Baaghi TV

Tag: اسدقیصر

  • ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے  بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    سینیٹر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا، کہا کہ ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، کسی کے باپ میں دم ہے تو روک کر دکھائے۔

    تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسد قیصر کی ویڈیو اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکسٹینشن نہیں (کنٹی نیوایشن) تسلسل جاری رہے گا،اللہ کرم رکھے، کسی کے باپ میں دم ہے تو اس تسلسل کو روک کے دکھائے، پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ دنوں محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا تحریک انصاف کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس پر پی ٹی آئی قوم سے معذرت خواہ ہے، ان کی جماعت آئندہ کبھی ایسی کسی ایکسٹینشن کی حمایت نہیں کرے گی۔

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔

    محموداچکزئی نے کہا تھا کہ مدتِ ملازمت میں توسیع کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دینے چاہئیں۔

    باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

  • ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کا عزم، عبدالکریم خان کا تقریب سے خطاب

    ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنے کا عزم، عبدالکریم خان کا تقریب سے خطاب

    صوابی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ھنڈ میں تقریب سے خطاب کیا- قاسم سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ ھم پر ہنستے تھے کے یہ کیا تبدیلی لائینگے- دو ھزار تیرہ کے الیکشن میں پہلے خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی – اسد قیصر اس ٹائم صوبائی صدر تھے- پرویز خٹک اور اسد قیصر کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں تبدیلی آئی – کے پی کے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے – ہر بندے کا صحت کارڈ بنا دیا گیا -ایک مرلے اور چھوٹی باتوں پر یہاں پر لوگ ایک دوسرے کو قتل کر دیتے ہیں- علماء کرام و مشران سے میری درخواست ہیں کے عوام میں شعور پیدا کریں- انسان کو نقصان پہنچا و انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے-اپنے بچوں کو تعلیم دے ان کے ہاتھ میں قلم دیں-

    اسدقیصرنے خطاب کرتے ہوئے نبی آخرالزماں محمد عربی کی ذندگی کو ان کے سامنے لائیں- کہا کہ آج ھنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے- ھنڈ کی اپنی تاریخ ہے اور ہم ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاھہتے ہیں- یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہوں- تورخم باڈر کو کھول دیا گیا ہے- رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا- روزگار کے نئے موقعے میسر ہونگے- ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہیں – چکدرہ سے چترال تک موٹر و تورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہیں- یہ تینوں کام خیبرپختونخوا کے ہو رہے ہیں – پرانی حکومتوں نے پختونخوا کو نذر انداز کیا-

    وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان نے ھنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی پی ٹی آئی حکومت گرانے میں لگا ہے – صحت کارڈز سے ہر غریب کا علاج مفت ہوگا- ہماری حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کئے-