Baaghi TV

Tag: اسلامآباد

  • نو مئی  واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

    نو مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

    نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی گئی ہیں اور تفتیشی ٹیم نے فہرستیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیں ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دو دن میں نو مئی کے واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں ہیں.

    چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش اور نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او سید خرم علی براہ راست کررہے ہیں اور راولپنڈی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

    تاہم واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، آرمی ایکٹ کے تحت نو مئی کے واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کیا گیا ہے، خیال رہے کہ 9 مئی کو بظاہر عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت تھا جبکہ اس حوالے متعدد رہنماء کہہ چکے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، فوج ہماری ے، کسی کے خلاف ہونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔

  • عرب میڈیا میں غزہ مارچ  کی پزیرائی، سب سے بڑی ریلی قرار

    عرب میڈیا میں غزہ مارچ کی پزیرائی، سب سے بڑی ریلی قرار

    عرب میڈیا نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے کیے گئے ”غزہ مارچ“ کو فلسطین کے حق میں نکالی گئی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کو خاموش تماشائی سے تشبیہ دی ہے اور الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں غزہ مارچ کے حوالے سے لکھا کہ عوام کا ’ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں یہ سب سے بڑی فلسطین نواز ریلی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ہر جگہ سے خواتین اور بچوں سمیت لوگ جمع ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستانی حکومت کے لوگوں کو امید تھی۔ ریلی میں شریک افراد بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کی بمباری کو روکنے میں ناکامی پر کافی غصے کا اظہار کر رہے ہیں

    الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ میں شہادتوں کی تعداد 8 ہزار 5 ہوگئی ہے جبکہ 20 ہزار 242 زخمی ہیں۔ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں 112 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہیں اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اسرائیل سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ میلبورن میں آج صبح سے ہی مظاہرے جاری رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لبنان کے شہر بیروت، جرمنی کے شہر برلن، میونخ، سٹٹگارٹ، اسپین کے شہر میڈرڈ، امریکا کے شہر سکرینٹن، سان انتونیو، البانی، نیوارک، واٹربری، ڈینور، آسٹن، کولوراڈو اسپرنگس، ارون، اورلینڈو، میک ایلن، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور اوٹاوا میں اتوار کو مظارہے کیے گئے۔

    ادھر اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں۔ جماعت اسلامی 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کرے گی، غزہ مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کارکن آبپارہ چوک پہنچے۔ سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے تو ہم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ساڑھے 7 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسرائیل نے آبادیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی عوام کو نسل کش جنگ کا سامنا ہے، سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کے خوف میں مبتلا ہو کر اسے خوش کرنے میں مصروف ہیں، اللہ یا امریکا میں سے کسی ایک کی غلامی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایمان کی طاقت سب سے زیادہ مضبوط ہے، ہمیں صلاح الدین ایوبی جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست ہوگی، کاش آج اسلامی ممالک ایک آواز بنتے، ہمارے حکمران بزدل اور خوف میں مبتلا ہیں، حکمرانوں نے زندہ ممالک کو مردہ قبرستان بنا دیا گیا۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں روکنے پر پولیس اور کارکنوں میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے نیتجے میں آبپار چوک سے سرینا چوک تک علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا تھا۔ خیال رہے کہ روز کی کشیدگی کے بعد جماعت اسلامی کو ڈپلومیٹک ایریاز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں غزہ مارچ کے شرکا کو آبپارہ تا یو این آفس تک جانے کی اجازت دی تھی۔

    مارچ شروع ہونے سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت دیدی گئی ہے، جماعت اسلامی کے مارچ کے موقع پر اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے، ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس، ایف سی، رینجرز کے سیکیورٹی تعینات کیے گئے۔
    انتظامات کی نگرانی کے لیے 4 ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز اورمختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے، اسلام آباد پولیس کے 1000، ایف سی کے 350، رینجرز کے 300 اہلکار تعینات کیے گئے۔

  • یہودی لابی نے جس ایجنٹ عمران   کو پاکستان بھیجا اسے شکست دے دی. مولانا فضل الرحمان

