Baaghi TV

Tag: اسرائیلی صدر

  • اسرائیلی صدر ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

    اسرائیلی صدر ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

    اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں بال بال بچ گئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ شمالی اسرائیل میں موجود تھے جب پہاڑی علاقے میں ایک میزائل گرا، اور اسی دوران صدر شمونہ کریات میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے حملوں میں جدید میزائلز جیسے عماد اور قدر استعمال کیے، اور جدید ڈرونز کے ذریعے دشمن کے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، یہ حملے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازع کی ایک اور تازہ کڑی ہیں۔

  • اسرائیلی صدر کا دورہ ترکی: استنبول میں ترک صدر کےخلاف احتجاجی مظاہرے

    اسرائیلی صدر کا دورہ ترکی: استنبول میں ترک صدر کےخلاف احتجاجی مظاہرے

    استنبول: اُردن کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے ترکی کی طرف سے اسرائیلی صدرکے استقبال کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے ساتھ ہر طرح کی معمول کی روش” کو مسترد کرنے پر زور دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلامک فرنٹ کے عہدیدارایمن ابوالرب نے بدھ کے روزایک تحریری پریس بیان میں کہا کہ ترکی میں صیہونی رہنماؤں کے استقبال میں خاص طور پرجارحیت اوردہشت گردی میں اضافے کے ساتھ ترکی میں اسرائیلی صدر کا استقبال ناقابل قبول ہے۔

    ابو الرب نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کے ساتھ  تعلقات معمول پرلانے کی کوششیں ترک کرے۔ ہم انقرہ کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ کہ قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام سے کسی عرب یا مسلمان ملک کا کوئی مفاد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے انقرہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ترک عوام اور عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں کے موقف سے ہم آہنگ رہے جو قابض ریاست کو ملک کے پہلے دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں۔


    علاوہ ازیں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کا دور- ترکی کے دوران استمبول میں رجب طیب اردوغان کےخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں مظاہرین نےفلسطینی عوام کےساتھ اظہارِ یکجہتی کرتےہوئے اسرائیلی صدر کےدورہ ترکی پر سخت مذمت کی ہے-
    https://twitter.com/IshaqMuhommad/status/1501812622068490243?s=20&t=jYbBRxAC6ByRD2hzSi6HNg
    محمد اسحاق نامی صارف نے کہا کہ کسی بھی اسلامی ملک کی عوام اسرائیلیوں کو پسند نہیں کرتی چاہیے وہاں کے حکمران جتنا بھی ان کو گلے لگا لیں –

    الجزیرہ کے صحافی کی جانب سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ترک عوام اسرائیلی صدر کے دورے پہ لگائے گئے جھنڈے عوام اتار رہی ہیں اور فلسطینی جھنڈے لگا رہی ہیں-

    یوکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

    خیال رہے کہ بدھ کو صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کا استقبال کیا اور عبرانی میڈیا نے انقرہ کے صدارتی محل میں ہونے والے استقبال کو سفارتی پروٹوکول کے مطابق اعلیٰ ترین قرار دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے صدارتی محل آمد پر استقبال کیا معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیادونوں رہنماؤں میں ون ٹو ون ملاقات ہو گی اسرائیلی صدر کے دورے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے-

    اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا دورہ ترکی یوکرین پر روسی حملے سے چند ہفتے قبل طے پایا تھا یہودی ریاست اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنیوالے مسلم اکثریتی ملک ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات ایک دہائی سے زائد عرصے سے خراب ہیں۔

    بھارتی وزیر اعلیٰ گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے

    ہرزوگ نے اپنی روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم ہر چیز پر متفق نہیں ہوں گے حالیہ برسوں میں اسرائیل اور ترکی کے تعلقات یقیناً اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں لیکن ہم اپنے تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔” ہم اسے احتیاط سے استوار کریں گے۔

    رپورٹس کے مطابق اس دو روزہ دورے کے ایجنڈے کے اہم امور میں یورپ کو گیس کی فروخت شامل ہونے کا امکان ہے جو یوکرائن کے تنازع کے دوران ایک فوری مسئلہ بن چکا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات نے اس وقت خرابی کا رخ اختیار کیا جب اسرائیل نے 2010 میں ترک بحری جہاز ماوی مروارا پر حملہ کر کے 10 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ طیارہ امداد کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    خیال رہے کہ 2007 کے بعد اسرائیلی رہنما کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

  • اسرائیلی صدر ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر کا اعلان

    اسرائیلی صدر ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر کا اعلان

    اسرائیلی صدر ترکی کا دورہ کریں گے، ترک صدر کا اعلان
    اسرائیل کے صدر مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے،

    ترک صدر رجن طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کشیدہ تعلقات بہتر کررہے ہیں،دونوں ملک باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، یوکرین کے دورے پر روانگی سے قبل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں

    واضح رہے کہ ترکی کے اسرائیل کے ساتھ ماضی میں بھی تعلقات رہے ہیں ،یو اے ای اور اسرائیل کے مابین جب تعلقات قائم ہوئے تھے تو ترکی نے سخت ردعمل دیا تھا، ترک صدارتی ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تاریخ یواے ای کو معاہدے پر کبھی معاف نہیں کرے گی ،تاریخ فلسطینی عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو شکستہ حال دیکھے گی ،تاریخ فلسطینی قوم اور ان کی جدوجہد کو دھوکہ دینے والوں کو ضرور یاد رکھے گی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات غیر قانونی اور خطرناک ہیں،ترک صدر کے ترجمان نے یہ بیان اگست 2020 میں دیا تھا

    قبل ازیں مئی 2020 میں دس سال بعد ترکی اسرائیل کارگو سروس بحال ہوئی تھی اور اسرائیلی طیارہ سامان کے ہمراہ استنبول پہنچا تھا،ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اتوار کے روز ایک اسرائیلی طیارہ استنبول پہنچا ، تل ابیب اور استنبول کے درمیان پروازوں سے ترکی اور اسرائیل کے مابین تجارت کے حجم "ریکارڈ سطح” تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔اپریل میں ، ترکی نے کورونا وائرس پھیلنے سے لڑنے میں مدد کے لئے اسرائیل کو طبی سامان کی فراہمی شروع کردی تھی ،

    ترکی کے اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن 2010 میں حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی پر قائم ایک ترک فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈوز نے چھاپہ مارا جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہت تیزی سے خراب ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں ترکی نے اسرائیل کے سفیر کو ملک سے نکال دیا ، اپنے ایلچی کو واپس بلا لیا تھا .

    اگرچہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات پہلے جزوی تھے لیکن ترکی نے مارچ 1949ء میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا تھا تب سے اسرائیل ترکی کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے ،دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور عسکری شعبوں میں گہرے تعلقات پائے جاتے ہیں اور مشرق وسطیٰ کے علاقے میں دونوں ممالک کئی اہم ایشوز پر مفادات ایک ہونے کی وجہ سے یک جا دکھائی دیتے ہیں ،بعض اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی گئی مگر یہ کشیدگی آخر کار ختم ہوجاتی تھی جیسا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں اپنے اپنے سفراء متعین کرتے رہتے ہیں۔ مسلمان اور عرب ممالک اکثر ترکی پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے لیکن ترکی نے ایسا نہ کیا،

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    رافیل اور ایف سولہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

    مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

     اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

    عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

  • اسرائیلی صدرمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

    اسرائیلی صدرمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

    تل ابیب: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ خاتون اول کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گئے 2 روزہ دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

    گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسرائیل کے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل شخصیت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اسحاق ہرزوگ یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن جائیں گے۔

    شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا

    صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ صدر، خاتون اوّل کے ہمراہ 30 اور 31 جنوری کو متحدہ عرب مارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے اسرائیلی صدر دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کا دورہ بھی کریں گے اور اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز پر بھی جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ ابراہیمی طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور فضائی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی خواہشات کا اظہار کیا اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ چار مسلم ممالک کے ساتھ 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدوں کی بنیاد پر سعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کی امید کرتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک سے اس طرح کے معاہدوں میں ابھی وقت لگے گااسرائیل ابراہیم معاہدوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش سے آگے مزید ممالک تک وسعت دینے پرغور کر رہا ہے اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم جن اہم ممالک کو دیکھ رہے ہیں، وہ کون سے ہوسکتے ہیں تو انڈونیشیا ان میں سے ایک ہے یقیناً سعودی عرب ہے لیکن اس طرح کے معاملات کو طے کرنے میں وقت لگتا ہے-

    سعودی عرب: غیرملکیوں کے اقامے اور ویزوں میں مفت توسیع

    ادھر سعودی محل سے زیورات کی چوری پر تھائی لینڈ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات تین دہائیوں بعد دوبارہ بحال ہوگئےتھائی لینڈ کے وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص دہائیوں سے سفارتی تعلقات کی معطلی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے 1979 کے واقعے پر ندامت کا اظہار بھی کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

    ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے 30 سال سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور جلد دونوں ممالک اپنے اپنے سفیر تعینات کریں گے۔

    ایران میں خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے کے الزام میں 17 طلبا گرفتار

    دوسری جانب اعلامیہ جاری ہونے کے بعد سعودی ایئرلائن نے بھی تھائی لینڈ کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان مکمل فضائی آپریشن کا آغاز ہوگا جو اب تک انتہائی محدود تھی۔

    واضح رہے کہ 1979 میں شہزادہ فیصل بن فہد کےمحل میں کام کرنے والے تھائی نوجوان نےشہزادے کے بیڈ روم تک رسائی حاصل کی اور نیلے ہیروں سمیت 20 ملین ڈالرز کی مالیت کے زیورات چرا کر اپنے وطن بھاگ گیا تھائی نوجوان نے 90 کلو وزنی زیورات کو ایک ایک کرکے فروخت کردیا جو اس سے ایک سنار نے یہ جانتے ہوئے بھی خریدے کہ یہ سعودی محل سے چرائے گئے زیورات ہیں۔

    روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کا امکان:روسی فوج بھاری یا بھاری یوکرائن

    تھائی لینڈ کی رائل فوج نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے چور اور سنار کو گرفتار کرکے آدھے سے زیادہ زیورات برآمد کرلیے اور سعودی عرب واپس جا کر لوٹا دیئےسعودی عرب نے جب زیورات دیکھے تو اس میں چار نیلے رنگ کے ہیرے موجود نہیں تھے جب کہ واپس کیے گئے زیورات میں بھی جعلی سونا تھا بعد ازاں تھائی لینڈ کے کئی وزرا کی بیگمات کو سعودی ہیرے اور زیورات پہنے دیکھا گیا جس پر سعودی عرب نے ناقص انکوائری اور چوری شدہ زیورات کی وزرا کی بیگمات کی ملکیت میں ہونے کے انکشاف کے بعد تھائی لینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔

    اسرائیل سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کا خواہاں