Baaghi TV

Tag: اسلام آبا

  • چیف جسٹس کی وائرل فیک ویڈیو،ایف آئی اے کا کاروائی کا فیصلہ

    چیف جسٹس کی وائرل فیک ویڈیو،ایف آئی اے کا کاروائی کا فیصلہ

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے افراد کےخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو فیک ہے، آئی اے سے بنائی گئی ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بیکری میں ایک شخص چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے، اس فیک ویڈیو کو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں، اب ایف آئی اے نے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس قا ضی فائزعیسی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تیار کی گئی ،اس کو وائرل کرنے والے اور ،شیئر کرنے والے سب کے سب اخلاقی طور پر پسماندہ اور ذہنی مریض ہیں ۔

    صحافی مطیع اللہ جان کہتے ہیں کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور انکے اہل خانہ کیساتھ عوامی جگہ پر ایک شھری کی کسی بھی وجہ سے بدزبانی اور بدتمیزی انتہائی قابلِ مذمت ہے، اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے بھی اِس بدزبانی اور بدتمیزی کو پروان چڑھانے میں برابر کے مجرم ہیں، ایسے ملزمان کیخلاف آئین اور قانون کیمطابق ٹھوس کاروائی ہونی چاہئیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی نوید شیخ کہتے ہیں کہ جس نے یہ ویڈیو بنائی ، جو اس میں … رہا ہے ، جس نے اسکو جاری کیا اور جو جو اس کی حمایت کر رہے ہیں دنیا کا کوئی بھی اور ملک ہوتا ان سب پر قانون کا اطلاق لازمی ہوتا۔ بلکہ ان سب کو نشان عبرت بنا دیا جاتا ۔ حالیہ ہم نے برطانیہ میں دیکھا ہے بس ہمارے ادارے دھنیا پی کر سو رہے ہیں۔

  • وزارت آبی وسائل کی دریا ئےسندھ پر پانچ ڈیم وہائیڈروپاور بنانے کی تیاری مکمل

    وزارت آبی وسائل کی دریا ئےسندھ پر پانچ ڈیم وہائیڈروپاور بنانے کی تیاری مکمل

    اسلام آباد (محمداویس)وزارت آبی وسائل نے دریا ئےسندھ پر پانچ ڈیم وہائیڈروپاور بنانے کی تیاری مکمل کرلی ڈیم میں کالا باغ ڈیم3600میگاواٹ ،ہائیڈروپاور میں داسو ایچ پی پی2160میگاواٹ ،پاٹن ایچ پی پی 2400میگاواٹ ،تاکوٹ ون ٹو تری 4714 میگاواٹ اور بنجی ایچ پی پی 7100میگاواٹ شامل ہیں ۔ وفاقی سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڈھ کروڑ آبادی سیلاب کے علاقے میں رہتی ہے،سینیٹرز نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم دفن ہوگیا ہے اس پر مزید بات نہیں ہوگی ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین شہادت اعوان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اجلاس میں فیصل سلیم رحمان، ہمایوں مہمند اور پنجو بیل نے شرکت کی ۔سیکرٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت آبی وسائل میں کل ویکنسی 135ہیں جن میں سے 102پر ملازمین کام کررہے ہیں افسران کی 38 میں سے 20 فل ہیں جبکہ 18 خالی ہیں ملازمین کی 97آسامیوں میں سے 82 کام کررہے ہیں باقی خالی ہیں ۔نیشنل واٹر پالیسی سی سی آئی نے منظور کی ہوئی ہے دیامر بھاشا ڈیم 15.72فیصد،مہمند ڈیم 33.53فیصد، گریٹر کراچی بلک واٹر (کے فور)47.07 فیصد ،کچی کنال 95.76فیصد نئی کج ڈیم 44.18 داسو ہائیڈرو پر 21.86فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ،دیامر بھاشا ڈیم 650ارب کی لاگت ہےجبکہ 4500میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور فروری 2029 میں مکمل ہوگا ،مہمند ڈیم کی لاگت 309ارب ہے جبکہ اس سے 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور دسمبر 2025 میں مکمل ہوگا ، گریٹر کراچی بلک واٹر (کے فور)کی لاگت 23ارب ،کچی کنال کی لاگت 23ارب نئی کج ڈیم کی لاگت 46.98ارب اوراس سے 4.2میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور جون 2026 کو مکمل ہوگا ۔داسو ہائیڈرو سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔وزارت آبی وسائل نے مالی سال 2023-24میں 18 منصوبے مکمل کئے جن کی لاگت 603ارب روپے سے زائد تھی پانی کے 15منصوبے پر 54 ارب روپے خرچ ہوئے ہائیڈرو پاور کے 3 منصوبون پر 549ارب روپے خرچ ہوئے پانی کی سٹوریج کیپسٹی 74144ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا پانی ذخیرہ کرنے کے علاقے میں 11735ایکڑ اضافہ ہوا جبکہ 2379میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے ۔

