Baaghi TV

Tag: اسد قیصر

  • اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی، اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

    دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں، اسد قیصر نے کہاکہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں،پولیس، نیب اور ایف آئی اےمیں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں،عدالت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    وزارت داخلہ سمیت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف کمشنر، قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا، کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا-

  • حکومتی مسودہ مسترد کر دیا،ساتھ دیتے تو خیانت ہوتی،مولانا فضل الرحمان

    حکومتی مسودہ مسترد کر دیا،ساتھ دیتے تو خیانت ہوتی،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے گھر پہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمان اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچے تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر صحافی بھی موجود تھے،جنہوں نے مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کے گھر آمد پر سوال کیا جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے میرے بہت کھانے کھائے،اس لئے آیا ہوں، مولانا کے جواب پر موجود لوگوں نے قہقہے لگائے، مولانا فضل الرحمان نے خود بھی اس موقع پر مسکرا دیئے.ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اسد قیصر کے گھر پہنچ چکی ہے،

    حکومتی مسودہ مکمل مسترد کر دیا،مولانا فضل الرحمان،ملکر چلیں گے، اسد قیصر
    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کا بِل مسودہ مکمل مسترد کر دیا ہے،۔وہ تو اب یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں، تو پھر جو دیا تھا وہ کیا تھا،اگر ہم حکومت کا ساتھ دیتے تو یہ قوم کی امانت اور ملک کیساتھ اس سے بڑی خیانت ہوگی،اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں جو کریں گے ملکر کریں گے،ہم نے آپس میں فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی چیز ہوگی ہم اپوزیشن آپس میں مشاورت سے معاملات کو آ گے بڑھائینگے

    صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آج خبریں چلی ہیں کہ عمران خان نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا، مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بھی جواب نہیں دے رہا،میں اس معاملے پر، اس سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، سلمان اکرم راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ آئینی ترامیم کو لے کر مولانا فضل الرحمان اس وقت اہمیت اختیار کر چکے ہیں، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی بلاول زرداری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، اس سے قبل بھی بلاو ل کی مولانا سے ملاقات ہو چکی ہے، محسن نقوی، وزیر قانون کی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، گزشتہ چار دنوں میں پی ٹی آئی وفد کی بھی مولانا فضل الرحمان سے یہ چوتھی ملاقات ہے.

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی، سینیٹ میں آئینی ترامیم پیش کی جانی تھیں تا ہم اتحادی جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لئے وقت مانگا گیا جس پر حکومت نے آئینی ترامیمی بل پیش نہ کیا، قومی اسمبلی،سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکا ہے، حکومت کو نمبر پورے کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کی مدد درکار ہے، دو دنوں میں نصف درجن سے زائد حکومتی نمائندوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہوئیں تاہم مولانا فضل الرحمان اس بات پر ڈٹے رہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ دیکھ کر وہ مشاورت کریں گے، تا ہم وہ ایکسٹینشن والی ترامیم کی مخالفت کریں گے،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • سگریٹ کے اوپر جتنا ٹیکس لگا سکتے ہیں لگائیں،اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    سگریٹ کے اوپر جتنا ٹیکس لگا سکتے ہیں لگائیں،اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےپوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اسپیکر بھی رہا ہوں مجھے بزرگوں نے اخلاق کے اندر رہتے ہوئے بات کرنے کا کہا ہے، خواجہ آصف نہیں ہیں ایوان میں پھربھی میں خواجہ آصف کی دو باتوں کا جواب دینا چاہتا ہوں،خواجہ آصف نے کہا کہ میں تمباکو مافیا کا نمائندہ ہوں،صوابی میں 55 فیصد علاقے پر تمباکو کی کاشت کی جاتی ہے،جب سے پاکستان بنا ہے یہاں‌پر ہمارے لوگوں کی اکانومی، روزگار تمباکو ہی ہے، میرا تمباکو کے ساتھ ذاتی طور پر کوئی تعلق نہیں، نہ میرا کاروبار ہے، کوئی بتائے کہ میرا کہاں کاروبار ہے تمباکو کا؟ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کروں، اور عوام کی آواز بنوں، جب میں اسپیکر تھا تو ہم نے ایک کمیٹی بنائی تھی، ہم نے شبر زیدی کو بلایا اور کہا کہ بتایا، تشبر زیدی کی سربراہی میں تمباکو کی کاشت پر ایک کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی نے تمباکو کے خام مال پر 300 فیصد ٹیکس کااضافہ کیا، ہم نے اس پر وضاحت مانگی کہ یہ جو ٹیکس پر اضافہ ہوا اس سے ٹیکس ریونیو میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ہوا یا نہیں، خام مال پر ٹیکس لگانے سے کسان کے نقصان ہوا، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ خام مال کی بجائے سیگریٹ پر ٹیکس لگایا جائے، بڑی کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم کرتی ہیں،ٹیکس چوری کا خاتمہ ہونا چاہیے،ایف بی آر کے اعدادوشمار دیکھیں کہ ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا، ہم نے مطالبہ کیا کہ را میٹریل کی بجائے سگریٹ پر ٹیکس لگائیں، سگریٹ پر ٹیکس لگانے کی بجائے کسان کو متاثر کرتے ہیں، ہم نے مطالبہ کیا کہ سگریٹ کے اوپر جتنا ٹیکس لگا سکتے ہیں لگائیں لیکن کسان کو خوار نہ کریں، کے پی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی تھی کہ تمباکو کو زراعت میں شامل کیا جائے،

