Baaghi TV

Tag: اربن فلڈنگ

  • اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

    اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

    شہری علاقوں میں شدید بارشوں یا طوفانوں کے دوران نکاسی آب کا نظام جب ضرورت سے زیادہ پانی سنبھالنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے تو سڑکوں، گھروں اور عمارتوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے، جسے شہری سیلاب یا اربن فلڈنگ کہا جاتا ہے۔ کنکریٹ کی سڑکیں اور عمارتیں پانی جذب نہیں کر پاتیں جس سے صورتحال مزید بگڑ جاتی ہے۔

    ابتدائی خطرات

    پھسلنے، گرنے یا تیز دھار اشیاء پر قدم رکھنے سے ہڈیوں کے ٹوٹنے اور سر یا جسم پر شدید چوٹ لگنے کا امکان۔بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کرنٹ لگنے یا موت کا خطرہ۔سیلابی پانی میں سیوریج شامل ہونے سے زخموں میں انفیکشن، یا پانی نگلنے سے الٹی اور اسہال جیسی بیماریاں۔نمی کے باعث مولڈ پیدا ہونا جو دمہ اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

    خطرات سے بچاؤ کے لیے تجاویز

    متحرک سیلابی پانی میں داخل نہ ہوں۔گیس سے چلنے والے آلات یا جنریٹرز گھر کے اندر یا کھلی کھڑکیوں/دروازوں کے قریب استعمال نہ کریں۔سیلابی پانی سے جلد کو محفوظ رکھیں، بار بار دھوئیں اور زخموں کو صاف کر کے ڈھانپیں۔متاثرہ علاقوں میں جانے سے پہلے بجلی بند کریں اور ننگے تاروں کو ہرگز نہ چھوئیں۔صرف پانی میں استعمال کے لیے منظور شدہ آلات ہی استعمال کریں۔

    سیلاب کے بعد گھر کی ساختی سلامتی چیک کریں، کیونکہ پانی نے بنیادوں کو نقصان پہنچایا ہو سکتا ہے۔سانپوں، زہریلے کیڑوں اور جنگلی جانوروں کی موجودگی کی جانچ کریں اور مناسب اقدامات کریں۔سرد موسم میں گرم کپڑے پہنیں اور وقفے وقفے سے آرام کریں، گرمی میں ٹھنڈے مقامات پر آرام اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    حفاظتی چشمے اور دستانے پہنیں (گیلی جگہوں کے لیے ربڑ کے، خشک جگہوں کے لیے چمڑے کے دستانے)۔سخت تلووں والے جوتے یا واٹر پروف بوٹ استعمال کریں۔مناسب لباس پہنیں اور غیر ضروری طور پر پانی میں داخل ہونے سے گریز کریں۔ ان ہدایات پر عمل کر کے شہری اربن فلڈنگ کے بعد پیدا ہونے والے صحت کے مسائل اور خطرات سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    اربن فلڈنگ: شہری سیلاب کے خطرات اور بچاؤ کی تدابیر

    کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر نوجوان کھلاڑی قتل

    سیلاب متاثرین کے لیے یو این ڈی پی کا امدادی سرگرمیوں اور بحالی کا اعلان

    ہاکی ایشیاء کپ کا نیا شیڈول جاری، پاکستان ایونٹ سے باہر

  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں 25 جولائی تک جاری مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالے اور بارہ نالے میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اسی طرح نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، دیر اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں میں شدید بارشیں متوقع ہیں جن میں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

    ان بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے اور ٹریفک جام کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔سندھ کے اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، جیکب آباد، جامشورو، نواب شاہ اور میرپورخاص میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے.ان علاقوں میں سڑکوں، گلیوں، انڈرپاسز اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں، پلوں یا زیر آب سڑکوں سے گزرنے سے سختی سے گریز کریں۔نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد قیمتی سامان اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کریں۔مقامی انتظامیہ نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور واٹر پمپس تیار رکھے۔سیلاب زدہ علاقوں کے مکین موسم سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ٹی وی، موبائل الرٹس اور ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ ایپ سے مدد حاصل کریں۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

    این ڈی ایم اے کی جانب سے یہ وارننگ مون سون کی شدت میں اضافے کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رابطہ کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

    آئی سی سی میں بھارتی دباؤ مسترد، فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی
    کویت میں تاریخ کا سب سے بڑا شہریت فراڈ بے نقاب،ہزاروں تارکین وطن ملک بدر

    خیبر پختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف ، وزیرِ اعلیٰ کا عدالت جانے کا اعلان

    غزہ کی جامعات سے کامسٹیک کا ورچوئل اجلاس، اسکالرشپس اور تعلیمی بحالی پر اتفاق

  • مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، لسبیلہ ،ڈی آئی خان، ملتان، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےشدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے ،اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشےکے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری

    کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے جو 26 جولائی تک اثرانداز رہےگا۔

    لاہورمیں بارش نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا،گلی محلےاورسڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش…

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 جولائی کےدوران تھرپارکر اورعمرکوٹ میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی خضدار، لسبیلہ،حب اور کیرتھر رینج میں بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ پڑ سکتا ہے جبکہ دادو،جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنےکا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں 7 گھنٹے کی مسلسل بارش نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا گلی محلے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 234 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے-

    ائیرپورٹ ایریا میں 188 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔مغل پورہ کے علاقے میں 171، چوک ناخدا میں 159، پانی والا تالاب کے علاقے میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں 141، گلشن راوی کے علاقہ میں 128، فرخ آباد میں 119 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا…

  • کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    کراچی:حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،آئندہ تین روز میں مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون کے پہلے اسپیل میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی سب سےکم سطح 229 ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 15.5 پوائنٹ کااضافہ ہوا اضافے کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 337.5 تک پہنچ گئی بارشوں سےقبل حب ڈیم میں پانی 322 پوائنٹ پرموجود تھا-

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید بارش ہوئی تو حب ڈیم کاپانی اوورفلو ہو جائے گا، اوورفلوہونےکےبعد پانی کار ساو گڈانی کی جانب ہوجائےگا،حب ڈیم اوورفلوہونےمیں صرف 1.5کااضافہ باقی ہے،ڈیم میں پانی کی سطح کی آخری حد339پوائنٹ تک ہے-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے تین سے چار دن میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 30 جون سے ملک بھر میں معمول سےزیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور 5 سے 11 جولائی تک شہر میں 342 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی شہر میں آئندہ تین سے چار روزکے دوران کم از کم 60 سے 70 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے اور مون سون سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا اس کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیزبارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

  • ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز،اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا،پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی :آزاد کشمیر،خیبر پختونوا،بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا محکمہ موسمیات نے کراچی ،حیدرآباد،بدین،عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور دادو میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا-

    بلوچستان کے 13 اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا بلوچستان کے علاقےتمبو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی۔

    اس کے علاوہ مظفرآبادمیں بھی بارش ہوئی،سڑکوں پرپانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ سلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے علاوہ ازیں گوجرانوالہ، سیالاکوٹ اور فیصل آباد میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، آواران ، بارکھان، اور کوہلو کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا اندیشہ ہے،صوابی میں بھی مون سون بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا مردان اور گرد و نواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار ہو گیا –