Baaghi TV

Tag: اسحاق ڈار ن

  • اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

    ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی تمام اقدامات، خصوصاً ابتدائی دو ہفتوں کی جنگ بندی ممکن بنانے میں کیے گئے کردار کے لیے ازبکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسلسل کوششیں اور رابطے خطے اور اس سے باہر دیرپا امن اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے متعدد بار رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انیتا آنند نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے انہیں آگاہ کیا کہ رواں ہفتے مزید مذاکرات متوقع ہیں انہوں نے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں، خصوصاً 2 ہفتوں کی جنگ بندی ممکن بنانے میں کردار، کو سراہا،انہوں نے کہا کہ کینیڈا ان مذاکرات کی حمایت کے لیے تیار ہے اور تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اسے لبنان تک توسیع دی جائے۔

    بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مذاکرات کے عمل کے دوران قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

  • بھارت کی کشمیر پالیسی  پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے،اسحاق ڈار

    بھارت کی کشمیر پالیسی پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ،بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت سے متعلق ماضی کے معاہدوں سے انحراف کر رہی ہے، یہ کھلا تضاد ہے،ہمیں کسی سے لڑنا نہیں لیکن کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے بھی نہیں دیں گے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاتو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یومِ استحصال ہمیں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی یاد دلاتا ہے، بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت نے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے لداخ کو الگ کر دیا، بھارت نے مقامی باشندوں کے خصوصی حقوق بھی سلب کر لیے۔

    اسحاق ڈار نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر تمام سیاسی قیادت کو قید و نظر بند کیا گیا، کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن اور شہری آزادیوں پر قدغنیں لگائی گئیں، بھارتی حکومت نے جمہوریت اور ترقی کے نام پر بنیادی حقوق سلب کیے، موجودہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ مستحکم کر رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کے 5 اگست کے اقدامات کو برقرار رکھا۔

    انہوں نے کہاکہ پچھلے 6 برسوں میں بھارت نے کشمیری قوانین میں متعدد ترامیم کیں، بھارت نے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کیا، بھارتی اقدامات کشمیریوں کے حق خودارادیت پر کھلا حملہ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا داخلی معاملہ قرار دیتا ہے، بھارت کا دعویٰ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت ہی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا، اب وہ ان قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کر رہا ہے، اقوام متحدہ چارٹر کی شق 25 تمام ممالک کو قراردادوں کا پابند کرتی ہے، بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کے چارٹر، اخلاقی اصولوں اور زمینی حقائق کے منافی ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کی، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل اور مقامی ووٹر لسٹ میں اندراج کا حق دیا گیا، بھارت نے جائیداد کی خرید و فروخت کا دروازہ باہر کے افراد کیلئے کھولا،بھارت کا مقصد کشمیریوں کو ان کی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، کشمیر کی ثقافت کو مٹانے کے لیے بھارتی رنگ تھوپا جا رہا ہے، سری نگر میں دہلی کی کٹھ پتلی حکومت مسلط کر دی گئی ہے، ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جو دہلی کے احکامات پر چلے۔

    انہوں نے بھارت کی کشمیر پالیسی کو پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے 48 گھنٹے میں بھارت نے نیا شوشا چھوڑا ہے، جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین ٹیریٹری قرار دینے کے بعد نئی تقسیم کی باتیں ہورہی ہیں، بھارتی میڈیا جموں کو ریاستی درجہ دیے جانے کی خبریں چلا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو یونین ٹیریٹری ہی رکھنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے، بھارت کے یہ اقدامات قابلِ مذمت ہیں،بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت سے متعلق ماضی کے معاہدوں سے انحراف کر رہی ہے، یہ کھلا تضاد ہے۔

    انہوں نے اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، انسانی حقوق معاہدوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی آئین کے تحت کیا گیا کوئی اقدام کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتا،مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی اہلکار تعینات ہیں، بھارتی فوج انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، کشمیری خوف اور جبر کی فضا میں جی رہے ہیں، ہزاروں کشمیری سیاسی قیدی جیلوں میں، سیکڑوں کی جائیدادیں ضبط کرلی گئیں جبکہ میڈیا کو خاموش کر دیا گیا ہے، غیرملکی میڈیا کو کشمیر تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

    نائب وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں انسداد دہشتگردی قوانین کا بےجا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ 16 جماعتیں پابندیوں کا شکار ہیں، ہزاروں کشمیری خواتین نیم بیوگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں شوہروں کی زندگی یا موت کا علم نہیں، نامعلوم قبروں میں دفن شہدا کی شناخت نہیں ہو سکی، اس حوالے سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے لڑنا نہیں لیکن کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے بھی نہیں دیں گے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاتو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔

  • ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

    ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمےکے لیے پُرعزم ہیں، ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں-

    دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک میں معاشی استحکام آچکا، ہمارا ہدف ملک کو جی 20میں شامل کرنا ہے۔

    اسحاق ڈار نے خراب معاشی حالات میں ہمیشہ خود یاد کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک دیوالیہ کرچکاہوتا، مگر اللہ نےمسلم لیگ نون کو موقع دیا اور حکومت نےڈیفالٹ کاتصور ہی دفن کردیا، تحریک عدم اعتماد مشکل فیصلہ تھاجو ہم نے ملک کی خاطرکیا،مہنگائی کی شرح میں نمایاں حد تک کمی ہوچکی، سفارتی سطح پر بھی پاکستان اس وقت بہت متحرک ہے، علاقائی روابط کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی جبکہ عالمی سطح پر سفارتی جنگ جیت چکی ہے، پچھلی حکومت میں ہم ایک کپ آف ٹی کے لیےکابل چلے گئے اور دہشت گردی کو دوبارہ پھلنے پھولنے کا موقع دیا گیا،انہوں نے پی ٹی آئی دور کو انسانی وبا قرار دیا، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمےکے لیے پُرعزم ہیں، ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، افغانستان سے ایک مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونےدے۔

    پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف

    اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں، انہوں نے آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی،امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت