Baaghi TV

Tag: اسرائیل کی تردید

  • ایف-35 طیارہ  گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے  تردید کر دی

    ایف-35 طیارہ گرانے اورخاتون پائلٹ گرفتار ی کی اسرائیل نے تردید کر دی

    ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے، جس کے بعد ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایران کی حدود میں داخل ہوا تھا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار کی جانے والی پائلٹ کا تعلق اسرائیلی ایئر فورس سے ہے جبکہ بعض حلقے اسے امریکی خاتون قرار دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون پائلٹ کو دکھایا گیا ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی ہے کہ یہ تصویر دراصل چلی کی نیوی پائلٹ لیفٹیننٹ ڈینیئلا فیگیروآ شولز کی ہے، جو 2021 کی ہے۔

    اسرائیل نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح تردید جاری کی ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی ایف-35 طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی پائلٹ لاپتہ ہے۔ماہرین کے مطابق، یہ دعویٰ بظاہر اطلاعاتی جنگ کا حصہ ہے جس کا مقصد نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہو سکتا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    ایران کا بڑا دعویٰ: ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے، اسرائیل کی تردید

    ایرانی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر اسرائیل کے 10 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ایک گھنٹے کے دوران دشمن کے 10 اسرائیلی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

    ایرانی فوج کے مطابق، ہفتے کے روز ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک F-35 طیارے کو بھی کامیابی سے مار گرایا گیا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور دشمن کے خلاف تیاری کا عملی مظاہرہ ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے اور دو اسرائیلی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر بھی اسرائیلی حکام نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی۔

    سندھ حکومت کا ججز کیلئے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

    امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

    ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی ملتوی کر دی

    احمد پور شرقیہ: THQ ہسپتال میں ڈینگی آگاہی مہم، شہریوں کی بھرپور شرکت

  • حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

    حماس کا امریکی جنگ بندی تجویز سے اتفاق، اسرائیل کی تردید

    حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ معاہدے سے اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی کے دوران 10 اسرائیلی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر 5 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جبکہ باقی 5 قیدی جنگ بندی کے 60ویں روز اسرائیل کے حوالے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے ہمراہ کچھ لاشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کی جائیں گی۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام نے مجوزہ معاہدے پر رضامندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مذاکرات ابھی جاری ہیں، اسرائیل نے کسی شق پر حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی، اور نہ ہی حماس کی رضامندی کی کوئی باضابطہ اطلاع ملی ہے۔”

    عرب نیوز ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے کی حمایت اور ضامن کے طور پر کردار ادا کریں گے۔ معاہدے میں اس بات کی ضمانت شامل کی گئی ہے کہ پہلے دن سے غزہ میں غیر مشروط انسانی امداد فراہم کی جائے گی، اور اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا بھی ممکن ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے کا مسودہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور حماس نمائندوں کے درمیان دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا، جس کے بعد یہ مسودہ اسرائیلی حکومت کو پیش کر دیا گیا ہے۔مزید پیش رفت کے لیے عالمی برادری اور علاقائی قوتیں معاہدے کی تصدیق اور عمل درآمد کی منتظر ہیں۔

    کراچی میں گرمی کی شدت برقرار

    شہباز شریف کا بھارت سے مذاکرات اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان

    بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے مکمل

    عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت کی کریک ڈاؤن مہم

    عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی