Baaghi TV

Tag: اذان

  • منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

    منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا

    منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان دینے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا جس کیلئے باقاعدہ طور پر میئرجیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط بھی کیے، اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پرپابندی تھی۔

    منیاپولس میں کم از کم 1990 کی دہائی سے مشرقی افریقی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے، اور مساجد اب عام ہیں۔ کونسل کے 13 ارکان میں سے تین کی شناخت مسلم ہے اس فیصلے نے کمیونٹی کی کوئی منظم مخالفت نہیں کی۔

    تین سال پہلے، شہر کے حکام نے دار الحجرہ مسجد کے ساتھ مل کر رمضان کے دوران روزانہ پانچ بار باہراذان نشر کرنے کی اجازت دینے کے لیے کام کیا۔ نماز فجر کے وقت، ظہر کے وقت، عصر، مغرب، عشاء کے وقت پڑھی جاتی ہے مینیسوٹا میں، گرمیوں میں صبح 5:30 بجے سے پہلے طلوع ہوتی ہے، جب کہ سورج کے وقت غروب آفتاب رات 9 بجے کے بعد ہوتا ہے۔

    اس قرارداد کو کمیونٹی کے متعدد عقائد کے لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی، بشمول عیسائی اور یہودی رہنما جنہوں نے حالیہ عوامی سماعت میں اوقات کار بڑھانے کے حق میں بات کی۔

    اس کوشش کو عوامی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو ایک ایسے ملک میں قابل ذکر ہے جہاں مساجد کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو بعض اوقات اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف بیان بازی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

  • بھارت : اذان دینے پرمساجد کوجرمانہ ادا کرنے کا حکم

    بھارت : اذان دینے پرمساجد کوجرمانہ ادا کرنے کا حکم

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر 7 مساجد کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے”انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار میں ہائیکورٹ نے لاؤڈ اسپیکر پر بلند آواز میں اذان دینے پر جامع مسجد ہریدوار، عباد اللہ ہتلہ (ککر والی) مسجد، بلال مسجد، صابری جامع مسجد اور دیگر 3 مساجد پر پر جرمانہ عائد کردیا۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    مساجد کی انتظامیہ کو پانچ ہزار فی مسجد جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ڈی ایم پورن سنگھ رانا کی جانب سے کی گئی مساجد کی انتظامیہ نے سماعت کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    ایس ڈی ایم رانا نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے لیے آواز کی سطح کی حد مقرر کی گئی ہے چند شکایات پر کاروائی کی گئی ہے-

    دوسری جانب مسلم عالم محمد عارف نے کہا کہ ایک میٹنگ میں سب نے آواز کو کم رکھنے کو تسلیم کیا تھااس میں کوئی ہرج نہیں ہے لیکن شور شرابہ اذان سے نہیں بلکہ شادی بیاہ، گانے بجانےگاڑیوں کے ہارن وغیرہ سےہوتا ہے شادیوں میں ڈی جے صبح 1 بجے تک موسیقی بجاتے ہیں پولیس اس قانون کا اطلاق صرف مساجد پر کرتی ہے دیگر کو چھوڑ دیتی ہیں۔ ہم چالان بھر دیں گے اور لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کا انا کا مسئلہ نہیں بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ اتر اکھنڈ میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی سطح کم سے کم مقرر کی گئی ہے جس پر مقامی بی جے پی رہنماؤں نے ان سات مساجد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

    مودی کی جماعت کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا ان مساجد نے لاؤڈاسپیکر پر آواز کی مقرر کردہ حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اونچی آواز میں اذان دی جس سے بزرگ اور بیمار شہریوں کے آرام میں خلل پڑا۔

    میانمار فوج کی مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعے کی اذان دی

    عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعے کی اذان دی

    گلوکار عاصم اظہر جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے وہ آج کل آسٹریلیا میں‌موجود ہیں ان کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سر پہ ٹوپی پہنے ہوئے اذان دے رہے ہیں. جی ہاں عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعہ کی اذان دی اور اذان اتنی خوبصورت طریقے سے دے رہے ہیں کہ سن کر مزہ آجائے. جب وہ اذان دے رہے ہیں ان کے اردگرد کافی سارے مسلمز بھی بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو کو خاص کر عاصم اظہر کے اذان دینے کے عمل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے . سوشل میڈیا صارفین اس وڈیو پر دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. عاصم اظہر کی گلوکاری کے تو سب دیوانے ہی تھے لیکن انہوں نے ایک غیر ملک میں اذان دیکر سب کو کر لیا ہے اپنا مزید

    گرویدہ. یاد رہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی خبروں‌ میں رہے ہیں، لیکن جب سے ہانیہ کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہوا ہے وہ خبروں میں نہیں‌ہیں. عاصم اظہر نے ہانیہ کئ بعد میرب نامی ایک آرٹسٹ سے منگنی کی ہے دونوں کا فی خوش دکھائی دیتے ہیں اور ایک دوسرے کےساتھ گھومتے پھرتے بھی پائے جاتے ہیں. میرب نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے.

