاری نہ کرنے کے باضابطہ نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہے تھے۔

    سیاسی ومذہبی جماعتیں نفاذ اسلام کے میثاق پر یکجا ہوجائیں،ڈاکٹر سبیل اکرام

  • ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے آج درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے،بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور نگراں پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگراں حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہےدرخواست گزار نے استدعا کی کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک اسے معطل کرنے کا حکم دے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام اسکولز اور کالجز کو آگاہ کرے لاہور ہائیکورٹ نے نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی، پی ایس ایل کے میچزکےدوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔

  • چند روز میں اسمبلی اجلاس بلائیں گے، گورنر پنجاب

    چند روز میں اسمبلی اجلاس بلائیں گے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم چند روز میں اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے،ہم نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے،

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،پہلے بھی قانون کے مطابق سب کام کیے،تمام معاملات سیاسی خوش اسلوبی سے طے ہورہے ہیں، گورنر پنجاب نے ادویات ساز کمپنیوں کے ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کے ایکسپو میں آئی ہیں،پاکستانی کمپنیاں جو بیرون ملک ادویات ایکسپورٹ کررہی، وہ بھی یہاں ہیں،پاکستان میں فارماسوٹیکل کمپنیاں بہت اقسام کی چیزیں بنارہی ہے،ادویات ساز کمپنیوں کی وجہ سے نوکریاں پیدا ہوئی ،پاکستان میں ادویات کمپنیوں میں آگے جانے کی بہت صلاحیت ہے،ادویات مہنگی ہونے کو آگے آنے والی حکومتوں نے دیکھنا ہے، کمپنیوں کو ادویات مہنگی کر کے لوگوں کا استحصال نہیں کرنا چاہیے،ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمریوں کو ہم نے ماضی میں مسترد کیا،ادویات ساز کمپنیاں بھی ادویات مہنگی نہ ہونے پر ملک چھوڑ کرگئیں،

    اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی –

    باغی ٹی وی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، جس میں نگراں وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر پاکستانی ماہرِ نفسیات محمد سلیم خان ترین کے لیے شعبہ نفسیات میں اُن کی خدمات کے اعزاز میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی جانب سے ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو اٹلی کی جانب سے دیے گئے گولڈ میڈل فار ایروناٹیکل میرٹ کو وصول کرنے کی اجازت دے دی، حکومت اٹلی نے یہ اعزاز ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اٹلی اور پاکستان کی فضائیہ کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کی خدمات کے اعتراف میں دیا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ قومی صحت کی سفارش پر ہارڈشپ کیٹگری کے تحت عالمی منڈی میں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 146 انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    وزارت قومی صحت اور ڈریپ کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈریپ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس کے شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے، حکومت ایسی پالیسیز مرتب کررہی ہے جس کا فائدہ عام آدمی اور فارماسیوٹیکل کی صنعت کو بھی پہنچے۔

    نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں،اور ادویات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ آئندہ منتخب حکومت ان سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکے۔

  • سینیٹ اجلاس،ادویات کی قلت پر بحث،وزیر کی عدم موجودگی،چیئرمین برہم

    سینیٹ اجلاس،ادویات کی قلت پر بحث،وزیر کی عدم موجودگی،چیئرمین برہم

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا، ڈاکٹر ندیم وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی غیر حاضری پرایوان بر ہم ہو گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکرٹری سمیت کوئی وزارت صحت سے کوئی ایوان میں موجود نہیں۔اگر سیکرٹری صحت جمعہ کو نہیں آئے تو سسپینڈ کردوں گا۔ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا کہ ادویات کی قلت کے اہم معاملے پر بھی وفاقی وزیر صحت کا ایوان سے غیر حاضر ہونا افسوسناک ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اظہار برہمی کیا اور وفاقی وزیر کو جلد ایوان میں پہنچنے کا پیغام دینےکی ہدایت کی اور کہا کہ ڈاکٹر ندیم جان آپ سے ڈرتا ہے ،آپ ان کی استاد ہیں۔ڈاکٹر مہر تاج نے کہا کہ نگران وزیر نہ آئیں تو کوئی بات نہیں ،ہمارے دور میں تو وزیروں کو بہت رگڑا دیتے تھے۔وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی وزیر راستے میں ہیں،اگر اجلاس ختم ہو گیا تو اگلے اجلاس میں بیان دیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر وقت پر کیوں نہیں آتے کیا ایوان ان کا انتظار کرتا رہے۔مہرتاج نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ وزیرستان میں ادویات کی قلت کے سبب ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ،بچوں کے لیے وزیرستان میں ادویات دستیاب نہیں ، مپہلے روس سے اینٹی ڈیفتھیریا سیرم اتا تھا پھر انڈیا سے آرہا تھا ،دونوں ممالک نے بند کردیا ہے ،اب مقامی کمپنی بیچ رہی ہے جو بلیک میں مل رہاہے ،میزلز،لاکڑا کاکڑا،خسرہ اور ٹائی فائیڈ سمیت کئی وباؤں کی ادویات دستیاب نہیں ہیں ،ملک میں آج امیونائزیشن کی شرح بہت کم ہوگئی ہے ،

    ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے وہاں پر گھر تعمیر کرنے والے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سی ڈی اے کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر غور کیا جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں،

    دو سال میں دہشت گردی کے 1560 واقعات،فورسز کے 593 اہلکار،263 عام شہری شہید
    مئی 2022 سے اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی،ملک میں دو سال میں دہشت گردی کے 1560 واقعات ہوئے، دہشت گردی کے دوران قانون نافذ کرنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے،دہشت گردی کے واقعات میں 1365 سیکورٹی فورسز اور 773 دیگر زخمی ہوئے،سال 2022 میں دہشت گردی کے 736 واقعات میں 227 سیکورٹی فورسز اور 97 دیگر شہید ہویئے،سال 2022 میں 520 سیکورٹی فورسز اور 401 دیگر افراد زخمی ہوئے ،یکم اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے 824 واقعات میں 366 سیکورٹی فورسز اور 166 دیگر افراد شہید ہویئے،یکم اگست 2023 تک دہشت گردی کے واقعات میں 845 سیکورٹی فورسز اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے،

    بلوچستان میں دہشتگردی کے 263، خیبر پختونخوا میں 457،پنجاب میں پانچ،سندھ میں سات واقعات
    بلوچستان میں دہشتگردی کے 263 واقعات ہوئے،52 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئی 43 عام شہری ان واقعات میں شہید ہوئے،108 سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے اور 250 عام شہری زحمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 2022 میں 3 دہشتگردی کے واقعات ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسلام آباد میں 2022 کے دوران ایک دہشتگردی کا واقع ہوا ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 سکیورٹی اہلکار زحمی اور ایک عام شہری زحمی ہوا،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 457 واقعات ہوئے،172 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ،50 عام شہری ان واقعات میں شہید ہوئے 409 سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے،104 عام شہری زحمی ہوئے،پنجاب میں سال 2022 میں 5 دہشتگردی کے واقعات ہوئے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ایک عام شہری شہید 14 عام شہری زحمی ہوئے،سندھ میں سال 2022 کے دوران 7 دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید 3عام شہری شہید 3سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے 32 عام شہری زحمی ہوئے،

    داعش بھی پاکستان میں پنجے گاڑ رہی ہے، وزارت داخلہ کا سینیٹ میں جواب
    وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد افغان عبوری حکومت کی جانب سے بے عملی کے بعد ٹی ٹی پی کو اپنا اثر رسوق اور کاروائی بڑھانے کا موقع ملا،امن مزکرات کے دوران ٹی ٹی پی نے خود کو دوبارہ منظم کیا،ضم اضلاع میں ٹی ٹی پی کی آمد کے بعد وہاں خود کش حملہ آوروں کی بھرتی اور تربیت تشویش ناک ہے،ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردی تنظیم سرحد پر باڑ کو سبوتاژ کر رہی ہیں ،داعش بھی پاکستان میں پنجے گاڑ رہی ہے،
    isis

    2022 کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پی ٹی اے کی جانب سے انتہاپسند، فرقہ وارانہ ، ریاست مخالف اور دہشت گرد مواد کو بلاک کرنے 16 ہزار 522 شکایات ارسال کی گئیں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان کے اکاونٹ کو بلاک کرنے 2021 میں 55 ہزار 200, سال 2022 میں 16 ہزار 522 اور جون 2023 تک 3456 درخواست کیں ،دہشت گرد مواد والی سال 2021 میں 19 ہزار 80، 2022 میں 4323 اور جون 2023 میں 2138 سوشل میڈیا لنکس کو بلاک کیا گیا ،دہشت گردی مواد کی 2021 میں 14 یو ار ایل URLs 2022 میں 3 اور ۲۰۲۳ میں 1 یو ار ایل بلاک کی گئی،

    سال 2022 میں 209 دہشتگرد ہلاک،1781 گرفتار،جون 2023 تک 1083 دہشت گردوں کا چالان ، 114 کو سزا ،133 بری
    سال 2022 میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف 4892 انٹیلجنس بیس آپریشنز کی جس میں 209 دہشت گرد ہلاک اور 1781 گرفتار ہوئے،ان intelligence based operationsمیں 169 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید اور 284 زخمی ہوئے،جنوری جون 2023 میں 3364 اپریشنز میں 172 دہشت گرد مارے گئے اور 171 گرفتار ہویئے،سال 2020 میں 1079 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 189 کو سزا ہوئی اور 172 بری ہوئے،سال 2021 میں 1528 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 150 کو سزا ہوئی، 165 بری ہوئے،سال ۲۰۲۲ میں 2006 دہشت گرد کا چالان ہوا ، 218 کو سزا ہوئی ، 306 بری ہوئے،جون 2023 تک 1083 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 114 کو سزا ہوئی اور 133 بری ہوئے،

    2021 سے اکتوبر 2023 کے دوران ریڈ بک میں موجود 44 انسانی سمگلرز گرفتار
    یورپی ممالک سے 2021 سے 2023 تک دوران غیر قانونی داخلے پر 17 ہزار 773 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا،ترکی سے سب سے زیادہ 15 ہزار 40 پاکستان کو غیر قانونی داخلے پرڈی پورٹ کیا گیا،آسٹریا سے 45، سائپرس سے 98, فرانس سے 71، جرمنی سے 962 , یونان سے 1377 اور رومانیہ سے 63 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا،اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 54 ہزار 205 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،جعلی یا ناکافی دستاویزات پر پرواز سے 44 ہزار 283 افراد کو اف لوڈ کیا گیا،اپریل میں یونان کشتی حادثے میں 281 پاکستانی متاثرین کی اطلاع دی گئی 15 کی نشاندہی بائیو میٹرک سے ہوئی ،یونان کشتی حادثے پر 193 ایف آئی ار رجسٹر ہوئیں ، 240 سمگلرز کی نشاندہی ہوئی ، 89 سمگلر گرفتار ہوئے ، بیرون ملک موجود 35 سمگلرز کی اطلاع آئی،سال 2021 سے 2023 کے دوران تارکین وطن کی اسمگلنگ کے 1042 کیسز رجسٹر ہوئے ، 572 چلان ہوئے ، 494 انسانی اسمگلر رجسٹر ہوئے اور 499 کو سزا ہوئی ،2021 سے اکتوبر 2023 کے دوران ریڈ بک میں موجود 44 انسانی سمگلرز گرفتار ہوئے،انٹر ایجنسی ٹاسک فورس نے اس عرصے میں انسانی سمگلنگ کے 5308 ممکنہ متاثرین کو روکا.

    رپورٹ، محمد اویس،اسلام آباد

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کا فقدان

    وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کا فقدان

    وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال میں ادویات کی فقدان شدید اختیار کر گیا ۔ حفاظتی دیوار بھی موجود نہیں ،

    چترال ( فتح اللہ) وادی رومبور کا شمار سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے یہاں مقامی لوگوں سمیت ہزاروں سیاح سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں۔ مگر یہاں صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سہولت موجود نہیں ہے ۔ وادی رومبور میں صحتِ عامہ کا مسئلہ حل طلب ہے بد قسمتی سے ابھی تک یہان کے سول ڈسپینسری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کا برابر ہے ۔ جس کے باوجود بھی یہاں کے عملے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

    عنایت اللہ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ڈسپنسری ہسپتال میں اسٹاف کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے مطمئن ہیں جبکہ یہاں پر ادویات کی کمی اسٹاف اور عوام کے درمیان بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہا ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال کو چاہیے کہ وادی رومبور کے سول ڈسپنسری ہسپتال کو وافر مقدار میں ادویات فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو ، یہ وادی چترال سے کافی دور ہے دور افتادہ ہونے کی وجہ سے یہان سے چترال یا آیون جانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ یہان موسم سرما کی شدت سردی کی وجہ سے نزلہ ،زکام ، گلے میں خرش اور بخار جیسے درجنوں بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ جس پر کوئی بھی غریب عوام چالیس سے پچاس کلومیٹر سفر کرکے علاج نہیں کرسکتے ہیں ۔ لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ خصوصی طور پر اس پر عملدرآمد کرایے تاکہ ہم بھی آسانی سے علاج کرانے میں کامیاب ہو جائے ۔

    مزید بتایا کہ یہاں ہسپتال کی حفاظتی دیوار بھی بارش کے باعث گر گیا تھا اور عرصہ دراز سے یہان پر بھی کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہان آنے والے باپردہ خواتین بھی پریشان ہیں جس کے علاؤہ یہاں کے املاک بھی غیر محفوظ ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے گزارش کرتے ہیں کہ وادی رومبور کے سول ڈسپینسری ہسپتال کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر فوری طور پر حل کیا جائے ۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی،ادویات کی بلیک میں فروخت جاری

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ محض دعوے ہی کر رہی ہے عملی طور پہ کام نامی کوئی چیز نہیں بلیک مارکیٹنگ مافیا گورنمنٹ کی پہنچ سے بہت دور ہے جس کی من مانیاں جاری ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور منہ مانگے داموں پہ فروخت جاری ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے
    شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور رحم کرنے کی اپیل کی ہے

  • ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی:ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں،پیراسٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹرکی گئی ہے اور سادہ پیرا سٹا مول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ حکومت نے، انسانی جان بچانےوا لی متعدد ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت ایک ہزار 390 مقرر کر دی گئی،انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کر دی گئی ہے، ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔

    ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    کہا گیا تھا کہ ان ادویات میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن،گولیاں، انہیلر، سیرپ شامل ہیں جبکہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی بھی حد مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کی گئی ہے۔

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز …

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے  بُری خبر

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

    ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے وٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کردی گئی۔

    جبکہ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