Baaghi TV

Tag: اراکین قائمہ کمیٹی

  • تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں تین سال کے دوران 4 ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے کیسز پر بحث کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے تین سال میں بیرون ملک سے چار ہزار بھکاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس بھیجا گیا، کچھ منظم گینگز ان بھکاریوں کو باہر بھیجتے ہیں، ہم نے چار سو کے قریب لوگوں کو آف لوڈ کیا، دو گینگز کو ہم نے گرفتار کیا ہے جو بھکاریوں کو بیرون ممالک بھیجتے ہیں۔
    زرتاج گل نے کہا کہ فہرست فراہم کی جائے کہ کون لوگ ہیں جن کے نام ای سی ایل میں ہیں، کتنے گینگسٹرز، ریپسٹس اور ارکان اسمبلی کے نام ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نثارجٹ اور صاحبزادہ صاحب کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں تھا وہ نکل چکا ہے، زرتاج گل نے کہا کہ میرا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ میں آپ کا نام دیکھ لوں گا، ای سی ایل میں کتنے فیصد پارلیمنٹیرین ہیں ان کی لسٹ ہم فراہم کردیں گے۔آغارفیع اللہ نے کہا کہ مجھے ایک شخص کراچی ایئرپورٹ پر ملا جس کو ایجنٹ نے بلایا اور اس کا برا حال تھا، یہ ایجنٹ لوگوں سے رقم طے کرتے ہیں اور پھر انہیں کبھی کسی ائیر پورٹ پر بلاتے ہیں، ایجنٹ ان سے اتنے پیسے لے لیتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ یہ معاملہ اوورسیز پاکستانیز وزارت کا ایشو ہے جن کیساتھ ہمارا لائیزون رہتا ہے، کمیٹی اوورسیز پاکستانیز وزارت کو بھی احکامات دے دے۔نبیل گبول نے کہا کہ میرا ذاتی کیس ہے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا وہ شخص ضمانت پر ہے، امید ہے آئندہ سماعت پر اس کی ضمانت کینسل ہوجائے گی اور وہ گرفتار ہوجائے گا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی چوہدری نصیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص پچھلے آٹھ ماہ سے ایران میں ہے، انسانی اسمگلر ان سے ساٹھ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والوں نے لٹ مچائی ہوئی ہے، یہ لوگ بلاوجہ بندے کو اٹھا لیتے ہیں اور بارگیننگ ہی دس لاکھ روپے سے شروع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اتنی کرپشن نہیں کرتی جتنی ایف آئی اے کرتی ہے، یہ بندہ اٹھاتے ہیں اور پتہ نہیں کہاں رکھتے ہیں، آپ کا محکمہ بہت بے لگام ہے، ایف آئی اے نے گجرات میں اتنی لوٹ مار مچائی ہوئی ہے کہ آپ کی سوچ ہے۔جمشید دستی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تیل کی بہت بڑی اسمگلنگ ہوتی ہے، ایف آئی اے والے اسمگلروں سے پیسے لیتے ہیں اور سب کچھ کررہے ہیں، اگر ہم کسی مہذب معاشرے میں ہوتے تو ڈی جی ایف آئی اے کو ہتھکڑی لگالیتے۔رکن کمیٹی نثار جٹ نے کہا کہ ایک بچہ کراچی ائیرپورٹ پہ اترا اسے ایف آئی اے نے گرفتارکیا ہے، اس لڑکے کا لین دین کا ایشو ہے، کیا باہر کی کسی ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے ایکشن لے سکتا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ منی لانڈرنگ صرف ایف آئی اے ڈیل کرتا ہے، اسکے علاوہ امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کو بھی دیکھتا ہے۔

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

  • مشرقی حصہ دولخت  ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

    مشرقی حصہ دولخت ہونے پر ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت ارادتاً اختیار کی، خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مشرقی حصہ دولخت ہونے کی صورت میں دوہری ہجرت کرنے والوں نے پاکستان کی شہریت مجبوراً نہیں ارادتاً اختیار کی.

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل اور دیگر اُمور پر بحث کے دوران کیا، خواجہ اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تارکینِ وطن اور مہاجرین کا معاملہ دونوں مُختلف نوعیت کے ہیں دوہری ہجرت کرنے کا اعزاز رکھنے والوں کی تیسری نسل اس ملک بلخصوص کراچی شہر میں پروان چڑھ رہی ہے مگر بنیادی انسانی حقوق یہاں تک کہ ضروری شناختی دستاویزات تک سے محروم ہیں، اب جبکہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیئے جانے کی باقاعدہ پیش رفت کی جارہی ہے تو وطن کی محبت سے سرشار افراد کو نظر انداز کیا جانا اُن کی حُب الوطنی کی توہین کے مترادف ہوگا.

    بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی راجہ خرم نواز اور اراکین قائمہ کمیٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس اہم معاملے کو اٹھانے پر سراہا اور خواجہ اظہار الحسن کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو اگلے اجلاس میں مُکمل تیاری کے ساتھ ترمیمی بل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

    گلستان جوہراور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 گرفتار

    کچے میں موجود گروہوں کی ٹیم کراچی میں بھیس بدل کر شہریوں کو اغوا کرنے لگی