Baaghi TV

Tag: اسلام آباد ائیرپورٹ

  • سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
    حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ خواتین کا استحصال روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اے این ایف خواتین کو اس مکروہ دھندے سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق دوحہ جانے والی قطر ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے ائیرپورٹ پر تعینات عملے کے ہمراہ خوشاب سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی مسافر کو چیک کیا۔

    اے این ایف حکام کا کہنا تھا ملزم کے پیٹ میں 104 کیپسولز میں سے 8 سو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حراست میں لے لیاگیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

    گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی تھی آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

    اس سے قبل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کئے تھے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافرعطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی تھی یہ کرنسی مسافر نے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنادی اور 50 ہزار اماراتی درہم برآمد کرلیے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر 50 ہزار درہم کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی