Baaghi TV

Tag: ازادی مارچ

  • کسی بھی وقت چوہدری برادران مولانا کو مناسکتے ہیں، ملاقات شروع ، مولانا بھی تیار

    اسلام آباد:کسی بھی وقت چوہدری برادران مولانا مناسکتے ہیں، ملاقات شروع ، مولانا بھی تیار، اطلاعات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کرانے کے لیے چودھری برادران امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ چودھری برادران کی امیر جے یو آئی (ف) سے ملاقات بھی شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چودھری برادران کی وزیراعظم عمران خان سے کل صبح گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس میں وہ امیر جے یو آئی سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے اوراپنی سیاسی بصیرت کے مطابق مفاہمتی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    اسپیکر قومی پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مفاہمت کرانے کے لیے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت جب ہوتی ہے تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ذرائع ابلاغ کے سوال پر چودھری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ ابھی وزیراعظم عمران خان سے بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل حکومتی کمیٹی کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

    دلچسپ امر ہے کہ چودھری برادران کی ق لیگ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی ہے لیکن گزشتہ دنوں چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوچکی ہے جب کہ ان کی میاں شہباز شریف سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

    بابائے سیاست چوہدری شجاعت حسین نے کارڈ کھیل دیا، اگلے 12 گھنٹے اہم

  • 15 لاکھ افراد ،ایک مہینے کا تخمینہ ،اپوزیشن کی امداد ، 5دن کا سفیہ ، باقی پیسے ہڑپ

    اسلام آباد :15 لاکھ افراد ،ایک مہینے کا تخمینہ ،اپوزیشن کی امداد ، 5دن کا سفیہ ، باقی پیسے ہڑپ، اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن حسب روایت سیاست کے کھیل کے کپتان ثابت ہوئے ہیں، حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے نام پر مولانا نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے 15 لاکھ افراد کے لیےاسلام آباد میں قیام کم از کم ایک مہینے کا جو سپورٹ فنڈ لیا تھا اب وہ بھی ہڑپ ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو اس بات پر قائل کیا تھا کہ وہ آزادی مارچ پر آنے والے اپنے حصے کے اخراجات اداکریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ سپورٹ فنڈ اربوں روپے مولانا کو دے دیا گیا تھا تاکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی فیصلہ کن کرداراداہوسکے

    ذرائع کے مطابق مولانا نے معاہدے کے مطابق کم از کم ایک مہینے کے لیے 15 لاکھ افراد کے حساب سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے سپورٹ فنڈ لیا تھا ، جو اب ایک دو دنوں تک باقی نہیں بچے گا

    ذرائع کے مطابق مولانا نے مینئول ایک مہینے کا دیا لیکن چند دن قیام کرنے کے بعد مولانا واپس گھر چلے جائیں گے اور باقی اربوں روپے مولانا کو بچ جائیں گے ، بعض لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ تو ماننا ہی پڑے گا کہ مولانا سیاست کے میدان کے ایک ہوشیارکھلاڑی ہیں جو کھیل کا پانسہ اپنی طرف پلٹنے میں فن رکھتے ہیں

  • دشمن موقع کے تلاش میں،آزادی مارچ ہدف ہوسکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی رپورٹ

    اسلام آباد :دشمن ملک کی ایجنیساں اس تلاش میں ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طریقے سے دہشت گردی کانشانہ بنایا جائے ، وزارت داخلہ نےحساس معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا ہے ،سیکورٹی اداروں کو ایسی رپورٹس ملی ہیں‌ کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے تقسیم کئے ہیں۔

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادی مارچ سےملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں ، آزادی مارچ کےاعلان سےعدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کےباعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔

    وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نےایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے ، بھارت کی جانب سےفالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ بھارت میں اس وقت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور بھارتی حکومت کی تمام ہمدردیاں اس آزادی مارچ کے ساتھ ہیں

  • آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    پشاور: آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نےمزید کہا ہے کہ مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے، لوگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پر امن نہیں رہیں گے اور توڑ پھوڑ کریں گے۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کر کے یہ لوگ خبر بنانے کی کوشش کریں گے۔خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے، ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، دھرنوں کی ضرورت کیا ہے۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    ذرائع کے مطابق کے پی کے وزیر اطلاعات نے کہا فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ مدینے کی ریاست بن گئی تو سیاست کہاں کریں گے، عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ریاست کے خلاف شرارت کا منصوبہ بنایا ہے

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران