Baaghi TV

Tag: ازبکستان

  • مریم نواز اور نواز شریف سے تاشقند کے گورنر کی ملاقات

    مریم نواز اور نواز شریف سے تاشقند کے گورنر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق کیا گیا اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

    ملاقات میں ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک، میٹ پراسیسنگ، بیوریجز، سٹرس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ازبکستان کی جانب سے لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے دورہ ازبکستان کی دعوت شکریے کے ساتھ قبول کر لی۔

    آپریشن غضب للحق : 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی،243 چیک پوسٹیں تباہ

    گورنر تاشقند نے ازبکستان کے صدر کی جانب سے پاکستان کے عوام بالخصوص اہل پنجاب کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا ازبک پلاؤ کی تعریف پر گورنر تاشقند نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی باورچیوں کی ٹریننگ کے لیے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔

    نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں اور سمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز ہےازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاؤ پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہیں لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے اور انہیں لاہور سے خاص محبت ہے جب وہ وزیر اعظم تھے تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آ جاتے تھے نواز شریف نے ازبکستان کے عوام بالخصوص اہل سمرقند کو سلام محبت بھی پیش کیا۔

    گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور تاریخی مقامات کی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیم کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت، فارماسیوٹیکل، زراعت اور دیگر شعبوں میں معاشی تعلقات بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں زبکستان میں ڈھائی ہزار کمپنیاں 74 ممالک کے اشتراک سے کام کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے تعاون سے 22 کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں ازبکستان میں ٹیکسٹائل بالخصوص پولیسٹر کی بہت مانگ ہے اور پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے ازبک مسجد کا سووینئر دیکھ کر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ازبکستان برادر ملک ہے اور پاکستان سماجی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہےازبکستان سے محبت انہیں اپنے والد نواز شریف اور والدہ مرحومہ سے ورثے میں ملی ہے لاہور میں ازبک کوزین ریسٹورنٹ پاکستانیوں کی ازبکستان سے محبت کا ثبوت ہے جبکہ پنجاب میں بہت سے تاریخی مقامات سیاحتی توجہ کا مرکز ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، صنعت، سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ملک کی زراعت کا 70 فیصد پنجاب سے آتا ہے جبکہ سیالکوٹ، وزیر آباد اور فیصل آباد اہم صنعتی مراکز ہیں پ اکستانی چاول دنیا میں بہترین شمار کیا جاتا ہے جبکہ مکئی اور گندم بھی پنجاب کی بڑی فصلیں ہیں پنجاب میں زراعت اور لائیو سٹاک کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دی جا رہی ہے اور عالمی معیار کے مطابق تین لاکھ مویشی میٹ ایکسپورٹ کے لیے تیار ہیں، پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی بیڈ شیٹس، ٹاول اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان باہمی تعاون سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔

  • ازبکستان کے سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات،ازبک صدر کا خط بھی پیش کیا

    ازبکستان کے سفیر کی صدر مملکت سے ملاقات،ازبک صدر کا خط بھی پیش کیا

    صدرِ مملکت آصف زرداری سے ازبکستان کے پاکستان میں سفیرعلیشر تُختایوف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور صدرِ پاکستان کو ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا خط بھی پیش کیا۔

    ملاقات کے دوراھن صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے اور حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دورۂ پاکستان کے ثمرات پر مؤثر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔

    اپنے خط میں ازبک صدر نے دورۂ پاکستان کے دوران غیرمعمولی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر صدر زرداری، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازے جانے اور اعزازی پروفیسرشپ و ڈاکٹریٹ عطا کیے جانے پر بھی دلی مسرت اور قدردانی کا اظہار کیا۔

    صدرِ مملکت آصف زرداری نے ازبکستان کے ساتھ خوراک و زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور بینکاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے ازبکستان کی جانب سے پاکستان سے حلال گوشت، پھل اور آلو درآمد کرنے میں دلچسپی کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

    ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے صدر زرداری کو دورۂ ازبکستان کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، جو اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی بالمشافہ ملاقات کے دوران دی گئی تھی صدرِ پاکستان نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے متعلقہ پاکستانی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ازبک ہم منصبوں سے رابطہ کر کے رواں سال کے دوران اس دورے کو حتمی شکل دیں۔

    صدرِ مملکت نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد یکجہتی اور تعاون کے پیغام پر ازبک صدر کا شکریہ اداکرتے ہوئے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    اس موقع پر ازبک سفیر علیشر تُختایوف نے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا کہ ازبکستان اسلام آباد کے ایف 7 سیکٹر میں واقع بابر پارک کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے اس سلسلے میں ایک متعلقہ ازبک وزیرپاکستانی حکام سے مشاورت کی غرض سے آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔

    2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف

    بھٹو شہیداور نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا،تجزیہ ،شہزاد قریشی

    پاکستان کیخلاف جارحیت:بھارتی ماہرین نےشکست تسلیم کرلی

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی، فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    ابو ظبی کے ولی عہدپاکستان پہنچ گئے

    : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    مصطفیٰ قتل کیس، بیٹے کو بغیر کسی ثبوت کے پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ،ساجد حسن

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آذر بائیجان کا دورہ مکمل کرکے باکو سے 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی :ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے دورہ ازبکستان میں پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔

    اُزبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے بعد لاہور میں صنعتی نمائش کے انعقاد کا اعلان

    تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کے لیے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا وزیرِاعظم شہبازشریف نے تاشقند میں یاد گار آزادی کا دورہ کیا، جہاں وزیرِاعظم نے پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کی گئی ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کرایا گیااور بریفنگ دی گئی۔

    گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے،ایم ڈی سوئی ناردرن

    سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔

    دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ ملاقات کے بعد پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے مابین تعاون کو بڑھانے کے لیے تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد بھی ہوگا، جس میں وزیرِاعظم شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے،وزیرِاعظم شہباز شریف ازبکستان کی تعمیری صنعت کے مشاہدے کے لیے تاشقند میں قائم ٹیکنو-پارک کا دورہ بھی کریں گے۔

    ٹرمپ بھی اے آئی کا شکار، ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے ویڈیو وائرل

    اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ آذربائجان ختم کرکے ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر باکو سے تاشقند روانہ ہوئے توآذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم عزت مآب یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ یالچین رفائیف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرخادوف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا-

  • ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    تاشقند: ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ازبکستان میں اپنے شہریوں پر ملازمتوں کے حصول پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ وہاں پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سرکلر میں کہا ہے کہ تاشقند، ازبکستان میں پاکستانی سفارت خانے نے سفارش کی ہے کہ وہاں پر پاکستانیوں کی ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی جائے اس لئے یہ پابندی ختم کی جاتی ہے اور سرکلر میں تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ملازمت کے خواہش مند شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی بحال کر دیں۔

    بیٹرز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے فہرست جاری کر دی

    بیرون ملک ملازمت کیلئے حکومت پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا کر دیتی ہے، پروٹیکٹر کے بغیر بیرون ملک پاکستانی شہری نوکری کے لئے نہیں جا سکتے، یہ ایک مہر یا سٹکر ہوتا ہے جو اب بارکوڈ کے ساتھ لگایا جاتا ہے، یہ حکم پہلے سے دیئے گئے اجازت ناموں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہو گا۔

    امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

    وہ پاکستانی شہری جنہوں نے اپنی کوشش سے ازبکستان کا ورک ویزا حاصل کیا ہے، وہ اسکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں ڈائریکٹ امیگریشن کے کاؤنٹرز پر جا کر اپنی رجسٹریشن کرکے پروٹیکٹر لگوا سکتے ہیں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے بیورو آف امیگریشن کی جانب سے منظور کردہ ڈیمانڈ پر جانے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن اور پروٹیکٹر بھی بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن اس کیلئے پیشگی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ وہ ایسے آجر کے پاس جائیں گے جس کی پہلے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

    ایمپلائمنٹ پروموٹر کو بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ازبک آجر سے متعلق تسلی بخش رپورٹ پیش کریں گے کہ وہ پاکستانی ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گااس کے علاوہ ازبکستان میں نئے پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو بھی نئی ڈیمانڈ آئے، اس کی باضابطہ تصدیق اور سکروٹنی پاکستانی سفارت خانہ کرے گا۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ  ازبکستان

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ ازبکستان

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ جبکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس دورے کا مقصد فوجی سے فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔دورے کے دوران، سی او اے ایس نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سی او اے ایس نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی سمجھ کو سراہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
    افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
    پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ وزارت دفاع پہنچنے پر سی او اے ایس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے تاشقند میں شہدا کے یادگار کمپلیکس پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  • محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزارکا دورہ کیااور مزار پر حاضری دی اورخصوصی دعا کی- وزیر اعلی محسن نقوی نے بخارا میں مختلف ہسپتالوں اور ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا بھی وزٹ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا-

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کا امام بخاریؒ کے مزار پہنچنے پر مزار کے منتظم نے خیر مقدم کیا -وزیراعلیٰ محسن نقوی اوروفدنے امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی سا لمیت، استحکام،امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی -مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعاکرائی اور خوش الحانی سے تلاوت قرآن پاک پیش کی- محسن نقوی اور وفد نے امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا -محسن نقوی نے کہا کہ امام بخاری ؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا اورخوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا-

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اورمریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا – محسن نقوی اور وفد نے ازبک ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اورمختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اورچائلڈ ایمرجنسی ،شعبہ ڈائیگناسٹک،میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا وزٹ کیا، طبی آلات اور جدید بیڈزدیکھے- محسن نقوی نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک اور شعبہ امراض قلب میں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں – محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کارڈیک وآئی سی یو میں طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور ڈاکٹرز کے لئے لائبریری کے جدید نظام، ڈاکٹروں او رطبی عملے کی ٹریننگ کے لئے سیمینار روم کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرو ں اور طبی عملے سے گفتگو کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ازبک ڈاکٹروں اور عملے کے جذبے کو سراہا-وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتال کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی گئی –

    محسن نقوی نے کہا کہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں دیکھ کر متاثرہوا ہوں – ہم پنجاب میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں -انشاء اللہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے – وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفدکے ارکان نے بخارا میں ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کے لئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا-وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور جدید نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کی تعریف کی-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں سیاحوں کی سہولت اور رہنما ئی کے لئے قائم استقبالیہ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا –

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کو نقشے کی مدد سے سیاحتی مقامات اور وہاں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے آگاہ کیا گیا – ازبک ٹوریسٹ پولیس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وفد کے ارکان کوسیاحوں کی ہیلپ کے طریقہ کاراور سلک روٹ کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ازبک ٹوریسٹ پولیس کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے -پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ازبک ٹوریسٹ پولیس کی طرز کا موثر نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے -ٹوریسٹ پولیس سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہترین اورمحفوظ ماحول میسر آئے گا -صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت،اپٹما کے گروپ لیڈرگوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے-

  • 6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    تاشقند: ازبکستان میں 6 ممالک کے خارجہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مغربی ممالک پر افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق اس اجلاس میں ترکمانستان کےنائب وزیرخارجہ ویپاحاجیئیف، تاجکستان کی وزارت خارجہ کےاہلکار وافو نیات بیک زودا، روس کےضمیر کابلوف، ازبکستان کےعصمت اللہ ارگاشیف، چینی اہلکاریو ژیاؤونگ، ایران کےحسن کاظمی قومی اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سید رضا شاہ سید شاہ رضا شاہ نے شرکت کی۔

    تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    اجلاس میں مغربی ممالک پرزور دیا گیا کہ جنگ زدہ ملک میں غربت کے خاتمے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر و ترقی کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کریں۔

    یہ اجلاس روس اورافغانستان کی سرحد سےمتصل چھ ممالک روس، چین، ایران، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے افغانستان کے لیے قائم کیے گئے ایک کلب کی جانب سے کیا گیا-

    افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے میزبان ملک ازبکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تقریباً 25 ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی تنخواہیں تک پیسے نہیں۔

    پہلےعمران خان کو لیکرعدالت پہنچیں پھر سماعت ہو گی،ایڈیشنل رجسٹرارلاہورہائیکورٹ

    اجلاس کا شرکا کا کہنا تھا کہ غربت کے شکار ملک میں مسائل زیادہ اور وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دہائیوں سے جنگ زدہ ملک کی حالت فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے مزید ابتر ہوگئی ہے۔

    شرکا نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کے اثاثہ جات میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر نائن الیون کے لواحقین و متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے جس پر طالبان حکومت سمیت عالمی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔

    امریکی عدالت نے بھی صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

  • ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

    ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

    افریقی ملک گیمبیا کے بعد وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی دوا ساز کمپنی پرگیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت،انکوائری کمیٹی کا…

    ازبکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا اس کی مارکیٹنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر سردی اور فلو کی علامات کے علاج کے طور پر کی جاتی ہے۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ شربت گھر پر بچوں کو بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے، یا تو ان کے والدین کی طرف سے یا فارماسسٹ کے مشورے پر دیا گیا تھا، جس کی خوراک بچوں کے لیے معیاری خوراک سے زیادہ تھی۔

    بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    ماریون بائیوٹیک، کورامیکس میڈیکل اور ہندوستان کی وزارت صحت نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ بھارتی حکومت کے ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ وزارت صحت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے-

    یاد رہے کہ کیمیکل ایتھلین گلیکول گیمبیا میں بھی 66 بچوں کی موت کی وجہ بھی بنا تھا جس کے باعث عالمی ادارہ صحت سے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔

    انڈونیشیا:100بچوں کی ہلاکت کے بعد کھانسی کے شربت پر پابندی