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تقریروں کو سینسر کر دیا جاتا ہے، خیبر اور وزیرستان میں دھرنے بیٹھے ہیں، حکومت نے ان لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،اسد قیصر نے فاٹا اور وزیرستان سے متعلق خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا،کہا کہ بلوچستان میں بہت سنجیدہ واقعات ہوئے ہیں، فوجی اور مزدور شہید ہوئے ہمیں اس کا افسوس ہے، حکومت بلوچستان کے حوالے سے مکمل خاموش ہے،

    ماضی میں ازخود نوٹس کے ذریعے سیاسی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،نورعالم خان
    قومی اسمبلی اجلاس:عدلیہ کے ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، اسپیکر ایاز صادق نے بل قائمہ کمیٹی انصاف میں بھیج دیا،بل جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پیش کیا۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میرا بل ازخود نوٹس کے متعلق ہے، ازخود نوٹس کا ماضی میں بہت غلط استعمال ہوا ہے، ماضی میں ازخود نوٹس کے ذریعے سیاسی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، 9 ججز بیٹھ کر ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کریں گے، ازخود نوٹس کے فیصلوں کی اپیل کا حق بھی دیا جائے گا،اگر سیاستدان دوہری شہریت کے حامل ہوں تو وہ ممبر اسمبلی، سینیٹر، وزیر، وزیراعظم نہیں بن سکتے تو پھر عدلیہ میں بیٹھ کر فیصلے کرنیوالے ججز جو دوہری شہریت کے حامل ہوں وہ کیسے جج بن کر بیٹھ سکتے ہیں؟وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2023 میں اسی ایوان نے پریکٹس اینڈ پراسیجر ایکٹ بنایا، پریکٹس اینڈ پراسیجر ایکٹ پر فل کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، سپریم کورٹ نے پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار کو تسلیم کیا،پریکٹس اینڈ پراسیجر ایکٹ میں مزید ترمیم کی جا سکتی ہے،آرٹیکل 184 میں مزید ترمیم کا آئینی ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

    نعرہ انصاف کا،رہائی ایک بندے کی چاہئے،54 ہزار مقدمات کا کیا کریں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل موخر کر دیا ،بل مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کیا،اور کہا کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست یہاں ایک بندے کی رہائی کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان 54 ہزار کیسز کی بات نہیں کرتے جو سپریم کورٹ میں پینڈنگ پڑے ہوئے ہیں،کافی دنوں سے کافی بحث اس بل پر ہو رہی تھی، روز نئی بات سامنے آتی تھی، ہماری آبادی بڑھ چکی ہے، 25 کروڑ سے تجاوز کر چکی، سپریم کورٹ میں پینڈنگ کیسز ہیں، ہمارے بھائی انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن ان پینڈنگ کیسز بارے بات نہیں کرتے، 54 ہزار بندوں کی رہائی کی بات نہیں ہوتی جن کے مقدمے پھنسے ہوئے ہیں،یہاں وکیل بھائی بھی بیٹھے ہیں، پچھلے دنوں ایک کیس سامنے آیا ایک بندے کی سزا 25 سال تھی اور اس کی اپیل کی باری 34 سال بعد آئی، یہ باری 34 سال بعد کیوں آئی، کیونکہ کیس پینڈنگ ہیں، ججز کی تعداد کم ہے

