Baaghi TV

Tag: اراکین پارلیمنٹ

  • خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کےدرمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے بعد خطے کی صورت حال کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے ان کیمرا بریفنگ شروع ہو گئی ہے، ان کیمرا بریفنگ میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہے پیپلز پارٹی،جے یو آئی ف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بریفنگ میں شریک ہیں، پارلیمانی رہنماؤں اور سیاسی قیادت کو دفتر خارجہ کے حکام، خارجہ صورتحال پر مفصل بریفنگ دیں گے، سکیورٹی حکام ایران اسرائیل تنازع اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات تک کسی حکومتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی یہ ہٹ دھرمی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ذاتی اور سیاسی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں دورانِ عمران خان وزارتِ عظمیٰ بھی جب کشمیر یا فلسطین پر خصوصی کمیٹیاں بلائی گئیں تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شریک تھے، مگر خود وزیراعظم ہونے کے باوجود عمران خان اہم قومی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے۔

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور افغانستان کے معاملات پر پی ٹی آئی کی شمولیت محض سیاسی بیانات تک محدود ہے اور وہ کسی قومی فورم یا بامعنی ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

  • بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    ڈھاکا:بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے اراکین نے حلف لے اٹھالیا ہے۔

    13ویں قومی پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے ڈھاکا میں موجود پارلیمنٹ ہاؤس میں حلف لیا جبکہ نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری شام میں منعقد ہوگی،یہ پیش رفت عوامی لیگ کے 17 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے 18 ماہ بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد طویل عبوری انتظامیہ کے بعد ایک منتخب حکومت قائم ہو رہی ہے۔

    طارق رحمان، جو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین اور پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کے قائد ہیں، نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔ ارکان کے حلف کے بعد اکثریتی جماعت اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کرے گی، جسے صدر آئینی تقاضوں کے مطابق حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

    بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

    اطلاعات تھیں کہ نومنتخب ارکان پارلیمانی حلف کے ساتھ مجوزہ آئینی اصلاحاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی الگ حلف اٹھائیں گے، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف کے باعث اس عمل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے بی این پی کے سینیئر رہنما صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی ایسا ممکن ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی ہے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی نگرانی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے متعدد عالمی رہنما ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، جن میں مالدیپ کے صد ر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیرِ اعظم شیرنگ توبگے، بھارت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں،عبوری قیادت نے ، چین، سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کے سربراہان کو بھی دعوت دی تھی۔

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

  • اراکین  قومی اسمبلی  کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

    اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شروع کردیا ہے ، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کےبعد 5 لاکھ 19 ہزارروپےماہانہ تنخواہ ملنا شروع ہوگئی ہے ، مراعات اورالاؤنسز الگ ہیں سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراعات کی مد میں ڈیلی الاونس ، کنونینس الاونس اورہاوسنگ الاونس کی مد میں یومیہ 6 ہزار8 سو ملتا ہے ، ٹریول الاونس کی مد میں سالانہ 30 بزنس کلاس ائیرٹکٹ کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ کے ٹریول واچر بھی فراہم کیے جائے ہیں۔

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    اراکین پارلیمنٹ تنخواہ میں اضافے پرمطمئن توہیں لیکن کہتے ہیں ہم بھی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں رکن قومی اسمبلی، سینیٹ کے اراکین تںخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر شکوہ کررہے ہیں ،اراکین اسمبلی حالیہ تنخواہ کے اضافہ کو ناکافی بھی قراردے رہے کہتے ہیں تنخواہ 1974 کے ایکٹ اور اعلی عدلیہ کے ججزاوربیوروکریسی کی سیلری اورمراعات کے برابرہونی چا ہئے۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خصوصی طور پر 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ایم این ایز کے خلاف سماعت ہو گی، جن ایم این ایز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے تھے ان کی سماعت کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے چئیرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کیٹی تشکیل دی گئی ہے، اگر ایم این ایز متعلقہ تاریخ پر حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ سنانے کی مجاز ہے۔

    اوچ شریف: ناصر ٹاؤن کےسیوریج مسائل حل نہ ہوسکے، عوام شدید مشکلات کا شکار

    پیکا قانون کے تحت مقدمات درج، ایک شخص گرفتار

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے کرنے کی منظوری

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے کرنے کی منظوری

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ تنخواہ و مراعات بڑھانے کے معاملےپر یکجا ہو گئے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز پر قومی اسمبلی کی ہاؤس فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر اور ایم این ایز کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیں ہیں جب کہ حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی، گزشتہ روز اسپیکر کی زیرصدارت ہاؤس فنانس کمیٹی نے تجویز کی منظوری دی تھی۔

    بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

    سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن، 30 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن، 30 خوارج ہلاک

    صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کر دیا، یہ کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری سیاسی کمیٹی جلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرپارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانےکی منظوری دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ‏آئینی ترمیم کو ووٹ دینے والے اراکینِ کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پراتفاق ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق ‏پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ ‏ان اراکین کے شوکازنوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر صدر مملکت کے دستخط کے نتیجے میں 26ویں آئینی ترمیمی بل قانون بن گیا ہے۔اس نئے قانون کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی چیف جسٹس کی تقرری کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو گیا ہے جہاں اس سے قبل چیف جسٹس کے بعد عدالت عظمیٰ سب سے سینئر ترین جج کو اس عہدے پر تعینات کیا جاتا تھا البتہ اب 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے قانون سے صورتحال بدل گئی ہے۔نئے قانون کی روشنی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ایک حتمی نام چیف جسٹس کے عہدے کے لیے وزیراعظم کو بھیجے گی اور وزیراعظم اس نام کو منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجیں گے۔گزشتہ روز اس قانون کی روشنی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا اجلاس آج (منگل) شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ ملک، سینیٹر اعظم تارڑ اور پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر شامل ہیں۔ان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر علی خان، سینیٹر علی ظفر، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن رعنا انصار اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی نامزدگی کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے کنسٹی ٹیوشن روم میں ہوگا۔

    حماس کا اسرائیل پر حملہ، اسرائیلی فوج کی 4گاڑیاں تباہ،متعدد فوجی زخمی

  • برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    برطانیہ میں سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ اپنی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈوریس اور نائجل ایڈمز کے استعفوں بعد حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو اب تین نشستوں پر ضمنی الیکشنز کا سامنا کرنا پڑے گا سابق وزیر اعظم کے دوستوں نے پیش گوئی کی کہ مزید استعفے آنے والے ہیں، کنز رویٹو وہپس اور بیک بینچ ایم پیز کے درمیان بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

    بورس جانسن پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی

    تاہم، جانسن کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے فوری طور پر کسی بھی مربوط استعفیٰ کی سازش کو مسترد کردیا پریتی پٹیل، سابق ہوم سکریٹری، اگلا الیکشن لڑیں گی۔ جوناتھن گلس، برینڈن کلارک سمتھ اور ڈیہنا ڈیوسن سمیت ارکان پارلیمنٹ کو برطرف کر دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو پارٹی سے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ’بزدل‘ قرار دے دیا۔

    چیٹ جی پی ٹی کی طرف سے بوگس قانونی حوالے دیکر بہکانے پر امریکی عدالت …

    سابق کابینہ کے وزیر جیکب ریس موگ نے ​​کنزرویٹو کو خبردار کیا ہے کہ اگر بورس جانسن کسی اور پارلیمانی حلقے میں کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں روکنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف نہیں مسٹر ریز موگ نے ​​اتوار کو میل کو بتایا کہ ایسا کرنے سے پارٹی "خانہ جنگی میں” ڈوب سکتی ہے۔

    جانسن نے پارٹی گیٹ کی تحقیقات پر جمعہ کو اکسبرج اور ساؤتھ روئسلپ کے ایم پی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیاجانسن نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا جب انہوں نے کامنز کی استحقاق کمیٹی کی ایک رپورٹ پہلے سے دیکھی جس کی تحقیقات کر رہے تھے کہ آیا انہوں نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر کامنز کو جان بوجھ کر گمراہ کیا۔

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

  • رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت ضروری قرار

    رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت ضروری قرار

    ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینے کے لیے قواعد میں ترمیم کی تحریک پیش کی گئی،قواعد میں ترمیم کی تحریک ن لیگی رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی، مجوزہ ترمیم کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت ضروری ہو گی،گرفتاری کے بعد تحویل میں رکھنے کے مقام سے بھی آگاہ کرنا ضروری ہوگا، کسی رکن اسمبلی قومی اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کرنے پر پابندی ہوگی،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ارکان کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کو بھی ترمیم کا حصہ بنایا جائےرکن کی گرفتاری کے بعد پروڈکشن آرڈرز لازمی جاری کرنے کی پابندی لگائی جائے، پروڈکشن آرڈر کا سیاسی استعمال کیا جاتا رہا ہے،پارلیمنٹ لاجزمیں گرفتار رکن کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا، پروڈکشن آرڈر کے بعد رکن کی پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا،اسمبلی قواعد میں ترامیم کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی

    حکومتی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سازش ہوئی ہے اور ہمیں اس غیر ملکی سازش میں استعمال کیا گیا ہے سیلکٹڈ کو پارلیمنٹ میں لایا گیا،آبادی کم کرنے کے فیصلے کیسے کریں،

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • بیروت دھماکے:2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنےکاحکم

    بیروت دھماکے:2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنےکاحکم

    لبنان کی عدالت نے 2020 میں بیروت پورٹ پر ہونے والےدھماکوں میں 2 لبنانی اراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنےکاحکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں عدالتی حکام نے بدھ کے روز دو سال قبل بیروت کی بندرگاہ کو تباہ کرنے والے مہلک دھماکے کے معاملے میں حزب اللہ کے ساتھ وابستہ دو نائبین کی جائیداد کو عارضی طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ایک عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ لبنان کی عدالت نے اراکین اسمبلی علی حسن خلیل اور غازی زعیتر کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    اے ایف پی کے مطابق علی حسن خلیل اور غازی زعیتر پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے جس کے بعد عدالت نے اراکین کی 100 بلین لبنانی پاؤنڈ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    ذرائع نے بتایا کہراکین پارلیمنٹ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات کا یہ فیصلہ بیروت بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر شکایت کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے 100 ارب لبنانی پاؤنڈز کا معاوضہ طلب کیا جا رہا ہے۔

    ’ایف بی آئی‘ نےمجھے 2020 کے اوائل میں ہی قاتلانہ حملے کی اطلاع دے دی تھی،جان بولٹن

    یاد رہے کہ لبنان کے بیروت پورٹ پر 2 سال قبل ہونے والے دھماکوں میں ہزاروں زخمی اور 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور دارالحکومت کے وسیع علاقوں کو تباہ کر دیا تھا جمعرات کو، بحران سے متاثرہ لبنان کو بیروت میں بڑے بندرگاہی دھماکے کے دو سال مکمل ہو گئے۔

    سانحہ کے بعد، بار نے متاثرین کے تقریباً 1400 خاندانوں کی جانب سے ریاست کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تاہم سیاسی مداخلت کی وجہ سے اس کی وجہ کی تحقیقات تعطل کا شکار ہیں اور ابھی تک کسی بھی ریاستی عہدیدار کو اس سانحے پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔

    جمعرات کو دھماکے کی دوسری برسی پر، متاثرین کے لواحقین نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے-

    نیو میکسیکو میں پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قتل،مرکزی ملزم گرفتار

  • ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

    ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

    ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف
    پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت دہشت گردی پر تُلی ہوئی ہے،

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی ، عبدالقادر پٹیل ، آغا رفیع اللہ ، جاوید شاہ جیلانی ، عبدالقادر مندوخیل ، عابد بھیئو، احسان مزاری ، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت دہشت گردی پر تُلی ہوئ ہے ، پارلیمنٹ لاجز کے وحشیانہ واقعہ کے بعد نیازی سرکار اب ہم پر سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ ہم تمام اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ ہمیں سندھ ہاؤس میں رہائش دی جاۓ کیونکہ ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں اور ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں ، جس طرح اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائ کی اور لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی

    اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں سندھ پولیس کی حفاظت میں دیا جائے جو کہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کیونکہ اسلام آباد پولیس گلو بٹ بن چکی ہے اور ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ گلو بٹ اور عمران کے ذاتی بدمعاش ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہے ہیں ، اگر سندھ ہاؤس کی تنصیبات یا ہمارے کسی رُکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ساری ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی اور یہ آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہوگی جس کا پہلے سے تدارک انتہائ ضروری ہے

    پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی ‘اپنی حفاظت’ کیلئے سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں، پیپلز پارٹی، ارکان پارلیمنٹ سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں، ہر رکن کو وہاں رہنے کا حق ہے، یہ اراکین اپوزیشن اور ہمارے اتحادیوں سے ہیں،

    دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 400 ایس ایس یو پولیس گارڈز کی پرائیویٹ فوج اسلام آباد میں جمع کی حکومت سندھ نے یہ پرائیویٹ گارڈز کی فوج کس بنیاد پر اسلام آبا دمیں جمع کی ہے؟خط میں ایس ایس یو کے ڈی آئی جی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کروں گا،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے الیکشن کمیشن سے عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے ، ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا،پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے،اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا، صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے،ابھی دیکھنا ہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے، حکومت سندھ ہاوس پر حملہ کیوں کرے گی؟

    واضھ رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں سندھ ہاؤس توجہ کا مرکز بنا ہے،3 خواتین سمیت 12 ارکان کو چھپانے کا الزام سامنے آیا ہے،

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

    چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف