Baaghi TV

Tag: اسرائیلی جارحیت

  • اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا  سخت انتباہ

    اسرائیلی حملوں میں تیزی، حماس کا سخت انتباہ

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں پر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال یوں ہی جاری رہی تو جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر اپنے شدید غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، لہٰذا اسے برقرار رکھنے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔حماس رہنما نے کہا کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے شدہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے ، مزید 14 فلسطینی شہید

    عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی،پاکستان میں 6 سب میرین کیبل سسٹم فعال

    جی 20 اجلاس کا اعلامیہ جاری، عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی

    اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ غزہ میں بدستور جاری ہے، جہاں صبح سے اب تک کے تازہ فضائی و زمینی حملوں میں امداد کے منتظر 2 فلسطینیوں سمیت کم از کم 15 افراد شہید اور 70 زخمی ہو گئے۔

    خوراک کی سنگین قلت کے باعث 2 بچوں سمیت مزید 3 فلسطینی شہری بھوک سے جاں بحق ہو گئے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق فرانس نے غزہ کے لیے 40 ٹن انسانی امداد روانہ کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔

    ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل پر بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے کا اعلان

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل امدادی مراکز کو نشانہ بنا کر انہیں مقتل میں تبدیل کر رہا ہے۔ ادارے نے ان حملوں کو "جنگی جرم” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل خوراک کی تلاش میں نکلنے والے معصوم فلسطینیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں پر بھوک مسلط کر رہا ہے بلکہ امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال کر اور خوراک کے متلاشی بھوک سے نڈھال شہریوں کو نشانہ بنا کر بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کے مطابق عالمی برادری کو اس انسانی المیے پر فوری طور پر موثر ردعمل دینا ہوگا۔

    پی آئی اے کی پرواز کا سامان مدینہ منورہ میں رہ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں "پاکستان” کے نام کے استعمال پر پابندی

    پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

  • غزہ مٰیں مزید  80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد صرف ایک دن میں شہادتوں کی تعداد 80 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 304 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 418 ہو چکی ہے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ادھر خان یونس کے محاذ پر بھی صورتحال شدید ہے، جہاں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کیے جانے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

    حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے دشمن کی پیش قدمی کو روک دیا ہے، اور کئی محاذوں پر زبردست مزاحمت جاری ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام پر جاری اس ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، جب کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اسرائیلی افواج کی اس وحشیانہ کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

    خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل

    سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق

    پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

    لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

  • ایران کا اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، 1 ہلاک، 23 زخمی

    ایران کا اسرائیل پر نیا میزائل حملہ، 1 ہلاک، 23 زخمی

    ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جن میں تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ایران نے بڑے پیمانے پر اسرائیلی شہروں پر میزائل داغے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ملک بھر میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر پناہ لینے کی ہدایت کی۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق جمعے کے روز ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمالی و جنوبی حصوں میں موجود اسرائیلی فوجی اہداف، صنعتی کمانڈ سینٹرز اور جاسوسی مراکز کو نشانہ بنایا۔

    آپریشن کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی آپریشن کے 17ویں مرحلے کے تحت کی گئی، جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھاری میزائلوں کے ساتھ ساتھ جنگی اور خودکش ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی ریسکیو سروس "میگن ڈیوڈ آدوم” کے مطابق حملے میں 23 افراد زخمی ہوئے۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیل کے دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے تل ابیب میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    فرانس اور یورپی ممالک کا ایران اسرائیل کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی پیشکش کا اعلان

    تنگوانی: بازار کاروکاری تنازع پر میدانِ جنگ بن گیا، متعدد زخمی، پولیس خاموش

    برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ سیکیورٹی خدشات کے باعث واپس بلا لیا

    اسحاق ڈار کی ترکی میں یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت، صدر اردگان کو خراج تحسین

  • ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    ایران نے اسرائیلی جارحیت کے چوتھے روز بھی ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل فضا میں ہیں اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حیفہ سمیت مختلف شہروں میں سائرن بجا کر شہریوں کو شیلٹرز میں منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں میں گر سکتے ہیں، ان حملوں کو روکنے کے لیے دفاعی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور شہریوں کو اگلی ہدایات تک محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی مہر کے مطابق، اسرائیل کی بلااشتعال کارروائی نے تہران کو جوابی اقدام پر مجبور کیا تاکہ قوم اور ملک کی سلامتی کا دفاع کیا جا سکے.جوابی حملے کے طور پر ایران نے پیر کی شب مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔گزشتہ تین روز کے دوران ایران کی جوابی کارروائیوں میں 24 اسرائیلی شہری ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے تہران میں دو اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق، ایئر فورس ہینگر میں پائلٹس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو آپریشن میں بڑی کامیابی ہے۔ ہم تہران میں دو بڑے اہداف، جوہری اور میزائل خطرے کا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں، جبکہ ایرانی حکومت اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    نیتن یاہو نے تہران کے شہریوں سے انخلا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی پائلٹس اور زمینی عملہ فتح کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔اسی دوران ایک فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی برتری حاصل کر لی ہے اور ایران کے ایک تہائی زمینی میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔ادھر اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر تزاہی بانیگبی نے کہا کہ ایران پر حملوں سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے، کیونکہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔

    ایران نے تبریز کے علاقے میں اسرائیل کا ایک اور F-35 طیارہ مار گرایا ہے

    ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا ایک اور F-35 جنگی طیارہ تبریز کے علاقے میں مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے اور اسرائیل کو یہ سخت پیغام دینا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق، ایران نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں چوتھے روز بھی ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی جاری رکھی اور مقبوضہ علاقوں کی جانب جدید بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیلی حملے بند نہیں کیے جاتے۔

    اسرائیلی ڈرون حملے میں تہران ایئربیس پر ایران کے 2 F-14 طیارے تباہ

    دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ڈرون نے تہران ایئربیس پر ایران کے دو F-14 لڑاکا طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ پرواز کی تیاری میں تھے۔

    مزید یہ کہ اسرائیلی فضائیہ (آئی اے ایف) نے اسرائیل کی جانب ایرانی ڈرون حملے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا، اور ایرانی طیارے کو تباہ کیے جانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے حیفہ کی آئل ریفائنریز بند کردیں

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں بیزان گروپ کے پاور پلانٹ کو ایرانی میزائل حملے میں شدید نقصان پہنچنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔بیزان گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں حیفہ بے میں واقع ان کی آئل ریفائنری کی تمام تنصیبات کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رات گئے ایرانی میزائل حملے کے دوران ریفائنری پر حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل فضا میں ہیں اور اسرائیلی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے حیفہ سمیت دیگر علاقوں میں سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک صحافی اور خاتون ڈاکٹر کے نو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

    غزہ کی سرکاری حکومت میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج اب تک ساحلی پٹی کے 77 فیصد جغرافیائی رقبے پر قبضہ کر چکی ہے، جسے وہ زمینی دراندازی، جبری انخلاء اور شدید بمباری کے ذریعے وسّعت دے رہی ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ صرف پچھلے دو ماہ کے دوران 950 شیر خوار بچے براہِ راست حملوں یا اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی بھوک اور طبی قلت سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    تازہ ترین واقعے میں خوراک کی عدم دستیابی کے سبب ایک اور بچے نے جان دے دی، جبکہ بے یار و مددگار خاندان خیموں اور ملبے میں خوراک کی تلاش پر مجبور ہیں۔غزہ کی حکام نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جنگی جرائم اور جارحانہ توسیع کو روکنے کیلئے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسلسل یہ کہہ رہی ہیں کہ غذائی پابندی، شہری آبادی پر حملے اور جبری بے دخلیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی اہم ملاقات

  • فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے ، سیاسی یا معاشی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی میں شاہراہ قائدین پر جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملین مارچ سے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو ، مرکزی رہنما انجینئر ضیاء الرحمن ، قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالکریم عابد ، عبدالرزاق ، حاجی عبدالمالک تالپور ،مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا نور الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا فضل الرحمن کے اسٹیج پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ ملین مارچ سے خطاب کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ میں مولانا فضل الرحمن کو فلسطینی پرچم پہنایا گیا ۔

    مولانا فضل الرحمن نے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع نے اہل عرب اور غزہ کو حوصلہ دیا ہے ۔ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں ۔ ہم خون کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ ہیں ۔ مسلمان حکمران اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں اور فلسطینیوں کی مدد کریں ۔ آج ایک ملین کراچی کی عوام آپ کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آپ اپنا فرض پورا کرکے غزہ کی مدد کریں ۔ 60 ہزار سے زائد مردوں ، 55بچوں اور 20 ہزار خواتین کی شہادت ہوئی ہے ۔ لیکن اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ کے پٹھو بن چکے ہیں ۔ وہ اسرائیل کی غلامی کر رہے ہیں ۔ آج سب کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہو گا ۔ اسرائیل کوئی ملک نہیں ۔ اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ 77 سال ہو گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی معیشت تبدیل ہو رہی ہے ۔ ایشیا ء کی معیشت پر قبضہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ یہاں کی معدنیات اور قدرتی وسائل پر ان کی نظریں ہیں ۔ انشاء اللہ جلد عالمی معیشت ایشیاء کے ہاتھ میں آئے گی اور امریکا اسی پر پریشان ہے ۔ ہم امریکا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ عرب دنیا میں مداخلت بند کرے اور مسلمانوں کا خون نہ بہائے ۔ افغانستان امریکا کے لیے ایک سبق ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ امریکا اپنی دفاعی قوت اور اہمیت کھو بیٹھے ۔ آج یہاں پر بیٹھے لاکھوں لوگوں نے فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قیام پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور کسی کو اس موقف سے روح گردانی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ علمائے کرام نے مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم سے جو جہاد کا فتویٰ دیا ہے ، ہم سب اس کی تائید کرتے ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو عالمی عدالت انصاف نے جنگی مجرم قرار دیا ہے ، اس کو پھانسی دی جائے ۔ غزہ کے مسلمانوں کی اخلاقی ، سفارتی اور ہر طرح کی امداد ہم سب پر فرض ہے ۔

