Baaghi TV

Tag: اسدالدین اویسی

  • بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائر کیے‘۔

    رکن اسمبلی نے بتایا کہ ’فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا‘۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال 2021 ستمبر کی 22 تاریخ کو انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں ہندو سینا کے کارکنون نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور گھر میں کلہاڑی پھینکی اور انھیں ’جہادی‘ کہا تھا ۔

    نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ پانچ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیاتھا ۔لیکن ابھی تک کسی ایک کو بھی سزا نہیں دی

    اسدالدین اویسی حیدرآباد، دکن، آندھراپردیش کے دار الحکومت میں 13 مئی 1969 میں پیدا ہوئے۔ اسد الدین ہندوستان کی قومی سیاسی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر ہیں۔ اُنہیں نقیب ملت کا لقب دیا گیا ہے۔ وہ حیدرآباد کے مسلسل 3 مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وہ سلطان صلاح الدین اویسی کے فرزند اور اکبر الدین اویسی کے بڑے بھائی ہیں۔ اور دکن کے شیر ہیں۔ ان کے والد سلطان صلاح الدین اویسی مسلسل چھ مرتبہ حیدرآباد سے پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ ان کی والدہ کا نام نجم النساء ہے۔ آپ نے نظامیہ کالج، عثمانیہ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کے طور پر گریجویشن کی۔ انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم لنکن ان لندن، انگلینڈ سے حاصل کی۔ ان کے بھائی اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے رکن، جبکہ برہان الدین اویسی روز نامہ اعتماد کے ایڈیٹر ہیں

  • اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    ئی دہلی: اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے.اطلاعات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ملک میں ہندو فرقہ واریت کو جمہوریت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے پیر کو کہا کہ اگر حکمراں فریق ہندو نظریے کی بجائے ہندوستانی نظریے کی بنیاد پر چلے گا تو ملک میں نفرت اور بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعات بند ہو جائیں گے۔
    اسدالدین اویسی نے بھارتی صدر رام ناتھ كووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر کے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ ملک کی دوسری بڑی آبادی کے ساتھ تکلیف دہ سلوک کیا جارہا ہے۔

    مسلمانوں پر پاکستان کے سلسلے میں تہمت لگائے جانے کے بارے میں اویسی نے کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانے کا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کو اپنا وطن بنایااور ملک کو نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہوتے ہیں تو ہندو مسلمان ساتھ رہتے ہیں اور انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا لیکن سیاست کے پلیٹ فارم پر ڈر لگتا ہے۔
    مسٹر اویسی نے کہا کہ انہیں وندے ماترم کے ساتھ کوئی گریز نہیں ہے، لیکن زبردستی پڑھوانے کے لئے مجبور کرنے سے تکلیف ہے ۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران، پولیس اہلکاروں نے 77،000 گھروں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپس کے رشتے کو سنبھالا نہیں جائے گا تو جمہوریت کیسے بچے گی ۔اضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے تین طلاق اور حلالہ کا خاتمہ ضروری ہے۔