    یہودی لابی نے جس ایجنٹ عمران کو پاکستان بھیجا اسے شکست دے دی. مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہودی لابی نے جس ( عمران خان ) ایجنٹ کو پاکستان بھیجا تھا اس کو شکست دے دی اب اسرائیل کو بھی شکست دیں گے اور فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہےگی ، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے کوئٹہ میں طوفان اقصیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزادی کی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، جنگ میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں، ہم اپنے مجاہدین کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہیں۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج واضح نظریاتی تقسیم ہے، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہدین کہتے ہیں، امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، اپنے حکمرانوں سے کہتا ہوں امریکا کی غلامی چھوڑ دو، آج پھر بزدلی کا مظاہرہ کیا توعوام آپ کے مقابلےمیں کھڑے ہوں گے واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے، آج وہ ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کھل کر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے، ہمارے حکمرانوں میں ہمت ہی نہیں ہے، محلوں میں عیش و عشرت کرنے والےعوام کے نمائندے نہیں۔

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم ںظر نہیں آرہے، ہم نے پاکستان کو بھی غلامی سے نکالنا ہے، ہم نے پاکستان انگریزوں کی غلامی کیلئے حاصل نہیں کیا تھا، ہمارے بزرگ انگریزوں کےخلاف لڑے ہیں اور اسمبلیاں جے یو آئی کی کمزوری نہیں ہے، اسمبلیوں میں رہیں نہ رہیں ، سڑکوں پر رہیں گے، ہم نے اپنے جذبے کو زندہ رکھنا ہے، اوآئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور متفقہ مؤقف لیا جائے، ہم اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

  • صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی گئی

    صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی گئی

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی ہے، جبکہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تاہم قریبی ساتھی صابرحمید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے غلط فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے، ہمارا کاروبار صاف ستھرا اورکوئی چیزغیرقانونی نہیں ہے کیونکہ ہم 40 سال سے یہ کاروبار کررہے ہیں، کاروباری مخالفین حسد کی وجہ سے ہمیں بدنام کررہے ہیں اور ہمارے پاس تمام ثبوت اورٹیکس ریکارڈ موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی اور لاہور کی معروف کاروباری شخصیت صابر حمید خان عرف میاں مٹھو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے طلب کرلیا تھا او ان پر منی لانڈرنگ کا الزام تھا اور اس بارے میں ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے جس کی پوچھ گچھ کیلئے ایف آئی اے نے انہیں طلب کرلیا تھا.

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید خان عرف میاں مٹھو کو اکاونئنس میں مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزکشن پر طلب کرلیا تھا جبکہ صابر حمید کو 23 اکتوبر کو 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی اور صابر حمید کے 19 اکاونٹس کا انکشاف ہوا جس میں سے 14 پاکستانی اور 5 فارن اکاونٹس شامل ہیں
    منی لانڈرنگ تحقیقات؛ ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف کے سمدھی کو طلب کرلیا
    تاہم واضح رہے کہ صابر حمید کے 19 اکاونٹس میں 5.14 بلین کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی۔ ایف ائی اے نے بنک اکاونٹس سمیت بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب بھی کر لیا اور صابر حمید خان کو ذاتی ،اہلیہ اور بچون کے نام پر پاکستان اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مراسلہ میں پاکستان میں بیرون ملک اف شور کمپنیوں کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے کا مطالبہ کیا گیا .

    تاہم ذرائع کا بتانا تھا کہ اس بارے میں صابر حمید خان کہہ چکے ہیں ان کے خلاف اس کے قسم کے جھوٹے الزامات ہیں اور وہ ایسے الزام کیلئے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے خود کو جواب دہ سمجھتے ہیں اور اس معاملے میں اپنا جواب دیں گے.

    جبکہ باغی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ پیش ہونگے یا نہیں لیکن وہ قانون پر یقین رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا حمید خان سمجھتے ہیں ان کو جنرل باجوہ سے جھوڑنا مناسب عمل نہیں کیونکہ رشتہ داریاں ہر کسی کی ہوتی ہیں اور باجوہ کا میرے کاروبار یا معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا وہ یہ سمجھتے ہیں اس بارے میں جھوٹ نہ پھیلایا جائے.

  • عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ عدالتی کیسز کی روشنی میں ہوگا. انوار کاکڑ

    عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ عدالتی کیسز کی روشنی میں ہوگا. انوار کاکڑ

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں پر پابندی کی کوئی پالیسی نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی ک عمران خان ے مستقبل کا فیصلہ عدالتی کیسز کی روشنی میں ہوگا اور 9 مئی کے بعد میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کیا، میں نے 2013 اور 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں اس ملک کا شہری ہوں، دوبارہ پریس کانفرنس کی تو الفاظ شاید مختلف ہوں، پریس کانفرنس میں موضوع یہی رکھوں گا، میں نے ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو بھی اجاگر کیا تھا، سینیٹ کی انفارمیشن کمیٹی کا ممبر تھا وہاں بھی بات کی۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں غیرقانونی مقیم افراد جاچکے ہیں، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیرقانونی افغانوں کو پکڑ کر نکالا جائے گا، غیرقانونی افراد کی واپسی کے حوالے سے افغان حکومت بھی تیار ہوگئی ہے اور انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بہت اہم کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کی جانب جاسکتے ہیں، نئے چیئرمین نادرا کی سربراہی میں کمیٹیز بن چکی ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کے لیے فلٹریشن کا ایک پورا عمل ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو پکڑ کر ڈی پورٹ کریں گے، افغان حکومت بھی اپنے شہریوں کو لینے کے لیے تیار ہے۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی راستہ موجود ہے اس سے پاکستان آسکتے ہیں، ہم کوئی افغانستان سے اپنا رشتہ ختم نہیں کرنے جارہے، افغان سائیڈ سے پاکستان کے لیے کبھی اچھے جذبات نہیں دیکھے، افغانی بارڈر لائن اور ڈیورینڈ لائن کو نہیں مانتے، ہم نے 50 لاکھ لوگوں کی 50 سال کے قریب مہمان نوازی کی ہے، نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میرے بیٹے کو پتہ ہے افغانستان سے ٹی ٹی پی کی تشکیل ہوتی ہے، ٹی ٹی پی کے حملوں کا افغانوں کے بھیجے جانے سے گہرا تعلق ہے، ٹی ٹی پی کے لوگوں کی کوئی قانونی حیثیت ہے تو بتا دیا جائے، بہت ساری جگہوں پر خاموشی ایک ہتھیار ہوتی ہے، پاکستانیوں کی جان کی حفاظت کے آپشنز سے نہ شرمائیں گے نہ جھکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنا ممکن ہوا شفاف الیکشن کروانا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیئے، عوام نے جس بھی جماعت کو چاہے مینڈیٹ دینا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیئے اور انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس جلسے پر ریڈ کا کہہ رہے ہیں تو معلومات لے لوں گا، اگر 9 مئی سے قبل ایسا ماحول ہوتا تو کوئی بھی جواز نہ ہوتا، کسی بھی سیاسی جماعت کی حوصلہ شکنی ہماری پالیسی نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ، پیپلزپارٹی میں کئی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
    پی ٹی آئی، مولانا ملاقات؛ "مقصد ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے” . جاوید چودھری
    عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    جبکہ نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج سے 6 ماہ قبل بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے لیے ایسا تاثر تھا، تاثر تھا بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے لیے تیاری کی جارہی ہے، ہر سیاسی جماعت الیکشن کے لیے ایسا تاثر بناتی رہتی ہے، میں اس چیز کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا، الیکشن کمیشن نے الیکشن کنڈکٹ کرنا ہے ہم نے ساتھ دینا ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک اقلیتی پارٹی والے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو 1996 میں انہوں نے آرٹیکل لکھا تھا تب سے فالو کررہا ہوں، 9 مئی کے بعد میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کیا، میں نے 2013 اور 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،

  • الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے. خواجہ آصف

    الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے. خواجہ آصف

    مسلم لیگ (نواز) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، نواز شریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ان کی مشکلات آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی، نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے، تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

    جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے کہا سب کو مل کر ملک سنبھالنا ہوگا، نوازشریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، نوازشریف وزیراعظم بن کر مسائل کا حل نکال لیں گے، الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔
    ظفروال سیکٹر سیالکوٹ؛ بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی

    پی ٹی آئی، مولانا ملاقات؛ "مقصد ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے” . جاوید چودھری
    عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، الیکشن سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والوں کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔

  • عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی

    عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ہیں.

    واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے ہیں اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے 10 دن لگے ضمانت میں دلائل دینے میں جبکہ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مجھے بھی اسی وجہ سے 10 دن لگے، میں نے آپ کو کہا تھا اس قسم کا معاملہ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے، دونوں طرف سے اچھے طریقے سے دلائل دیے گئے تھے اس لیے مجھے بھی وقت لگ رہا ہے۔

    تاہم وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کاپیز تقسیم ہونے کے بعد 6 دن بعد مجھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، سائفر نہ چالان نہ فائل کا حصہ ہے، جس کا الزام ہے، ضروری ہے کہ عدالت اب اس میں مداخلت کرے، الزام تھا سائفر کے الفاظ تبدیل کیے گیے، اب نہ تو تبدیل شدہ نہ ہی اصل سائفر ہمیں فراہم کیا گیا واضح رہے عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ جس کا ذکر بار بار چالان میں موجود ہے، وہ دینا ضروری ہے، جلدی میں جج صاحب نے چارج فریم کر دیا، ہم نے آپ کو ہی بتانا ہے کہ جج صاحب پراسس کو تو فالو کرلیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے چارج کے اوپر لکھا کہ مجھے کاپیز ہی فراہم نہیں کی گئیں، ٹرائل کورٹ نے کہا جیسی بھی درخواست لائیں گے مسترد کریں گے۔
    پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا
    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ کدھر لکھا ہے؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے 17 اکتوبر کا آرڈر عدالت کے سامنے پیش کیا اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے۔

    واضح رہے کہ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو اب سنادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی اور عمران خان کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت کردی۔

  • دہشت گردی کے ناسور کا  بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 25 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور اس میں پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے ہمیں اس میں کامیابی مل رہی ہے اور مزید بھی کامیابیاں ہمارا مقدر ہوگیں جبکہ ہر پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی ہمارے لیئے بہت ہی اہم ہے اور کسی بھی قیمت پر اس معاملے پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاوے گا۔

    جبکہ اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے اور شرکاء کو عالمی اورعلاقائی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس میں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی شامل ہیں اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ملک بدری کے موضوع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا

    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے متعدد فعال اقدامات جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا اور مزید کہا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا ہے۔
    واضح رہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندگان شریک ہوتے جبکہ 25ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں پارلیمنٹرینز، سول اور مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 98 شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

  • کیا  پے پال اور اسٹرائپ بہت جلد پاکستان میں فعال ہوجائیں گے؟

    کیا پے پال اور اسٹرائپ بہت جلد پاکستان میں فعال ہوجائیں گے؟

    ڈاکٹر عمر سیف جو اس وقت شعبہ آئی ٹی کے نگران وزیر ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ کمیونٹی کے لیے ادائیگیوں کی سہولت کے لیے کوئی مالیاتی زریعہ دستیاب نہیں ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پال اور اسٹرائپ کمپنیوں کو بشمول ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ یہ کہ اپنے کچھ خدشات ہیں۔ اس کے باوجود ہم معاملات آگے بڑھتے دیکھ رہے ہیں۔ اور میں پر امید ہوں کہ آنے والے چار سے چھ ہفتوں میں ہم پے پال، اور سٹرائپ کے حوالے سے اچھی خبریں سنیں گے، اور ایک فارمولے کے ذریعے ہم اپنی فری لانس کمیونٹی کو یہ خدمات فراہم کریں گے۔

    جبکہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 15 لاکھ پاکستانی آئی ٹی فری لانسرز کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم دوسری سب سے بڑی آن لائن افرادی قوت ہیں۔ تاہم، بنیادی ڈھانچے کی کمی ہمیں روک رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام کے ذریعے نجی شعبے کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت 500,000 افراد کے لیے کام کرنے کی جگہ قائم کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    تاہم واضح رہے کہ عبوری وزیر نے کہا کہ ملک کا آئی ٹی سیکٹر تقریباً 19,000 کمپنیوں پر مشتمل ہے، جو 150,000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور سرکاری برآمدات میں اس کا 2.5 بلین ڈالر کا حصہ ہے۔ جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے جیسا دعویٰ کیا جارہا ہے ایسا اتنا جلد ہونا ممکن ہے بلکہ یہ حکومت بھی جانے کے قریب ہے چلو عوام کو خوش کررہے ہیں.

  • پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد کرانے کا اعلان

    پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد کرانے کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے.

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ہے اور پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی، ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا، نیشنل ٹی 20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