Baaghi TV

Tag: اساتذہ

  • پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور میں خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولز اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں ہڑتالی اساتذہ کی معطلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے احتجاج میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا ہے، اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لئے آج جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج کے دوران پشاور میں مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس نے شلینگ اور لاٹھی چارج کیا ہے، لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں،جناح پارک کے قریب ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانونی اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن نہ ہونا ہماری زیادتی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا،آج چوتھے روز بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے،

    دوسری جانب مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی، احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں،احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سارا فوکس دھرنے اور جلسے جلوسوں پر ہے اور جب اساتذہ اپنے حقوق کے لیے کوئی احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ انکا حق نہیں احتجاج کا،جب آپ وفاق پر چڑھائی کریں تو وہ ٹھیک ہے؟ ہر وقت جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کیساتھ احتجاج کو اپنا حق کہنے والوں سے پختونخواہ کے اساتذہ کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا،

    صوبائی صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کے وعدے سے مکر کر اپنی ناکامی ظاہر کی ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج سے صوبے کے 26,000 پرائمری سکولز بند ہیں۔احتجاج میں ہزاروں اساتذہ پشاور میں موجود ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ یہ تعلیم دشمن پالیسی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس رویے کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ معاشرتی ترقی کے ستون ہیں، ان کی قدر ضروری ہے۔

  • سپریم کورٹ،خاتون ٹیچر کیخلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ،خاتون ٹیچر کیخلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج

    سپریم کورٹ ، خاتون ٹیچر کی ترقی کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دائر درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی گئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خاتون ٹیچر گلناز بی بی کی ترقی کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ خاتون ٹیچر چھٹی کی منظوری کےبغیر کوریا روانہ ہوئیں اور انہوں نے کیمسٹری کے مضمون میں کوریا سے پی ایچ ڈی کی، چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو پڑھے لکھے لوگ نہیں چاہئیں، ایسے لوگوں کی تو آپ کو قدر کرنی چاہیے،جسٹس عرفان سعادت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مکالمہ کیا کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں، درخواست پرنسپل دبا لے اور سزا بیچاری ٹیچر کو کیوں دی جائے اعلیٰ تعلیم کا حصول ہر ایک کا حق ہے۔

    عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی ٹیچر کی ترقی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار صوبائی حکومت پرایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،واضح رہے کے پی حکومت نےخاتون ٹیچر کی ترقی کے فیصلے کے حوالے سے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،

    کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

    ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

    گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

    دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

    سوات کے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈی پی او سوات نے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور کسی ملکی ترقی میں استاد کےکردار سے انکار ناممکن ہے اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔

    ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کانسٹیبل سے لے کر سینیئر رینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو سلام کریں، جب بھی کوئی استاد کسی پولیس اسٹیشن، چوکیوں اور چیک پوسٹوں پر آئے گا تو انہیں اولین ترجیح دی جائے گی اور انہیں انتظار میں نہیں رکھا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیے جائیں سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔

    پنجاب کو فنڈ کی ضرورت نہیں یہ کماؤ پتر ہے،نگران وزیراعظم

    نیب سزا یافتہ کی 10سال نااہلی کی مدت بحال کریں،نیب نے عدالت سے رجوع کر …

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

  • نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرپھاڑنے پر پولیس کا اساتذہ وطلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ،کئی گرفتار

    نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرپھاڑنے پر پولیس کا اساتذہ وطلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ،کئی گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو پاکستان واپس آ رہے ہیں،نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سے وہ یو اے ای آئیں گے اور 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، لاہور میں مینار پاکستان پر نواز شریف جلسہ سے خطاب کریں گے

    نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

    وہیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نواز شریف کے خلاف آج جمعرات کو سکول کے طلبا نے احتجاج کیا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد طلبا کی دوڑیں لگ گئیں، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مصطفیٰ گجر نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اساتذہ پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور طلبا کو گرفتارکیا گیا، نہتے طلبا پر فائرنگ کی گئی، ویڈیو میں طلبا کو بھاگتے دیکھا جا سکتاہے

