Baaghi TV

Tag: اسد حکومت

  • باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    باغیوں کی پیش قدمی، بشار الاسد کابینہ فرار ہونے کیلئے فوجی بیس پر جمع

    شامی صدر بشار الاسد کی کابینہ اور بڑی تعداد میں فوجی ایئر بیس میں جمع ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے، شامی اسٹیک ہولڈرز نے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیار کرلیا گیا، مجوزہ پلان میں اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی،اس پلان کے تحت عبوری حکومت 9 ماہ کے اندر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔
    
    دوسری جانب شام کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الرحمون نے بیان کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں مسلح باغیوں کا کوئی وجود نہیں ہے دمشق کے گرد انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کوئی بھی مسلح ملیشیا سیکیورٹی حصار کو توڑ نہیں سکتی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشار الاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دے دیا، تاہم شامی صدر نے انکار کر دیا ہے، ترک، ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی دوحا میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں شامی حکومت اور باغی گروپوں سے فوری مذکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے شام میں مقامی بغاوتیں شروع ہونے سے صدر بشارالاسد کی اقتدار پر گرفت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

    شام میں بشارالاسد مخالف فورسز نے جنوبی شہر درعا کے بعد حمص پر قبضہ کر لیا ہے، یہ ایک ہفتے میں شامی حکومتی فورسز کے ہاتھوں کھو جانے والا چھٹا شہر ہےفوج نے ایک معاہدے کے تحت درعا سے دستبرداری پر رضامندی ظاہر کی جس کے تحت فوج کے اہلکا ر وں کو دمشق کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر محفوظ راستہ فراہم کیا –

  • حزب اللہ نے  بشارالاسد حکومت کی مدد کیلئے جنگجو بھیج دیئے

    حزب اللہ نے بشارالاسد حکومت کی مدد کیلئے جنگجو بھیج دیئے

    بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے شام میں بشارالاسد حکومت کے مدد کیلئے دو ہزار جنگجو بھیج دیئے۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز نے حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ یہ تنظیم، جو 2011 سے شام کی جنگ کے دوران صدر بشار الاسد کی افواج کے ساتھ لڑ رہی ہے، نے دو ہزار جنگجو قصیر کے علاقے میں بھیجے ہیں، یہ لبنانی سرحد کے قریب واقع ہے-

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے ابھی تک لڑائی میں کوئی سرگرم کردار ادا نہیں کیا ہے تنظیم کے جنگجو شام اور لبنان کی سرحد پر پہاڑوں میں اپنی پوزیشنز کا دفاع کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اور حزب اللہ ابھی تک کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہی ہے، حزب اللہ نے 2013 سے اب تک کھلے عام اسد کی افواج کی حمایت کی ہےحزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسد کو خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل میں کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے میں مدد بھی فراہم کی ۔