Baaghi TV

Tag: اسرائیلی افواج

  • اسرائیل کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے،31 افراد جاں بحق

    اسرائیل کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے،31 افراد جاں بحق

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ حملوں میں کم از کم 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں،ہلاکتوں کی اطلاعات جنوبی شہر صور کے قریب برج الشمالی، کوتھریات الرز، حباش، معرکہ اور صلا سمیت مختلف علاقوں سے موصول ہوئی ہیں عینی شاہد ین اور مقامی صحافیوں کے مطابق شہر نبطیہ میں متعدد مقامات پر دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ فضائی حملوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حملہ ایک عوامی اسپتال کے قریب بھی ہوا جس سے اسپتال کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے 50 سے زائد جنوبی اور مشرقی قصبوں اور دیہات کے لیے انخلا کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں جن میں نبطیہ شہر بھی شامل ہے، اسرائیلی دستے اس نام نہاد یلو لائن سے آگے بھی کارروائیاں کر رہے ہیں جو تقریباً 10 کلومیٹر اندر لبنانی حدود میں واقع ہے۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی علاقے زوطر الشرقیہ میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی کو روکا اور متعدد حملوں کا جواب دیا تنظیم نے ڈرون اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے مشرق لبنان میں وادی بیکا کے علاقے میں بھی حملوں کی اطلا عات ہیں جہاں وزارت صحت کے مطابق مشغارہ کے مقام پر حملے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

  • غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء

    غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء

    اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ سٹی، خان یونس اور جبالیہ پر تازہ فضائی حملوں میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ امدادی مراکز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

    فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں بھوک سے بےحال افراد امدادی سامان کی امید پر جمع تھے۔ امدادی مراکز کو عملاً مذبح خانے بنا دیا گیا ہے۔رات گئے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں امداد کے منتظر مزید 27 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر بھوک سے مجبور فلسطینیوں کو خوراک کی لالچ دے کر ایک جگہ جمع کرتی ہے اور پھر ان پر براہ راست فائرنگ کر دیتی ہے، جسے جنگی جرم قرار دیا جا رہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تازہ حملے اس وقت ہوئے جب سیکڑوں فلسطینی ایک امدادی قافلے کے انتظار میں کھلے آسمان تلے موجود تھے کہ ان پر گولیاں برسا دی گئیں، نتیجتاً 27 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک مجموعی شہداء کی تعداد 54 ہزار 510 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات ختم ہو چکی ہیں، ادویات نایاب اور ایمبولینسیں بھی حملوں کی زد میں آ رہی ہیں۔

    یوم نکبہ کے موقع پر بھی اسرائیلی بمباری سے مزید 15 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک اور فضائی حملے میں 24 فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔بین الاقوامی برادری کی خاموشی، اور اسرائیل کی مسلسل درندگی کے خلاف فلسطینی عوام سراپا احتجاج ہیں، تاہم صورتحال میں بہتری کے کوئی آثار تاحال نظر نہیں آ رہے۔

    آئندہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان

    پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل، معاشی استحکام اور علاقائی امن اولین ترجیح ہے،وزیرِاعظم

    نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری

    ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

    اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر صبح سے جاری تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 125 ہو گئی ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، صرف سیف زون المواسی کیمپ پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں 36 افراد شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں حالیہ بمباری کے دوران مزید 3 صحافی بھی شہید ہو چکے ہیں، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید صحافیوں کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا اداروں نے اس عمل کو "اظہار رائے کی منظم نسل کشی” قرار دیا ہے۔

    شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال بند
    غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انڈونیشین اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے، جبکہ علاقے کے تمام دیگر سرکاری اسپتال بھی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، جس سے طبی بحران شدید ہو چکا ہے۔

    عالمی ردعمل
    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو "ناقابلِ بیان، ظالمانہ اور غیر انسانی” قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے امدادی اشیاء کی ناکہ بندی کو بین الاقوامی قانون کی توہین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ "فوری طور پر امدادی رسائی کو بحال کیا جائے۔”

    ایران کی وزارتِ خارجہ نے بھی جاری بیان میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ عراق میں ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں تمام رکن ممالک نے غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے اور اسرائیلی حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

    شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبدالواحد افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

    حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل