Baaghi TV

Tag: ادویات

  • چاند کی جھوٹی شہادت پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید،بل منظور

    چاند کی جھوٹی شہادت پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید،بل منظور

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    ”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ اور”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے متفقہ طور پر منظور کرلئے“

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، مولوی فیض محمد، گردیپ سنگھ، انور لعل دین، صابر شاہ، پروفیسر ساجد میر اور حاجی ہدایت اللّہ کے علاوہ وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب آہنگی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور، ڈی جی حج اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

    اجلاس میں ”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ کا شق وار جائزہ لیا گیا-ڈی جی وزارت مذہبی امور نے بل سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی-بل پر گفتگو کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر”دی پاکستان رویت ہلال بل 2023“ بغیر کسی ترمیم کے منظور کرلیا-

    بل کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی مدت 3 سال ہوگی-اگر کوئی ایکٹ کے شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ٹی وی چینلز، باضابطہ سرکاری اعلان سے پہلے اعلان کرنے کی صورت میں دس لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس کی معطلی یا دونوں سزائیں دی جائیں گی جبکہ جھوٹی شہادت دینے پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا تین سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں -سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ جرائم کو روکنے کیلئے سزائیں زیادہ ہونی چاہئے-

    کمیٹی میں ”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی-وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہٰ محمودنے کہا کہ یہ قانون سازی بہت اہم ہے حج اور عمرہ کو ریگولیٹ ہونا چاہئے-ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس بل کے منظور ہونے سے وزارت اپنی پالیسی بنائے گی کیونکہ فی الحال حج اور عمرہ کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے-سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے-ڈی جی حج نے بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی-ان کا کہنا تھا کہ عمرے پر ہماری کوئی قانونی گرفت نہیں ہے، بل پاس ہونے سے معاملہ قانون کے مطابق ہوجائے گا-

    سینیٹر طلحہ محمود نے ممبران کو بل کے پس منظر سے آگاہ کیا-انہوں نے کہا کہ تقریباً 1 لاکھ60 ہزار افراد نے حج ادا کیا-انہوں نے کہا کہ حج آپریٹرز کے کافی شکایات موصول ہوئی ہیں -850-1000 پرائیویٹ حج آپریٹرز ہیں جن کو ریگولیٹ کرنا ایک چیلنج ہے-انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں – حج پر جانے والے افراد کو جو ادویات دی جاتی ہیں ان کا کروڑوں میں خرچہ آتا ہے-ہم نے ادویات بنانے والی کمپنیوں سے بات کی اور انہوں نے کہا مہنگی ادوایات کے علاوہ باقی ادویات حجاج کو مفت میں دینے کیلئے تیار ہیں -ا حجاج کرام کی رہائش کیلئے عمارت کا بندوبست کرنا بہت مہنگا ہوتا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تین سال کا معاہدہ عمارت لینے کیلئے کرلیں جس کے باعث قیمت کم ہوجائے گی-حجاج کیلئے خوراک کی سپلائی کیلئے سعودی عرب میں پاکستانی کیٹرنگ کمپنیز سے معاملات طے ہوجائیں تو بھی بہت خرچہ بچ سکتا ہے-

    انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ حج سے پہلے بھی کچھ حجاج کو کل ساڑھے چار ارب روپے اور حج کے بعد مزید کل ساڑھے بارہ ارب روپے واپس کر رہے ہیں – پرائیویٹ آپریٹرز کا مسئلہ مس کمٹمنٹ کا ہے-ہم چاہتے ہیں کہ آپریٹرز،کمپنیاں کم ہوں بے شک اس میں بندے زیادہ رکھیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپریٹر کو ریگولیٹ کرنا مشکل کام ہے- اگر یہ بل پاس ہوجاتا ہے تو حج اور عمرہ سے متعلق کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں -بل پر تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر”دی حج اینڈ عمرہ ریگولیشن بل 2023“ پاس کرلیا-چیئرمین کمیٹی اور وزیر برائے مذہبی امور نے بل پاس کرانے ہر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا-

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

    آڈٹ رپورٹ نےڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ )کی سنگین غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل دوائیں بھی مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں۔

    باغی ٹی وی: آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے سر درد، سوجن، پٹھوں کے درد کی کچھ دواؤں کو معطل کیا گیا تھا، تاہم ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل کی گئی دوائیں مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں، اور دوائیں تاحال مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا اسٹاک واپس نہ لینا لوگوں کی جانوں سے کھیلنا ہے، آڈٹ نے ذمہ دار افراد کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے خود ان دواؤں کو معطل کر رکھا تھا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا

    قبل ازیں ترجمان ڈریپ کے مطابق وفاقی سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی کے زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا ، پالیسی بورڈ نے اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کر رہیں۔

    وفاقی سیکرٹری صحت پالیسی بورڈ ڈریپ کا اعلیٰ ترین بورڈ ہے، سیکرٹری صحت بورڈ نے سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈنگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی،ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی، ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

  • ادویات کی قیمت میں  ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

    ادویات کی قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دے دی

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق امور پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ، پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کے لیے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

    میرے کپڑے اتارے گئے،مجھے ننگا کیا گیا ،ویڈیو بنائی گئی،نیب کے پاس لیڈیز اسٹاف بھی نہیں،طیبہ گل کا انکشاف

    ای سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے سندھ 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گا پنجاب 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اور بلوچستان 3900 روپے من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا ،ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی

  • چونیاں : کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان، مریض لاہور جانے پر مجبور

    چونیاں : کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان، مریض لاہور جانے پر مجبور

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان،ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی خواب بن گئی، دل کے مریضوں نے خوار ہو کر لاہور کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق دس سال قبل خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا کارڈیک سنٹر چونیاں دل کے مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام ریفر سنٹر بن گیا، کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں کیلئے ایس کے انجیکشن اور دیگر ادویات نایاب ہو چکیں ہیں جبکہ عرصہ دراز سے سنٹر میں موجود لیبارٹری ٹیکنیشن کی بھی تعیناتی نہیں کی جا رہی، سنٹر کے ڈاکٹرز مجبوراً مریضوں کو لاہور ریفر کر رہے ہیں، چھانگا مانگا، الہ آباد، کنگن پور، پتوکی ناصرف ضلع قصور بلکہ ضلع اوکاڑا سے بھی دل کی بیماری میں مبتلا مریض سہولت نہ ملنے کے باعث لاہور جانے پر مجبور ہیں۔ مذکورہ ہسپتال میں ای سی جی، ایکسرے کے علاوہ کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہسپتال میں عرصہ دراز سے پڑی ای ٹی ٹی مشین بھی ٹیکنیشن نہ ہونے کے باعث خراب ہونے کا امکان ہے۔ علاقے کی فلاحی، تاجر اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پنجاب سکینڈری اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا کہ ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی ممکن بنائیں اور کارڈیک سنٹر چونیاں کو دل کی بنیادی مشینری اور جدید سہولیات بھی میسر کی جائیں تاکہ دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
    دوسری طرف چونیاں میں ڈائلسیز اور سرجیکل وارڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، صحت کارڈ کی سہولت سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسیز اور سرجیکل واڑز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور مشیر صحت ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے صحافیوں صابر چوہدری ،اعظم ظفر،حافظ وحید اشرف، ساجد چوہدری،عرفان شعیب ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صحت کارڈ منصوبہ سے لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چالیس بیڈ پر مشتمل ڈائلیسز اور سرجیکل واڑز کا منصوبہ جلد مکمل پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے تحصیل چونیاں کے سینکڑوں مریضوں کو فائیدہ پہنچے گا ڈاکٹر عظیم الدین نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا امپورٹڈ سرکار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور اپنے کیسز ختم کروانے پر توجہ دے رہی ہے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئیے عمران خاں کی قیادت ضروری ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام دو تہائی اکثریت سے عمران خاں کو کامیاب بنائے گی

  • وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سفارش پر کیبنٹ نے20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی ہے، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔

    سوزوکی اورانڈس موٹرز کےبعد پاکستان میں ایک اور کمپنی نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    انہوں نے مزید کہا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔

  • علاج کے نام پہ سرکار و عوام کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    علاج کے نام پہ سرکار و عوام کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    قصور
    صحت کارڈ پہ علاج کروانے والوں کو لوکل میڈیسن دے کر ملٹی نیشنل ادویات کا بل،عوام و سرکار دونوں کو رگڑا،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے صحت کارڈ پہ علاج کرنے والے رجسٹرڈ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پہ علاج کروانے والوں کیساتھ ڈبل گیم کی جا رہی ہے
    ایک طرف تو صحت کارڈ کے مریض کو لوکل میڈیسن دی جاتی ہے تو دوسری طرف سرکار کے کھاتے میں ملٹی نیشنل ادویات کا بل ڈالا جاتا ہے جبکہ یہی لوکل میڈیسن اگر کوئی باہر سے خرید کر استعمال کرے تو اسے تنبیہہ کی جاتی ہے کہ یہ لوکل ادویات آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے یہ قابل قبول نہیں آپ لکھی ہوئی ہی دوائی استعمال کریں
    مگر حیرت کہ اب وہی لوکل کمپنیاں ان ہسپتالوں کی من پسند بھی بن گئیں
    جو اینٹی بائیوٹک گولی ملٹی نیشنل کمپنی کی 40 روپیہ کی ہے وہ لوکل کمپنی کی 7 روپیہ کی ہے
    لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کیساتھ ساتھ سرکار کو بھی ٹیکہ لگایا جا رہا ہے
    شہریوں نے وفاقی و صوبائی وزیر صحت سے نوٹس کی استدعا کی ہے

