Baaghi TV

Tag: ارشد ملک

  • انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارشد شریف حق اور سچ کیلئے کھڑا ہوتا تھا، جب قوم اچھائی اور برائی کا فرق نہیں کرتی تباہ ہوجاتی ہے ، اس نے مجھ پر بہت تنقید کی، جب وہ سمجھتا تھا میں غلط کر رہا ہوں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا، آپ سب نے لانگ مارچ میں شرکت کرنی ہے، اللہ نے نیوٹرل رہنے کی کسی کو اجازت نہیں دی، اگرآپ میرے ساتھ نہ نکلے تو آپ کا مستقبل جانوروں والا ہونے والا ہے، بھیڑ بکریاں نہ بنیں، موت کے خوف کے بت کی پوجا نہ کریں،70سال کے اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا،ایک طرف وہ سارے چور جن کیخلاف 26 سال سے جنگ لڑ رہا ہوں، ان کے ساتھ بیرونی سازشیں ہیں جو چاہتی ہیں ملک کمزور رہے،ساری قوم کو کہتا ہوں اگر آپ میرے ساتھ نہ نکلے تو مجھے فرق نہیں پڑتا

    سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید ہے، اسے پتا تھا اس کی جان خطرے میں ہے، راہ حق سے پیچھے نہیں ہٹا، جو مرضی کہیں یہ ٹارگٹ کلنگ ہے، وہ اپنی جا ن خطرے میں ڈال کر کھڑا رہا، میرا عزم کبھی بھی اتنا تگڑا نہیں تھا جتنا آج ہے،اس کا دبئی کا ویزہ ختم ہونے والا تھا، یہ اسے واپس بلا رہے تھے، وہی کرنا تھا جو اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا گیا،قانون کمزور طبقے کو طاقتورسے تحفظ دیتا ہے،جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں انسانی معاشرہ بنتا ہی تب ہے جب قانون کے سامنے سب ایک ہوں،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

  • غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    لاہور:غیر ملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات ہیں:چیف ایگزیکٹوپی آئی اے ارشد ملک کا وزیراعظم کوخط،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس مین غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    واضح رہےکہ غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ اور پاکستان کی فلائی جناح ائیر کا فلائٹ آپریشن کا معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

  • پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے، ریونیو میں 44 فیصد اضافہ

    پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے، ریونیو میں 44 فیصد اضافہ

    پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے.

    سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کردئیے. 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا. 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع۔

    2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوا. پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی۔ پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا.

    2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔ پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی. پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔

    واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کی تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد. 2019 ہمارا ٹرن اراونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی، سی ای او پی آئی اے. جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔

    ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے. ائیر مارشل ارشد ملک کا وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی. سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی.

    بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں. وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد. حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئیندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان.

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا.

  • کرپٹ سیاستدانوں کے پروپیگنڈے

    کرپٹ سیاستدانوں کے پروپیگنڈے

    چوروں اور کرپٹ سیاستدانوں اور ایماندار لوگوں کے لیے احتساب کے عمل سے گزرنا ایسے ہی ہے جیسے ایک تنگ گلی ہو اور وہ کانٹوں سے بھری ہوئی ہو اور وہ عبور کرکے آپ کو منزل مقصود کی طرف گامزن ہونا ہو اور یہ ایسے ہی ممکن نہیں ہے اس کے لیے یا تو کپڑوں کو ٹکڑے ٹکڑے کروا کر زخمی حالت میں عبور کیا جا سکے گا یا پھر اس گلی یا رستے کو ہی صاف کروا لیا جاۓ گا.

    اب کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو گلی کو طویل محنت و کاوش سے صاف کروا کے گزر جائیں گے اور کئی ہوں گے جو وہاں پہ کھڑے شور ہی مچاتے رہ جائیں گے اور الزام تراشی کا سہارا لے کے دوسروں کو کوستے رہیں گے.

    کچھ ایسی ہی مثال ان کرپٹ سیاستدانوں کی بھی ہے جو برسوں سے اس ملک کو لوٹ کے کھا چکے ہیں اور اپنی من مرضی کے قوانین بنا کے ان قوانین کی آڑ میں بدمعاشیاں کرتے پھرتے ہیں اور اس ملک کو اپنے باپ کی جاگیر گرداننا شروع کر دیتے ہیں.

    جب بھی احتساب کی بات شروع ہوتی ہے تو یہ کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہو جاتا ہے اور اپنی سازشوں کے جال بننا شروع کر دیتا ہے تاکہ وہ اس کانٹوں بھری گلی میں پھنسنے کی بجاۓ کسی چور رستے سے فرار ہو جائیں اس کے لیے کبھی وہ نیب کے چیئرمین کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں اور کبھی فوج پہ تنقید شروع ہو جاتی ہے.

    مریم صاحبہ کی کل والی پریس کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو سواۓ پروپیگنڈے اور سازش کے کچھ نہیں ہے اس میں انہوں نے ایک جج صاحب کی ویڈیو جاری کی ہے اور بقول مریم صاحبہ کے ارشد ملک صاحب بتانا چاہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو سزا دینے کے لیے زبردستی فیصلہ لیا گیا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ محض جھوٹ اور سازش کا پلندہ ہے کیونکہ آج جج صاحب نے اس کی تردید کی ہے اور اس سلسلے میں وہ عدالت بھی پیش ہوۓ ہیں.

    آئیے آپ کی خدمت میں اس ویڈیو کی کچھ جھلکیاں پیش کرتے ہیں ویڈیو کے پہلے حصہ میں یہ کہا گیا ہے کہ استغاثہ لندن پراپرٹیز کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا یہ بات تو اس نے دسمبر 2018 والے فیصلے میں بھی کہی تھی اس میں سرپرائز یا دھماکے دار بریکنگ نیوز والی بات تو نہیں ہے.

    دوسرے حصے میں وہ کہہ رہے ہیں سازندے سرنگی بجاتے وقت مطلوبہ میوزک حاصل کرنے کے لیے کہیں سے تار ٹائٹ کر دیتے ہیں اور کہیں سے ڈھیلے کر دیتے ہیں. اب یہاں پہ مریم صاحبہ اس کی تعبیر لے رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی میاں صاحب کو سزا دلوائی حالانکہ اس کی تعبیر کچھ یوں بنتی ہے کہ میاں صاحب کو سزا تو تینوں کیسز میں ملنی چاہئے تھی لیکن اوپر سے شاید ایک کیس پہ سزا کا حکم تھا.

    مریم صاحبہ کے اپنے الفاظ کے پیش نظر کہ آڈیو اور ویڈیو ساؤنڈ علیحدہ علیحدہ ریکارڈ کیے گئے ہیں اس لیے ان میں مطابقت نہیں پائی جا رہی اب یہ مان بھی لیا جاۓ تو جس طرح ویڈیوز کے ٹوٹے ملا کے یہ بنائی گئی ہے یہ فرانزک رپورٹ میں ہی ایکسپوز ہو جاۓ گی اور یہ کورٹ میں بطور ثبوت ناکافی ہو گی.

    دوسری اہم بات جو یہاں محسوس کی گئی ہے اگر یہ آواز ارشد ملک کی ہے تو قوی امکان ہے کہ اسے نشہ آور چیز پلا کے اسے نشے میں دھت کر کے اس کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ آپ دیکھ سکتے ہیں ناصر بٹ جس طرح اسے ورغلا رہا ہے اور اس سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن نشے کی حالت میں بھی وہ العزیزیہ اسٹیل مل میں آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا کیس غلط تھا یا اسے غلط سزا دی گئی ہو. یاد رہے کہ ناصر بٹ خود ماضی میں کئی کیسوں میں اشتہاری بھی رہ چکا ہے اور یہ ارشد ملک کا بہت قریبی دوست بھی ہے جو اسے نشہ آور چیز دے کے اس سے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیان دلوانا چاہ رہا تھا لیکن ایسا کچھ تھا ہی نہیں جو وہ اگل دیتا.

    یہ پروپیگنڈہ صرف اور صرف احتساب کے عمل کو شک میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اس پہ یقین نہ کرے اور حکومت و فوج پہ تنقید کرکے ان کو بدنام کیا جا سکے اور چوروں اور لٹیروں کے بیانیے کو تقویت ملے اور عوام ان چوروں کا ساتھ دیتے ہوۓ سڑکوں پہ نکلیں لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اب عوام کسی بھی سازش میں نہیں آۓ گی اور اس ملک کو کھانے والے اس کے دشمنوں کا کھل کے مقابلہ کرے گی اور احتساب کے عمل میں حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گی.
    اللہ اس ملک کا حامی و ناصر ہو
    پاکستان پائندہ باد