Baaghi TV

Tag: اسد عمر

  • پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی،معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،اسد عمر

    پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی،معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،اسد عمر

    مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،

    مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ پوری معاشی حکمت عملی کو ایکسچینج ریٹ کو قابو میں رکھنے پر لگا دیا گیا ہے ،انتظامی اقدامات سے روپے کی قدر کو قابو میں رکھنے کی ناکام اور غیر موثر کوشش کی جا رہی ہے ، اپنے دور حکومت میں ہم نے ایکسچینج ریٹ کو منڈی کے اصول کےمطابق رکھنے کا فیصلہ کیا،عوام ووٹ کی پرچی اور سرویز کے ذریعے اپنی رائے کا ظہار کرتے ہیں ، تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد 75 فیصد انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،اس عرصے میں ہونے والے سرویز کے مطابق 76 فیصد لوگ مانتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہم نے اپنے دور حکومت میں زراعت، تعمیرات، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بنایا، سستی کھاد اور بیج کی فراہمی کے ذریعے زراعت کی پیداواری لاگت کو کم کیا،کسان دوست پالیسیوں کے باعث 1000 ارب روپے سے زائد دیہی معیشت میں گئے ،

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ترسیلات زر کو 19 ارب ڈالر سے بڑھا کر 31 ارب ڈالر تک پہنچا دیا، ہم نے مختلف ذرائع سے ڈالرز کمانے اور نوکریاں پیدا کرنے کو اپنی معاشی حکمت عملی کی بنیاد بنایا تعلیم کے شعبے میں دو گنا، صحت تین گنا اور ماحولیات میں 17 گنا زیادہ فنڈز خرچ کیے گئے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ تین سال تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعمیری ورکنگ ریلیشن شپ رہا ، سول و عسکری اداروں کے مابین اشتراک کا براہِ راست فائدہ ملک کو ہوا،کوئی وجہ نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو معاونت ہمیں حاصل تھی وہ موجودہ حکومت کو حاصل نہیں ، ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مزاحمت کی ہے اور آخری روز تک اس کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، مزاحمت کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے ، اگلا مرحلہ اسمبلیوں کی تحلیل کا ہے اراکین اسمبلی اسپیکر کے پاس جا رہے ہیں کہ ان کے استعفے منظور کیے جائیں ،اگر موجودہ بندوبست آئندہ کچھ عرصے اقتدار میں رہا تو سیاسی طور پر ہمارا فائدہ ہے ، لیکن موجودہ بندوبست کا تسلسل ملک کیلئے نقصان دہ ہے پورا ملک اس فیصلے کی بھینٹ چڑھ رہا ہے کہ بہر صورت انتخابات سے گریز کیاجائے ،پی ڈی ایم کی صفوں میں موجود جماعتوں کے کارکنان اتحاد میں موجود جماعتوں میں سے کسی نہ کسی سے نفرت کرتے ہیں، سیکیورٹی کی صورتحال پر بہت سی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں،اس بحث میں نہیں الجھنا چاہتے کہ سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پس منظر میں کیا عوامل کارفرما ہیں ،مگر یہ حقیقت ہے کہ امن عامہ کی صورتحال بتدریج بگڑ رہی ہے ،خدشہ ہے کہ وہ حکومت جو انتخابات سے بھاگ رہی ہے وہ اسے التوا کے جواز کے طور پر استعمال کر سکتی ہے امریکہ یا کسی بھی اور ملک کی پاکستان کے اندرونی سیاسی و پالیسی معاملات میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چایئے، یہ تھیوری غلط ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کا ناقد ہو تے ہوئے کوئی پاکستان میں وزارت عظمیٰ تک نہیں پہنچ سکتا، امریکی خارجہ پالیسی کے برسوں تک شدید ناقد رہنے کے باوجود بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنے،آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں، نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئین پر تلوار چلانا ہو گی، عدالت عظمی کے پاس آئین سازی کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ محض تشریح کا اختیار رکھتی ہے ، ن لیگ کے دور میں سی پیک سڑکوں اور بجلی کے پیداواری منصوبوں تک محدود تھا، ہمارے دور میں سی پیک کے تحت زیادہ سڑکیں بنیں ،صنعت ، زراعت سائنس اور آئی ٹی کو ہمارے دور میں سی پیک میں شامل کیا گیا،

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر 

    جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

  • کس قانون کے تحت ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ اسد عمر

    کس قانون کے تحت ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ اسد عمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لئے ایک سے زیادہ ایف ائی آر نہیں ہو سکتی،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گا؟

    واضح رہے کہ اعظم سواتی باز نہ آئے اور ضمانت پر رہائی کے باوجود اداروں کے خلاف تنقید کرتے رہے، اعظم سواتی نے پنڈی جلسے کے روز اداروں کے خلاف نہ صر ف خطاب کیا بلکہ ٹویٹ بھی کی، جس پر سائبر کرائم نے اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

    اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے،اعظم سواتی کےخلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاون، درخشان،کلفٹن اور اورنگی ٹاون تھانوں مقدمات درج ہوئے۔درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کےخلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • عمران خان عوام کے درمیان آنا چاہتے ہیں،کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اسد عمر

    عمران خان عوام کے درمیان آنا چاہتے ہیں،کل اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اسد عمر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ مختلف علاقوں سے راولپنڈی پہنچنا شروع ہوجائیں گے ، قوم نے واضح پیغام دیا ہے کہ قوم کسی طور غلامی قبول نہیں کرے گی، زندہ قوم کی مثال آج شام سے ہی نظر آنا شروع ہو جائے گی،

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ اترنے کی اجازت مسترد کر دی،ہم نے جو ٹارگٹ سیٹ کیا تھا اس سے بھی زیادہ تعداد میں لوگ آنا شروع ہو گئے ہیں،جی ایچ کیو نے لکھ کر دے دیا کہ پریڈ گراؤنڈٖ میں جلسہ کرنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،رانا ثنا اللہ نے بھی اجازت دے دی لیکن اسلام آباد انتظامیہ کہتی ہے ہیلی کاپٹر نہیں اتارنے دیں گے،مجھے تھریٹ الرٹ بھیجا گیا کہ خطرہ ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ اترنے کی اجازت مسترد کر دی. کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی. جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں.مارچ کے شرکاء کے لئے خیمہ بستی قائم کی جائے گی ہم نے کپتان کو تمام خطرات سے آگاہ کیا ہے،عمران خان کسی صورت نہیں مان رہے وہ عوام کے درمیان آنا چاہتے ہیں،عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کل کریں گے عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈپٹی کمشنر بھی ہوں گے

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت المسلمین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں کل کا جلسہ تاریخ رقم کریگا کمال کا جذبہ دیکھ رہا ہوں جنوبی پنجاب ، سندھ ، جی بی سے قافلے نکل پڑے ہیں کل دن ایک بجے کارکنان مری روڈ پر موجود ہونگے عمران خان کا پیغام ہے عوام وقت پر پہنچے پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کا حق ہے ،ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہونگے خواجہ آصف کہ رہے ہیں پی ٹی آئی نے اچھا کام کیا یہ قیامت کی نشانی ہے مذاکرات کے لیے ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے ،اسلام آباد جانے کے لیے کوئی پاسپورٹ اور ویزے کی ضرورت نہیں فی الحال پارٹی نے راولپنڈی کی کال دی ہے حکومت کو بھی سمجھ آ چکی ہے آگے بڑھنے کے لیے الیکشن ضروری ہیں ، غیر جانبدار الیکشن کمیشن پر بات ہوسکتی ہے

    حکومت کو بھی سمجھ آ چکی ہے آگے بڑھنے کے لیے الیکشن ضروری ہیں،غیر جانبدارالیکشن کمیشن پر بات ہوسکتی ہے:اسد عمر
    دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

  • خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب میں اسد عمر اسٹیج پر توازن کھو کر گر گئے

    خوشاب:کپتان کا کھلاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھر کیا ہوا یہ منظرسب نے دیکھا ، کہا جاتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج پر گر گئے۔پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز اسد عمر کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

    اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

    استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنان کو ہدایات دے رہے تھے کہ اچانک گر گئے۔گرتے ہی بیٹھ کر خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر ہی مزید ہدایات دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج جہلم کی تحصیل دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔

    دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لانگ مارچ کے دوران ویڈیو لنک پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری گزرا :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔

    یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • توہین الیکشن کمیشن،حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