    فاقی وزیر مصدق ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بنجر علاقے کو زیر کاشت لایا جاتا ہے،پروگرام کے لیے 4.8 ملین ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، 8 لاکھ 12ہزار ایکڑ زمین 2 صوبوں میں ایکوائر کی گئی ہے، پنجاب اور سندھ نے کانٹریکٹ کے تحت زمین ٹرانسفر کر دی ہے جبکہ باقی دو صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بات چیت جاری ہے، گلگت بلتستان سے بھی گفتگو جاری ہے، منصوبے کے تحت صوبوں اور انویسٹرز کے درمیان شراکت داری ہو گی، صوبوں کو 40 فیصد اور انویسٹرز یا کمپنیوں کو 40 فیصد ملے گا، بنجر علاقوں میں تحقیق کے لیے 20 فیصد رقم آر اینڈ ڈی کے لیے مختص ہو گی، نگرانی کے لیے ایک کمپنی رجسٹرڈ کی گئی ہے، کسی صوبے میں درکار پانی اس صوبے کے حصے سے دیا جائے گا،اس سلسلے میں پہلی اسکیم چولستان کینال کی زمین ہے، ارسا اور وفاقی حکومت کا اصرار ہے کہ صوبہ اپنے حصے سے پانی دے گا، کسی دوسرے صوبے کا پانی نہیں لیا جائے گا۔

    بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جاتا تو معیشت بہتر ہوتی، شارق خان

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • آزادی مارچ کے چار مقدمات،اسد قیصر کی ضمانت منظور

    آزادی مارچ کے چار مقدمات،اسد قیصر کی ضمانت منظور

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

    جج محمد اعظم خان نے آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کر وا دیا، اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے ، اسد قیصر کے وکیل نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے عدالت میں پیش کئے،جج اعظم خان نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نہیں سارے قابل ضمانت سیکشنز لگے ہوئے ہیں،جس کے بعد عدالت نے اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔

    اسد قیصر کیخلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک، ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

    نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی،اسد قیصر
    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنا موقف رکھوں گا۔حکومت ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہے، اس سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی،بجٹ میں ٹیکسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے ،

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • مریم نواز اپنے  ذاتی  بغض  اور حسد  میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد  قیصر

    مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد قیصر

    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    پنجاب کے کسانوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر خوراک خیبر پختونخوا سے بات ہوئی ہے، میڈیا پر بھی خبریں آ رہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔

    راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ جس طرح ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کے لیے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کر کے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے؟وزیراعلی پنجاب وردیاں بدلنے میں لگی ہے شاید مریم نواز کو کوئی دماغی مسئلہ ہو، وہ اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

  • جنوری سے اپریل  ، دہشت گردی کے 561 واقعات،رپورٹ اسمبلی میں پیش

    جنوری سے اپریل ، دہشت گردی کے 561 واقعات،رپورٹ اسمبلی میں پیش

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

    وزارت داخلہ نے 2023 اور 2024 میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2023 میں دہشت گردی کے 1514 واقعات ہوئے،2023میں دہشت گردی کے واقعات میں 2922 افراد شہید اور زخمی ہوئے،2023 میں دہشت گردی کے واقعات میں 572 سیکیورٹی اہلکار شہید، 1292 زخمی ہوئے،2023 میں 358 سویلین شہید اور 700 زخمی ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 کے دوران دہشت گردی کے 561 واقعات ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 886 افراد زخمی اور شہید ہوئے، جنوری سے اپریل 2024 کے دوران 167 سیکورٹی اہلکار شہید اور 348 زخمی ہوئے،جنوری سے اپریل 2024 کے دوران 118 سویلین شہید اور 253 زخمی ہوئے،

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کے حوالہ سے بھی تحریری جواب پیش کیا گیا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان میں 2020ء سے 2024ء تک چینی، جاپانی اور غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی ،رپورٹ کے مطابق چینی، غیر ملکی اور جاپانی شہریوں پر 8 دہشتگرد حملے ہوئے، دہشتگرد حملے 7 چینی اور ایک جاپانی باشندے پر ہوا، حملوں میں 24 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، حملوں کے 38 زخمیوں میں 6 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شامل ہیں، سندھ میں چینی باشندوں پر 3 اور جاپانی باشندے پر ایک حملہ ہوا، سندھ میں حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے، بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے،خیبر پختونخوا میں چینی شہریوں پر 2 حملے ہوئے، خیبر پختونخوا میں حملوں میں 19 افراد بشمول 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، سی پیک، دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی، دیگر افراد کے لیے ایس او پیز پر نظرثانی کی گئی ہے، عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس اور سیلز کو غیر مؤثر بنانے کے لیے خفیہ معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے۔

    سابق اسپیکر اسد قیصر نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری کے خلاف ایک مہم چلی ہوئی ہے،اٹارنی جنرل نے جسٹس بابر ستار کی کردار کشی کی ہے

    اسپیکر ایاز صادق نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ سے کون تشریف لایا ہے؟جوائنٹ سیکرٹری صاحب اگر آپ کے وزیر نہیں تھے تو کون سے وزیر کو بریف کیا ہے سوالات کے حوالے سے؟دفاع کی طرف سے کوئی تشریف لایا ہے،اوور سیز پاکستانیز کی طرف سے کوئی آیا ہے؟متعلقہ حکام کی عدم موجودگی پر ثناء اللہ خان مستی خیل نے احتجاجا واک آؤٹ کیا،طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور بھی موجود نہیں ہیں،اوورسیز پاکستانیز نے بھی سوالات کو ڈیفر کرنے کی درخواست کی ہے،اسپیکر نے سیکرٹری داخلہ اور اوور سیز پاکستانیز کو فوری طور پر چیمبر میں طلب کرلیا

    یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم اٹھ کر سوالات کے جواب دیتے تھے،اعجاز جاکھرانی
    سوالات ڈیفر کرنے کی درخواستوں پر ارکان اسمبلی برہم ہو گئے، اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ یہ حالت میں نے کبھی نہیں دیکھی، کوئی منسٹر سنجیدہ نہیں لیتا، یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم اٹھ کر سوالات کے جواب دیتے تھے، یہاں کوئی نہیں اٹھتا، کہتے ہیں داخلہ کا سوال ہے،یہ کیا مذاق کیا ہوا ہے قومی اسمبلی کے ساتھ،اس طرح نہیں ہوگا، اس کو سنجیدہ لیں، اس طرح نہیں ہوتا کہ ڈیفر کردیں،

    اسپیکر نے 15 منٹ کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی،اسپیکر نے چیف وہپس اور متعلقہ حکام کو چیمبر میں طلب کر لیا،اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ صورتحال رہی تو ایوان نہیں چلے گا، وزارتوں کے سیکرٹریز ایوان میں آئیں،

    وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا،ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کے ساتھ آزاد کشمیر جانا تھا،وزیر خزانہ آئے ہوئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات موخر کردیا

    آغا رفیع اللہ نے کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آپ لوگوں کو بات کرنے کا خود موقع دیتے ہیں،پیپلز پارٹی کمیٹیوں کے لئے نام دے چکی ہے،طارق فضل چودھری نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل ہماری طرف سے مکمل ہو چکی ہے،مخصوص نشستوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے اس لئے ترمیم کرنی پڑی، کل شام 4 بجے آخری مہلت ملی ہے، عامر ڈوگر نے کہا کہ ایوان کے 22 ممبر معطل ہوئے اس لئے کمپوزیشن تبدیل ہوئی ہے، ہمارا کام تقریبا مکمل ہے، سید امین الحق نے کہا کہ ہم کمیٹیوں کی تمام لسٹیں دس دن پہلے مسلم لیگ ن کے چیف وہپ کے حوالے کر چکے ہیں،

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس عبدالقادر پٹیل نے پیش کیا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نےتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ گیس سپلائی میں سالانہ نو فیصد گیس کم ہو رہی ہے،ملیر اور لیاری اور کیماڑی کا معاملہ ہر صورت حل ہونا چاہئے،ساڑھے چار ارب روپے کا ایک پروگرام چل رہا ہے،اس پروگرام کے بعد لیاری ملیر اور کیماڑی کے مسائل حل ہو جائیں گے،اکتوبر تک ہمیں ڈیڈ لائن دی گئی ہے،اکتوبر تک کام مکمل ہو جائے گا،ایس ایس جی سی سے باقاعدہ میٹنگ کروں گا،غریب لوگوں کا پہلا حق ہے،پائپ کے اندر جو گیس آرہی ہے،ہر سال 15 فیصد کم ہو رہی ہے ،جو کنکشن قانونی دیئے ہوئے ہیں، ان کو گیس مل رہی ہے،کلفٹن میں بھی گیس نہیں آتی کیونکہ وہ بھی نیٹ ورک کے آخر میں ہے.

    ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی تعمیل کے بارے میں پہلی ششماہی نگرانی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی، وزیرخزانہ نے وسط سالہ میزانیہ جائزہ رپورٹ برائے 2023-24 ایوان کے سامنے پیش کردی،وزیر خزانہ نے مختلف آڈٹ رپورٹس اور دیگر رپورٹس ایوان کے سامنے پیش کردیں

    سابقہ فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس جنید اکبر نے پیش کیا ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ 25 ویں ترمیم ہوئی تو سیلز اور انکم ٹیکس کا استثنی دیا گیا ،اب یہ استثنی ایکسپائر ہو گیا ،اب اس میں کوئی نئی قانون سازی ہم تجویز نہیں کرنے جارہے،اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو اس پر مزید بات کرنے کے لئے ہم تیار ہیں، قانون کے مطابق یہ استثنی ختم ہونے جارہا ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے کسی حصے میں ہڑتال ہو،

    اسد قیصر کے بات کرنے کے دوران عبدالقادر پٹیل نے اعتراض اٹھا دیا، اسد قیصر نے کہا کہ کوئی طریقہ ہوتا ہے سلیقہ ہوتا ہے، بیٹھ جائیں، حد میں رہیں،

    قومی اسمبلی اجلاس،طارق بشیر چیمہ،زرتاج گل لڑ پڑے،ایوان میں ہنگامہ آرائی
    قومی اسمبلی اجلاس میں شدید تلخی ہوئی ہے، زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی جانب لپکے ,اپوزیشن کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی جانب دوڑ پڑے ,سیکیورٹی اہلکار اور حکومتی اراکین بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے,اغا رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے ،اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اس کو واپس لے کے آؤ اس کو نہیں چھوڑیں گے،اس نے ہماری خاتون رکن کو گالی دی ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کے خلاف شکایت لیکر سپیکر آفس پہنچ گئے
    پی پی پی کے آغا رفیع اللہ اور سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی،سیکیورٹی عملہ درمیان میں آگیا ،قومی اسمبلی اجلاس شورشرابہ دیکھتے ہوئے کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں،اسد قیصر

    ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں،اسد قیصر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    اسد قیصر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے؟ ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کے لیے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے مطالبہ رہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،تا کہ سب کچھ سامنے آ سکےکہ نومئی کا ذمہ دار کون ہے،9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے،اس کے اندر تمام مکتبہ فکر، قومیت، رنگ ، نسل ، مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں، کسی قسم کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، حکومت وقت سیاسی ہوتی ہے، ہر حکومت کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے،ہم کسی خاص سیاسی سوچ کو نہیں دیکھتے، ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں قابل احترام ہیں، اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر، یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے مابین نفرت اور خلیج پیدا کرے، شہیدوں کی تضحیک کرے، اسی قوم کی فوج بارے دھمکیاں دے، پراپیگنڈہ کرے اس سے کوئی بات چیت نہیں کرنی، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے،انتشار اور نفرت کی سیاست سے اور پاکستان میں تعمیری سیاست کرے، بات چیت سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے اداروں کو نہیں، میں نے بڑا کلیئر بتایا کہ ایساسیاسی ٹولہ جو سامنے کر رہا ہے ان سے کوئی بات نہیں ہو گی.یہ چاہتے ہیں کسی وجہ سے ملک معاشی طور پر ہر لحاظ سے نیچے جائے، کچھ بھی کرنے اور کہنے کو تیار ہیں، افسوسناک ، انتہائی افسوسناک،

  • سب کو اپنی آئینی حدود کا خیال رکھنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی

    سب کو اپنی آئینی حدود کا خیال رکھنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی

    تحریک تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی

    ملاقات جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہوئی،ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی، محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کےلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد اقتدار یا چہروں کی تبدیلی نہیں،

    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذی شعور لوگ کہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئیے، اتفاق رائے جو قانون بنا اسی قانون نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہے، ملکی آئین ہی ملکی بقاء کی ضمانت ہے لیکن یہ آئین بار بار ڈکٹیٹر کے ذریعے استعمال ہوتا رہا، ہمیں ایسی کمٹمنٹ کرنا ہوگی آئین و قانون پر سب سیاسی جماعتیں اور ادارے عمل کریں ،جب بجلی کا بل آئے گا تو پتہ چل جائے کتنی عوامی حکومت ہے، اگر کوئی یہ کہے کہ میری چھڑی اوپر رہے تو پھر کام نہیں چلے گا جس کا آغاز فارم پینتالیس سے ہوگا، فارم سینتالیس والے قابل قبول نہیں ایسی حکومت نہیں چلے گی، دھاندلی زدہ الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بنے تو بات ہو سکتی ہے، سیمینار کی دعوت کو قبول کرتے ہیں مشاورت سے شرکت کریں گے، اس بات پر اتفاق ہے کہ آئین و جمہوریت کی بالادستی پر تعاون کا رشتہ موجود رہے گا، اشتراک عمل رابطے ایک دوسرے کے پروگراموں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے، خبریں چلواتے رہے کہ ملکی معیشت بہتر ہوگئی ہے،بجلی کے بل ابھی آنے ہیں کسان پریشان ہے ،ملک میں ڈالر کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور ایک ارب ڈالر ملک سے چلا گیا،ہم ایک اجلاس کرنے جارہے ہیں جس پر قومی ایجنڈے پر بات کریں گے،ایک دوسرے کے پروگرامز میں جانا اچھی بات ہے

