Baaghi TV

Tag: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد

  • موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر زمینی کارروائی کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے فضائی آپریشن کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق موساد، اسرائیلی آرمی چیف اور دیگر حکام نے دوحہ میں کارروائی کو قطر کے ساتھ تعلقات اور جنگ بندی مذاکرات کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا نے واضح کیا کہ ایسے اقدام سے قطر کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، کیونکہ قطر ہی حماس قیادت کی میزبانی اور مذاکرات کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوآو کاٹز نے اس مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے فضائی حملے کی حمایت کی اور شین بیت کے تعاون سے آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 15 جنگی طیاروں نے 10 میزائل فائر کیے، تاہم حماس نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت محفوظ رہی۔

    اخبار کے مطابق حملے کے نتائج اسرائیلی حکومت نے تاحال عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے، لیکن ابتدائی اطلاعات سے واضح ہے کہ اسرائیل کو وہ کامیابی نہیں ملی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ بحیرہ احمر سے کیا گیا اور امریکا کو صرف چند منٹ پہلے اطلاع دی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق جب قطر کو خبر دی گئی تو حملہ ہو چکا تھا اور طیارے واپس بلانے کا وقت گزر چکا تھا۔

    میڈرڈ کیفے میں دھماکا، 21 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک

    قطر میں حماس قیادت کا خاتمہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گا، نیتن یاہو

    بنوں دہشت گردی کا مرکز ،افغانستان اپنی پوزیشن واضح کرے: خواجہ آصف

    منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

  • ایران میں موساد کا دہشتگرد سیل بے نقاب، تہران سے متعدد گرفتاریاں

    ایران میں موساد کا دہشتگرد سیل بے نقاب، تہران سے متعدد گرفتاریاں

    باغی ٹی وی : اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ایران میں سرگرمیاں جاری، ایرانی سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت تہران میں موساد سے وابستہ دہشت گردی سیل کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایرانی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد چار سے زائد ہے، جنہیں ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مسلح ڈرونز، ٹائم بم، دستی بم، رائفلیں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ادارے گرفتار ملزمان سے تفتیش کر رہے ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر عناصر اور ان کے عزائم کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل، موساد کے ذریعے ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے، اور یہ کارروائیاں ایران کی قومی سلامتی کو چیلنج کرنے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں۔مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور سیکیورٹی ادارے ملک بھر میں موساد کے ممکنہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ایران کا تباہ شدہ ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا اعلان، بحالی کا عمل شروع

    پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم

    خیبر پختونخوا اسمبلی، پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی، الزامات کی بوچھاڑ

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

    قومی اسمبلی میں 2025-26 کے بجٹ کی منظوری کا عمل جاری،مطالباتِ زر کی منظوری

  • ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت

    ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو سزائے موت

    ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شہری کو سزائے موت دے دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عدالتی خبر رساں ادارے میزان نے اطلاع دی ہے کہ ماجد موسیبی نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایران پر 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک درجنوں افراد کو موساد سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی موساد سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک اور فرد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی۔

    ایرانی حملوں کے خوف سے شیلٹرز میں کشیدگی، اسرائیلی شہریوں میں لڑائیاں

    امریکی حملوں کے بعد کشیدگی، سعودی عرب، بحرین اور کویت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات، سی پیک میں افغان شمولیت کا خیرمقدم

    او آئی سی اعلامیہ جاری، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کے لیے وزارتی گروپ قائم

  • اسرائیلٰ ،بھارتی خفیہ گٹھ جوڑ، ایران میں 121 بھارتیوں سمیت 141 موساد ایجنٹس گرفتار

    اسرائیلٰ ،بھارتی خفیہ گٹھ جوڑ، ایران میں 121 بھارتیوں سمیت 141 موساد ایجنٹس گرفتار

    ایران نے چابہار کے قریب بڑی انٹیلی جنس کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ 141 ایجنٹس گرفتار کر لیے ہیں، جن میں 121 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

    اس پیش رفت نے بھارت کے مبینہ خفیہ کردار کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کے مطابق یہ افراد ایران کے حساس علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ دورانِ تفتیش ان کے قبضے سے خفیہ دستاویزات، انکرپٹڈ کمیونیکیشن ڈیوائسز، سیٹلائٹ فونز اور حساس ساز و سامان برآمد ہوا ہے، جو ان کے جاسوسی نیٹ ورک کا واضح ثبوت فراہم کرتا ہے۔

    بھارتی تعلق اور علیحدگی پسند روابط
    تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) اور بلوچستان یوتھ کنکشن (BYC) جیسے علیحدگی پسند گروپوں سے بھی ہے۔ ان روابط سے ایران اور پاکستان دونوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں کا سراغ ملا ہے۔ایرانی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی شہری اسرائیلی موساد کے براہِ راست احکامات پر کام کر رہے تھے۔ اس خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ایران کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور تجارتی مفادات کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

    خفیہ منصوبہ "پروجیکٹ گڈون-عشا”
    ایرانی حکام نے "پروجیکٹ گڈون-عشا” کے نام سے موسوم خفیہ منصوبے کی سلائیڈز برآمد کی ہیں، جن کے مطابق بھارت اور اسرائیل بلوچستان میں دہشت گردی کی مشترکہ منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) کے براہِ راست ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جن میں منی لانڈرنگ، اسلحے کی ترسیل اور ڈیجیٹل پروپیگنڈہ شامل ہیں۔

    مالی معاونت اور شیل کمپنیاں
    ایرانی رپورٹس کے مطابق بھارت ایران کے ساتھ بظاہر تجارتی شراکت داری کا دکھاوا کر رہا تھا، جب کہ ممبئی میں رجسٹرڈ شیل کمپنیوں کے ذریعے ایران مخالف گروہوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی تھی۔ بھارتی شہری راجیش سنگھ پر الزام ہے کہ اس نے 32 لاکھ ڈالر ایسے عناصر کو منتقل کیے، جو ایران اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ایرانی تجزیہ کاروں کا ردعمل
    ایرانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت درحقیقت مغربی اور صیہونی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ شراکت دار بن چکا ہے۔ وہ اسٹریٹجک خودمختاری کے پردے میں طویل مدتی سازشوں کا حصہ ہے، جس میں انسانی حقوق کی آڑ میں تخریب کاری، باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی اور پروپیگنڈہ مہمات شامل ہیں۔

    یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں بھارت کے کردار پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے اور تہران، اسلام آباد سمیت پورے خطے میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