    ہمایوں مہمند نے کہاکہ کالا باغ ڈیم پر آخری بار کب بات ہوئی ہے سائنسی بنیادوں پر ہونےوالی ریسرچ کیا کہتی ہے ۔.سینیٹرپنجو بیل نے کہاکہ ایجنٍڈے میں کالا باغ ڈیم کا ذکر نہیں ہے اس پر بات نہیں ہونی چاہیے ہم اس پر حساس ہیں ۔ سکردو میں کالا باغ ڈیم بنا لیں ۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر کی مخالفت پر کالا باغ ڈیم پر سیکرٹری نے جواب نہیں دیا ۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہاکہ ڈیم ہم بنارہے ہیں اس کے ساتھ بجلی کے پلانٹ لگارہے ہیں کیا ہمیں اتنے بجلی کی ضرورت ہے اس سے خرچہ زیادہ آتاہے ۔ سیکرٹری نے کہاکہ بجلی کی ڈیمانڈ کم ہے مگر جو یہ شروع ہوئے تھے اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ زیادہ تھی اس لیے یہ منصوبے مکمل کرنے ہیں درمیان میں روک نہیں سکتے ہیں ۔حکام نے بتایا کہ ہائیڈرل بجلی سستی پڑتی ہے ۔ وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ پانی جتنا پہلے آتا تھا اب بھی اتنی ہی آرہاہے آبادی بڑھنے کی وجہ سے فی کس پانی کم ہوجاتا ہے ۔

    پنجو بیل نے کہاکہ کچے میں سندھ کا پانی چوری ہورہاہے اس کو روکیں حکام نے بتایاکہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا ہے دریا میں زیادہ پانی آنے سے ایسا سیلاب نہیں آیا ہے ۔ عمرکوٹ کے پانی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے نکاسی اب سب سے بڑا مسئلہ ہے اس پر کام کرنا پڑے گا ۔ حکام نے بتایا کہ عطاآباد جھیل سے 54 میگاواٹ بجلی بنانے کے لیے بجلی گھر بنانے کا منصوبہ ہے منصوبے پر 21ارب 24کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی گی ۔ عطاآباد جھیل کے آگے ایمرجنسی کا نظام لگادیا گیا ہے ۔سیکرٹری نے بتایا کہ پاکستان کی ڈیڑھ کروڑ آبادی سیلاب کے علاقوں میں رہتی ہے دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت آبی وسائل نے دریا سندھ پر پانچ ڈیم و ہائیڈروپاور بنانے کی تیاری مکمل کرلی ڈیم میں کالا باغ ڈیم3600میگاواٹ ،ہائیڈروپاور میں داسو ایچ پی پی2160میگاواٹ ،پاٹن ایچ پی پی 2400میگاواٹ ،تاکوٹ ون ٹو تری 4714 میگاواٹ اور بنجی ایچ پی پی 7100میگاواٹ شامل ہیں۔سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ دفن ہوچکا ہے اس پر بات نہیں ہونی چاہیے تین صوبوں نے اس کے خلاف قراردادیں منظور کی ہے ۔

    ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

  • عام انتخابات میں تاخیر،سپریم کورٹ نے تمام دروازے بند کر دیئے

    عام انتخابات میں تاخیر،سپریم کورٹ نے تمام دروازے بند کر دیئے

    سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیئے
    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ دیا،بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی.

    جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ جو اختیار قانون نے الیکشن کمیشن کو دیا اسے ہائیکورٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق تمام مقدمہ بازی غیر موثر ہو چکی،کسی انفرادی فرد کو ریلیف دینے کیلئے پورے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس حوالے سے لکیر کھینچ کر حد مقرر کرنی ہے جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو،الیکشن ہونے دیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر اس درخواست پر فیصلہ دیا تو سپریم کورٹ میں درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا، جب الیکشن شیڈول جاری ہو جائے تو سب کچھ رک جاتا ہے،الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات شفاف ہوں،

    بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تاجر کیخلاف مہم چلانیوالے 2 افراد کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،تفتیش مکمل نہ ہونے اوربغیر تیاری پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہم ہو گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسال ہو گئے آپ نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی سال سے زائد تو ضمانت ہوئے ہو گیا ، اس کے بعد آپ نے تفتیش ہی نہیں کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو خود تفتیش کی ضرورت ہے آپ نے کیا تیاری کی ہوئی ہے آپ کو تو کچھ پتہ ہی نہیں آپ کو تو خود انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے

    بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

    حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

    بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تارڑ صاحب انہیں بتائیں ہائیکورٹ میں کیسے تیاری کر کے آتے ہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں عدالت کچھ وقت دے دے عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جائیں اور تیاری کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی کو پتہ ہی نہیں تفتیش کا، ضمانت منسوخی کی درخواست کیسے سنیں عدالت نے تفتیشی افسر کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