  • فارماسیوٹیکل کمپنیاں بےلگام،گورنمنٹ ناکام،پریشان عوام

    فارماسیوٹیکل کمپنیاں بےلگام،گورنمنٹ ناکام،پریشان عوام

    قصور
    فارماسیوٹیکل کمپنیاں بے لگام،گورنمنٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام،پریشان عوام

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے مہنگائی کے شروع ہونے والے طوفان نے عوام کو پریشان اور سابق و موجودہ حکمرانوں کو ناکام کر کے رکھ دیا ہے
    جہاں ضروریات زندگی کی ہر چیز بلیک میں فروخت ہو رہی ہے وہیں جان بچانے والی ادویات بھی نایاب ہو چکی ہیں
    نیشنل،ملٹی نیشنل و لوکل فارماسیوٹیکل کمپنیاں بے لگام ہو چکی ہیں جن کو کنٹرول کرنے میں گورنمنٹ بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے
    یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ جب بھی کسی دوائی کا سیزن شروع ہوتا ہے اس سے قبل ہی مارکیٹ سے وہ ادویات غائب کر دی جاتی ہیں اور پھر عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں
    سردی کے سیزن کی شروعات سے ہی مارکیٹ سے basoquin, chloroquine,melofin, Panadol, و اینٹی کف میڈیسن غائب کر دی گئی تھی جسے اب منہ مانگے داموں پہ بیچا جا رہا ہے
    بی ایم سی و او ٹی سی پراڈکٹس کے علاوہ سرجیکل پراڈکٹس کی بھی قیمتیں بار بار بڑھائی جا رہی ہیں جس سے عوام انتہائی پریشان ہو گئی ہے جبکہ ان کمپنیوں کو لگام ڈالنے میں گورنمنٹ بلکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی
    نیز شہریوں میں آگاہی کی بھی بہت ضرورت ہے کہ ایک ہی فارمولا کی ادویات کئی کمپنیاں بناتی ہیں اگر کوئی کمپنی اپنی پراڈکٹ شارٹ کرتی ہے تو اس کے نعم البدل کمپنی کا فارمولا استعمال کیا جائے ناکہ مطلوبہ کمپنی کی پراڈکٹ بار بار مہنگی خرید کر اس کا ناز نخرہ بڑھایا جائے

  • ملک میں دواؤں کے بحران کا خدشہ، وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا

    ملک میں دواؤں کے بحران کا خدشہ، وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: ملک میں دواؤں کے بحران کا خدشہ،وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت صحت کےحکام کےمطابقڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ادویات کے خام مال کیلئے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے…

    دوسری جانب پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کوادھارپرخام مال نہیں دے رہیں، ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہوگا۔

    علاوہ ازیں ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ پیٹرولیم اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی درآمد پرکوئی پابندی نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پیٹرولیم اور فارما سیوٹیکل کیلئے ایل سیز بند نہ کی جائیں جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

    نیب کا رانا ثناء اللہ کیخلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

  • لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے والے مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

    شادمان آپریشن ونگ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں میں زاہد، سلمان ،عنایت اور سفیان شامل ہیں، مجرمان کے خلاف تھانہ شادمان میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • ادویات کی  پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی-

    باغی ٹی وی : ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت کے معاملے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد یونس شامل ہیں۔

    منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا

    اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی معاملے کی مکمل تحقیق کے بعد 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے، کمیٹی مکمل شفافیت اور ذمہ داری سے رپورٹ پیش کریے گی ادویات کی کمی کا باعث بننے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت برتی گئی جس سے ادویات کی ممکنہ کمی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کر تے ہوئے پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ٹیبلیٹ کے فی پتے پر 9 روپے اور سیرپ کی بوتل پر 21 روپے بڑھا دیے گئے۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا-

    ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی 10 گولیوں کے پتّے کی موجودہ قیمت 17 روپے ہے جبکہ سیرپ کی بوتل 97 روپے کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

    وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد اب پیناڈول کا ایک پتا ساڑھے 23 روپے کا اور سیرپ کی بوتل 118 روپے کی ہوجائے گی وفاقی کابینہ دوا کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

    میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

    حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دے دی