    جے یو آئی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ایک ایسے عمل میں اسرائیل کو حمایت اور تائید دے رہے ہیں ، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ ایک صدی پہلے تک کرہ ارض پر اسرائیل نام کی کوئی ریاست نہیں تھی ۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد اسرائیل کو مسلط کیا گیا ہے ۔ لیگ آف نیشن نے یہاں ان کو بسانے کی تجویز دی تھی ۔ اس میں طے یہ ہوا تھا کہ کسی کو یہاں پر آباد نہیں کیا جائے گا ۔ فلسطینیوں پر اپنی سرزمین بیچنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ برطانیہ نے ایک سازش کے تحت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرایا ۔برطانیہ کی عادت ہے کہ وہ دنیا میں تنازعات چھوڑ دیتا ہے ۔ برصغیر سے چلا گیا اور کشمیر کا تنازع چھوڑ گیا ۔ یہ عادت اس لیے تاکہ لوگ لڑتے رہیں ۔ جب بہت سی ریاستیں وجود میں آئیں تو برطانیہ نے عرب دنیا میں اسرائیل کا تنازعہ چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور افغانستان میں لوگوں کے شرعی قصاص پر بھی اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں ۔ مگر 60 ہزار سے زائد انسانوں کو شہید ، ایک لاکھ سے زائد زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے پر سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ پورے غزہ کو صفہ ہستی سے مٹایا گیا ۔ امریکا کے ہاتھوں سے انسانی خون ٹپک رہا ہے ۔ اسے اب قیادت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پورے ملک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا ہے ۔ ہمیں اسرائیل کی سازش کو سمجھنا چاہئے ۔ جب قرار داد پاکستان لائی گئی تو قائد اعظم نے اس قرار داد میں اس بات کو حصہ بنایا کہ یہودی ریاست ناقابل تسلیم ہے ۔ اسرائیل کا پاکستان کے حوالے سے نظریہ غیر مبہم رہا ہے ۔اس کے باوجود اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں مقاصد پاکستان کے خلاف ہیں ۔ پاکستانیوں نے تمہارے اس احتجاج ، نعروں اور اجتماعات سے آج بھی صہیونی قوتیں خوف زدہ ہیں ۔ اسرائیل کے ساتھ سفارتی ، معاشی تعلقات کرنا یا راہ ہموار کرنا آپ کے لیے آسان نہیں ہو گا ۔ پاکستانی حکمرانوں تم اسرائیل کو تسلیم کرا سکو گے اور نا ہی قادیانیوں کو دوبارہ مسلمان تسلیم کرانے پر کامیاب ہوں گے ۔ جس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھایا یا کوشش کی اس کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں مقتدر قوتوں ، سول بیورو کریسی ، جاگیر داروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یورپ ، امریکا اور اسرائیل کی غلامی سے کام نہیں چلے گا ۔ آپ عوام کے جذبات کا احترام کریں ۔ ہم وہ قوتیں ہیں ، جس نے تمہارے آقاوں کی زبانیں روکیں ۔ تم ہمیں ایوان سے باہر رکھ سکتے ہو لیکن عوام سے دور نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے چکی ہے ۔ اس کو بھی پھانسی دینا ہو گی ۔ جنگی مجرم کا ساتھ دینے والا بھی جنگی مجرم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکا اور اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ، وہ فلسطینیوں کے قاتل ہیں ۔ ہم فلسطینیوں اور حماس کے ساتھ ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تم نے افغانوں اور امارت اسلامیہ کو دہشت گرد کہا اور پھر ان سے معاہدہ کیا اور اب حماس کو دہشت گرد کہہ رہو ۔ اب تمہاری یہ دہری پالیسی نہیں چلے گی ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نعروں اور اجتماعات سے کئی اسلامی ممالک جاگ چکے ہیں ۔ ہم اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ تم فلسطینی آبادیوں کو بم مار کر تباہ کر سکتے ہیں ۔ لیکن تم مجاہدین کو ختم نہیں کر سکتے ۔ یہ مجاہدین تمہیں ختم کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اسلامی جارحیت کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا ہے ۔ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔ اب 27 اپریل مینار پاکستان لاہور میں ” مردہ باد اسرائیل ملین مارچ ” ہو گا ۔ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا کہ حکومت کو کینال بنانے کا منصوبہ واپس لینا ہو گا ۔ سندھ کے کسانوںکی جنگ لڑیں گے ۔ کراچی میں ٹینکر مافیا کے خلاف آواز بھی جے یو آئی بلند کرے گی ۔ سندھ میں جاگیرداروں کا راج نہیں چلے گا ۔ ہم غزہ کی آواز ہیں ۔ یہ انسانوں کا سمندر ہے ۔ اس کے ذریعہ امریکا اور اسرائیل کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اب غزہ میں ظلم بند کریں ۔ مولانا فضل الرحمن کے نام پر صہیونیوں پر زلزلہ طاری ہو جاتا ہے ۔ سرحد کھول دیں ہم فلسطینیوں کا تحفظ کریں گے ۔

    جے یو آئی کے رہنما مولانا ضیاء الرحمن نے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر امت مسلمہ کے حکمران خاموش ہیں ۔ آج کا یہ مجمع انہیں یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ خواب غفلت ختم کر دیں اور مظلوم فلسطینیوںکا ساتھ دیں ۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد صالح نے کہا کہ آج کا یہ ملین مارچ عہد کرتا ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چولستان کینال کا منصوبہ ختم کیا جائے ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ یہ مارچ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی دہشت گرد نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ امت مسلمہ کو اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے ۔

    ننکانہ: بیساکھی میلے کی خوشی میں شاندار آتشبازی، فضاء رنگ و نور سے جگمگا اٹھی

    آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک