Baaghi TV

Tag: اسرائیلی کابینہ

  • نتن یاہو کے خلاف مقدمات،اسرائیلی کابینہ نے خاتون اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

    نتن یاہو کے خلاف مقدمات،اسرائیلی کابینہ نے خاتون اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

    اسرائیل میں سیاسی ہلچل اس وقت شدت اختیار کر گئی جب وزیراعظم نتن یاہو کی زیر قیادت کابینہ نے ملک کی خاتون اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا کو عہدے سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق گالی بہاراو میارا حکومت کی پالیسیوں کی سخت ناقد تھیں اور خود وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کی پیروی کر رہی تھیں۔ ان کی معزولی نے اسرائیل میں عدلیہ کی آزادی اور حکومتی مداخلت کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔برطرف کیے جانے سے قبل گالی بہاراو میارا نے وزراء کو خط لکھا، جس میں انہوں نے اپنی معزولی کو غیرقانونی قرار دیا۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سے قبل مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

    معزول اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ نتن یاہو حکومت تقرری و برطرفی کے قوانین میں تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے تاکہ مخصوص افراد کو نشانہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کابینہ کے فیصلے کو نہ صرف غیرقانونی بلکہ ریاستی اداروں کی خودمختاری پر حملہ بھی قرار دیا۔نتن یاہو کی حکومت پہلے ہی عدلیہ پر کنٹرول بڑھانے کے متنازع عدالتی اصلاحاتی بلز کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کا شکار ہے۔ اس برطرفی کو ان ہی کوششوں کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں اور متعدد قانونی ماہرین نے برطرفی کو "عدالتی آزادی پر کھلا حملہ” قرار دیا ہے اور سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ پر بھارت کا یوٹرن، پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے بھارتی پروپیگنڈہ ناکام

    برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج

    بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • اسرائیلی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیا

    اسرائیلی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیا

    تل ابیب: اسرائیلی کابینہ کے رکن اور سابق فوجی سربراہ گاڈی ایسنکوٹ نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دے کر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی کابینہ کے رکن گاڈی ایسنکوٹ نے سال کے اختتام تک نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو سکیورٹی اور معیشت کے معاملات میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، غزہ جنگ کو شروع ہوئے 8 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ جنگ کی پیچید گیوں سے متعلق بتانے کے بجائے لوگوں کو حماس کے خلاف ’مکمل فتح‘ جیسے نعروں سے گمراہ کر رہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں بھارتی سفارتخانے کے وفد کی کن قیدیوں سے ہوئی ملاقات؟

    ایسنکوٹ نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ رفح میں دو چار بٹالین بھیجنے سے اسرائیلی یرغمالی واپس لائے جا سکتے ہیں تو وہ دراصل جھوٹے بھرم میں مبتلا ہے، غزہ میں استحکام اور حماس کا نعم البدل تیار کرنے میں تین سے پانچ سال لگ جائیں گے، نیتن یاہو ایرانی نیوکلیئر پروگرام روکنے، معیشت کے استحکام کیلئے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کے قیام جیسے 2022 کی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئے ہیں-

    گیری لائنکر اور جمائما گولڈ اسمتھ کے تعلقات کے چر چے