Baaghi TV

Tag: ارسا ایکٹ سندھ

  • سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

    سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے.

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم صوبے کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ ہم سندھ کے 70 فیصد سے زائد لوگوں کے نمائندے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنے فرائض پورے کرے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کو پی پی ہی بحال کرے گی۔ اس لیے ہم نے ایڈوائزر بھی مقرر کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کی۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک میں صوبائی وزرا، میر طارق ٹالپر، ذوالفقار علی شاہ، ریاض شاہ شیرازی، معاون خاص آصف خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں، والدین،سماجی رہنماں اور سرکاری افسران بھی واک میں شامل تھے۔

    کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

    الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

    کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

  • وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں.

    جیکب آباد میں جے یو آئی کے رہنما حافظ محمد رمضان سومرو کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں لیکن حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں حکمران اگر امن نہیں کراسکتے تو اقتدار چھوڑ دیں ، انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار پر تحفظات ہیں، وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتویٰ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ سامنے نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں ، انہوں نے کہا کہ 23نومبر کو کراچی میں دریا سندھ سے 6کینال نکالنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، جے یو آئی اور سندھ کا عوام کسی صورت دریا سندھ کا پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پانی ہماری بقا و سالمیت کامسئلہ ہے اور سندھ کے پانی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ارسا ایکٹ ترمیم میں صدر زرداری کے دستخط ہیں جس کی وضاحت پیپلز پارٹی دے، جے یو آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں ، سندھ کے وسائل و جزائر داؤ پر لگے ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں، میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے حکمران اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر اقتدار عوام کے حوالے کریں، راشد محمود سومرو نے کہا کہ پنجاب کی زمینیں آباد کرنے کے لیے دریا سندھ سے 6کینال نکالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، کینال نکال کر پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین کو آباد کرکے چند کمپنیوں کو فائدہ دینے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے جس سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ آباد زمین بنجر اور کروڑوں سندھی بیروزگار ہوجائیں گے۔28نومبر کو سکھر میں باب الا اسلام کانفرنس میں اسلام دشمن، دین بیزار، ملک و قوم کے دشمنوں کو لاکھوں سندھی پیغام دیں گے کہ وہ جے یو آئی پر اعتماد کرتے ہیں اور سندھ اسلام اور قلعہ ہے۔

    پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا حل نکال لیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

  • اے پی سی  کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    جمعیت علماء اسلام نے دریائے سندھ پر6 نئے کینال بنانے کے منصوبے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مؤرخہ 21 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلہ میں چوتھے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کا فیصلہ جے یو آئی سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبد القیوم ھالیجوی کی زیر صدارت جےیوآئی کے ایک اجلاس میں کیاگیا تھا. آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کیساتھ ہی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی دفتر میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، مرکزی مسلم کے صوبائی صدر پروفیسر فیصل ندیم اور جمعیۃ علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد غوث صابری سے ملاقاتیں کرکے انہیں جےیوآئی کے زیرِ اہتمام 21 نومبر بروز جمعرات کو کراچی میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔یاد رہے کہ جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے 40 لاکھ غیر آباد زمین کو آباد کرنے اور سندھ کی 40 لاکھ آباد زمین کو غیر آباد کرنے والے اس انسانیت دشمن منصوبے کے خلاف ملک کے نامور علماء و مفتیان کرام سے شرعی فتویٰ لینے کا بھی اعلان کررکھاہے۔

    ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • 6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    جی ڈی اے رہنماؤں نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف بیداری مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ بیداری مارچ کا جلسہ ٹھٹہ پہنچ کر ہو گا، جولائی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور 6 کینال بنانے کا فیصلہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ 6 کینال بنانے کا فیصلہ سندھ کو بنجر بنانے کا فیصلہ ہے۔رہنما جی ڈی اے زین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹہ، کراچی، سجاول سمندر میں ڈوب جائیں گے، چولستان کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے 6 کینال بنائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے منع کر دیا تھا، اب وفاقی حکومت اور صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ 6 کینال سندھ کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں، ہم نئی آئینی ترمیم کو بھی مسترد کرتے ہیں، اسے مارشل لاء سمجھتے ہیں۔

    بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    کراچی کا پہلا 500کے وی گرڈ اسٹیشن قائم

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

  • ارسا ایکٹ کےخلاف پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، راشد محمود سومرو

    ارسا ایکٹ کےخلاف پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، راشد محمود سومرو

    ے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کی 18 اکتوبر کو ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھو دریا سے 6 کینالوں کو بنانے کی سازش کے خلاف کراچی سے نکلنے والے کارواں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھو دریا پر 6 کینالوں کو نکالنے کی سازش کے خلاف 18 اکتوبر کو سیاسی، مذہبی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے کراچی سے شروع ہونے والے احتجاج میں جے یو آئی کے کارکنان کوجھنڈوںسمیت بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھودریا پر ڈاکہ لگانے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب ملیر کراچی سے 18اکتوبر کو ایک بڑا کارواں شروع ہوگا جو18اکتوبر کو ٹھٹہ اور 19 اکتوبر کو بدین پہنچے گا۔انہوں نے ملیر، گھگر پھاٹک، سجاول، ٹھٹہ اور بدین اور دیگر جگہوں کے عہدیداران اور کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں متضاد ترامیم کے خلاف سلسلہ وار پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام کی سربلندی، دین کی چوکیداری اور سندھ کے باسیوں کے حقوق کی جہدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کو ایک بار پھر باب الاسلام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ خود ان پروگراموں میں شرکت کی کوشش کرونگا۔

    ایم کیو ایم کا شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