    توہین الیکشن کمیشن،حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

    سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی، وکیل اسد عمر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں ،آئین کے آرٹیکل 204 کا اطلاق الیکشن کمیشن پر نہیں ہوتا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے 12 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان نے بھکر جلسے میں الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگائے، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور دیگر کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

  • عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل ازوقت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور تنظیمی عہدیداران کی شرکت کی۔ اسد عمر نے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے اگلی حکومت کےلیے بہترین حکمت اپنانے کے حوالے سے پہلے سے تیاری کا حکم بھی دے دیا ہےتاکہ جو غلطیاں پہلے سرزد ہوئی ہیں وہ دوبارہ نہ ہوں

    جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ وفا دار اور مضبوط پارٹی امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں پیش کر دی ہیں، عام انتخابات کی تیاری قبل ازوقت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • مفتاح اسماعیل ناکامی کا سارا ملبہ ہم پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسد عمر

    مفتاح اسماعیل ناکامی کا سارا ملبہ ہم پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسد عمر

    رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی مشہوری تو نواز شریف بیان کر رہے ہیں،مفتاح اسماعیل ناکامی کا سارا ملبہ ہم پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے، ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف سےمعاہدہ نہیں ہوپارہا مفتاح اسماعیل ناکامی کا سارا ملبہ ہم پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی مشہوری تو نواز شریف بیان کر رہے ہیں۔

    عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں،زاہد خان

    وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا نے خط میں 24 گھنٹے میں اپنی مدد کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ہم وفاق کی مدد کے لیے تیار ہیں، 2 ماہ میں انھوں نے صوبائی حکومت سے ملاقات تک نہیں کی تیمور جھگڑا صوبے کا حق مانگ رہے ہیں، حکومت کی جانب سےاپنی ناکامی کا ملبہ تیمورجھگڑا پر ڈالنے کی کوشش کی گئی خبردار اگرکسی نےان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈے سے ملک کو چلائیں گے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے جن دعوؤں پر آپ نے حرام کے پیسے سے حکومت گرائی اس میں ناکام ہوئےجو بھی ہو رہا ہےوہ آپ کی ناکامی کی وجہ سے ہو رہا ہےآپ نااہل ہیں اور آپ نے عوام کی زندگی مشکل نہیں مشکل تر بنا دی ہے ہم نے بہت بہتر پوزیشن میں آئی ایم ایف سے بات چیت کی تھی اور ہم ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف جگہوں سے عمران خان سے فنڈز ریزنگ کی اپیل کی گئی۔ پی ٹی آئی فنڈریزنگ سے متعلق محرکات کو دیکھ کر مشاورت کرے گی اوراعلان کیاجائےگا متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہےاور میری اپیل ہے صوبائی حکومتیں بھرپور کردار ادا کریں۔سب کو ہدایات ہیں کہ سب نے بھرپور مدد کرنی ہے، انسانی آفت ایسی چیز ہے جس پر سیاست نہیں بنتی۔

    ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال بہت خراب ہے، قوم کی اچھی بات یہ ہے کہ مشکل وقت میں اکٹھا ہوجاتی ہے۔عمران خان کی پارٹی کو ہدایت ہے کہ اپنے علاقوں میں اور دیگر مقامات پر متاثرین کی مدد کرنی ہے سیلاب متاثرین کی جس قدر مدد ہوسکے کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرقانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے جو فیصلے آرہے ہیں اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کرتا رہے اور ہم مانتے رہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔آئین واضح ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔سپر یم کورٹ یا ہائیکورٹ آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کرسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی چاہتی ہے عمران خان کی حکومت نہ ہو تو سب کچھ داؤ پر لگا دو،مفتاح اسماعیل

  • جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ، اسد عمر اور قاسم سوری نے بھی پیسے نکالے،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ، اسد عمر اور قاسم سوری نے بھی پیسے نکالے،تحقیقات میں اہم پیش رفت

    پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔

    ایف آئی اے کے مطابق جولائی 2013ء میں اسد عمر کے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

    ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 13 مزید مقامی کمپنیوں نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی، ایک کمپنی کے مالک نے 30 لاکھ روپے کا پارٹی فنڈ دیا، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مقامی کمپنی بھی جعلی نکلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف بینکوں سے سیکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، جس میں بھاری رقوم کی مبینہ منتقلی سامنے آئی ہے جبکہ ریکارڈ کی مزید چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک اکاؤنٹ سے دینی ٹرسٹ کے نام پر 25 لاکھ روپے کی رقم کی منتقلی سامنے آئی ہے، یہ رقم سیلاب زدگان کےلیے حاصل کی گئی مگر اس کا استعمال سیاسی مقاصد کےلیے کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی نے طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کو نوٹس جاری کردیے ہیں، طارق شفیع کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس پی ٹی آئی سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھولے گئے۔

  • چوہدری پرویز الٰہی سے اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

    چوہدری پرویز الٰہی سے اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکی قیادت میں وفد کی ملاقات کی.وفد میں شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم ا قبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری اور عندلیب عباس شامل تھیں ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے.

    ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔صاحب حیثیت او رمخیر حضرات بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں امدادی رقوم جمع کرا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر6010159451200028 PK92BPUNہےصاحب حیثیت افرا دکو مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہوگا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں تونسہ، ڈیرہ غازی خان او رراجن پور میں بارشوں او رسیلاب سے بہت تباہی ہوئی۔لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور فصلیں او راملاک تباہ ہوچکی ہیں۔میں بلا تاخیر خود تونسہ اورراجن پور گیا او رمتاثرین سے ملاقات کر کے صورتحال کاخود جائزہ لیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے آفت زدہ قرار دیا گیاہے. میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    چودھری پرویز ا لہٰی کا کہنا تھا کہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سب کو یکجا ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے اور تمام وسائل ان کے لئے حاضر ہیں۔متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کردیا ہے۔اضافی انسانی وسائل او رضروری مشینری کو متاثرہ علاقے میں پہنچا دیاگیاہے۔سیلاب انسانی المیہ کی شکل اختیار کررہاہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بے حد افسردہ ہے۔

  • شہباز گل کا ریمانڈ، عمران خان کا بیوروکریسی پر غیر قانونی کام کرنے کا دباؤ

    شہباز گل کا ریمانڈ، عمران خان کا بیوروکریسی پر غیر قانونی کام کرنے کا دباؤ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کا ٹکراؤ ،وفاقی اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آ گئی
    عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عدالت نے شہباز گل کو آج دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم عمران خان نے پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ڈالا ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ پہنچی ہوئی ہے اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالگی کی روبکار جاری کی ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام روبکار جاری کیے اور حکم دیاکہ ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے

    عدالت کی جانب سے ریمانڈ کے حکم کے بعد عمران خان نے جیل حکام کو کہا کہ شہبازگل کو فوراً راولپنڈی کے کسی ہسپتال منتقل کیا جائے، عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ کام غیرقانونی ہے،عمران خان نے کہا ہےجو بھی نتائج ہوں پرواہ نہیں،شہبازگل کو اسپتال منتقل کریں،

    شہباز گل پر تشدد کے الزامات کے بعد اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہبازگل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، شہباز گل نے عدالت میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی ہے، شہبازگل کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا جس کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا اسلام آباد پولیس تشدد کے متعلق تمام تر الزام تراشیوں کی تردید کرتی ہےعدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل رپورٹ کا باقاعدہ معائنہ کیا،

    دوسری جانب سانس لینے میں دشواری کا سامنا، شہباز گل کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، شہباز گل کو جیل کے ڈاکٹر کی جانب سے طبی معائنہ کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی،شہباز گل کو کھانسی اور سانس میں تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ کیا جائے گا شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا، لگ رہا ہے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا،پنجاب پولیس شہبازگل کو ڈی ایچ کیو پنڈی منتقل کرنا چاہتی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کا شہبازگل کو اسلام آباد منتقل کرنے پر اصرار ہے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی ٹویٹ کر کے کہہ چکے ہیں کہ شہباز گل سے اڈیالہ ملاقات ہوئی. حوصلہ ابھی بھی بلند ہے. بد ترین تشدد کے باوجود، جو اس پر اسلام آباد میں کیا گیا، عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دینے سے انکار کر دیا. فون اسے حراست میں لیتے ہوئے ہی پولیس نے لے لئیے تھے. سوائے مزید تشدد کرنے کے ریمانڈ مانگنے کی اور کوئی وجہ نہیں

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