  • لاؤڈ سپیکر پر پابندی ۔ممبئی کی گلیوں میں مسلمانوں کی اجتماعی اذان

    لاؤڈ سپیکر پر پابندی ۔ممبئی کی گلیوں میں مسلمانوں کی اجتماعی اذان

    اترپردیش : بھارت میں مسلمانوں کا لہو پانی سے بھی سستا تو تھا ہی لیکن انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں کیلئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی ادائیگی مشکل بنا دی تو انڈین مسلمانوں نے بھی اسکا انوکھا توڑ نکال لیا۔

    ممبئی شہر کی بیشتر مساجد نے نے نما ز فجر کے وقت لاؤڈاسپیکر کا استعمال ترک کردیا ہے لیکن انہوں نے اب سڑک پر کھڑے ہوکر باجماعت اذان دینا شروع کردی ہے ۔

    یادرہے ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے کے معاملے میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈاسپیکر کو ہٹانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ مساجد سے لاؤڈاسپیکر نا ہٹانے کی صورت میں راج ٹھاکرے نے مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

    جس پر ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کی آواز کو از خود کم کر لیا ہے اور بیشتر مساجد نے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

    یادرہے اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے 2005 کے صوتی آلودگی سے متعلق اپنے فیصلے میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی روشنی میں مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر قابو پاتے ہوئے صوتی آلودگی قانون پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی گجرات کی ریاستی حکومت نے بھی مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لئے اجازت نامے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹر کے ڈی جی پی اور کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے متعلق رہنمایانہ خطوط کو طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

  • پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    شگفتہ جمانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک معاملہ اٹھایا جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کا مؤذن تبدیل کر دیا گیا

    شگفتہ جمانی کا قومی اسمبلی اجلاس میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی،سوشل میڈیا پر طوفان بد تمیزی مچا دیا گیا پروپیگنڈا کیا گیا کیا کہ میں اذان کے خلاف ہوں ساڑھے 3 سال مذہبی امور کی وزیر رہی ہوں،گزشتہ حکومت میں مدینہ ریاست کی بات کی گئی تو بہت خوشی ہوئی،جس مؤذن کی میں نے نشان دہی کی وہ مؤذن ہی نہیں تھا، لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا،

    شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست والوں نے اذان کیلئے موذن کی جگہ صفائی والا رکھا ھوا تھا ۔ جب وہ اذان دیتا تھا تو الفاظ کی ادائیگی تک درست نہیں ھوتی تھی ۔ حتی کہ فجر کی اذان میں کبھی الصلوت خیر من النوم کہتا تھا کبھی نہیں، صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن کیوں اور کس کے کہنے پر بنایا گیا،میں شکر گزار ہوں کہ اس لڑکے کو بدل دیا گیا،کل سے موذن تبدیل ہوا آذان سنی تو خوشی ہوئی,

    اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی اذان کو بند کروایا جائے اس سے عجیب سی بیزاری ہوتی ہے.

    ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ منحرف رکن تحریک انصاف نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پر توجہ نہ دی گئی تو کسان مر جائے گا ،گن پوائنٹ پر گندم نہ خریدی جائے ،اٹھارہ سو روپے من گندم خرید کرتین ماہ بعد چوبیس سوروپے میں واپس خرید رہا ہوتا ہے چنے کے کاشتکار کے لئے زرعی قرضے پر سود معاف کیا جائے

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا معاملہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا،زاہد اکرم درانی کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے،زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ،وہ کل اعلان کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

    عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے

    برج الخلیفہ پر اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کئے جائیں گے

    دبئی: دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کیلئے مغرب اور عشاء کی اذان کا سلسلہ شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : برج الخلیفہ کے آفیشل اکاؤنٹ پربرج الخلیفہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر اذان کے الفاظ ڈیجیٹل انداز سے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
    https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1511023941372067853?s=20&t=rGTizt-jDDltOpMcRYiHBA
    پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی طور پر برج الخلیفہ پر روزانہ مغرب اور عشاء کی اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

    آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

     

    ٹویٹ کے مطابق یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں چلائی جائے گی اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا مؤذن جو الفاظ ادا کرے گا وہ عمارت کے بیرونی حصے پر لکھے نظر آئیں گے۔

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا ئیگی

    کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد تین سال میں یہ سب سے زیادہ ‘عام’ رمضان ہے جس میں فرزندان توحید نہ صرف باجماعت نماز ادا کررہے ہیں بلکہ انہیں اب کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے جبکہ سعودی حکام نے بھی پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوا ئزری جاری کردی ہے-

    گزشتہ روز سعودی سفارت خانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ایئرلائنز کو سرکلر جاری کیا جس کے مطابق 40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کےلیے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کےلیے محرم کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد خواتین بغیر محرم عمرے کےلیے جاسکیں گی علاوہ ازیں، بغیر محرم عمرے پر جانے والی خواتین پر گروپ کی صورت میں جانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی تھی۔

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

  • ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر بھی اعتراض،کہا اذان ہو گی تو لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے

    ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر بھی اعتراض،کہا اذان ہو گی تو لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے

    ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر بھی اعتراض،کہا اذان ہو گی تو لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کبھی اذان، کبھی نماز اور کبھی حجاب کو لے کر مسلمانوں کا جینا محال کر دیا گیا ہے

    اب خبر آئی ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے اذان پر اعتراض عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جب اذان ہو گی تو ہم لاؤڈ سپیکر پر میوزک بجائیں گے،ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند جمع ہیں اور ان میں سے ایک لڑکا کہہ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے بالمقابل عمارت پر لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہیں جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجائیں گے، ہندو انتہا پسند کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو پورے بھارت میں وائرل کیا جائے

    دوسری جانب پولیس نے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں اذان پر اعتراض کا یہ پہلا کیس نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مسلمانوں کو کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور اذان پر پابندی مقامی طور پر عائد کی جا چکی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسند سوچ کے حامل وکلا نے صوتی آلودگی کو بہانہ بناتے ہوئے لاؤڈ اسپیکروں سے اذانوں کی آوازوں پرپابندی کا مطالبہ کیا اس کیلئے وکلاء نے اندور کے ڈویژن کمشنر اور وزیر داخلہ نروتم مشرا کو میمورنڈم بھی ارسال کردیا ہے وکلاء کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے مسلم مذہبی رہنماؤں نے اسے مذہبی تعصب سے تعبیرکیا ہے مدھیہ پردیش کی جمعیت علماء نے بیان دیا جس میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سبھی مذاہب کے لوگ اپنی تقریبات میں استعمال کرتے ہیں۔

    بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں پرہونے والے مظالم اس قدرزیادہ ہیں کہ ہندووں کی ہی جماعتیں اس پرخوف زدہ اورپریشان ہیں ،قبل ازیں اتر پردیش کے غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ نے زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے مسجدوں میں اذان دینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے خلاف بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر سماعت کے بعد عدالت نے مسلمانوں کو لاؤڈ سپیکر پر اذان اور بغیر لاؤڈ سپیکر کے بھی اذان دینے کی اجازت دے دی تھی

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی

    لاؤڈ سپیکر پر اذان دینا جرم کر گیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مؤذن کو ذخمی کر دیا ,واقعہ بھارت کے علاقے گورکھپور مین پیش آیا جہاں ایک مسجد میں مؤذن نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دی تو ہندو انتہا پسند مسجد میں گھس گئے اور انہوں نے مؤذن پر حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا، شرپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی، ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسجد میں اذان نہ دی جائے لیکن مؤذن نے اذان دی اور اس پر حملہ کر دیا گیا

    مؤذن کے پاس اذان دینے کا حکومتی اجازت نامہ بھی تھا اسکے باوجود ہندو انتہا پسندوں نے اس پر حملہ کیا ،35 سالہ مؤذن عبدالرحمان اس حملے میں شدید زخمی ہوا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، انتہا پسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی.اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی مسلمان بھی مسجد میں پہنچ گئے ،اس دوران ہندو انتہا پسندوں نے مقامی افراد پر بھی تشدد کیا ،پولیس کے آنے سے قبل ہندو انتہا پسند مسجد سے فرار ہو گئے تھے واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مسلمانوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ انتہا پسندوں کے ساتھ صلح کر لیں

    بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب کے حوالہ سے بحث جاری ہے، رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت میں حجاب پہننے کی ضرورت نہیں ہے، مدرسوں کے علاوہ اگر کسی دیگر تعلیمی ادارے میں حجاب پہنا جاتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آپ کے پاس مدرسے ہیں، اگر آپ وہاں حجاب پہنتے ہیں یا خضاب لگاتے ہیں تو ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آپ وہاں کا ضروری لباس پہنتے ہیں اور وہاں کے نظم و نسق پر عمل پیرا ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ملک کے اسکولوں اور کالجوں میں نظم و نسق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور حجاب پہننا اور خضاب لگانا شروع کر دیتے ہیں تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا خضاب کا استعمال بالوں کی سفیدی کو چھپانے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن حجاب کا استعمال چہرہ ٹھانپنے کے لئے کیا جاتا ہے