    مصطفیٰ نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد گورنمنٹ کالج سکول کے بچے احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے لاٹھی چارج ہو رہی ہے اور ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے وہ بچے نواز شریف کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اب نواز شریف بھی کوئی ادارہ ہے جن کی بیحرمتی ہو جائے گی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، اسی احتجاج کے دوران نواز شریف کے بینرز سامنے آئے تو احتجاج کے شرکا نے بینر پھاڑے، ان پر نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی تھیں،جس کے بعد پولیس نے اساتذہ و طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی،واقعہ سمندری روڈ پر پیش آیا،پولیس نے اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس نے خواتین اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے،سکول کے ٹیچروں کا کہنا ہے سرکاری سکول پرائیویٹ نہ کریں بچوں کی پڑھائی میں اثر پڑے گا.پنجاب حکومت نے پنجاب کے کئی سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اساتذہ نے پنجاب بھر میں احتجاج شروع کر رکھا ہے،

    فیصل آباد میں چوہدری صفدر مرکزی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب سمیت درجنوں اساتذہ گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،نجکاری کے خلاف اساتذہ نےسی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں،مظاہرین کی جانب سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں،پنجاب حکومت کو نجکاری فیصلہ واپس لینے کے لیے 9 اکتوبر تک ڈیڈ لائن دی تھی،سرکاری تعلیمی اداروں میں ہونے والی بندش کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی،حکومت لیوانکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،

  • نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    مردان آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس خان نے خیبر پختو نخوا کی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ حکومت کی منظورشدہ اپگریڈیشن کا اعلامیہ فوراً جاری کیا جائے کابینہ میٹنگ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی جس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے بعد میں نگران حکومت نےاس وقت کے ایحنڈے میں تمام ائٹم منظور کئے صرف اساتذہ اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن باقی ہے ،نگران صوبائی حکومت انکے اپگریڈیشن کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اپگریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نگران حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کرے اور جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ورنہ اس دفعہ تمام ٹیچنگ کیڈرز کا رخ پشاور کی طرف ہوگا،یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 17 جنوری 2023 کو تمام کیڈرز کے اساتذہ کے اپگریڈیشن کا اعلان آخری کابینہ اجلاس میں کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام اساتذہ کی اپگریڈیشن جولائی 2023 سے عمل میں لائی جائے گی۔

  • خواتین اساتذہ پر بھڑکیلے کپڑے،مرد اساتذہ کے جینز شرٹ پہننے پر پابندی

    خواتین اساتذہ پر بھڑکیلے کپڑے،مرد اساتذہ کے جینز شرٹ پہننے پر پابندی

    اساتذہ کے لئے نیا حکمنامہ آ گیا، شیو نہیں کی ہو گی اور جینز شرٹ پہن کر آئے تو ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی، خواتین اساتذہ بھی چمکدار اور بھڑکیلے کپڑے پہن کر آئیں تو انکی بھی تنخواہ کٹے گی

    یہ حکمنامہ اساتذہ کے لئے بھارت میں جاری کیا گیا ہے،بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے کے سرکاری سکول کے ڈی ای او نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر کے سکولوں میں اساتذہ کو روز شیو کر کے آنا پڑے گا، اگر کسی استاد کی داڑھی بڑھی ہوئی ہو گی تو اسکی تنخواہ کٹے گی، ساتھ ہی اساتذہ سکول میں پینٹ شرٹ پہن کر نہیں آئیں گے جو بھی حکمنامہ کی خلاف ورزی کرے گا اسکی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی،خواتین اساتذہ کے لئے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ چمکدار اور بھڑکیلے کپڑے پہن کر سکول نہیں آئیں گی بلکہ بھارت کا قومی لباس پہن کر سکول آئیں گی،

    اساتذہ کی چیکنگ کے لئے مانیٹرنگ سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا جو اپنی رپورٹ دے گا ، دوران چیکنگ اگر کسی استاد کی داڑھی بڑھی ہوئی ہوئی تو اس پر جرمانہ ہو گا، اس حکمنامے پر اساتذہ یونین نے اظہار ناراضگی کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت ایسا حکم دے رہی ہے تو اساتذہ کو یونیفارم الاؤنس بھی دے، ایسے حکمنامے کو نہیں مان سکتے، افسران کو چاہئے کہ اسکو واپس لیں

    بہار کی اساتذہ یونین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات داڑھی بڑھانا پڑتی ہے، ہندو مذہب میں کسی کے مرنے کے بعد دس دن تک مرد شیو نہیں کرتے، اسی طرح مسلمان اساتذہ داڑھی رکھتے ہیں اگر یہ حکم نامہ واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، داڑھی اور کپڑوں کے حوالہ سے حکمنامہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکا ہے

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ  معاہدہ کا امکان

    پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کا امکان

    پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام اگلے ہفتے پیر کے روز یس یس ٹی اساتذہ کے قائدین سے ختمی مذاکرات کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ایس ٹی اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر ختم کئے جائنگے۔جبکہ اساتذہ ریڈ زون میں احتجاج نہیں کریں گے، نہ ہی روڈ بند کریں گے نہ ہی سکول نمبر ون میں مزید قیام کریں گے۔ حکومتی عہدیداروں اور ایس ایس ٹی قائدین کے درمیان معاہدہ طےپانے کا امکان ہے۔پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج دو روز سے جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو سٹی نمبر ون اسکول میں بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ مظاہرین گزشتہ 2 روز سے اپ گریڈیشن نہ ملنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

  • پشاور: ایس ایس ٹی اساتذہ کا اپنے  مطالبات کے لئے اسمبلی کے سامنے  احتجاج

    پشاور: ایس ایس ٹی اساتذہ کا اپنے مطالبات کے لئے اسمبلی کے سامنے احتجاج

    سکیل میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لئے صوبہ بھر کے اساتذہ کا احتجاج، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے آئےہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے لیےاسمبلی کےسامنے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کو جام کر دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ا ساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھرکی طرح ایس ایس ٹی اساتذہ کو 16کی بجائے17 سکیل دیاجائے،عدالتی فیصلے اور سابق حکومت کی منظوری کے باوجود ہمیں اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔ سابق حکومت نے اپ گریڈیشن کےلیے یکم جولائی کی تاریخ دی تھی جبکہ آج 11جولائی ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کرنے تک یہاں سے نہیں جائینگے۔

  • مانسہرہ میں تین روزہ  تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا اجلاس

    مانسہرہ میں تین روزہ تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا اجلاس

    تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا کا مانسہرہ میں تین روزہ صوبائی اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے کی ۔
    جبکہ مرکزی ذمہ داران مصباح الاسلام اور فیاض احمد کاکاخیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
    اجلاس میں صوبہ بھر کے 30 اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی اور اپنی اضلاع کی ششماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔ فیاض کاکا خیل نے اجلاس میں قراردادیں پیش کی جس میں ملک میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ، اُردو زریعہ تعلیم , اساتذہ اپگریڈیشن ، چار درجاتی فارمولے کا اطلاق اور ملک میں تعلیم و تحقیق کے لیے سہولیات کی فراہمی کی قراردادیں شامل تھیں۔ فورم نے متفقہ طور پر تمام قراردادیں منظور کیں ۔
    مرکزی سیکرٹری فنانس تنظیم اساتذہ مصباح الاسلام نے اجلاس کے اختتام پر ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔ صوبائی نظم اور منتظمین ضلع مانسہرہ کو اس سہ روزہ کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدور اضلاع و زمہ داران اضلاع اپنی ذات پر، اپنے گھروں میں بچوں پر اور سکولوں میں طلباء کے تربیت پر خصوصی توجہ دیں
    اس ششماہی میں جو کام وہ نہ کرسکے اگلی ششماہی میں پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ سکولوں میں غریب ، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی کفالت کریں اور پاکستان کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ اجلاس کے آخر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،

  • پنجاب کے  14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    پنجاب کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    پنجاب کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش

    صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر کے 14 ہزار 55 کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کو ریگولر کرنے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس اور سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے صدر چودھری محمد سرفراز، کنوینر محمد عمران اور جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے شرکت کی۔

    اس موقع پر چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب ریگولرائزیشن کے کیسز پر فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں لہذا یہ سفارشات بھی منظوری کیلئے وزیراعلی اور کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔ ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو ریگولر ہونے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحان دینے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ یہ اساتذہ 10 سال سے کنٹریکٹ پر تھے لہذا انہیں ریگولر کرنا چاہیئے۔

    وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر کے کنٹریکٹ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن موومنٹ کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں تنظیم کے نمائندوں نے صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران کا شکریہ ادا کیا۔

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش