Baaghi TV

Tag: اسد عمر

  • این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا

    صوبائی وزرائے صحت اورچیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیاگیا، جلاس میں وبائی امراض کے چارٹ کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کورونا ویکسی نیش کابھی جائزہ لیا گیا این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاو کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے،اجلاس میں این سی او سی نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات پر اتفاق کیا،این سی او سی کو کورونا مثبت کیسز کی شرح،اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پربریفنگ دی گئی اجلاس میں ضلعی سطح پر ویکسی نیشن کے اہداف کا جائزہ لیا گیا

    این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں این سی اوسی نے ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دے دی آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کےلیے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی

    این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز نے ویکسی نیشن مہم کو بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا کورونا ٹیسٹ کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے اور کال سینٹرز کے قیام کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی،تمام صوبے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسی نیشن مہم شروع کریں گے ،

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

    کرونا کی نئی قسم، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کر دیا

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

  • صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا

    صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سیلم باجوہ کے ہمراہ فیڈمک ھیڈ آفس کا دورہ کیا ۔چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے اسد عمر کو بریفنگ دی ۔اسد عمر نے جھمرہ انٹرچینج کی منظوری دے دی
    اسدعمرکا کہنا ہے کہ صنعتکاری کو فروغ دینے میں فیڈمک کا اہم رول ہے ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بہترین لوکیشن پر واقع ہے ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو جلد مکمل کیا جائے ۔ فیڈمک کو وافر مقدار میں بجلی و گیس دی جائے گی.وفاقی حکومت فیڈمک کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی. فیڈمک وزیر آعظم کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے ۔
    کاشف اشفاق نے کہا کہ جھمرہ انٹرچینج وقت کی اہم ضرورت ہے. فیڈمک کے زیر سایہ سپیشل اکنامک زون میں صنعتکاروں سے دس سال تک انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پہلا فیز مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا ۔ ہم M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو جلد از جلد آباد کرنا چاہتے ہیں ۔

  • کامیاب جوان اور اسد عمر کا ٹویٹ

    کامیاب جوان اور اسد عمر کا ٹویٹ

    اسلام آباد: اسد عمر پھر حرکت میں آگئے ، عمران خان کے نظریے کومتعارف اور کامیاب بنانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرنے کا پھر سے عہد ، اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کو حقیقت بنانے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ محنت کرنی ہوگی۔

    اخبارفروش کا بیٹابازی لے گیا

    وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں زبردست تبصرے جاری ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کامیاب جوان پروگرام کے انعقاد پر عثمان ڈار کو مبارک باد دی، اور سراہا کہ یہ پروگرام یہاں تک آپ کی محنت سے پہنچا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا پروگرام سے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کی زندگی بہتر ہوگی، لیکن ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں، اسے حقیقت بنانے کے لیے اور بھی محنت کرنی ہوگی۔

    کیا آپ تھوڑی سی پیتے ہیں‌ ! پینےسے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں‌!

    اسد عمر کے ٹویٹ پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی اظہار تشکر کیا، انھوں نے کہا کام یاب جوان پروگرام کی تشکیل و ترتیب میں آپ کی رہنمائی ہمیشہ ساتھ رہی، پروگرام کو حقیقت بنانے میں آپ کا کردار سب سے اہم تھا۔

    ایف اے ٹی ایف کے نئے مطالبے !

    عثمان ڈار نے اسد عمر کو مخاطب کر کے کہا یہ پراجیکٹ آپ کی دل چسپی اور مدد سے ممکن ہو سکا، میں اور پاکستان کے نوجوان آپ کے شکر گزار ہیں۔یاد رہےکہ کامیاب جوان پروگرام کی ساری ڈیزائننگ اور اس کی عملداری کا سہرہ عثمان ڈار کے سر ہے ،

  • وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    کراچی : وزیر اعظم کے اپنے ہی ساتھی انکشاف کرنے لگے ، ایسے ہی وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی اسد عمر نے بھی ایک انوکھا انکشاف کردیا ہے. اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا متبادل منصوبہ پیش کیا تھا،

    کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے انکشاف کیا کہ مارچ میں وزیراعظم کو واضح کر دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متبادل تجاویز میں سرمائے کی عالمی مارکیٹ میں عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ممالک سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا شامل تھا۔اسد عمر کے مطابق انہوں نے بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا،

  • گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا،اسدعمربول اٹھے

    گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا،اسدعمربول اٹھے

    اسلام آباد:پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر نرم انداز سے تنقید کرنے لگے .پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 29فی صد اضافہ ہوا.انہوں نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ آج بھی حماد اظہر سے کہا کہ چینی پر ٹیکس نہیں لگا ناچاہیے تھا .

    آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ نے کہا آئی ایم ایف بورڈ پر پاکستان کی بات کا یقین ختم ہوگیا ہے.آئی ایم ایف والے ہمیں جھوٹا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے جو بھی وعدے کیے پورے نہیں کیے.پہلی بار اسد عمر نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی مشکل حالات ملے تھے .انہوں نے مزید کہا جو پالیسی ہم نے اپنائی اس سے گروتھ دوگنا ہوئی .

    پاکستان کے مالی معاملات پر بڑا دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کوئٹہ گئے تو انہوں نے کہا کہ 10سال سے کوئی وزیرخزانہ نہیں دیکھا.پاکستان میں روزگار کے حوالہ سے کہا کہ اگر گاڑیاں پاکستان میں بنتی ہیں تو روزگار میں اضافہ ہوتا ہے .ایمنسٹی اسکیم کا اعلان ہوتے ہوئے کافی دیر ہوگئی تھی