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • عمران خان نے کہا عدلیہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب

    عمران خان نے کہا عدلیہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا کہ ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے،

    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر، شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ چرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط سامنے آیا، ہم ججز کیساتھ کھڑے ہیں،بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں طاقت ہیں ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونے جارہا ہے،شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں چیک اپ ہونا چاہیئے،ہمارا گرینڈ الائنس بھی بنا ہے، جلسے بھی ہوں گے، عید کے بعد تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا "آئین و قانون کی بالادستی” ہو گا،

    تحریک انصاف کا عید کے بعد ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان
    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بھرپور طریقے سے تحریک چلانے جارہے ہیں،پورے پاکستان میں جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا،ان لوگوں نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے،12اپریل کو ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کریں گے،امید ہے پوری قوم اس تحریک میں ہمارے ساتھ ہوگی پہلا جلسہ پشین میں ہوگا، تحریک کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی ہے،

    قبل ازیں اڈیالہ جیل سیاسی مرکز بن گیا، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماء عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل میں گئے،عمر ایوب، شبلی فراز، رؤف حسن، بیرسٹر گوہر، سیف اللہ نیازی، انتظار پنجوتھا اور عون عباس بپی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی،پہلی مرتبہ بیرسٹر عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں گئے

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

  • ججوں کی تقرری،چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ،دو ترامیم قومی اسمبلی میں جمع

    ججوں کی تقرری،چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ،دو ترامیم قومی اسمبلی میں جمع

    سنی اتحاد کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ہر سال باری باری ممبران کو دینے کی ترمیم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

    سنی اتحاد کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحانات کے ذریعے کرنے کی ترمیم جمع کرادی ،سابق سپیکر اسد قیصر نے کل تک اپوزیشن جماعتوں کا بڑا الائنس قائم ہوجانے کا دعوی کردیا ، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس مولانا فضل الرحمن سے بھی شمولیت کے لئے رابطہ کرے گا ،آج ہم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دواہم ترامیم جمع کرائی ہیں ،چیف الیکشن کمشنر و چار ممبران کی تقرری پانچ سال کے لئے ہوتی ہے ،چیف الیکشن کمشنر پر دباو بھی آتا ہے اور الزامات بھی لگتے ہیں،الیکشن عمل اور الیکشن کمیشن کی شفافیت کے لئے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ہر سال دوسرے ممبر کو منتقل ہوجانا چاہئے،ہماری ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن کے ممبر کوچیف الیکشن کمشنر بننے کا موقع ملے گا،ہر ممبر الیکشن کمیشن کو باری باری چیف الیکشن کمشنر بننے کا موقع ملے گا،جب ممبران الیکشن کمیشن باری باری چیف الیکشن کمشنر بنیں گے تو ہر ایک پر الزامات بھی نہیں لگائے جاسکیں گے

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ترمیم اعلی عدلیہ میں بھی ماتحت عدلیہ کی طرح مقابلے کے امتحانات کے ذریعے ججوں کی تقرریاں کی جائیں،اعلی عدلیہ میں مقابلے کے امتحانات کے ذریعے ججوں کی تقرری سے وکلا چیمبرز سے ججوں کے آنے پر لگنے والے الزامات سے بچاو ممکن ہوگا .

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں ملی تو بھرپور احتجاج کریں گے،حامد رضا
    دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا اور بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ بعض اوقات حکمت عملی پر چھوٹا موٹا اختلاف رائے موجود ہوتا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اہمیت اپنی جگہ پر موجود ہے،روایت ہمیشہ یہ ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جاتی ہے اور اپوزیشن کو ہی ملےگی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں ملی تو بھرپور احتجاج کریں گے،

    رپورٹ. محمد اویس ، اسلام آباد،

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی